Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رحیم یار خان میں ٹیلی کلینک کا آغاز تفصیل جانئیے

    رحیم یار خان میں ٹیلی کلینک کا آغاز تفصیل جانئیے

    *ٹیلی کلینک**
    *پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اور خوبصورت انداز .*
    *وٹس ایپ پر اپنا مسئلہ لکھ کر یا آڈیو کے ذرہعہ بھیجیں۔۔کال مت کریں اٹینڈ نہیں ہوگی۔*

    *السلام علیکم،*
    حالات کے پیش نظر ڈاکٹرز نے اللہ کی رضا کیلئے واٹس ایپ پر🩺 *ٹیلی-کلینک*🩺 کا آغاز کیا ہے تاکہ علاج یا کسی بھی طبی مشورے کیلئے مریضوں کو گھر سے نکلنے کی ضرورت نہ پڑے
    اللہ ہمارے ملک اور پوری ۔ انسانیت کی حفاظت فرمائے ۔

    شکریہ
    🩺ڈاکٹر ظفر اقبال
    ناک کان گلہ
    0301-7026914
    🩺ڈاکٹر عمران
    ماہر امراض گردہ
    0321-3093663
    🩺ڈاکٹر وقاص قریشی
    فیملی فزیشن
    0320-0724587
    🩺ڈاکٹر عامر عادل
    معدہ جگر آنت
    0300-8662579
    🩺ڈاکٹر محمد عارف
    دل بلڈ پریشر
    0300-9666875
    🩺ڈاکٹر عمیر چوہدری
    چائلڈ اسپیشلسٹ
    0300-7206935
    🩺ڈاکٹر آصف لطیف
    ایکسرے الٹرا ساؤنڈ
    0300-6671026
    🩺ڈاکٹر اعجاز واہلہ
    شعبہ انتہائی نگہداشت
    0300-6626115
    🩺ڈاکٹر نعمان اکرم
    نیوروفزیشن
    0300-9459434
    🩺ڈاکٹر خاور شہزاد
    آرتھوپیڈک
    0333-6574689
    🩺ڈاکٹر اعجاز لک
    امراض چشم
    0300-9650703
    🩺ڈاکٹر ذوالقرنین
    فیملی فزیشن
    0305-5684628
    🩺ڈاکٹر رحمن مقبول
    جنرل سرجن
    0300-6506144
    🩺ڈاکٹر ملک آفتاب اسلام
    معدہ جگر
    0300-7258400
    🩺ڈاکٹر غفران سعید
    ماہر امراض جلد
    0322-7611321
    (واٹسیپ)
    🩺ڈاکٹر شاہد اقبال گل
    فیملی فزیشن
    0322-7611321
    🩺ڈاکٹر عنبرین
    گائنی
    00966-567336011 (واٹسیپ)

    *❤❤ سلام ڈاکٹرز ❤❤*

  • وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دورہ رحیم یار خان

    وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دورہ رحیم یار خان

    آج وزیر صحت میڈم پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے دحیم یار خان کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب عشر زکوۃ چوہدری محمد شفیق صاحب اور پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد صاحب کے ساتھ کرونا وائرس سے کیسے بچاجائے ایک میٹنگ رکھی اور جس میں رحیم یار خان کی تمام معزز شخصیات نے شرکت کی

  • سفاک قاتل باپ ہی نکلا

    سفاک قاتل باپ ہی نکلا

    رحیم یار خان. محلہ رفیق آباد مین سفاک باپ نے دو سالہ اپنے ہی لخت جگر بیٹے کو پھانسی پر لٹکا کرموت کے گھاٹ اتاردیا. ظالم باپ نے بیٹے کے گلے میں رسی ڈال کر دیوار پر لگی میچ پر لٹکا دیا.ملزم شوہر کی بیوی ناراض ہوکر اپنی بچی کو ساتھ لے گئی معصوم بیٹے کو باپ کے سپرد کرگئی تھی.

  • اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو 48گھنٹوں میں کپاس اور چاول کے بیج کی دستیابی بند کر دیں گے

    رحیم یار خان( )حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی اور محکمہ فوڈ نا اہلی کو چھپانے کے لیئے سیڈ کمپنیوں کو گندم کے بیج کیلئے گندم خریداری کرنے سے روک رہی ہے اگر سیڈ کمپنیوں کے پاس تصدیق شدہ بیج نا ہو گا کاشتکار اگلے سال گندم کی کاشت کیسے کر سکیں گے، محکمہ خوراک اور بیوروکریسی ہمیں ذخیرہ اندوز بنا کہ ثابت کر رہی ہے کہ سیڈ کمپنیاں ذخیرہ اندوزی کر رہی ہیں جو بہت بڑی سازش ہے، اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو 48گھنٹوں میں کپاس اور چاول کے بیج کی دستیابی بند کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیمبرآف کامرس میں سیڈایسوسی ایشن پاکستان کی سیڈخریداری بندش کے حوالے سے میٹنگ کے دوران ایکس چیئرمین سیڈایسوسی ایشن پاکستان سلمان محمود، مہر افضل، جلیل بندیشہ اور خرم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں سیڈایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداران وممبرانزکی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ چیئرمین سیڈایسوسی ایشن پاکستان سلمان محمود، مہر افضل، جلیل بندیشہ اور خرم منیر نے کہا کہ سیڈایسوسی ایشن پاکستان ملک کابڑاادارہ ہے،: ضلع سے 50سے70فیصدسیڈکی خریداری ہوتی ہے،پنجاب حکومت نے سیڈخریداری کوصو بے میں روک دیاہے ہمارے ملک کاانحصارکاشتکاری پرہے،سیڈکی خریداری روک نے سے مستقبل کی فصلیں متاثرہوں گی، بندش ختم نہ کی توہماری معیشت کیلیے بہت بڑامسئلہ بن جائیگا،سیڈ کمپنیاں جو گندم خرید کر رہی ہے وہ سیڈ ہے کہ کھانے والی گندم ہے محکمہ فوڈ کے پاس ہمارے ویئر ہاوسز کا سٹاک رجسٹر ہوتا ہے جو وہ کسی بھی وقت چیک کر سکتے ہیں کہ ہم نے جو گندم خرید کی ہے وہ کس مقصد میں استعمال ہو رہی ہے، اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی اور سیڈ کی خریداری نہیں کرنے دیں گے تو اگلے 48گھنٹوں کے بعد کپاس اور چاول کا بیج بند کر دیں گے،حکومت سیڈخریداری کوفوری بحال کرنیکامطالبہ کرتے ہیں

  • احساس  پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی  میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

    احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

    احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس پروگرام کے تحت رقم ملنے پر شہری نے سبزی فری دینے کا اعلان کر دیا

    احساس پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو 12 ہزار کی رقم دی جا رہی ہے اس حوالہ سے ملک بھر میں مراکز بنائے گئے ہیں، رقوم کی تقسیم کا آج دسواں روز ہے، کئی علاقوں میں کم رقم ملنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جن پر ایکشن لیا گیا اور کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا

    تا ہم اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو سب کو متاثر کر دینے والا ہے.رحیم یار خان احساس ادائیگی پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی سبزی فروش نے سبزی مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

    احساس ادائیگی میں 12ہزار کی رقم ملنے کی خوشی میں راجن پور کلاں رحیم یار خان کے رہائشی نے احساس ادائیگی میں 12 ہزار ملنے کی خوشی میں اپنے ٹھیلے پر سبزی مفت دینے کا اعلان کر دیا اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اس نے با آواز بلند بازار میں کھڑے ہو کر وزیر اعظم عمران خان کو لمبی عمر کی دعائیں دیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے غریبوں میں سبزی مفت دینے کا فیصلہ کر لیا،

  • رحیم یارخان کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز بڑے نام زد میں آنے کا خدشہ ۔۔۔ تہلکہ خیز رپورٹ

    رحیم یارخان کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز بڑے نام زد میں آنے کا خدشہ ۔۔۔ تہلکہ خیز رپورٹ

