Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رات کا شکاری دن کے اجالے میں پکڑا گیا

    رات کا شکاری دن کے اجالے میں پکڑا گیا

    رحیم یارخان رات کا شکاری دن کے اجالے میں پکڑا گیا ,,,,,,,,,,,,
    جی ہاں یہ شکاری کوئی اور نہیں بلکہ ایک الو ہے جو بھوک پیاس کی وجہ سے سکول میں جا گرا اور شہری کے ہتھے چڑھ گیا

    سکول انتظامیہ نے الو کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا وائلڈ لائف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الو کی آٹھ سو اقسام ہیں اس طرح کی اقسام پاکستان بہت کم پائی جاتی ہیں اور یہ نایاب نسل کا پرندہ ہے وائلڈ لائف پارک میں اس پرندے کے لیے الگ پنجرا بنایا جائے گا اور لوگوں کے لئے نمائشی طور پر رکھیں گے لوگوں کو اس پرندے کے بارے میں آگاہی فراہم کریں یہ پرندہ رات کی تاریخی میں شکار کرتا ہے اور گوشت بڑے شوق سے کھاتا ہے تیز پنجے اور نوکیلی چونچ اس پرندے کے ہتھیار ہے

  • رحیم یار خان۔موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں گاڑی عباسیہ نہر میں جا گری

    رحیم یار خان۔موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں گاڑی عباسیہ نہر میں جا گری

    رحیم یار خان۔موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں گاڑی عباسیہ نہر میں جا گریگاڑی میں فیملی سوار تھی
    تفصیلات کے مطابق چھلاں والے پل سے لیور پل کی جانب جاتے ہوئے لطیف آباد والے چھوٹے پل پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں گاڑی نہر میں گر گئی۔ سلور کلر کی کورے گاڑی میں ایک فیملی سوار تھی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ موقع پر موجود ریسکیو عملے کے مطابق دو بچوں اور ان کے والد کو ہلکی خراشیں آئی ہیں۔محافظ اہلکار اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی۔ اور زخمیوں کو شیخ ذید ہسپتال شفٹ کر دیا۔گاڑی کو نہر سے باہر نکالنے کے اقدامات جاری ہیں۔

  • صدر سرکل پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لئے

    صدر سرکل پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لئے

    رحیم یارخان/ پولیس کارروائی,,,,,,,

    صدر سرکل پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لئے.
    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 21 عدد موٹرسائیکل 7 چوری شدہ جانور لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کئے گئے.ڈی پی او منتظر مہدی
    جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو کلاشنکوف 8 پسٹل برآمد کئے گئے. ڈی پی او
    منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ہزار گرام چرس اور 500 لیٹر شراب برآمد کی گئی.ڈی پی او
    پولیس نے قابل خان گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 910000 روپے مالیتی کے مویشی برآمد کئے. ڈی پی او

  • رحیم یار خان ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سپرے کرتا جہاز کریش جانئے کیا نقصان ہوا

    رحیم یار خان ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سپرے کرتا جہاز کریش جانئے کیا نقصان ہوا

    ٓرحیم یارخان( )ٹڈی دل کے تدارک کے لیے چولستانی علاقہ باندھی میں سپرے کے دوران فوکرطیارہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوگیا‘ پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئرفوادبٹ شہید‘ ریسکیو1122‘ ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے بروقت آپریشن کرکے دونوں شہداء کی میتیں شیخ زیدہسپتال منتقل کردیں‘ شہیدہونے والے شعیب ملک کاتعلق کراچی جبکہ فوادبٹ لاہوررہتے تھے۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان ضلع میں ٹڈی دل کے تدارک کے لیے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن نے فوکرطیارہ فراہم کررکھاتھاجس میں کراچی کے رہائشی پائلٹ شعیب ملک اورلاہورکے انجنیئرفوادبٹ انسدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے طیارے کے زریعے سپرے کررہے تھے‘ گذشتہ روزمعمول کے مطابق چولستانی علاقہ باندھی میں پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئرفوادبٹ سپرے کررہے تھے کہ اسی دوران فنی خرابی کے باعث طیارہ گرکرتباہ ہوگیا حادثے میں پائلٹ اورانجنیئرموقع پرشہیدہوگئے اطلاع ملتے ہی قریبی آبادی جمع ہوگئی جبکہ ریسیکو1122‘ ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کوحصارمیں لے کردونوں میتیں شیخ زیدہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعلی شہزادسے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی انکوائری بارے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • Untitled post 142088

