Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران ریلوے کا چمن پھاٹک اکھاڑ دیا

    کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران ریلوے کا چمن پھاٹک اکھاڑ دیا

    کوئٹہ : جعفر خان جمالی روڈ پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران ریلوے کا چمن پھاٹک اکھاڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران اہلکاروں نے جعفر خان جمالی روڈ پر واقع چمن پھاٹک گرادیا اور ریلوے پھاٹک اور کانٹے کو نقصان پہنچایا۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی بھاری مشینری قبضے میں لے لی اور سٹیشن ماسٹر کوئٹہ عبدالعزیز کی مدعیت میں ڈی سی کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی کوئٹہ کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران ریلوے پھاٹک اور کانٹے کو نقصان پہنچایا، پھاٹک فعال حالت میں تھا اور یہاں سے چمن ٹرین گزرتی ہے، پھاٹک توڑ دینے سے پھاٹک پر حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے اضافی تنخواہوں کی منظوری

    تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

    لاہور:ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل

  • جھل مگسی:کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دوچار

    جھل مگسی:کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دوچار

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ ) کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ کی حالت ابتر ہو چکی ہے نورانی روڈ پر بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں شہری اور ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں

    تفصیل کے مطابق یوسی کھاری سمیت یوسی فتح پور اور یوسی پتری کے تمام علاقوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر شہر گنداواہ سے ملانے والا کوٹڑہ ٹو گنداواہ روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے نورانی روڈ کئی سالوں سے بھی تعمیر نہ ہو سکا

    کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پر اب بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں، کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڑ پر گرد غبار سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشانی اور سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، یہ سڑک بلوچستان کے مشہور بزرگ پیر چھتل شاہ نورانی کے خوبصورت چشمے سے بھی جا کر ملتی ہے اور قدرت کے اس حسین شاہکار کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں جب کہ پورے ملک سے عقیدت مند اپنی مرادیں بھی لے کر آتے ہیں اور سیاہ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں گنداواہ کوٹڑہ کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ذرائع آمد ورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک پہنتے ہوئے خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی گھنٹے لگتے ہے۔

    مریضوں کو راستے میں تکلیف دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خراب روڈ کی وجہ سے سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہیں کوٹڑہ ٹو نورانی روڈ کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے جھل مگسی نوابذادہ طارق خان مگسی ،اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پختگی کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں.

  • ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کادھاوا مسافر و مال بردار گاڑیاں لوٹ لیں،کئی گاڑیوں پر قبضہ،لوٹ مار جاری

    ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کادھاوا مسافر و مال بردار گاڑیاں لوٹ لیں،کئی گاڑیوں پر قبضہ،لوٹ مار جاری

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کادھاوا مسافر و مال بردار گاڑیاں لوٹ لیں،کئی گاڑیوں پر قبضہ،لوٹ مار جاری

    تفصیل کے مطابق ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر سینکڑوں ڈکیتوں نے مسافر و مال بردار گاڑیوں کو لوٹ لیا جبکہ لوٹ مار کا سلسلہ جاری سینکڑوں گاڑیاں ڈکیتوں کے قبضہ میں۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس 2 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کاروائی کرنے سے گریزاں معاملہ دوسرے تھانہ کی حدود ظاہر کرکے مسافروں کو مزید اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے۔

    مسافرین کا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ ہے کہ وزیراعلی خیبر پشتونخواہ سے رابطہ کرکے ایف,سی اور پاک فوج کے ذریعے انہیں محفوظ طریقہ سے کوئٹہ پہنچایا جائے اور معاملہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

  • جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی  آگ پر قابو پا لیا گیا

    جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کوہلو میں کوہ جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا ،آگ پر دس ٹیموں نے قابو پایا۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے علاقے کوہلو کے جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقے میں پھیل گئی تھی،ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا عملہ و افسران آگ پھیلنے کے باوجود موقع سے غائب ہیں، جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

    لیویز حکام کا کہنا ہے کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیمیں آگ بجھانے پہنچ گئیں، کیو آر ایف کی امدادی ٹیموں کے پاس آگ بجھانے کے جدید آلات نہ ہونے کے باعث پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،تاہم اب 10 ٹیموں نے پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا ہے-

    کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آگ پر 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، لیویز فورس کے جوانوں نے پر خطر پہاڑی علاقے میں کامیابی سے کارروائی مکمل کی، سرفراز بگٹی نے کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس کی فوری کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوہلو ، اسسٹنٹ کمشنر، رسالدار میجر اور تمام لیویز فورس کے جوانوں کو شاباش دی، اافسران اور لیویز اہلکاروں کے لئے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

    ’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ …

  • جھل مگسی:گنداواہ میں اقلیتی برادری عدم تحفظ کاشکار

    جھل مگسی:گنداواہ میں اقلیتی برادری عدم تحفظ کاشکار

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگار رحمت اللہ بلوچ)گنداواہ میں اقلیتی برادری عدم تحفظ کاشکار،عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے ہندو اقلیتیوں کو لوٹنے اور ان کے بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش پرتشویش کااظہار کیا ہے

    تفصیل کے مطابق گنداواہ عوامی سماجی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گنداواہ کی ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والی اقلیت عدم تحفظ کا شکار ہیں 11 دسمبر 2023 کو ہندو تاجر انند رام کو گنداواہ بازارمیں ان کی دکان میں گھس کر مسلح افراد نے تشدد کرکے 4 لاکھ 30 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے

    پھر 27 جنوری 2024 کو ہندو جیولر نریش کمار اپنے جواپنی جیولری کی دکان میں بیٹھا ہواتھا مسلح افراد نے دکان میں گھس کر اسلحہ کی زور پر تشدد کرکے 8 لاکھ 80 ہزار نقدی 400 سو تولہ چاندی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،اب کی بار نریش کمار کی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان واقعات میں ملوث افراد کی تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی اورنہ اب تک گنداواہ پولیس ملزمانوں کا سراغ لگا سکی ہے

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 27 اور 28 مارچ کو ہندواقلیتی برادری کے کم سن ایک بچے اور بچی کو اغوا ٕ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،یہ اغواء کی کوشش شہریوں کی بروقت مداخلت سے ناکام ہوگئی

    شہریوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران اور وشیراعلیٰ بلوچستان سےاپیل کی ہے کہ گنداواہ کی ہندواقلیت کو تحفظ دلایا جائے ان سے لوٹ ماراور ان کے بچوں کو اغواکی کوشش کرنے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے .

  • جھل مگسی:اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام

    جھل مگسی:اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگار رحمت اللہ بلوچ )اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام ،
    بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں اقلیتی برادری کے خلاف جرائم میں اضافہ پر سماجی حلقوں میں شدید تشویش حکام بالا سے گنداواہ سے عوامی سماجی حلقوں نے اقلیتی برادری کو لوٹنے والے ملزمان کی گرفتاری اور اقلیتیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

    عوامی وسماجی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گنداواہ کے اقلیت عدم تحفظ کی شکار ہیں 11 دسمبر 2023 کو اقلیتی تاجر انند رام کو گنداواہ بازار میں ان کی دکان میں گھس کر مسلح افراد نے تشدد کرکے 4 لاکھ 30 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،پھر 27 جنوری 2024 کو اقلیتی برادری کے جیولر نریش کمار اپنی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے مسلح افراد نے دکان میں گھس کر اسلحہ کی زور پر تشدد کرکے 8 لاکھ 80 ہزار نقدی 400 سو تولہ چاندی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ان واقعات میں ملوث افراد کی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

    گنداواہ پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی اور اب تک ملزمانوں کا سراغ لگانے میں بھی گنداواہ پولیس نا کام رہی ہے،

    ذرائع کے مطابق 27 اور 28 مارچ کو اقلیتی برادری کے کم سن ایک بچے اور بچی کو اغوا ٕ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کو شہریوں کی مداخلت پر چھوڑ دیا گیا گنداواہ انتظامیہ ایسے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے تاکہ اقلیتی برادری کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوکیونکہ اس وقت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی خوف ہراس میں زندگی بسر کررہے ہیں

    گنداواہ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اوراقلیتیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ وہ آزادی سے بے خوف وخطراپنے معمولات زندگی بسرکرسکیں

  • کوئٹہ کا خاندان یورپ جاتے ہوئے کشتی الٹنے سے سمندر میں ڈوب گیا

    کوئٹہ کا خاندان یورپ جاتے ہوئے کشتی الٹنے سے سمندر میں ڈوب گیا

    کوئٹہ کا خاندان ترکیہ کے سمندر میں یونان جاتے ہوئے کشتی الٹننے سے جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کا رہائشی خاندان سمیت سمندری راستے سے یونان جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ڈوبنے والوں میں سید علی آغا، ان کی اہلیہ 40 سالہ بی بی طاہرہ، چار بچے 14 سالہ سبحان، 12 سالہ سجاد، 10سالہ فاطمہ اور 5 سالہ کوثر شامل ہیں –

    اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ 20 مارچ کو ترکیہ سے کسی جاننے وا لے نے ٹیلی فون پر حادثے کی اطلاع دی اور بتایا کہ کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکاہم نے ترکیہ میں پاکستانی سفار تخانے اور ترکیہ حکام سے رابطہ کیا میتوں کو کوئٹہ لانے کا طریقہ کار بہت مہنگا، پیچیدہ اور وقت طلب تھا، ایک میت کو کوئٹہ لانے کا خرچ کم از کم 8 ہزار ڈالر بتایا جا رہا تھا جس پر خاندان نے جا ننے والوں کو انہیں وہیں دفنانے کی اجازت دے دی-