     رحیم یارخان ( ) تین صوبوں کے سنگم پر واقع پنجاب کے آخری ضلع رحیم یارخان میں آٹا ، چینی ، گندم اسکینڈل کے مرکزی کردار پی ٹی آئی ایم پی ایز چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ ، چوہدری آصف مجید اور پاکستان  فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی صدر چوہدری عبدالرئوف مختار پچھلے کئی مہینوں سے خبروں کا موضوع بنے ہوئے ہیں، مافیا راج کہلانے والے اس گروپ کا تین صوبوں کے سنگم پر آٹا ، گندم ، چینی اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ ، بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی پر مکمل کنٹرول ہے ، یہی گروپ آٹے میں چاول کے برادے نکو کی ملاوٹ کے دھندے کا بھی سرغنہ  کہلاتا ہے ، پچھلے 12 برسوں سے اس مافیا راج کا رحیم یارخان میں بجلی چوری اور بجلی کے ناجائز کنکشنوں کے نیٹ ورک پر بھی مکمل غلبہ ہے، پہلے انہوں نےمسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی وجہ سے 10 سال تک اندھیر نگری مچائے رکھی ، پچھلے ڈیڑھ دو برسوں سے پی ٹی آئی میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے لاقانونیت اور میگا کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ، اس مافیا راج کے چہیتے میپکو افسروں و اہلکاروں کی ٹرائیکا ، ایکسیئن عاصم رشید ( انچارج ڈی سی ایم )  ، ایل ایس محمد مدثر (انچارج ایس ڈئ او چوک بہادر پور سب ڈویژن)  اور ایل ایس مُعوّذالرحمٰن ( انچارج ایس ڈی او جناح سب ڈویژن) نے بھی پچھلے 12 برسوں سے  اندھیر نگری مچا رکھی ہے ، ایک ماہ قبل شہری عبدالوحید بھٹی نے رحیم یارخان میں غیر قانونی ہائوسنگ وکمرشل اسکیموں ، کمرشل پلازوں ، کمرشل مارکیٹوں، پیٹرول پمپوں اور مختلف کاٹن جننگ فیکٹریوں ، فلور ملز اور دوسرے صنعتی و کمرشل اداروں کو بجلی کے غیر قانونی کنکشنز دینے کے کالے دھندے میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی نشاندہی کی اور اس گروہ کے سرغنہ ایل ایس محمد مدثر کیخلاف نامزد درخواست ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا  کو دی، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے اس درخواست کی تحقیقات میں کچھ  تاخیر ہو گئی ، تاہم دو روز قبل ایف آئی اے ملتان ، میپکو ملتان اور ایس ای میپکو رحیم یارخان کی طرف سے نامزد کیئے گئے افسران اور ٹیکنیکل اہلکاروں کی ایک 12 رکنی ٹیم نے ضلع رحیم یارخان کا تفصیلی دورہ کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری و میگا کرپشن میں ملوث  اس گروپ کے  سُرغنہ  محمد مدثر کو بھی پابند کیا گیا تھا ، وہ بھی انکوائری ٹیم کے ساتھ رہے جس نے انسپکٹر ایف آئی اےعبدالوکیل کی سربراہی میں کم وبیش ساڑھے 6 گھنٹے تک منٹھار روڈ ، کاچھا روڈ سے چوک بہادر پور تک مختلف ہائوسنگ وکمرشل اسکیموں ، کمرشل پلازوں ، کمرشل مارکیٹوں، پیٹرول پمپوں ، مختلف کاٹن جننگ فیکٹریوں ، فلور ملز اور دوسرے صنعتی اداروں کو مبینہ طور پر دیئے گئے بجلی کے غیر قانونی کنکشنوں کی موقع پر جا کر انکوائری کی اور تصاویر بھی بنائیں ، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایک کھمبے پر پچاس پچاس غیر قانونی بجلی میٹر لگے دیکھ کر انکوائری ٹیم ششدر رہ گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے پچھلے 12 برسوں کے دوران دیئے گئے سیکنڑوں ٹرانسفارمروں اور ہزاروں گھریلو وکمرشل بجلی میٹرز کے  کنکشنز کا سٹیٹس چیک کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان سے نقشہ جات کی منظوری کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایک غیر قانونی ہائوسنگ اسکیم میں سیکڑوں غیر قانونی بجلی کنکشن دیئے گئے ، یہ گروپ بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروانے اور چوری شدہ  یونٹ عام صارفین پر ڈالنے کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 12 برسوں کے دوران  محمد مدثر ، عاصم رشید اور مُعوّذالرحمٰن پر مشتمل اس کرپٹ ٹرائیکا کا کئی بارشکایتی تبادلہ ہوا ، کئی بار انکوائریاں ہوئیں لیکن چونکہ انہیں مافیا راج اور اُس کے ریجنل گاڈ فادر کی سرپرستی حاصل تھی جو پہلے ن لیگ میں شامل تھے اور اب پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اس لیئے میپکو رحیم یارخان میں ایکسیئن اور ایس ای کی سینئر ترین پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران بھی  ان کا کچھ نہ بگاڑ سکے ، جس کسی افسر نے اس کرپٹ ٹرائیکا پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی، مافیا راج والوں نے اُلٹا اسی کا تبادلہ کروا دیا ، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان میں فلور ملز ، کاٹن فیکٹریوں ، پیٹرول پمپوں ، کمرشل پلازوں ، کمرشل ارکیٹوں ، چکن کنٹرول شیڈز اور دوسرے بڑے کاروباروں کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروانے والے مافیا راج اور ان کی فرنٹ مین اس ٹرائیکا نے پچھلے 12 برسوں کے دوران اتنی لوٹ مچائے رکھی ہے کہ جس کا کوئی اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا ، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس میگا اسکینڈل کی تفصیلی تحقیقات ہو تو اس میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت 12 برسوں میں کی گئی لوٹ مار کی مجموعی مالیت 3 ارب روپے سے بھی تجاوز کر جائیگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کرپٹ ٹرائیکا نے اس میگا کرپشن سے اکھٹے ہونے والے اپنے حصے کے کروڑوں روپے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر چوہدری عبدالرئوف مختار ، پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ ، پی ٹٰی آئی ایم پی اے چوہدری آصف مجید اور ایوان صنعت وتجارت رحیم یارخان کے موجودہ وسابق صدور چوہدری محمد شفیق آف علیم گروپ اور چوہدری اکرام الحق آف ریشم سیڈ کے مختلف کاروباروں میں انویسٹ کر رکھے ہیں ، اس بجلی چور  گروپ کے سرغنہ محمد مدثر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مافیا راج کے ریجنل گاڈ فادر چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ کا منہ بولا بیٹا بھی بنا ہوا ہے ، محمد مدثر کئی برس تک المختار فلور ملز میں المختار کریانہ سپلائرز گروپ کے ہیڈ آفس میں بھی بیٹھتا رہا ہے جو چینی ، گندم ، گھی پر سٹے اور  ذخیرہ اندوزی وبلیک مارکیٹنگ کا ضلع کا سب سے بڑا خفیہ اڈہ کہلاتا تھا ، اس کے بعد اس گروپ نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ میں بھی مل کر کروڑوں ارہوں روپے کی سرمایہ کاری کی ، یہ بجلی چور گینگ اور اس کے سرپرست مافیا راج والوں کا آٹے میں چاول کے برادے نکو کی ملاوٹ کا بھی بہت بڑا نیٹ ورک ہے یہ لوگ کراچی اور اندرون سندھ  سے موٹے  چاول کا برادہ 800 سے 11000 روپے من خریدتے ہیں اور پھر 1600 سے 2000 روپے من ریٹ والے آٹے میں مکس کر کے عام آدمی کی جیب پر ہر ماہ کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالتے ہیں ، چاول کے برادے نکو کی کراچی اور اندرون سندھ سے خریداری اور مافیا راج کے چھ سات بڑے ” گھرانوں”  کی 36 کے قریب فلور ملزمیں اس کی سپلائی کے دھندے میں  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکواۃ چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ کے کزن چوہدری ممتاز ، پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری آصف مجید کے برادرنسبتی چوہدری محمد شفیق آف علیم گروپ اور پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے صوبائی صدر چوہدری عبدالروف مختار کے سگے بھائی چوہدری محمد ریاض فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہیں ، ایرانی تیل کی اسمگلنگ و ڈسٹری بیوشن میں چوہدری آصف مجید اور چوہدری نعیم شفیق جبکہ گندم ، آٹے اور چینی کی اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی میں چوہدری عبدالروف مختار، چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ اور چوہدری محمد اکرام الحق آف ریشم سیڈ کا کردار مرکزی نوعیت کا ہے ، مافیا راج نے پچھلے چار پانچ سالوں سے زرعی ادویات اور پولٹری کے شعبے میں اپنی انویسٹمنٹ بھی بڑھا دی ہے ، اس شعبے میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد مسعود بھٹی اور ایل ایس محمد مدثر مل کر مافیا راج کے فرنٹ مین ہیں اور انہوں نے جمال الدین والی روڈ پر سی پیک موٹر وے  کے قریب کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ سے ایگری فارمز اور پولٹری فارم کے جدید کنٹرول شیڈ بھی بنا رکھے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے کی تحیقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا توبات  شیطان کی آنت کی طرح پھیلے اس لٹیرے نیٹ ورک کے اربوں روپے کے ناجائز اثاثوں تک جا پہنچے گی ، اور ان میں سے کوئی بھی  اپنے اس اربوں روپے کے دھندے کی منی ٹریل پیش نہیں کر سکتا ، کیونکہ ایکسیئن عاصم رشید ( انچارج ڈی سی ایم )  ، ایل ایس محمد مدثر (انچارج ایس ڈئ او چوک بہادر پور سب ڈویژن)  اور ایل ایس مُعوّذالرحمٰن ( انچارج ایس ڈی او جناح سب ڈویژن)، انسپکٹر اظہر اقبال ( پی آر او ٹو ڈی پی او رحیم یارخان) ، انسپکٹر مسلم ضیا (سابق ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل)  اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد مسعود بھٹی سمیت درجنوں  سول وپولیس افسران اور تحصیلداروں و پٹواریوں  کے  کروڑوں روپے کے "غیر مرئی اثاثوں” کو اس مافیا راج نے اپنے اربوں روپے کے مختلف کاروباروں میں "ٹیکنیکل کور” دے رکھا  ہے، چنی گوٹھ ۔ ظاہر پیر ، کوٹسمابہ ،اقبال آباد ،  منٹھار ، خانپور ، صادق آباد اور رحیم یارخان میں مختلف کمرشل وہائوسنگ اسکیموں اور زرعی زمینوں میں بھی اس مافیا راج کی اربوں روپے کی بھاری سرمایہ کاری ہے ، اس  مافیا راج میں شامل ایک ایک گھرانے کی پانچ پانچ چھ چھ فلور ملز ، کاٹن فیکٹریاں ، پیٹرول پمپس اور پیسٹی سائیڈ  و سیڈ کمپنیاں اس کے علاوہ ہیں ،۔

  • رحیم یارخان کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نامور شخصیات کے ملوث ہونے کا انکشاف

     رحیم یارخان ( ) تین صوبوں کے سنگم پر واقع پنجاب کے آخری ضلع رحیم یارخان میں آٹا ، چینی ، گندم اسکینڈل کے مرکزی کردار پی ٹی آئی ایم پی ایز چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ ، چوہدری آصف مجید اور پاکستان  فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی صدر چوہدری عبدالرئوف مختار پچھلے کئی مہینوں سے خبروں کا موضوع بنے ہوئے ہیں، مافیا راج کہلانے والے اس گروپ کا تین صوبوں کے سنگم پر آٹا ، گندم ، چینی اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ ، بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی پر مکمل کنٹرول ہے ، یہی گروپ آٹے میں چاول کے برادے نکو کی ملاوٹ کے دھندے کا بھی سرغنہ  کہلاتا ہے ، پچھلے 12 برسوں سے اس مافیا راج کا رحیم یارخان میں بجلی چوری اور بجلی کے ناجائز کنکشنوں کے نیٹ ورک پر بھی مکمل غلبہ ہے، پہلے انہوں نےمسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی وجہ سے 10 سال تک اندھیر نگری مچائے رکھی ، پچھلے ڈیڑھ دو برسوں سے پی ٹی آئی میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے لاقانونیت اور میگا کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ، اس مافیا راج کے چہیتے میپکو افسروں و اہلکاروں کی ٹرائیکا ، ایکسیئن عاصم رشید ( انچارج ڈی سی ایم )  ، ایل ایس محمد مدثر (انچارج ایس ڈئ او چوک بہادر پور سب ڈویژن)  اور ایل ایس مُعوّذالرحمٰن ( انچارج ایس ڈی او جناح سب ڈویژن) نے بھی پچھلے 12 برسوں سے  اندھیر نگری مچا رکھی ہے ، ایک ماہ قبل شہری عبدالوحید بھٹی نے رحیم یارخان میں غیر قانونی ہائوسنگ وکمرشل اسکیموں ، کمرشل پلازوں ، کمرشل مارکیٹوں، پیٹرول پمپوں اور مختلف کاٹن جننگ فیکٹریوں ، فلور ملز اور دوسرے صنعتی و کمرشل اداروں کو بجلی کے غیر قانونی کنکشنز دینے کے کالے دھندے میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی نشاندہی کی اور اس گروہ کے سرغنہ ایل ایس محمد مدثر کیخلاف نامزد درخواست ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا  کو دی، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے اس درخواست کی تحقیقات میں کچھ  تاخیر ہو گئی ، تاہم دو روز قبل ایف آئی اے ملتان ، میپکو ملتان اور ایس ای میپکو رحیم یارخان کی طرف سے نامزد کیئے گئے افسران اور ٹیکنیکل اہلکاروں کی ایک 12 رکنی ٹیم نے ضلع رحیم یارخان کا تفصیلی دورہ کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری و میگا کرپشن میں ملوث  اس گروپ کے  سُرغنہ  محمد مدثر کو بھی پابند کیا گیا تھا ، وہ بھی انکوائری ٹیم کے ساتھ رہے جس نے انسپکٹر ایف آئی اےعبدالوکیل کی سربراہی میں کم وبیش ساڑھے 6 گھنٹے تک منٹھار روڈ ، کاچھا روڈ سے چوک بہادر پور تک مختلف ہائوسنگ وکمرشل اسکیموں ، کمرشل پلازوں ، کمرشل مارکیٹوں، پیٹرول پمپوں ، مختلف کاٹن جننگ فیکٹریوں ، فلور ملز اور دوسرے صنعتی اداروں کو مبینہ طور پر دیئے گئے بجلی کے غیر قانونی کنکشنوں کی موقع پر جا کر انکوائری کی اور تصاویر بھی بنائیں ، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایک کھمبے پر پچاس پچاس غیر قانونی بجلی میٹر لگے دیکھ کر انکوائری ٹیم ششدر رہ گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے پچھلے 12 برسوں کے دوران دیئے گئے سیکنڑوں ٹرانسفارمروں اور ہزاروں گھریلو وکمرشل بجلی میٹرز کے  کنکشنز کا سٹیٹس چیک کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان سے نقشہ جات کی منظوری کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایک غیر قانونی ہائوسنگ اسکیم میں سیکڑوں غیر قانونی بجلی کنکشن دیئے گئے ، یہ گروپ بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروانے اور چوری شدہ  یونٹ عام صارفین پر ڈالنے کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 12 برسوں کے دوران  محمد مدثر ، عاصم رشید اور مُعوّذالرحمٰن پر مشتمل اس کرپٹ ٹرائیکا کا کئی بارشکایتی تبادلہ ہوا ، کئی بار انکوائریاں ہوئیں لیکن چونکہ انہیں مافیا راج اور اُس کے ریجنل گاڈ فادر کی سرپرستی حاصل تھی جو پہلے ن لیگ میں شامل تھے اور اب پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اس لیئے میپکو رحیم یارخان میں ایکسیئن اور ایس ای کی سینئر ترین پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران بھی  ان کا کچھ نہ بگاڑ سکے ، جس کسی افسر نے اس کرپٹ ٹرائیکا پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی، مافیا راج والوں نے اُلٹا اسی کا تبادلہ کروا دیا ، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان میں فلور ملز ، کاٹن فیکٹریوں ، پیٹرول پمپوں ، کمرشل پلازوں ، کمرشل ارکیٹوں ، چکن کنٹرول شیڈز اور دوسرے بڑے کاروباروں کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروانے والے مافیا راج اور ان کی فرنٹ مین اس ٹرائیکا نے پچھلے 12 برسوں کے دوران اتنی لوٹ مچائے رکھی ہے کہ جس کا کوئی اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا ، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس میگا اسکینڈل کی تفصیلی تحقیقات ہو تو اس میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت 12 برسوں میں کی گئی لوٹ مار کی مجموعی مالیت 3 ارب روپے سے بھی تجاوز کر جائیگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کرپٹ ٹرائیکا نے اس میگا کرپشن سے اکھٹے ہونے والے اپنے حصے کے کروڑوں روپے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر چوہدری عبدالرئوف مختار ، پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ ، پی ٹٰی آئی ایم پی اے چوہدری آصف مجید اور ایوان صنعت وتجارت رحیم یارخان کے موجودہ وسابق صدور چوہدری محمد شفیق آف علیم گروپ اور چوہدری اکرام الحق آف ریشم سیڈ کے مختلف کاروباروں میں انویسٹ کر رکھے ہیں ، اس بجلی چور  گروپ کے سرغنہ محمد مدثر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مافیا راج کے ریجنل گاڈ فادر چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ کا منہ بولا بیٹا بھی بنا ہوا ہے ، محمد مدثر کئی برس تک المختار فلور ملز میں المختار کریانہ سپلائرز گروپ کے ہیڈ آفس میں بھی بیٹھتا رہا ہے جو چینی ، گندم ، گھی پر سٹے اور  ذخیرہ اندوزی وبلیک مارکیٹنگ کا ضلع کا سب سے بڑا خفیہ اڈہ کہلاتا تھا ، اس کے بعد اس گروپ نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ میں بھی مل کر کروڑوں ارہوں روپے کی سرمایہ کاری کی ، یہ بجلی چور گینگ اور اس کے سرپرست مافیا راج