رحیم یارخان ( )پنجاب میں فلورملزکے خلاف انتظامیہ کی کاروائیوں اورملتان میں پولیس گردی کے خلاف صوبہ بھر کی فلورملز نے آج سے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ،جب تک حکومت اپنی پالیسی اوررویہ درست نہیں کرتی کوئی فلورمل نہیں چلے گی, ان خیالات کا اظہارچیئرمین پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب عبدالرﺅف مختار اورایگزیکٹیوممبر چوہدری عثمان محمودنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے گندم کا سیزن شروع ہوا ہے,پنجاب حکومت نے فلورملز کے ساتھ عجیب رویہ اختیار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے فلورملز انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے اورآج یہ صورتحال ہے کہ جس کا
دل چاہتا ہے وہ فلورملزمیں چھاپہ مارنے چل پڑتا ہے ،چوہدری عبدالرﺅف
مختار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم سیزن کے آغازمیں وعدہ کیا تھا کہ
فلورملز 72گھنٹے کا سٹاک مین ٹین رکھیں حکومتی ٹارگٹ پوراہوتے ہی انہیں
گندم خریداری کی اجازت دے دی جائے گی اب جبکہ حکومتی ٹارگٹ بھی پوراہوچکا
ہے کھلی مارکیٹ میں گندم 16سو سے 18سو تک فروخت ہو رہی ہے اورفلورملز کے
پاس ملز چلانے کے لئے گند م نہیں ہے اگر کسی فلورملز میں 400بوری گندم
بھی پڑی ہے تو حکومتی بابو چھاپہ مارکرقبضہ میں لے لیتے ہیں جس کا کھلا
ثبوت گزشتہ روز ملتا ن میں سامنے آیا جب فلورمل میں 400بوری کی موجودگی
پر ناصر ف چھاپہ مارا گیا بلکہ پولیس گردی کی انتہاکر دی گئی جس پر پنجاب
بھر کی فلورملز کے پاس اب اورکوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنا کاروباربند کر
دیں ،عبدالرﺅف مختار نے کہا کہ کھلی مارکیٹ سے 18سوروپے فی من گندم خرید
کر 700روپے میں آٹا فراہم کرنا ممکن نہیں اب ہماری ملز اس وقت چلیں گی جب
پنجاب حکومت اپنے رویے اورپالیسی کو درست کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ
پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے فلورملز بند ہونے سے اگر صوبے میں آٹے
کا بحران پیدا ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ دار بزدارانتطامیہ ہو گی آخر میں
عبدالرﺅف مختار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آٹا بحران سے بچنے
اورفلورملز انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لئے فوری طور پر فلورملز پر
چھاپوں کا سلسلہ بند کرنے کے ساتھ ساتھ ملتان میں پولیس گردی کے ذمہ
داروں کو سزادینے اورفلورملز کو گندم کی خریداری کی اجازت کا فیصلہ کرے ۔
Category: رحیم یارخان

فلورملز نے آج سے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا

دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے تین ڈکیت گرفتار۔
رحیم یارخان ( ) دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے تین ڈکیت گرفتار۔ شہری کو گولی مارنے اور لوٹ مار کرنے کا اعتراف مزید تفتیش جاری۔ شہری پولیس کارکردگی کو سراہانے ڈی پی او آفس پہنچ گئے گلدستہ پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹسمابہ پولیس چوکی ترنڈہ سوائے خان کی حدود میں کچھ عرصہ قبل وقفے وقفے سے ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی تھیں جس میں محمد ارشاد نامی شہری کے بیٹے عبدالرحمن کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، دوسری ڈکیتی میں سرفراز نامی شہری سے ہونے والی ڈکیتی کے دوران اسلحہ کی نوک پر نقدی، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا تھا جن کے مقدمات درج کر لیے گئے تھے .

رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار جانئیے کون
محکمہ اینٹی کرپشن چھاپہ کامیاب
محکمہ خزانہ رحیم یارخان میں تعینات سینئر آڈیٹر جمیل بھٹی 3000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمہ درج تفتیش شروع
بااثر ملزمان نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے 50سال سے جھونپڑیوں میں رہائش پذیر اقلیتی برادری کی جھونپڑیوں کو نذر آتش کردیا
رحیم یارخان . بااثر ملزمان نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے 50سال سے جھونپڑیوں میں رہائش پذیر اقلیتی برادری کی جھونپڑیوں کو نذر آتش کردیا، افراد خواتین پر وحشیانہ تشدد، تحریری شکایت کے باوجود پولیس کا بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار، پولیس نے موقع تک دیکھنا گوارا نہ کیا۔ متاثرین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج، جھونپڑیاں نذر آتش کر کے ہزاروں روپے مالیت کے سامان کو جلا کر خاکستر کرنے، خواتین، بچوں اور مردوں پر تشدد کرنے میں ملوث بااثر ملزمان اور سرپرستی کرنے والے تھانہ افسران کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک 94 پی میں عرصہ 50سال سے رہائش پذیر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے خواتین و افراد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ماہ وزیر جی جو کہ عرصہ 50سال سے سرکاری اراضی پر اپنی برادری سمیت جھونپڑیاں بنا کر رہائش پذیر ہے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران بااثر ملزمان ناصر علی مہینوال مہار، ہاشم مہار، کیڑو مہار، محمد شفیع مہار، یارو مہار، یٰسین مہار، محمد منور حسین مہار جو کہ آتشیں اسلحہ ڈنڈوں سوٹو

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج پر مامور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لئے دستیاب حفاظتی کٹس و دیگر سامان کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور کسی بھی ضرورت بارے قبل از وقت آگاہ
رحیم یار خان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کی حفاظت کے لئے ضلعی انتظامیہ حکومتی گائیڈ لائن کے تحت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر غضنفر شفیق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج پر مامور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لئے دستیاب حفاظتی کٹس و دیگر سامان کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور کسی بھی ضرورت بارے قبل از وقت آگاہ کیا جائے تاکہ ڈاکٹرزو دیگر عملہ کے لئے سامان منگوایا جا سکے۔اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال، کنفرم و مشتبہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پولیس کی بروقت کاروائی پرس چھیننے والا گرفتار
رحیمیارخان ( )تھانہ صدر پولیس کی بروقت کاروائی،،،،،
خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج کرکے پرس معہ نقدی خاتون کے حوالے کردیا۔ پولیس کی بروقت کاروائی اور ملزم گرفتار کرنے پر خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائی
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائی . شہر و مضافاتی علاقوں میں متعدد پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے اوگرا نرخوں کے مطابق پیٹرول کی فروخت کا جائزہ لیا ۔ اوگرا کے طے شدہ نرخوں سے زائد پر پیٹرول فروخت کرنے والے 3 پیٹرول پمپس سیل جبکہ پیٹرول کے پیمانے کم ہونے پر 4 پیٹرول پمپس مالکان کو 1 لاکھ 70 ہزار جرمانہ۔شہریوں کی جانب سے ضلع میں پیٹرول مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کو دوران میٹنگ تنبیہہ کی تھی کہ ضلع میں پیٹرول اوگرا کے نرخوں کے مطابق فروخت کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کارروائی کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھرکے اسسٹنٹ کمشنرز نے پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت فروخت کا جائزہ لیا اور اوگرا کے نرخوں سے متصادم زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزاز انجم نے 3 پیٹرول پمپس سربمہر جبکہ کم پیمانوں پر 4 پیٹرول پمپس مالکان کو 1 لاکھ 70 ہزار جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر خانپور ملک فاروق احمد نے 15 ہزار جرمانہ کیا۔

معمولی تکرار پر اندھا دھند فائرنگ
رحیم یارخان ()
گزشتہ روز پٹھان برادری پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزمان گرفتارملزمان نے گزشتہ روز معمولی تکرار پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوا گرفتار ملزمان کو تھانہ منٹھار پولیس نے گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا، مقدمہ درج، پولیس
کوٹ فقیرا کا رہاٸشی 50 سالہ عبدالغفور کورونا کی وجہ سے جاں بحق
رحیم یار خان۔یونین کونسل محمد پور۔کوٹ فقیرا کا رہاٸشی 50 سالہ عبدالغفور کچھ روز پہلے ہیضہ کا شکار ھوگیا تھا۔جس کو شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں پر اس میں کورنا واٸرس کی تشیخص ھوگٸی جو وھاں زیر علاج رھا۔بعد ازاں کرونا کی وجہ سے جاںبحق ھوگیا۔جس کی تدفین کوٹ فقیرا میں کی جارھی ھے

بارش کے باعث بجلی کا پول گر گیا
[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]رحیم یار خان میں عوامی کالونی میں بارش کے باعث بجلی کا پول گر گیا گلی میں کھیلتے دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ورثا نے لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا









