سرکل صادق آباد تھانہ سٹی کی حدود میں چوبیس گھنٹے قبل ایک غفور آباد کے رہائشی رحمت اللہ نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ دی کہ اسداللہ عرف بابو نامی نوجوان نے اس کے کمسن سات سالہ بیٹے غلام مصطفی کے ساتھ فعل وضع فطری (بد فعلی) کا ارتکاب کیا ہے
ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد ظہور الدین ڈیوڈ نے فوری طور پر نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ خود موقع ملاحظہ کیا بچے کا میڈیکل کروایا اور ملزم کی کھوج شروع کر دی اور پھر صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزم ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا گیا ہے
اور اب مقدمہ کی میرٹ پر یکسوئی یقینی بنانے میں مصروف ہیں
ترجمان پولیس رحیم یار خان
Category: رحیم یارخان

24 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر لیا

قومی ترقی کا خواب مزدوروں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے بغیر حاصل نہیں کیا سکتاپاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنماءصائمہ طارق
رحیم یارخان : پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنماءصائمہ طارق نے کہاکہ قومی ترقی کا خواب مزدوروں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے بغیر حاصل نہیں کیا سکتا۔ عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مزدوروں کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف ان کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے بلکہ کارکنوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔صائمہ طارق نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کارکنوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کیلئے پارلیمان سے ابتدائی قانون کی منظوری دی اور بعدازاں پارلیمان نے کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی کو جاری رکھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشورمیں مزدوراورمحنت کش طبقے کے حقوق دینے کاعہدکیاہے جوپوراکیاجارہاہے۔

نوجوان پر دس سے زائد مسلح افراد کا تشدد شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل
رحیم یار خان() جامعہ قادریہ بازار میں لڑائی دس مسلحہ افراد کا نوجوان پر تشدد.
قادر خان نامی بااثر شخص نے رہڑی والے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.
جان بچانے کے لیے رہڑی والا مسجد میں بھاگ گیا مسلحہ افراد مسجد میں داخل ہو کر تشدد کرتے رہے.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ اے ڈویژن موقع پر پہنچ گئی
ریسکیو نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا
محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی اجرت کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر ہونی چاہیے
رحیم یارخان( ) مزدور طبقہ رہائش،صحت،تعلیم اور مناسب اجرت سے محروم ہے، محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی اجرت کم از کم ایک تولی سونے کے برابر ہونی چاہیے،قوانین صنحت کاروں کے مفاد کے لیے ہے،آج شکاگو کے محنت کشوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا جائیگا۔محنت کش ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے یکم مئی کو مزدور چھٹی کرے اوراسے اسکا معاوضہ بھی ملے تاکہ ان کے گھروں کے چولہے باقاعدگی سے جلتے رہیں، ان خیالات کااظہارآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنماؤں محبوب خان، ندیم درانی، ربانی بلوچ، عمروڑائچ نے یوم مئی کے حوالہ سے منعقدہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ نے مزدور کو عزت اور تکریم دی ہے ہاتھ سے روزی کمانے والے کو انہوں نیھ اللہ کا دوست قراردیا حکومت مزدوروں اورسرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے احسن اقدامات کرے تاکہ وہ پرسکون زندگی گزارسکیں،انہوں نے کہاکہ مزدوروں اورملازمین کو اپنے حقوق کے لیے منظم جدوجہد کرنا ہوگی انقلابی تحریکوں میں مزدوروں کانمایاں کرداررہا ہے،انہوں نے کہاکہ مزدوروں کا استحصال کرنے والے ترقی نہیں کرسکتے،پاکستان میں مزدور کی کوئی حیثیت نہیں ان سے جانوروں کی طرح کام لیاجاتاہے اورحادثہ کی صورت میں اسکی کوئی مدد نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ عالمی یوم مزدوراں کے موقع مزدوروں کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں۔ اس موقع پرمختلف محنت کشوں کی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔
تھانہ منٹھار کی حدود میں فائرنگ دو اشخاص جانبحق ایک زخمی
رحیم یار خان()
ڈی پی او منتظر مہدی کا سخت نوٹس دو ملزمان گرفتارتیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے پر گلا دینے والوں پر مسلح شخص کی فائرنگ 2 افراد جانبحق 1 شدید زخمی
گھر کے باہر بنے سپیڈ بریکر سے موٹرسائیکل تیز رفتار میں چلانے تو تکار پر ملزمان مشتعل ہو گئے
ملزمان نے گلا دینے کے لیے آنے والے افراد پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے دونوں ڈیڈباڈیز اور 15 سالہ زخمی محمد داد کو شیخ زید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ منٹھار پولیس پولیس موقع پر پہنچی اور کاروائی شروع کردی۔
پولیس نے ملزمان عبدالغفار اور اسرار کو گرفتار کر لیا ہے : ترجمان پولیس
پولیس مقدمہ درج کرنے اور دیگر قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔
مقدمہ کو حقائق اور میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے
انتہائی افسوسناک خبر اہم شخصیت چل بسی
رحیم یر خان () انتہائی افسوس ناک خبر ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے والدمحترم چوہدری بشیروڑائچ طویل علالت کے بعد بقضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ 30 اپریل 2020 بروز جمعرات صبح 10 بجے چک 105 پی رحیم یار خان ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔
50 ہزار روپے لگیں گے تو معاملات درست ہو جائیں گے محکمہ تعلیم کے کلرک بادشاہ کا ریٹائرڈ ٹیچر کو جواب
رحیم یار خان() محکمہ تعلیم کا نرالی منتق، مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے سکول ٹیچر کے تقرری آرڈرز کی جعلی قرار دے دیئے، بزرگ سکول ٹیچر اپنے واجبات کی وصولی اور حصول انصاف کیلئے سرکاری شخصیات ، محکمہ تعلیم افسران اور کلرکوں کے درمیان شٹل کاک بن گیا، تفصیلات کے مطابق شاہ بیگ کے رہائشی پرائمری سکول ٹیچر ماسٹر کریم بخش نے بتایا کہ 1983 میں انکی ملازمت ہوئی تقریبآ 38 سال بعد ریٹائرمنٹ مل گئی سروس بک کی تکمیل اور پنشن بنوانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کے دفتر گیا تو کلرک نے کہا کہ تمہارے تقرری آرڈرز پر کٹنگ ہے 50 ہزار روپے لگیں گے تو معاملات درست ہو جائیں گے ورنہ اعتراض لگے گا جس پر میں نے یکے بعد دیگر محکمہ تعلیم کے تمام متعلقہ افسران کو درخواستیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو بھی درخواست دی جسکی انکوائری کے آرڈر بھی ہوئی جو تاحال ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے گئے اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں سے بھی کہا تو انہوں نے کہا کہ رشوت دو اور کام نکلوا لو، چار ماہ سے حصولِ انصاف کیلئے دھکے کھا رہا ہوں 38 سال سروس کے بعد جعلی تقرری کا کہکر مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کو استاد کی عزت اور کال ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدائت کر رکھی ہے اگر رشوت کی رقم کے بغیر کام نہیں ہونا تو وزیراعظم عمران خان صاحب مجھے بتا دیں تاکہ میں اپنے جائز حقوق کیلئے رشوت کی رقم جمع کر سکوں

گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1105مارکیٹس و دکاروباری مراکز کے دورہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریس نے گرانفروشی پر 52دکانداران کو1لاکھ6ہزار سے زائد جرمانہ اور 2کو گرفتار کر لیا۔ضلع میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، فاروق احمد اور ارشد وٹو نے صبح سبزی و فروٹ منڈیوں میں پھل و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤ ن کرتے ہوئے ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری جیسے مکروہ عمل کرنے والے عناصر کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کریں اور ان کارروائیوں کو آغاز بڑے کاروباری مراکز اور ذخیرہ اندوزوں سے کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑے کاروباری افراد کے گوداموں، کولڈ سٹوریج میں دستیاب تمام
آئٹم کا ریکارڈ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس موجود ہونا چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنرز کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز او رپرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک میں زائد استعمال کی اشیاء آلو، پیاز، ٹماٹر، لیموں، سیب، کیلا، بیسن، دالیں، چینی، آٹا کے نرخوں، ڈیمانڈ اور سپلائی پر کڑی نظر رکھیں جبکہ خود ساختہ مہنگائی، مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج اور انہیں جیل بھجوایا جائے۔
کورونا رپورٹ
رحیم یار خان()
اب تک 212 کرونا ٹیسٹ لئے گئے
138 رحیم یار خان
54 صادق آباد
8 خانپور
12 لیاقت پور
جن مںں سے
114 پازیٹیو
83 نیگیٹیو اور
15 کے رزلٹ کا انتظار ہے
3 پازیٹیو کرونا مریض اب تک انتقال کر گئے
3 ایسے مریضوں کا انتقال ہوا جو مشکوک ہی رہے اور ان کا ٹیسٹ نہیں لیا جا سکا
4 مریض جن کا رزلٹ بعد از وفات نیگیٹیو آیا
اس وقت ضلع بھر کے مختلف قرنطینہ سینٹر میں ٹوٹل
127 مریض موجود ہیں
تراویح و دیگر عبادات پولیس کے ترجمان نے کیا کہا جانئیے؟
رحیم یارخان ()
رمضان المبارک 518 مساجد پر نماز تراویح کی سیکورٹی کے لیے 711 پولیس اہلکار تعینات، کوئک رسپانس فورس اور ایلیٹ کی 27 موبائلز گشت کریں گی۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر 8 چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔ ضلعی ترجمان پولیس انسپکٹر چوہدری اظہر اقبال کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کی سکیورٹی کے لیے پولیس نے فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے تاکہ عوام الناس رمضان المبارکے کے دوران لاک ڈان اور نماز تراویح کے لیے ترتیب دئیے گئے ضابطہ کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز تراویح کو خشو و خضو کے ساتھ ادا کر سکیں اور بلا خوف خطر حکومتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے رحمتیں سمیٹ سکیں۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کی 518 مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام متوقع ہے جن میں اے کیٹگری کی 3، بھی کیٹگری کی 6 اور سی کیٹگر اور سی کیٹگری کی 506 مساجد شامل ہیں جس کی سکیورٹی کے لیے 711 پولیس اہلکار و افسران مسلح تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کوئک رسپانس فورس اور ایلیٹ پولیس کی 27 ٹیمیں گشت کرتی رہیں گی اور اس دوران مشکوک اشیاء اور اشخاص کی سنیپ چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کو موئثر رکھیں گی اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں گے۔ ڈٖی پی او منتظر مہدی کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے داخلی اور خارجی 8 مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئیں ہیں جہاں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر ضلع بھر کی صورت حال کو مانیٹر کیا جائے گا۔