والوں کا آٹے میں چاول کے برادے نکو کی ملاوٹ کا بھی بہت بڑا نیٹ ورک ہے یہ لوگ کراچی اور اندرون سندھ  سے موٹے  چاول کا برادہ 800 سے1100 روپے من خریدتے ہیں اور پھر 1600 سے 2000 روپے من ریٹ والے آٹے میں مکس کر کے عام آدمی کی جیب پر ہر ماہ کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالتے ہیں ، چاول کے برادے نکو کی کراچی اور اندرون سندھ سے خریداری اور مافیا راج کے چھ سات بڑے ” گھرانوں”  کی 36 کے قریب فلور ملزمیں اس کی سپلائی کے دھندے میں  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکواۃ چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ کے کزن چوہدری ممتاز ، پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری آصف مجید کے برادرنسبتی چوہدری محمد شفیق آف علیم گروپ اور پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے صوبائی صدر چوہدری عبدالروف مختار کے سگے بھائی چوہدری محمد ریاض فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہیں ، ایرانی تیل کی اسمگلنگ و ڈسٹری بیوشن میں چوہدری آصف مجید اور چوہدری نعیم شفیق جبکہ گندم ، آٹے اور چینی کی اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی میں چوہدری عبدالروف مختار، چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ اور چوہدری محمد اکرام الحق آف ریشم سیڈ کا کردار مرکزی نوعیت کا ہے ، مافیا راج نے پچھلے چار پانچ سالوں سے زرعی ادویات اور پولٹری کے شعبے میں اپنی انویسٹمنٹ بھی بڑھا دی ہے ، اس شعبے میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد مسعود بھٹی اور ایل ایس محمد مدثر مل کر مافیا راج کے فرنٹ مین ہیں اور انہوں نے جمال الدین والی روڈ پر سی پیک موٹر وے  کے قریب کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ سے ایگری فارمز اور پولٹری فارم کے جدید کنٹرول شیڈ بھی بنا رکھے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے کی تحیقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا توبات  شیطان کی آنت کی طرح پھیلے اس لٹیرے نیٹ ورک کے اربوں روپے کے ناجائز اثاثوں تک جا پہنچے گی ، اور ان میں سے کوئی بھی  اپنے اس اربوں روپے کے دھندے کی منی ٹریل پیش نہیں کر سکتا ، کیونکہ ایکسیئن عاصم رشید ( انچارج ڈی سی ایم )  ، ایل ایس محمد مدثر (انچارج ایس ڈئ او چوک بہادر پور سب ڈویژن)  اور ایل ایس مُعوّذالرحمٰن ( انچارج ایس ڈی او جناح سب ڈویژن)، انسپکٹر اظہر اقبال ( پی آر او ٹو ڈی پی او رحیم یارخان) ، انسپکٹر مسلم ضیا (سابق ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل)  اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد مسعود بھٹی سمیت درجنوں  سول وپولیس افسران اور تحصیلداروں و پٹواریوں  کے  کروڑوں روپے کے "غیر مرئی اثاثوں” کو اس مافیا راج نے اپنے اربوں روپے کے مختلف کاروباروں میں "ٹیکنیکل کور” دے رکھا  ہے، چنی گوٹھ ۔ ظاہر پیر ، کوٹسمابہ ،اقبال آباد ،  منٹھار ، خانپور ، صادق آباد اور رحیم یارخان میں مختلف کمرشل وہائوسنگ اسکیموں اور زرعی زمینوں میں بھی اس مافیا راج کی اربوں روپے کی بھاری سرمایہ کاری ہے ، اس  مافیا راج میں شامل ایک ایک گھرانے کی پانچ پانچ چھ چھ فلور ملز ، کاٹن فیکٹریاں ، پیٹرول پمپس اور پیسٹی سائیڈ  و سیڈ کمپنیاں اس کے علاوہ ہیں .

