Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رحیم یار خان گیس پائپ لائن میں دھماکا دہشت گردی قرار

    رحیم یار خان گیس پائپ لائن میں دھماکا دہشت گردی قرار

    رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی)سوئی نادرن نے رحیم یارخان میں گیس پائپ لانے میں آگ لگنے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
    ایم ڈی سوئی ناردرن سہیل گلزار نے کہا کہ گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نےاڑایا اور منصوبہ بندی سے پیک آورز میں ٹائم ڈیوائس سے پائپ لائن کو اڑایا گیا۔
    ایم ڈی کا کہنا تھا کہ چھان بین کے بعد نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا، ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں لیکن بحالی کا کام ابھی شروع نہیں ہوا، سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سےکلیئرنس کا انتظار ہے۔
    ایم ڈی سوئی ناردرن نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کوگیس پریشر میں کوئی تعطل نہیں آیا، تمام سیکٹر کو متبادل لوپ سے 175 ملین کیو بک فٹ گیس دے رہے ہیں۔دوسری جانب سینئر جنرل مینیجر سوئی ناردرن نے بتایا کہ گیس کی سپلائی متبادل پائپ لائن سے بحال کردی گئی ہے، قادرپور سے متبادل پائپ لائن کے ذریعے گیس سپلائی جاری ہے، متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب نواز آباد میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں لیکیج کے بعدآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا

  • رحیم یار خان روڈٹریفک حادثہ کیا نقصان ہو جانئے

    رحیم یار خان روڈٹریفک حادثہ کیا نقصان ہو جانئے

    رحیم یارخان:موٹروے ایم 5 پرترنڈہ محمدپناہ ٹول پلازہ سدھو والی کے قریب ٹیوٹا کرولا کارنمبری ۔بی کے کیو۔734 تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔
    اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے 3ایمرجنسی گاڑیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ کرریسکیوآپریشن شروع کردیا۔9کارسواروں میں سے 1کی موقع پرجانبحق ہونے کی اطلاع اور8زخمیوں کو ریسکیوایمبولینسوں کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹرلیاقت پور منتقل کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق فیملی کراچی سے مری جارہی تھی۔ٹی ایچ کیو سے تمام مریضوں کو شیخ زید ہپستال ریفرکردیاگیا، ریسکیو1122 کی پیشنٹ ٹرانسفرسروس کے ذریعے مریضوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
    *زخمیوں کی تفصیل*
    1:زبیدہ زوجہ محمد مجیب (عمر 32سال)۔
    2:ملائکہ دختر محمد مجیب (عمر 09ماہ)۔
    3:عمیر ولد عزیز اللہ (عمر 18سال)Dead۔
    4:سبحان ولد سید رحمان (عمر 28سال)۔
    5:حبیب اللہ ولد عزیز اللہ (عمر11سال)۔
    6:زینب دختر محمد مجیب (عمر 09سال)۔
    7:محمد مجیب ولد عبدالرحمان (عمر 35سال)۔
    8:محمد ولد محمد مجیب (عمر 08سال)۔
    09:محب ولد محمد مجیب (عمر 05سال)۔
    *ایڈریس: کراچی*

  • رحیم یار خان کی عوام کی جیب سے مختلف ٹیکسز کی مد میں حکومت کو ادا کی گئی رقم پر ڈاکہ یا واقعی کوئی اتفاقی حادثہ۔؟

    رحیم یار خان کی عوام کی جیب سے مختلف ٹیکسز کی مد میں حکومت کو ادا کی گئی رقم پر ڈاکہ یا واقعی کوئی اتفاقی حادثہ۔؟

    رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)کے شہریوں کیلئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے آفس میں آتشزدگی کا واقعہ
    ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کے کنونیئر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسئین بلڈنگ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 شامل ہیں۔کمیٹی دو یوم میں آگ لگنے کی وجوہات و محرکات کا تعین کرے گی۔

  • قدرتی آفات ہو یا کسی بھی نوعیت کے حادثات ریسکیو اداروں نے ہمیشہ برقت موقع پر پہنچ کر ریلیف کا کام شروع کرتے ہیں

    قدرتی آفات ہو یا کسی بھی نوعیت کے حادثات ریسکیو اداروں نے ہمیشہ برقت موقع پر پہنچ کر ریلیف کا کام شروع کرتے ہیں

    رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ قدرتی آفات ہو یا کسی بھی نوعیت کے حادثات ریسکیو اداروں نے ہمیشہ برقت موقع پر پہنچ کر ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کرکے قیمتی انسانی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، بڑھتے ہوئے حادثات کی شرح کو روکنے اور ریسکیو1122کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے میں ذاتی حیثیت میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا، بلا شبہ اتنے بڑے ضلع میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے ریسکیو کے پاس دستیاب وسائل ناکافی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود ریسکیو اسٹیشن کی وسعت و اضافہ کیلئے اقدامت کریں جبکہ چوک بہادرپور، ترنڈہ محمد پناہ اور نواں کوٹ کیلئے تجویز کئے گئے ریسکیو اسٹیشنز کے لئے بنیادی اقدامات مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس میں حادثات کی روک تھام کے لئے جو اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دوسری مرتبہ مقامی فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں امونیہ گیس کے اخراج کی صورت میں مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے اداروں کی مشترکہ طور پر سانحات سے نمٹنے کی تربیت کرائی گئی ہے۔انیوں نے کہا کہ ریسکیو1122سروس کا آغاز12سال قبل ہوا تھا آبادی کے تناسب سے وسائل کی کمی کا سامنا ہے وسائل و افرادی قوت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نئے ریسکیو اسٹیشنز کا قیام ناگزیر ہے جبکہ ضلع کی تمام تحصیلوں کے اہم مقامات پر آگ بجھانے کیلئے فائر ہائیڈرینٹ ہونے چاہیے جبکہ پہلے سے موجود ریسکیو اسٹیشن کی توسیع ضروری ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے مختلف امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، سیکرٹری ڈی ڈی ایم اے و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار، سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی سمیت محکمہ صحت، تعلیم میونسپل آفیسر و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجو دتھے۔

  • چالیس دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مختلف اسکولز اور مدارس کے طلباء میں سائیکلز اور انعامات تقسیم کئے گئے

    چالیس دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مختلف اسکولز اور مدارس کے طلباء میں سائیکلز اور انعامات تقسیم کئے گئے

    رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی )جامعہ اسلامیہ جامع مسجد شریف گلشن اسلام کے زیر اہتمام چالیس دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مختلف اسکولز اور مدارس کے طلباء میں سائیکلز اور انعامات تقسیم کئے گئے، رہنماء جمعیت علماء اسلام ومہتمم جامعہ اسلامیہ قاری ظفر اقبال شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نمازدین کاستون ہے، بچوں کی سب سے بڑی درس گاہ ماں کی گودہے اوروالدین کی یہ ذمہ داری ہے اپنے چھوٹے بچوں کونمازپڑھنے کی تلقین کریں اوردینی تعلیمات سے آراستہ کریں، انہوں نے کہاکہ نمازبرائی سے بچاتی ہے اورتمام والدین اپنے بچوں کونمازاورقرآن پاک کی تعلیمات حاصل کرنے پرراغب کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں تاکہ ہماری نئی نسل کوبنیادی طورپرنماز، قرآن وسنت کی تعلیم میسراورآگاہی حاصل ہو، انہوں نے کہاکہ 12سال تک کے بچوں نے تکبیراولیٰ کے ساتھ نمازپڑھی ہے اورانکی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں سائیکلزاوردیگرانعامات دیئے جارہے ہیں تاکہ ان میں نمازقرآن کی تعلیمات حاصل کرنے کاجذبہ اوردلچسپی پیداہو، اس موقع پرحاجی منور شریف، محمد ندیم مسعود، حا جی اعظم شبیر، سکندر علی چوہدری، حافظ مدثر سہیل، سہیل اختر چوہدری، ڈاکٹرطاہر مسلم، میاں انس ظفر، عبدالرحمن ظفر، ملک اعجاز، سردار اللہ نوازچاچڑ، طلحہ اسلام،بلال اسلام کے علاوہ اہل علاقہ کی بھی ایک کثیرتعدادموجودتھی، اس موقع پرملک، قوم وتمام امت مسلمہ کی سلامتی اورکشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

  • رحیم یار خان پولیس تبدیلی کی راہوں پر گامزن

    رحیم یار خان پولیس تبدیلی کی راہوں پر گامزن

    رحیمیارخان (نمائندہ باغی ٹی وی )ایس ایچ او ظاہر پیر انسپکٹر اظہر اقبال کی زیر قیادت افسران بالا کے احکامات کے تابع رحیم یار خان پولیس تبدیلی کی راہوں پر گامزن۔ غلام دینASI نےماحول دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے مختلف قسم کے پودوں کا چمن آباد کر رکھا ہے جسے ایس ایچ او ظاہر پیر نے شاباش دی اور بتایا کہ درخت اور پودے لگانا گلوبل وارمنگ کنٹرول کرنے کے لیے بہت ضروری ہے اور اس میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

  • عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے:ظفر اقبال وڑائچ

    عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے:ظفر اقبال وڑائچ

    مشکل سال گذر گیا ، اب ملک کے عوام کی حات بدلنے کا آغاز ہو چکا ہے، وفود سے گفتگو
    رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف ضلع رحیم یار خان کے صدر ظفر اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ مشکل سال گذر گیا ہے اور اب ملک کے عوام کی حات بدلنے کا آغاز ہو چکا ہے۔پارٹی کے ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا اب مسائل حل ہونگے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں کہا تنقید برائے تنقید کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں اورایسے عناصر محض ذاتی مفادات کے ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں، ہماری نیت صاف ہے،ملک کودرست سمت میں لے جانے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑ ے ہیں لیکن اب ڈیلیور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سابق حکمرانوں کے طرز حکمرانی اور ان کی کرپشن کے باعث ہیں۔موجودہ حکومت عوام دوست ہے، وزیراعظم عمران خان ملک سے غربت بیروزگاری کے خاتمے کےلیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ظفر اقبال وڑائچ نے یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے۔

  • ایل پی جی گیس دھماکہ کہاں ہوا اور نقصان کتنا تفصیل جانئے

    ایل پی جی گیس دھماکہ کہاں ہوا اور نقصان کتنا تفصیل جانئے

    ایل پی جی گیس دھماکہ

    رحیم یارخان: صادق آباد قومی شاہرای پر واقع چک نمبر 32 این پی کے ایک گھر میں کھانا پکاتے ہوئےکمرے میں گیس بھرجانے کا باعث گیس دھماکہ ہوا جس سےکمرے کی چھت گرگئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے2ایمبولینسوں سمیت جائے حادثہ پرپہنچ کرریسکیوآپریشن کیا۔3زخمی ہونے والے افراد میں،1 مرد اور 2 خواتین شامل۔ریسکیواہلکاروں نے زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہسپتال صادق آباد منتقل کردیا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کو مبارک باد پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے جانئے تفصیل

    اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کو مبارک باد پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے جانئے تفصیل

    رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری، عہدیداروں کو مبارکباد پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ریاست علی نے ڈسٹرکٹ بار روم میں نومنتخب صدر رائے مظہر حسین کھرل، جنرل سیکرٹری غلام غوث کورائی، نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑسمیت دیگر کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر جام شکیل احمد بوبرہ، میاں عبدالمجیدویہا، سلال اشرف مزاری، سیدغلام مصطفی، امجد بخاری، چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ، جاوید گل اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل بشیر احمد بھی موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ریاست علی نے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔نومنتخب صدر بار رائیے مظہر حسین کھرل ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم وکلاء کے مسائل اور معاشرے میں پھیلی ہوئی ناانصافیوں کے ازالے کے لیے مل جل کر کام کریں گے نوجوان وکلاء کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • ڈسٹکٹ بار رحیم یار خان میں‌کل 15 جنوری ہڑتال کا اعلان وجہ کیا ہوئی جانئے تفصیل میں

    ڈسٹکٹ بار رحیم یار خان میں‌کل 15 جنوری ہڑتال کا اعلان وجہ کیا ہوئی جانئے تفصیل میں

    رحیمیارخان (نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب بار کونسل کی ھدایت کے باوجود غیر قانونی طور پر وکلا کمپلیکس پرناجائز قابضین اور پنجاب بار کونسل کی direction پر جان بوجھ کرعمل درآمد نہ کرنے پر اور متاثرین کی حق رسی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر کل مورخہ 15 جنوری 2020 کو 11 بجے کے بعد ناجائیز قابضین کے خلاف ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان میں مکمل ھڑتال ھو گی معزز وکلا صاحبان سے گزارش ھے کہ کل عدالتوں میں 11 بجے کے بعد پیش نہیں ھوں گے معزز ججز صاحبان سے تعاون کی اپیل کی جاتی ھے اور متاثرین چیمبرز اور انکے حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے والے کل 11 بجے بار روم کے سامنے احتجاج کیلئے اکھٹے ھوں گے