    رحیم یارخان ( )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات سال 2020وکلاء اتحاد وگرینڈ الائنس کے امیدواروں نے میدان مار لیا،رائے مظہر حسین کھرل صدر،غلام غوث خان کورائی جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ نائب صدر اورجوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر وکلاء اتحاد کے امیدوار کامیاب قرار پائے،جیت کی خوشی میں وکلاء کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائی تقسیم کی جیتنے والے امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی،مسلسل کئی سالوں کی شکست کے بعد وکلاء اتحاد گروپ نے جیت حاصل کی،پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2020کے لئے پولنگ منعقد ہوئی پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہا غیر حتمی نتائج کے مطابق وکلاء اتحاد وگرینڈ الائنس کے امیدوار برائے صدر رائے مظہر حسین کھرل 398ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل فرینڈ زگروپ کے امیدواربرائے صدرچوہدری عمران مقصود368ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لئے وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کے غلام غوث خان کورائی نے اپنے مدمقابل فرینڈ زگروپ کے امیدواررئیس نیاز احمد چاچڑ کو 5ووٹوں سے شکست دی اسی طرح وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کے نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑ نے بھی کامیابی حاصل کی اسی طرح وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کی امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری محترمہ بیلا اختر بلا مقابلہ منتخب قرار پائی تھی۔

  • عوام کو معیاری اشیاءخورد و نوش و دیگر ضروریات زندگی کی مناسب و ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

    عوام کو معیاری اشیاءخورد و نوش و دیگر ضروریات زندگی کی مناسب و ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

    Dated:09-01-2020
    ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاءخورد و نوش و دیگر ضروریات زندگی کی مناسب و ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سکی کسی بھی قسم کا دباﺅ یا تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریس تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاءکے معیار اور نرخوں کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کرر ہے ہیں، تاجر برادری مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی، ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت جیسے عمل کے سدباب کے لئے حکومتی و انتظامی کوششوں کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو حکومت اور تاجر برادری کے لئے بدنامی کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار انہون نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، صدر انجمن کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری فلک شیر سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور کاروباری تنظیموں کے نمائندگان موجو دتھے جبکہ صارفین کی جانب سے خواجہ محمد ادریس اور شمیل مرزا نے نمائندگی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاءروز مرہ کی قیمتوں سے عوام کو آگاہ اور گراں فروشی کے خلاف حکومت پنجاب کی ”قیمت ایپ“ موثر کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، ریڑھیوں پراشیاءکی مقررہ کردہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں۔انہوں نے ممبران کمیٹی کی جانب سے منگل و بدھ چھوٹے بڑے گوشت کی مختلف میٹ شاپس پر فروخت کے عمل کو بھی فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل و بدھ کو چھوٹے و بڑے گوشت کی فروخت ہر سطح پر بندکی جائے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ، تاجر تنظیموں اور صارفین نمائندگان کی باہمی مشاورت سے اشیاءروز مرہ کی نئی قیمتوں کو تعین کیا گیا جس کے تحت آٹا20کلو گرام808روپے، کرنل چاول(پرانا)136روپے کلو، کرنل چاول (نیا)128روپے کلو، چاول ٹوٹا48روپے کلو، دال چنا (باریک)128روپے، دال چنا (موٹی)138روپے، دال چنا (سپریم)145روپے، دال مسور(باریک)146 روپے، دال مسور(موٹی)122روپے، دال ماش (ایس کیو)196روپے، دال ماش (خرمی)218روپے، دال مونگ (واش)208روپے، سفید چنا (موٹا9mm)114روپے، سفید چنا(باریک)95روپے، بیسن133روپے، چینی70روپے، دودھ80روپے ، مٹن700روپے، بیف 350روپے، روٹی(100گرام)6روپے، نان/خمیری روٹی8روپے، دہی90روپے، ڈبل روٹی(بڑی700گرام)55روپے، ڈبل روٹی(چھوٹی400گرام)40روپے مقرر کئے گئے۔

  • سوتیلے بیٹوں نے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دیکر نکال دیا‘

    سوتیلے بیٹوں نے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دیکر نکال دیا‘

    رحیم یار خان (کرائم رپورٹر )سوتیلے بیٹوں نے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دیکر نکال دیا‘ لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد پر قبضہ‘ خاتون بے یار و مددگار‘ ٹھوکریں کھانے پر مجبور‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘ تفتیشی آفیسر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے دباؤ ڈالتے ہوئے حراساں کرنا شروع کردیا۔ متاثرہ کااعلیٰ افسران سے انصاف کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود رحمن کالونی کی رہائشی سلطانہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی 2014ء میں غلام مصطفیٰ شاہ نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے پہلی بیوی سے دو بیٹے حیات تھے‘ بیماری کے باعث اس کاشوہر غلام مصطفیٰ شاہ 2016ء میں وفات پاگیا‘ اور وہ اپنے گھر میں رہائش پذیر تھی‘ یکم دسمبر 2019ء کو وہ اپنے میکے ملنے گئی ہوئی تھی کہ اسی دوران اس کے دوسوتیلے بیٹوں عثمان شاہ اورمحمودشاہ نے گھر کے تالے توڑ کر اس کالاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چرالیا اور مکان پر قبضہ کرلیا اور اس کے واپس آنے پر دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ سلطانہ بی بی نے تھانہ میں تحریری شکایت پیش کردی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘ اور تفتیشی آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدارشد بلا ملزمان کو گرفتارکرنے کی بجائے لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے اسے صلح کے لئے دباؤ ڈالتے ہوئے مختلف طریقوں سے حراساں کرنا شروع کردیا۔ متاثرہ بیوہ سلطانہ بی بی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے انصاف مہیا کیا جائے۔

  • (رحیمیارخان) چھلاں والا پل کی کشادگی کا کام شروع

    (رحیمیارخان) چھلاں والا پل کی کشادگی کا کام شروع

    (رحیمیارخان) تفصیلات کے مطابق چھلاں والا پل پر آئے روز ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور گھنٹوں‌ٹریفک رکی رہتی ہے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پل کی کشادگی کا کام شروع کر دیا ہے،پل ون وے کے تحت،24,24فٹ کے دوپل بنائے جائیں گے،

  • رحیمیارخان ( )جنرنلسٹ پینل ڈسٹرکٹ پریس کلب کی میٹنگ

    رحیمیارخان ( )جنرنلسٹ پینل ڈسٹرکٹ پریس کلب کی میٹنگ

    مخدوم غلام عباس چیئرمین جبکہ قیصرغفورچوہدری اورجی ایم حیدر سرپرست منتخب، ممبران پریس کلب رحیم یارخان کی اکثریت رائے کامتفقہ فیصلہ، پریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبود اور صحافیوں کے حقوق اورعزت نفس کاتحفظ ہرصورت یقینی بنانے کاعزم، آخرمیں ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کااہتمام بھی کیاگیا*

  • دو روسی سیاح پیسے ختم ہونے پر تھانہ اے ڈویژن پہنچ گئے ایس ایچ او کے جانب سے مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ

    دو روسی سیاح پیسے ختم ہونے پر تھانہ اے ڈویژن پہنچ گئے ایس ایچ او کے جانب سے مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ

    یہ ہے ہمارا پاکستان۔اور ایسے ہم کرتے ہیں مہمان کی عزت
    رحیم یار خان میں دو روسی سیاح پیسے ختم ہونے پر تھانہ اے ڈویژن پہنچ گئے اور اپنی پرابلم ایس ایچ او اسد اللّه خان مستوئی کو بتائی جس پر ایس ایچ او اسد اللّه خان مستوئی نے اپنی طرف سے ان کی رہائش گاہ اور کھانے کا انتظام کیا۔
    اس موقع پر روسی جوڑے نے ایس ایچ او اسد اللہ خان اور پنجاب پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    This is our Pakistan
    & That’s how we respect our guests.
    Two Russian tourists In Rahim yar khan city,went into local Police station & told them that they finished their money.
    Then officer arranged for them a house & food for free till they stay .