Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • اہلکاروں کو کورونا وائرس نہیں غلط خبریں پھیلائی گئی

    اہلکاروں کو کورونا وائرس نہیں غلط خبریں پھیلائی گئی

    دو پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر محمد اصغر اور کانسٹیبل محمد سرور میں کورونا وائرس کی تصدیق میں کوئی حقیقت نہیں نزلہ زکام ہونے پر ڈاکٹر صاحب نے آرام کا مشورہ دیا ڈاکٹر اور محکمہ ان کا خیال رکھ رہا ہے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
    انسپکٹر چوہدری اظہر اقبال
    ضلعی ترجمان پولیس

  • موجودہ صورتحال میں عوام اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں

    موجودہ صورتحال میں عوام اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں

    رحیم یار خان( نمائندہ باغی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ صوبہ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ کے باعث حکومت پنجاب نے مزید سخت اقدامات اٹھائے ہیں، موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ عوام اپنی سرگرمیاں محدود کرتے ہوئے اس وائرس کے پھیلاﺅ کو سنجیدگی سے لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کو آگہی فراہم کی جائے کہ وہ اشیاءضروریہ اپنے گھروں کی نزدیکی دکانوں سے خریدیں اور بغیر کسی ایمرجنسی کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رکھیں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔انہوں نے اشیاءضروریہ کی ترسیل اور طلب و رسد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت اشیاءروز مرہ کی قیمتوں میں اضافہ اور مصنوعی قلت نہ ہونے دی جائے۔انہوں نے ضلع بھر میں آٹا کی دستیابی اور معیار کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

  • دو پولیس ملازمین کورونا کا شکار

    دو پولیس ملازمین کورونا کا شکار

    رحیم یار خان(نمائندہ باغی) دو پولیس ملازمین بھی مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ترجمان پولیس انسپکٹر اظہر اقبال
    سب انسپکٹر اصغر جنرل جبکہ کانسٹیبل سرور ججز گارڈ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

    علامات ظاہر ہونے پر سب انسپکٹر اصغر کو اپنے گھر کے کمرے میں اور کانسٹیبل سرور کو شیخ زید ہسپتال میں آئسولیٹ کر دیا گیا.
    کورونا کہ مشتبہ پولیس ملازمین کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں رپورٹ کا انتظار ہے.

  • حفاظتی اقدامات کے پیش نظر گھروں میں رہیں صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری

    حفاظتی اقدامات کے پیش نظر گھروں میں رہیں صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری

    صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے پورا ملک لاک ڈاؤن ہو چکا ہے، عوام حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکواۃ چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایم پی اے میاں محمد شفیع سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری قوم کا جذبہ کسی سے کم نہیں ہم نے من حیث القوم اس وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور اسے شکست دینی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب لوگ اپنے سماجی رابطوں کو منقطع کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان اور تمام انتظامی مشینری عوام کے تحفظ اور بہترین طبی سہولیات فراہمی کے لئے متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں ایرانی زائرین سمیت بیرون ممالک سے آئے 1896افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور 60مشتبہ مریضوں کے سیمپلز بھجوائے گئے ہیں جس میں سے51کے منفی اور 1مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث معاشی مشکلات کے حامل غریب گھرانوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے راشن ان کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے۔ارکان پارلیمنٹ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور ادارے اپنی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں رہ کو حکومتی کوششوں کو کامیاب بنائیں تاکہ جلد از جلد اس موذی مرض کا پاکستان سے خاتمہ ممکن ہو سکے۔اجلاس میں کورونا وائرس کے مشتبہ اور کنفرم مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر تعاون کرنے والے افراد کے جذبے کو سراہا گیا۔

  • کرونا مریض جاں بحق

    کرونا مریض جاں بحق

    رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال میں کورونا وائرس سے سے جابحق ہونے والی شمیم بی بی کی میت کو ریسکیو 1122، محکمہ ہیلتھ، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں محکمہ ہیلتھ کے عملہ نے چک نمبر 111 پی شرقی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

    واضح رہے کہ جابحق ہونے والی خاتون کا تعلق عباسیہ ٹاؤن علی بلاک سے ہے جو چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے بعد رحیم یارخان واپس آئی تھی، جسے تین روز قبل شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیا تھا،

  • سٹی واشنگ آپریشن کیا جا رہا ہے جانئے کہاں پر

    سٹی واشنگ آپریشن کیا جا رہا ہے جانئے کہاں پر

    رحیم یار خان( نمائندہ باغی)حکومت پنجاب کے احکامات پرکورونا وائرس سے بچاو کے احتیاطی اقدامات کے تحت ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ریسکیو1122 اور میونسپل کارپوریشن و ٹاﺅن کمیٹیز کے عملہ نے جنرل بس سٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، ائیر پورٹ ودیگر پبلک مقامات پر بھرپور واشنگ اپریشن کیا تاکہ جراثیم کے خدشات کو ختم کیا جاسکے۔واشنگ اپریشن کے دوران جنرل بس سٹینڈ ۔ ، ریلوے اسٹیشن ، ائیر پورٹ کے بیز،فٹ پاتھس ودیگر حصوں کی جامع صفائی کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ٹرانسپورٹس اڈوں، ریلوے اسٹیشن ، ائیر پورٹ ودیگر مقامات کی صفائی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے جس میں کلورین واٹر سے پبلک مقامات کی دھلائی کی جارہی ہےجس کا مقصد کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کو ختم کرنا ہے۔

  • ضلع میں دفعہ 144 کا نفاز آج رات 9 بجے سے نافز العمل

    ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ

    ڈی پی او منتظر مہدی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو احکامات جاری کر دیئے گورنمنٹ آف پنجاب نے دو دن دفعہ 144 نافذ کر دی دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 9 بجے شروع ہو کر 24 مارچ صبح 9 بجے تک نافذ رہے گی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں گے.
    حکومتی احکامات اور قانون کی سو فیصد پابندی یقینی بنائی جائے گی عوام الناس اپنے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اس سلسلہ میں مارکیٹس، شاپنگ مال، شاپنگ پلازے اور عوامی مقامات پر پابندی عائد ہے کچھ انتہائی ضروری اشیاء کی عوام کو ترسیل جاری رکھنے کے لیے استثناء بھی دیا گیا ہے عوام کی سہولت کے لیے بنک، فارمیسی، میڈیکل سٹور، ڈاکٹر کا کلینک، بیکری، ڈسپنسریاں، آٹے کی چکی، تندور، پٹرول پمپ، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، اجناس کی دوکان، دودھ کی دوکان، سبزی کی دوکان، آٹو ورکشاپ، گوشت کی دوکان اور کریانہ کی دوکان پر یہ پابندی عائد نہیں ہو گی. ایسے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جو صرف پارسل کھانا فروخت کریں گے.
    ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کسی بھی شخص کو بیٹھ کر کھانا کھانے کی سہولت نہیں گے خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی.
    شادی و دیگر تقریبات جن میں عوامی اجتماع ہوتا ہو پر مکمل پابندی عائد ہے : ڈی پی او منتظر مہدی

  • DPO کی ہدایات پر ملازمین میں ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم

    DPO کی ہدایات پر ملازمین میں ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم

    DPO صاحب رحیم یار خان SDPO آفس صادق آباد کی طرف سے سرکل صادق آباد کے تمام تھانہ جات و چوکیات کے ملازمان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر ماسک ، گلوز ، Sentizer ,اور Hand wash تقسیم کیے گئے اور ملکی حالات کے پیش نظر بریف کیا گیا تمام ملازمان کو ہدایت ہوئی کہ دوران ڈیوٹی اور چکینگ گلوز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے.

  • سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند

    سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند

    ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شیخ محمد طاہر کو ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف سے شہریوں کے ٹیلی فون پر مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کرنے کے سلسلے میں فوکل پرسنز مقرر کردیا۔شہری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر کو موبائل نمبر فون نمبر6777868-0300 اورکنٹرول روم نمبرز33444-0800 /9230389-068پر کال کرکے مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔
    آپکے تحفظ کا هے سوال ۔۔۔۔۔ ملاقات نہیں کال۔

  • کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے

    کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے

    *رحیم یارخان( )رحیم یارخان میں کارونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگیے، 47/p چک ترنڈہ سوائے خاں کے رہائشی (1) ارشادs/o شریف
    رشیدہ مائیs/o شریف ارشاد 5دن پہلے ایران سے آیا ہے.
    ریسکیو 1122 نے حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوارنا وائرس وارڈ میں شفٹ کرتے ہوئے،پولیس اور متعلقہ اداروں کو اطلاع کر دی