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    دوسری جانب ترک حکام کے مطابق تارکین وطن کی کشتی شمالی ترکیہ کے قریب مارچ کے وسط میں طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، کشتی پر سوار افراد کی صحیح تعداد کا علم نہیں تاہم ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے فضائی اور سمندری آپریشن تاحال جاری ہےحکام نے علی آغا کے خاندان سمیت 23 تارکین وطن کی لاشیں نکالی ہیں۔

    عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

  • ہرنائی،گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید،14 زخمی

    ہرنائی،گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید،14 زخمی

    ہرنائی،گیس کمپنی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے

    دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید 14 زخمی ہو گئے ہیں،دھماکے سے زخمی ہونے والے متعدد افرار کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مزید نفری سیکورٹی فورسز اور لیویز فورس جائے واقع کی جانب روانہ ہو گئی ہے

    وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہرنائی دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہے, بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہوکر امن دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں،دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی،معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونےوالوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جائیں

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • بلوچستان کے ہر مسئلے پر بلوچ قیادت یکجا ہو گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان کے ہر مسئلے پر بلوچ قیادت یکجا ہو گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں مسائل مذاکرات سے حل ہوں، آئین نے ذمہ داری دی ہے اپنے لوگوں کا تحفظ کریں گے،

    وزیراعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وفاق ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو لے کر سنجیدہ رہتا ہے،مسائل کو نرمی کے ساتھ سنجیدگی سے حل کیا جائے گا،بلوچستان کے ہر مسئلے پر بلوچ قیادت یکجا ہو گی، ہم نے زندہ باد ، مردہ باد کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، احساس محرومی عسکریت پسندی کی سب سے بڑی وجہ نہیں ہے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا ترقیاتی کام ہونے کے بعد عسکریت پسندی ختم ہو جائے گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ے کہا کہ ہمیں بلوچستان میں عسکریت پسندی کے بنیادی عوامل کا علم ہونا چاہئیے، بلوچستان میں ایک انچ بھی ایسا نہیں جہاں ریاست پہنچ نہیں سکتی ،

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے دہشتگردوں اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی روابط
    پاکستان کی سرزمین کو ہمیشہ بھارت نے اپنے دہشتگردانہ عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں کیں، پاکستان میں ہونے والی زیادہ تر دہشتگردی کی کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں۔ازلی دشمن بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ وار کرتے ہوئے معصوم پاکستانی شہریوں پر حملے کئے،25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشتگردوں کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ،اس حملے اور اس سے قبل ہونے والے حملوں میں یہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے ساتھ ہی خبر فوری طور پر بھارتی سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہو جاتی ہے،یہ محض اتفاق نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے دہشتگردوں اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں، تربت نیول ایئر بیس پر ہونے والے حملے کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے ناکام بنایا۔حملے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاید تربت نیول ایئر بیس پر بہت بڑی تباہی ہو چکی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں ہونے والےحملوں کی تشہیر کرنا بھارت اور دہشت گردوں کی مشترکہ حکمت عملی کا حصہ ہے، حملے کے ساتھ ہی بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو پوسٹس دیکھنے کو ملیں ان میں کہا گیا بی ایل اے کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا گیا،حملے میں پاکستان کے متعدد فوجیوں کی شہادت کا بھی کہا گیا، چینی ساختہ ہیلی کاپٹرزکے تباہ ہونےکا بھی جھوٹ بولا گیا جوکے سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا۔اتنی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تربت حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کسی نہ کسی طرح ملوث ہے، 4 نومبر 2023 کو میا نوالی ایئر بیس پر حملے کے شواہد بھی بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں،یاد رہے کہ میانوالی بیس حملے کے دوران بھی بھارتی سوشل میڈیا سے جھوٹ پر مبنی ٹوئٹ سامنے آئے تھے۔ان تمام حقائق سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے دہشتگرد تنظیموں کو مکمل مدد فراہم کر رہا ہے۔

  • بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

    بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

    بلوچستان میں سینیٹ کی تمام 11 خالی نشستوں پر امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے ،سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی خان بھی سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں

    بلوچستان اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین، جمعیت علما اسلام کو دو نشستیں مل گئی ہیںَ،نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا ایک ایک سینیٹر منتخب ہوا ہے،انوار الحق کاکڑ آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں تاہم انہیں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی-

    الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے لیے مختص سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 33 امیدواروں میں سے 22 امیدوار دستبرار یا ریٹائرڈ ہو گئے۔جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے آغا شاہ زیب درانی اور سیدال خان ناصر، پیپلز پارٹی کے سردار محمد عمر گورگیج، جمعیت علماء اسلام کے احمد خان ، آزاد امیدوار سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان ، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی شامل ہیں۔جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بانو ایوان بالا کی ممبر بنی ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کے لیے مختص دو نشستوں پر جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالواسع پیپلز پارٹی کے شیخ بلال احمد خان مندوخیل بھی بلامقابلہ سینیٹر بن گئے ہیں-

    وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب