Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رحیم یار خان تجاوزات کو اور ٹھوس فضلہ کو ہٹانے کا عمل جاری ہے,

    رحیم یار خان تجاوزات کو اور ٹھوس فضلہ کو ہٹانے کا عمل جاری ہے,

    رحیمیارخان ( )خان پور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل رانا محمود علی کی زیر نگرانی بلدیہ کا عملا کی جانب سے مین ماڈل ٹاؤن روڈ پر تجاوزات کو اور ٹھوس فضلہ کو ہٹانے کا عمل جاری ہے,

  • رحیم یار خان ()تھانہ بھونگ (15 پکار پر جھوٹی اغوا کی اطلاع)

    رحیم یار خان ()تھانہ بھونگ (15 پکار پر جھوٹی اغوا کی اطلاع)

    سرکل صادق آباد

    تھانہ بھونگ (15 پکار پر جھوٹی اغوا کی اطلاع)

    پکار 15 پر پیارا خان نے کال کی جس میں اس نے اپنے بھائی نثار کے اغواء کی اطلاع دی تھی۔ جس پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ایس ایچ او نوید نواز واہلہ اور انکی پولیس ٹیم موقعہ پر پہنچے۔ پولیس ٹیم نے اطلاع کے مطابق اپنی تفتیش کا آغاز کیا اور کچھ ہی دیر میں نثار کو جب پولیس نے ڈھونڈ نکالا تو معاملہ اطلاع کے برعکس نکلا۔ جھوٹی اطلاع پر دونوں ملزمان بھائیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • رحیم یارخان پریس کلب الیکشن جرنلسٹ پینل نے اپنے امیدواران کا اعلان کر دیا

    رحیم یارخان
    الیکشن ڈسٹرکٹ پریس کلب میں جرنلسٹ پینل کے امیدواران صدرجاویداقبال چوہدری روزنامہ اسرار، جنرل سیکرٹری حافظ فلک شیر سندھو روزنامہ جہان پاکستان، سینئرنائب صدر چوہدری منیردن ٹی وی، نائب صدر صدیق بلوچ روزنامہ جنگ، چوہدری عبد الغنی جوائنٹ سیکرٹری رونامہ اسیاف نیوز، فنانس سیکرٹری میاں شہبازشریف روزنامہ خبریں، انفارمیشن سیکرٹری سلیم چشتی روزنامہ 92 نیوز، ممبران مجلس عاملہ فیاض محمود روزنامہ جنگ، فاروق احمدسندھو روزنامہ ایکسپریس، رفعت شیخ روزنامہ ہمت مرداں، سردارپہوڑ روزنامہ اوصاف، انوارالحق رامے روزنامہ نیادور، خورشیداحمد روزنامہ اسلام، طارق گوندل ہفت روزہ حماس، ابراراحمدبھٹی عباس ٹائم صحافیوں کے حقوق کے حقیقی علمبردار، مثبت صحافت اور پریس کلب کی تعمیروترقی کے روشن ستارے، خوش اخلاق اوربردبار قیادت، انتقامی کارروائیوں اورپرتشدد زہنیت سے پاک دامن رکھتے ہیں ،

  • رحیمیارخان چک نمبر 107 پتن منارا روڈ حادثہ میں ایک شخص زخمی

    رحیمیارخان چک نمبر 107 پتن منارا روڈ حادثہ میں ایک شخص زخمی

    رحیم یارخان چک نمبر 107 پتن منارا روڈ حادثہ میں ایک شخص زخمی. ریسکیو اہلکار
    نقدی رقم چوبیس ہزار چار سو چالیس تین عدد ATM کارڈ ایک Huawei انڈرائڈ موبائل اور ضروری کاغذات لواحقین کے حوالے کرتے ہوئے.

  • رحیم یار خان ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات جرنلسٹ پینل کے عشائیہ

    رحیم یار خان ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات جرنلسٹ پینل کے عشائیہ

    رحیم یار خان ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات جرنلسٹ پینل کے عشائیہ میں ممبران پریس کلب کی بھرپور شرکت، ممبران کی جانب سے بھرپورحمایت کااعلان،

  • رحیم یار خان() حبیب کالونی کی سڑکیں 3 ماہ سے خستہ حالی کا شکار کوئی والی وارث نہیں

    رحیم یار خان() حبیب کالونی کی سڑکیں 3 ماہ سے خستہ حالی کا شکار کوئی والی وارث نہیں

    حبیب کالونی گلی نمبر 5 رحیم یار خان کا یہ حال پچھلے تین ماہ سے ہے…
    ڈی سی صاحب سے گزارش ہے کہ عوامی مفاد میں اس مسئلہ کا نوٹس لیں

  • پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے فرد کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ورثاء نے ہلاکتوں کو طبی موت قرار دے دیا جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتیں زہریلی شراب پینے کے باعث ہوئیں۔

    زرائع کے مطابق چوک سوئی گیس تھلی روڈ کے رہائشی محب علی، جام اجمل اور منور حسین نے مبینہ طور پر زہریلی شراب پی جس کے نتیجہ میں تینوں کی حالت غیرہوجانے پر ورثاءنے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں محب علی اور اجمل کی موت واقع ہوگئی جبکہ منورکو تشویشناک حالت میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پر زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا سخت نوٹس لیا۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے محب علی اور اجمل کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    بعد ازاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 38 لیٹرشراب کے علاوہ کچی شراب کے ڈرم بھی برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

     

    قبل ازیں چند ماہ قبل لاہور میں‌ نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹاؤن میں‌ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا معاملہ سامنے آیا تھا آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے جنہوں نے مل کر ایک ساتھ شراب پی اور پھر اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر شراب پینے والے ان پانچوں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں‌ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم افسوسناک امر ہے کہ شراب بیچنے اور پینے پر پابندی نہیں‌ لگائی جاسکی ہے.

  • رحیم یار خان ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

    رحیم یار خان ٹرین کی پٹڑی ٹوٹ جانے کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی،

  • رحیم یار خان سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے دو افراد کی شناخت ہو سکی

    سانحہ تیزگام میں شہیدہونےوالےافرادمیں سے دومیتیں ایسی ہیں جنکےورثاءنہیں مل سکے۔انکی نمازجنازہ آج سہ پہرتین بجےمرکزی عیدگاہ رحیم یارخان میں اداکی جائےگی

  • صادق آباد دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے طالبہ جاں بحق

    سلطان ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے, ایک پر سوار طالبہ نیچے گری تو ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق ہوگئی