  • جماعت اسلامی کی طرف سے راشن تقسیم اپنے ہی کارکنان کو جانئے کیوں؟

    جماعت اسلامی کی طرف سے راشن تقسیم اپنے ہی کارکنان کو جانئے کیوں؟

    رحیم یار خان ( نمائندہ باغی ) حلقہ PP.255میں جماعت اسلامی یوتھ الخدمت فاٶنڈیشن کی طرف سے اراکین جماعت میں راشن تقسیم کیا گیا
    تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ میں الخدمت فاٶنڈیشنPP.255کے صدر ڈاکٹر نعیم اللہ بھٹو اور جے آٸی یوتھ کے صدر ڈاکٹر غلام مرتضی نے راشن جماعت کے اراکین میں تقسیم کیا اس موقع پر ڈاکٹر نعیم اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے بتایا کہ لاک ڈاٶن کے باعث دفعہ 144کو مدنظر رکھتے ہوٸے ہم اپنے اراکین کو راشن دے رہے ہیں آگے اراکین خود جاکر اپنے اپنے علاقے میں مستحقین تک انکی دہلیز تک راشن پہنچاٸیں گے انہوں نے مزید کہاکہ ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں الخدمت فاٶنڈیشن کا ساتھ دیں اور اپنے عطیات جماعت اسلامی الخدمت فاٶنڈیشن کو جمع کرواٸیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک راشن کی فراہمی ممکن ہو،اس موقع پر
    ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع رحیمیار خان ڈاکٹر نزر حسین خان ،ملک کلیم اللہ بھٹو ایڈوکیٹ ،محمد سمیع اللہ ،زاہد احمد بھٹی ، جام غلام علی ٹانوری ،محمد طارق بھٹی ،شکیل انجم ،محمد بلال گورگیج و دیگر اراکین جماعت موجود تھے ۔

  • غیر قانونی گیس سلنڈر اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف پانچ مقدمات درج

    غیر قانونی گیس سلنڈر اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف پانچ مقدمات درج

    رحیم یار خان(بیورو چیف) پیٹرولنگ پولیس ٹھل حمزہ نے ماہ فروری ۔مارچ میں ایس پی پیٹرولنگ بہاولپور چوہدری شریف جٹ ڈی ایس پی ملک اعجاز احمد کے حکم پر غیر قانونی گیس سلنڈر اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف پانچ مقدمات درج کراے انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ٹھل حمزہ ملک عبدالستار اعوان۔محمد سمیع اللہ۔مدثر علی نے آفیسران کے حکم پر کرونا وائرس کے بارے میں ماسک اور ہینڈ سینٹائزر روڈ یوزر میں مفت تقسیم کیے اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی اس موقع پر سید عرفان حیدر۔محمد کلیم اللہ احسن بھٹی۔گل شاھد دیگر ملازمین نے بھی آگاہی مہم میں بھر حصہ لیا جبکہ شہریوں چوہدری محمد عارف۔رانا عمران عباس۔مسعود احمد نیازی۔سید شاھد اقبال گیلانی۔۔رئیس آیاز احمد۔ دیگر نے پیٹرولنگ پوسٹ ٹھل حمزہ کی آفیسران کی طرف سے کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم کو سراہا ہے۔۔۔۔۔۔

  • افسوسناک خبر گھر کی دیوار گرنے سے 3 سگی بہنیں جاں بحق

    افسوسناک خبر گھر کی دیوار گرنے سے 3 سگی بہنیں جاں بحق

    رحیم یارخان (نمائندہ باغی ٹی وی)خان پور کے نواحی علاقہ ججہ عباسیاں میں گھر کی دیوار گرگئی 3 سگی بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق۔۔یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ خان پور کے نواحی علاقہ ججہ عباسیاں میں گھر کی دیوار گرگئی دیوار کے ملبے تلے دب کر 3 سگی بہنیں جاں بحق ہوئی ہیں 5 سالہ ثنیہ 8سالہ ماریہ 10 سالہ ثناء دیوار کے ساتھ کھیل رہی تھیں تنیوں جاں بحق بہنوں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی۔