رحیم یار خان پولیس نے ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا
رحیم یار خان : سٹی سرکل پولیس نے ڈکیتی، چوری کی 73 وارداتیں ٹریس کرکے 65لاکھ 27 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
برآمد ہونے والے مال میں کاریں، موٹرسائیکلیں، طلائی زیورات، مال مویشی، موبائل فونز و دیگر سامان شامل ہے .78مدعی مقدمات کو ان کا لوٹا ہوا سامان و ریکوری دی گئی ہے ۔تھانہ اے ڈویژن نے 25، بی ڈویژن نے 28، سی ڈویژن نے 8، ایئرپورٹ نے 3 اور تھانہ آب حیات نے 9 مقدمات ٹریس کئے ۔ ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی اور سرکل ایس ایچ اوز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں میں شامل اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا ۔ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی : ڈی پی او منتظر مہدی
Category: رحیم یارخان
پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی : ڈی پی او منتظر مہدی

پنجاب پولیس کا اہلکار ایمانداری کی مثال بن گیا
رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)خانپور
پنجاب پولیس کے اہلکار مہر فیاض کو گزشتہ روز دوران گشت چاچڑاں روڈ پے ایک گمشدہ پرس پڑا ہوا ملا جس میں رقم 10540 روپے اور ایک سجّاد نام کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ ملا جس پر اہلکار مہر فیاض نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس پر موجود ڈرائیور کا نمبر ملا کر مالک سے رابطہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو بہت دعائیں دی اور کہا کہ اس میں اسکی مہینے بھر کی تنخواہ تھی جسکے گم ہونے پر وہ بہت پریشان تھا جس پر اہلکار نے اسے یقین دہانی کرائی کے آپکے پیسے میرے پاس امانت ہیں آپ صبح آکر لے جائیں-اس طرح بزرگ ڈرائیور صبح اہلکار سے آکر ملے اور اپنی رقم واپس حاصل کر کے اہلکار کو بہت ساری دعائیں دیں اور انعام کے طور پر کچھ رقم دینا چاہی جس کو اہلکار نے یہ کہتے ہوئے لینے سے انکار کر دیا کے اس کا صلہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے اور با حیثیت پولیس اہلکار شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے

فلور مل پر چھاپہ گودام میں چھپائی گئی چینی کی بوریاں برآمد
رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی)اسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان اعتزاز انجم کی ہدایت پر نائب تحصیلدار اعجاز جعفری نے اسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم کے عملہ اور سپیشل برانچ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دورانی فلور ملز چوک بہادر پورسے پندرہ ہزار سے زائد چینی کے تھیلے برآمد کر لیے،جس پر گودام سیل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا،زرائع*

موٹر وے ایم فائیو پر خطرناک حادثہ ایک شخص جاںبحق
رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی) ایم فائیو موٹر وے پر ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعثٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا. یہ واقعہ ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب وقع پزیر ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے.

پنجاب بار کونسل الیکشن، رحیم یار خان سے بھی پانچ امیدوار میدان میں اتر گئے
رحیم یار خان ( نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب بار کونسل الیکشن، رحیم یار خان سے بھی پانچ امیدوار میدان میں اتر گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سابق ممبران پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفیٰ اور سردار عبدالباسط خان بلوچ کے ساتھ ساتھ سابق صدور ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفیٰ، چودھری اختر محمود چہور، چودھری منظور وڑائچ، اور شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹس بھی میدان میں اتر چکے ہیں اور اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے رئیس ممتاز مصطفیٰ قبل ازیں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بھی رہ چکے ہیں اور فرینڈز وکلاء گروپ کے سربراہ بھی ہیں وہ خود لڑیں گے یا اپنے صاحبزادے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفیٰ سمیت گروپ کے دیگر قائدین و سابق صدور چودھری اختر محمود چہور، اور چودھری منظور وڑائچ کو گروپ کا امیدوار بنائیں گے اس کا فیصلہ اگلے ایک دوروز میں گروپ میٹنگ میں ہو جائے گا جبکہ وکلا اتحاد کے چیئرمین سردار ظفر خان ترین و گروپ قائدین کی طرف سے سردار عبدالباسط خان اور چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ کو نامزد کر دیاہے جنہوں نے باقاعدہ طورپر اپنی کمپین کا آغاز کر دیا ہے اوراپنی کامیابی کے لئے پر امید ہیں واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کے ممبران کے لئے رحیم یارخان میں صرف دوسیٹیں ہیں جبکہ امیدوارڈبل ہیں اس بار کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔

محکمہ فشریز پنجاب کے پبلیسٹی ونگ کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ
رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ فشریز پنجاب کے پبلیسٹی ونگ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ان ایک روزہ ورکشاپ اور سیمینارمیں شرکت کرنے والے افراد کو فش فارمنگ کی بنیادی ٹریننگ مفت دی جاتی ہے ۔ گزشتہ روزضلع رحیم یارخان کے علاقہ ترنڈہ گورگیج میں وقاص جٹ فش فارم پر محکمہ کے ماہرین نے فش فارمرز کو مفید مشورے اور معلومات دینے کا اہتمام کیا ۔ اس ورکشاپ میں ضلع بھر کے فش فارمر حضرات نے شرکت کی۔ آج کی تقریب کے صدر جناب تنویر احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بہاولپور تھے ۔ ضلع رحیم یارخان کے اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فش فارم کی بہتر منیجمنٹ اور فارمنگ کے جدید طریقے اپنا کر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ جناب میاں غلام قادر اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پلسٹی لاہور نے ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب جناب ڈاکٹر سکندر حیات صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا اور محکمہ کی طرف سے فش فارم حضرات کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ جناب تنویر احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بہاولپور ڈویژن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز پنجاب کی طرف سے جھینگا فارمنگ اور کیچ فش فارمنگ پر بالترتیب %75 اور %80 سبسڈی فراہم کررہا ہے ۔ جھینگا فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے 28 فروری 2020 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ آج کی تقریب کی خاص بات جناب فہد قریشی صاحب ڈائریکٹر ہیومن ریسورس فاونڈیشن کی شرکت تھی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سلسلے کے اگلی ورکشاپ 25 فروری کو ضلع منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی جائے گی

بچے براۓ فروخت جانئے تفصیلات
رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی )محنت کش نے کرپٹ تھانے دار کو رشوت ادا کرنے کی خاطر بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا کر پریس کلب پہنچ گیا۔بیوی بچوں سمیت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،احتجاجی مظاہرین نے بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا رکھے ہیں، احتجاج تھانہ لیاقت پور کے تھانہ دار مقصود کے خلاف کیا گیا،پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کاروائی سے انکاری۔ تفصیل کے مطابق لیاقت پور کے نو مسلم خاندان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ مظاہر کرنے والے لیاقت پور 20والی کالونی کے رہاشی شبیر احمد میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنی فیملی کے ہمراہ سات سال قبل اسلام قبول کرکے ڈھرکی سے لیاقت پور منتقل ہو گیا ہے اور یہاں پر وہ کچرا چننے کا کام کر رہا ہے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مقصود تھانہ دار نے لاکھوں روپے رشوت وصول کر لی ہے اب اور رشوت مانگتا ہے میں اپنے بچے سڑک پر لے آیا ہوں تاکہ بچے فروخت کرکے میں ASIکو رشوت دے سکوں،مزید کہا ہے کہ مجھے میرے رشتہ داران Asiسے ذلیل و خوار کروا رہے ہیں،علاقے کی با اثر شخصیات طارق چٹہ، بگا وغیرہ کی ایما پر تھانے دار مقصود احمد نے ان کا جینا محال کر رکھا ہے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی مد میں اس نے 50ہزار روپے رشوت بھی وصول کی ہے اور اب ہر ماہ بھاری رشوت کا مطالبہ کرتا ہے۔شبیر احمد نے کہا کہ وہ مزدورری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے وہ ہر ماہ رشوت نہیں دے سکتا،گزشتہ روز بھی تھانے دار مقصود نے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے اگر رقم نہ دی تو تمھارا نام کسی ڈاکتی کے مقدمہ میں ڈال دے گا،جس پر شبیر احمد اپنے بچے فروخت کرنے پریس کلب پہنچ گیا۔ مظاہرین نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانے دار مقصود سے جان چھوڑوائی جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

رحیم یارخان سے آٹا ضلع سے باہر بھیجنے پر محکمہ خوراک فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کروارہا ہےفلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمود خاں دران
رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ خوراک کسی نوٹیفکیشن کے بغیر رحیم یارخان سے آٹا ضلع سے باہر بھیجنے پر بلاجواز اور غیر قانونی طور پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کروارہا ہے۔تین دن کے اندر اگر جھوٹے مقدمات کا اخراج نہ کیا گیا تو بہاولپور ڈویژن سمیت پورے جنوبی پنجاب میں فلور ملز آٹے کی سپلائی بند کردیگی۔ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمود خاں درانی نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے صوبے سے کوئی بھی چیز دوسرے صوبے میں بھجوا سکتے ہیں آئین پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی یہ ہمیں اجازت دی ہے کہ ہم اپنی خریدی ہوئی گندم کو پورے ملک میں جہاں ضرورت ہو بھیج سکتے ہیں۔ہم نے محکمہ خوراک اور حکومت سے ہمیشہ بھر پور تعاون کیا ہے ہم نے سیکرٹری فوڈ کے کہنے پر آٹے کی قیمت میں تین روپے فی من قیمت کم کی اسی طرح اس وقت ہم محکمہ خوراک سے جو گندم خرید رہے ہیں وہ ہم بہاولپور سے اُٹھا کر لا رہے ہیں جوکہ محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیں گندم رحیم یارخان میں مہیا کرے مگر ہم نقصان برداشت کررکے محکمے سے تعاون کررہے ہیں اس کے باوجود کوئی نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باوجود اور کوئی پابندی بھی نہیں اس کے باوجود ہمارے آٹے کے ٹرکوں کو روک کر فلور ملز مالکان پر مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے ہم آئندہ دو روز کے اندر ہائی کورٹ میں انصاف کیلئے جارہے ہیں جہاں سے ہمیں پورے انصاف کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تمام چیزوں پر تعاون کیلئے تیار ہیں مگر ہمیں سمگلر نہ بنایا جائے اور ہماری عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔کیونکہ ہم اس ملک میں اپنا کاروبار کررہے ہیں ہمیں عزت دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے اور وہ اوپر سے کسی اشارے پر کام کررہی ہے۔اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع کے عہدیدار حاجی غلام کبریا‘ثاقب غفار‘عاطف غفار، چوہدری طالب حسین‘ احمد شاہ ہمدانی‘ چوہدری جہانزیب‘ جاو ید ارشاد‘ رئیس اکمل ورند‘ میاں شوکت حیات‘ چوہدری فہیم شفیق ودیگربھی موجودتھے۔

اسلام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہم تمام مسائل سے نجات پاسکتے ہیں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ
رحیم یارخان( نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ دین سے دوری کی وجہ سے معاشرہ افراتفری کاشکارہے‘ اللہ اوراس کے رسولﷺ کی اطاعت کے بغیرزندگی ناممکن ہے‘ قرآن وسنت پرعمل پیراہونے سے ہی انسان کندن بنتاہے۔اسلامیہ گرلزوبوائزہائی سکول اوراقراء کالج کے زیراہتمام منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہم تمام مسائل سے نجات پاسکتے ہیں‘ مسلمانوں کودینی تعلیمات پرعمل پیراہوناچاہئے تاکہ دنیاوآخرت سنوارسکیں‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ قرآن پاک کوسینوں میں منورکریں انشاء اللہ دنیاوآخرت میں سرخروہوں گے‘ اللہ اوراس کے رسولﷺ کے احکامات پرعمل کرنے سے زندگی آسان ہوگی‘ ہارون الرشید‘ عابدحسین باجوہ‘ قاضی شفیق الرحمن‘ مولادادعابد‘ پروفیسرسبزل شاہین‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ راناندیم‘ بشیرباجوہ سمیت دیگرنے بھی عظمت قرآن کے حوالے سے اظہار خیال کیا‘ اس موقع پرطلباء وطالبات اوران کے والدین کی کثیرتعدادموجودتھی‘ آخرمیں کشمیریوں پربھارتی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورملک وقوم کی ترقی وسلامتی کے لیے دعاکرائی گئی۔
گورنمنٹ آف پاکستان نے ہمیں مرنے کے لئے لاوارث چھوڑ دیا رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ کا ویڈیو بیان
رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی)
ﭼﺎﺋﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻢ ﺑﯽ ﺑﯽ ﺍﯾﺲ ﺗﮭﺮﮈ ﺍﺋﯿﺮ ﮐﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻃﺎﻟﺒﮧ ﺣﻨﺎ ﺍﻧﺘﺜﺎﺭ ﻭﻃﻦ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ۔طالبہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﻢ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﮔﻮﺭﻧﻤﻨﭧ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﻃﻦ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﮮ ،ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﻻﻭﺍﺭﺙ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ،ﮨﻤﯿﮟ ﭼﺎﺭﭨﺮﮈ ﻓﻼﺋﯿﭩﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮨﻢ ﺧﻮﺩ ﻓﻼﺋﯿﭧ ﺍﻓﻮﺭﮈ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺁ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ، ﭼﺎﺋﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ 150 ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ،
ﮨﻢ ﯾﮩﺎﮞ ﻓﺮﯼ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺻﺮﻑ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ، ﻃﺎﻟﺒﮧ
ﺍﻧﮉﯾﻦ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﭩﻮﮈﻧﭩﺲ ﮐﮯ ﺟﺎ ﭼﮑﯽ ﮨﮯ ، ﮨﻢ ﺑﮯ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﮨﯿﮟ ،
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻡ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﮟ ، ﻃﺎﻟﺒﮧ ﮐﯽ ﮨﺎﺗﮫ ﺟﻮﮌ ﮐﺮ ﺍﭘﯿﻞ
ویڈیو ملاحظہ کریں







