Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • ظاہرپیر میں بیوی نے آشنا سے ملکر اپنے شوہر کو قتل کروا دیا

    ظاہرپیر میں بیوی نے آشنا سے ملکر اپنے شوہر کو قتل کروا دیا

    اپ ڈیٹ قتل
    ملزم نعمان کی فوٹو
    ظاہرپیر میں بیوی نے آشنا سے ملکر اپنے شوہر کو قتل کروا دیا دانیال یوسف کی 2 ماہ قبل ہی آمنہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی بیوی اپنے مقتول شوہر کو بہانے سے باہر لے گئی ، ملزم نعمان نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا
    واقعہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

    دانیال یوسف کیسے قتل ہوا جانیں

    ملزم نعمان اور مقتول کی اہلیہ آمنہ کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، پولیس ذرائع
    قاتل کی فائل فوٹو نمایاں تصویر میں دیکھیں

  • ظاہر پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 24 سالہ نوجوان جانبحق-

    ظاہر پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 24 سالہ نوجوان جانبحق-

    خان پور ()فائرنگ کا وقوعہ مقامی سیاسی شخصیت کے ڈیرہ پہ پیش آیا-
    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دانیال یوسف موقع پر جاں بحق-مرنے والے نوجوان کا تعلق سادات کالونی ظاہر پیر سے ہے-

    قتل کا معمہ حل بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر دانیال کو قتل کروایا تفصیل جانیں

    واقعہ کے بعد ایس ایچ او ظاہر پیر رمضان جانی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے-ان کا کہنا تھا کہ شہر کے اطراف میں ناکہ بندی کر دی ہے، ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا،
    پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر اسپتال بھجوا دی ، پولیس زرائع

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بڑی کاروائی لاکھوں روپیہ جرمانہ تفصیل جانیں

    رحیم یارخان() اسسٹنٹ کمشنر اعتزازانجم کی بڑی کاروائی‘دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرکیفے سجاول رحیم یارخان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ‘تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان اعتزاز انجم نے شہرکا دورہ کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کیفے سجاول رحیم یارخان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا‘اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شہر وگردونواح کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کیاجارہاہے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر چھوٹے بڑے کاروباری مراکز کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرکاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے پیغام میں کاروباری افراد کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہنے کی ہر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔

  • امدادی سامان لوٹ لیا گیا

    رحیم یارخان()
    رحیم یار خان بستی نورے والی کے علاقے میں امدادی سامان کا رکشہ لوٹ لیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق امدادی سامان ابھی علاقے میں تقسیم کے علاقے میں پہنچا ہی تھا کہ علاقے کے لوگوں نے رکشہ پر حملہ کر دیا اور تمام سامان لوٹ لیا۔ جس کے ہاتھ جو لگا وہ لے کر چلتا بنا۔
    حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے اور تحقیق ہونی چاہیئے کہ کیا لوگ اتنے مجبور ہو چکے ہیں کہ ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں یا عادت سے مجبور ہو کر انھوں نے یہ کام کیا ہے۔

  • احساس پروگرام کی ادائیگیوں میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن

    رحیم یا رخان( )ضلع میں احساس کفالت پروگرام کے ادائیگیوں میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے عناصر کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کی کارروائی ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم اور اسسٹنٹ کمشنر خانپور فاروق احمد نے غیر قانونی کٹوتی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کراتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کروا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان کی ہدایت پر نواحی علاقہ رکن پور جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی ہدایت پر کوٹلہ پٹھان میں مستحقین کی رقم میں کٹوتی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرویا گیا اور ملزمان کو مقامی تھانہ میں حوالہ پولیس کر دیا

  • کفالت پروگرام سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

    کفالت پروگرام سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

    رحیم یار خان( )صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب حسینین بہادر دریشک کی زیر صدارت ضلع میں انسداد کورونا، گندم خریداری مہم، احساس کفالت پروگرام سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم این اے مخدوم مبین عالم، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکواة چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایم پی اے میاں محمد شفیع، چوہدری نعیم شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر حسنین بہاد ردریشک نے کہا کہ حکومت عالمی آفت کورونا سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کورونا سمیت کئی محاذ پر عوامی مسائل حل کرنے کے لئے عملی طور پر متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کو علاج معالجے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ بہتر کام کر رہی ہے جو باعث اطمینان ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں حکومتی ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اہداف حاصل کئے جائیں جبکہ احساس کفالت پروگرام میں بھی تمام حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے 326مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لئے گئے جس میں سے41کے نتائج مثبت جبکہ192کے منفی آئے ہیںاور90سے زائد مشتبہ مریضوں کے نتائج کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ کنفرم آنے والے تمام کورونا مریضوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی بہتر نگہداشت یقینی بنائے جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہوم کورانٹائن کسی بھی مشتبہ مریض کو نہیں کیا جائے گا تمام کو حکومتی قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں 13کنفرم اور 13مشتبہ کورونا کے مریض زیر علاج ہیں اور بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے شیخ زید ہسپتال میں بیڈز کی تعداد150تک بڑھائی جا رہی ہے جبکہ ضلع میں 7قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کو علاج معالجہ و دیگر سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز پیرا میڈیکس سٹاف کی حفاظت کو پہلی ترجیح دی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں800سے زائد تبلیغی جماعتوں کے ممبران موجو دہیں اور ان تمام کے کورونا ٹیسٹ لینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور تاحال10فیصد تک باردانہ محکمہ خوراک نے کاشتکاروں کو فراہم کر دیا ہے۔گندم خریداری مراکز اور احساس کفالت کیش سنٹرز پر کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور مزید آسانی کے لئے ضلع میں احساس کفالت کیش سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 17سنٹرز کے130کیش کاﺅنٹرز کے ذریعے10ہزار562مستحقین کو12کروڑ70لاکھ77ہزار روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں او رلاک ڈاﺅن سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو چیمبر آف کامرس سمیت مخیر حضرات کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ نے 11ہزار202راشن بیگ تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رکھے ہوئے ہے اور اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، مخدوم مبین عالم، چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجیداور میاں محمد شفیع نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل حالات میں بہتر فیصلے کر رہی ہے اور تمام ارکان پارلیمنٹ بھی اپنے حلقوں کے غریب گھروں میں راشن فراہم کر رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اور اس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے بھی عوام کو حفاظتی تدابیر بارے آگاہ کر رہے ہیں۔

  • کہاں کا قانون کہاں کی دفعہ 144 سرعام دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دی گئی

    کہاں کا قانون کہاں کی دفعہ 144 سرعام دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دی گئی

    رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)

    رحیم یار خان میں کچھ ایسے بااثر افراد بھی موجود ہیں جو اپنے اداروں میں ملازمین کا نہ صرف رش ڈال کر رکھتے ہیں بلکہ شہر اور شہر کے باہر سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو نہ صرف کام پر آنے کا پابند کر رہے ہیں بلکہ نہ آنے پر ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور دفعہ 144 کو جوتے کی نوک پہ رکھ رہے ہیں۔ اس کی واضح مثال رفیق فیبرئکیشن اینڈ انجئنرگ سروسز جو منٹھار روڈ نزد شاہجہاں آڈیٹوریم واقع ہے کی ورکشاپ کی ہے جہاں ملازمین صبح 9 بجے بلاوجہ اکٹھا کئیے جاتے ہیں اور شام تک ٹولیوں کی صورت میں بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ زرائع کے مطابق اس لاک ڈاؤن کے باوجود ملازمین کو نہ صرف دوردراز سے آنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور نہ آنے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ زرائع کے مطابق رفیق انجئینرگ کا مالک رفیق خلجی ایک بااثر شخص ہے جس کے پاس یونی لیور فیکٹری کا بھی ٹھیکہ ہے دھڑلے سے دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ شہریوں نے ڈی سی او صاحب سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی سے کشمیر کے سفر کے دوران نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کا رحیم یار خان کے قریب ایکسیڈنٹ

    کراچی سے کشمیر کے سفر کے دوران نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کا رحیم یار خان کے قریب ایکسیڈنٹ

    مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) کراچی سے نیلم جانے والے لوات بالا کے رہائشی افراد کا تھانہ پیر رحیم یار خان کی حدود میں ایکسڈنٹ ہوا جس میں چار افراد کا انتقال ہوگیا، منشا ولد نور احمد،لطیف ولد عبدالرحمن ، سعید عالم ، ساجد (ڈرائیور).
    چاروں میتیں رولر ہیلتھ سینٹر ظاہر پیر میں جبکہ فاروق ، شبیر ، مشتاق زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیئے گئے ہیں.

  • کورونا کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال

    کورونا کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال

    رحیم یار خان()ضلع کو 27 زون میں تقسیم کرتے ہوئے 5700سے زائد بیرون ممالک سے آئے افراد کی سکریننگ کی گئی۔ضلع میں کورونا کے224مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لئے گئے۔95کی رپورٹ منفی جبکہ18کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
    ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد
    تمام مریضوں کو پیشگی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔کورونا وائرس سے جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 2ہوگئی ۔کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض جانبحق ہو گیا.کورونا سے متاثرہ16مریض شیخ زید اور ٹی ایچ کیو صادق آباد میں زیر علاج ہیں۔کورونا سے متاثرہ افراد کے رابطہ میں رہنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا۔:متاثرہ افراد کے رابطہ میں رہنے والے تمام افراد کے سیپلز حاصل کر لئے گئے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سکریننگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سکریننگ ٹیموں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، پولیس، ریونیو، سپیشل برانچ او رسیکورٹی برانچ کے نمائندے شامل ہیں۔
    سندھ پنجاب بارڈرز پر 3700سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی۔شیخ زید ہسپتال میں 27بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈز کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے مختص ہے۔

    شیخ زید ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے بیڈز کی تعداد150تک بڑھائی جارہی ہے۔ضلع کے قرنطینہ مراکز میں 100سے زائد مشتبہ مریضوں کو رکھا گیا ہے۔ضلع میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سمیت دیگر سٹاف کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
    کورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے لئے حفاظتی کٹس کی وافر مقدار موجود ہے۔
    کورونا وائر س کی تشخیص ایسے افراد میں ہو رہی ہے جو حالیہ بیرون ممالک کا دورہ کرکے یا بیرون ممالک سے آئے افراد کے قریبی رابطہ میں رہے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ لاک ڈاﺅن سے معاشی طور پر متاثرہ خاندانوں کی چیمبر آف کامرس اور دیگر تاجر تنظیموں کے تعاون سے معاونت کر رہی ہے۔

    متاثرہ خاندانوں میں مکمل تحقیق کے بعد خوراک کے بیگ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں تقسیم کئے جا رہے ہیں

    ضلع میں مستحق گھرانوں میں 7ہزار353راشن کے بیگ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

    صادق آباد میں1457، رحیم یار خان4000، خانپور930اور لیاقت پور میں966راشن کے بیگ تقسیم کئے گئے۔
    راشن بیگ تقسیم کرنے کے لئے کمیٹی میں تعاون کرنے والے اداروں کے ممبران شامل ہیں۔
    قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے مشتبہ مریضوں کے گھروں میں بھی راشن بیگ فراہم کئے جا رہے ہیں

  • ریسکیو1122ضلع بھر میں اہم مقامات پر کلورین سلوشن سپرے کرنے میں مصروف۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر،

    ریسکیو1122ضلع بھر میں اہم مقامات پر کلورین سلوشن سپرے کرنے میں مصروف۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر،

    رحیمیارخان ( )حکومت پنجاب کی ہدایات اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرکے احکامات کے مطابق ریسکیو1122میونسپل کارپوریشنز کے تعاون سے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کلورین سلوشن کے ساتھ جراثیم کے تدارک کے لیے سپرے کرنے میں مصروف ہے۔ڈاکٹرعبدالستاربابرنے اس موقع پر کہا کہ تمام ذاتی حفاظتی تدابیر اختیارکرکے ریسکیو1122کے فائر ریسکیورز میونسپل کمیٹیوں کے عملے کے تعاون سے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کُش کلورین سلوشن کو فائر وہیکلز کے ذریعے اہم مقامات پرچھڑکاﺅ کررہے ہیں۔اس کا مقصد عوام کو موجودہ ہنگامی صورتحال میں کرونا وائرس سمیت دیگر خطرناک و جان لیوا جراثیموں سے محفوظ بنانا ہے۔اس سلسلے میں چاروں تحصیلوں کے ریسکیواینڈ سیفٹی افسران،اسٹیشن کوارڈینیٹرز،شفٹ انچارجزاورلیڈ فائر ریسکیورز اپنی زیرِ نگرانی جامع منصوبہ بندی کے تحت شہر کے مختلف مقامات،جن میں مساجد،دربار،مارکیٹیں و بازار،اہم شاہراہوں،چوراہوں،سرکاری و نجی دفاتر،ریلوے اسٹیشنز،پولیس اسٹیشنز،ہسپتالوں،پبلک مقامات،بنکوں،ڈاکخانوں اوردیگرجگہوں پرچھڑکاﺅکیا جارہا ہے۔جراثیم کُش سپرے کے نتیجے میں کرونا سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاﺅ ممکن ہوا ہے۔ریسکیواہل کار تندہی سے اپنے فرائض سے بڑھ کرعوامی خدمات میں پیش پیش ہیں،ان اہم سرگرمیوں کے دوران ریسکیورز لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات بھی کررہے ہیں کہ ہم آ پ کی حفاظت کے لیے دن رات سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کے لیے مصروف عمل ہیں آپ اپنے گھروں میں اپنوں کی حفاظت کے لیے رہیں۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ اس عالمی وباءسے نمٹنے کے لیے ریسکیورز ہر اول دستے کے طورپر اپنی خدمات قومی جذبے سے بھرپوراور بہترین منظم حکمت عملی کے تحت سرانجام دے رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان عوام بھی بھرپورساتھ دیتے ہوئے اپنے لیے اور اپنے کنبے کے لیے حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اور محفوظ رہیں۔