Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • گیس سلنڈر کی دوکان میں‌آگ لگنے سے تمام سلنڈر پھٹ گئے

    گیس سلنڈر کی دوکان میں‌آگ لگنے سے تمام سلنڈر پھٹ گئے

    رحیم یار خان سٹی، چوک پٹھانستان میں گیس سلنڈرز کی دوکان میں آگ بے قابو، دوکان میں موجود تمام گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے…!!

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن

    تجاوزات کے خلاف آپریشن

    رحیم یار خان()چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رحیم یار خان اور عملہ میونسپل کمیٹی پر سکول بازار کے دکانداروں عامر، عمیر ، عرفان عرف جانی اور 20 نا معلوم افراد کا قاتلانہ حملہ.میونسپل کمیٹی کے ملازم میر داد کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

  • جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات

    جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات

    رحیم یار خان ( )جن پور کے علاقے موضع ملک پور بستی کوٹلہ عارب میں 6جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی ۔زمیندار حاجی امیر نواز خان کا بڑا بھائی حاجی رب نواز خان چانڈیہ کے گھر ڈکیتی کی واردات، تقریباً 90ہزار ریال ۔زیورات نقدی مالیت تقریباً ایک کروڑ کی واردات ، عورتوں پر تشدد ایک کمرے میں بند کر دیا ایک گھنٹے سے زائد لوٹ مار کے بعد فرار جبکہ کتوں کو نشہ آور گوشت ڈالا گیا،ڈی ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر خان لنگاہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیے.سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم،سردار عامر نواز خان چانڈیہ پارلیمانی سیکرٹری،مخدوم سید صفدر رضوی ۔ملک حاجی مشتاق احمد نائچ ۔سردار محبوب احمد خان چانڈیہ ۔مہر عبدالحمید سیال ۔سردار فیاض احمد خان چانڈیہ ،دیگر موقع پر موجود ہیں

  • وارداتیئےبے خوفی سے وارداتوں میں سرگرم

    وارداتیئےبے خوفی سے وارداتوں میں سرگرم

    رحیم یار خان میں سی ڈی 125 چوری وڈکیتی کرنے والا گروہ سرگرم ۔آج چوری کا واقعہ وقفہ جمعہ نماز پر رحمن سپر سٹورعباسیہ بنگلوز کے سامنے پیش آیا جہاں دو مشکوک اشخاص کو ویڈیو میں موٹر سائیکل کا لاک توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ پہلے غور سے چاروں اطراف کیمرہ کو ڈھونڈتے ہیں کہ کوئی انکو دیکھ تو نہیں رہا پھر وہ۔ دو بار 51 سیکنڈ تک لاک کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ علاقہ مکین نماز سے آنا شروع ہیں تو وہ مقع واردات سے رفو ہو جاتے ہیں۔علاقہ مکیں کی ڈی آئی جی پنجاب ، آر پی او بہاولپور ،ڈی پی او رحیم یار خان سے اپیل ہے کہ اسی علاقہ سے اب تک چار موٹر سائیکل چوری ہو چکے انکی انکوائری کرے اور چورں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ چوری برآمد ہو جو اب تک اس علاقہ سے ہوئی۔

  • کاروں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    کاروں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    رحیم یار خان ( )کاروں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم چور گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں سے دلیری سے بیٹریاں چوری کرنے میں مصروف،تفصیل کے مطابق آڈہ خانپور عزیز اباد کالونی اور دیگر علاقوں میں کاروں کی بیٹری چور گروہ نے شہریوں کی نیندیں اڑا دی چور رات کی تاریخی میں گھروں کے باہر کاروں سے بیٹریاں چوری کر کے شہریوں کی گاڑیوں کو بیٹریوں سے محروم کر چکے ہیں بیٹری چور گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چولستان ٹائمز کو موصول فوٹیج میں واضح طور پر چور کو بیٹری چوری کر کے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے چہرہ واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

  • ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینار

    ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینار

    رحیم یارخان( )ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینارکااہتمام ہواجس میں مختلف این جی اوزکے نمائندوں اورگورنمنٹ کے آفیسرزنے شرکت کی جس کامقصدعوام کومعیاری اورصحت مندزندگی گزارنے کے حوالے سے آگہی مہم بارے میں آگاہ کیاگیا، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرآفیسرصفدرحسین وڑائچ، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرافشاں اکرم، ڈپٹی ڈی ایچ اوہیڈکوارڈینیٹرڈاکٹراسامہ منیرپنسوتہ، ہادی عالم ویلفئیرسوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدبوٹاطاہر، سماجی رہنماء محمدفرحان عامر، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرآئی ٹی اے فہیم رضانے کہاکہ متوازن اورمعیاری خوراک کازندگی میں بہت بڑاعمل دخل ہے جس کی بدولت ہم صحت مندمعاشرے کی بنیادرکھ سکتے ہیں، متوازن اورصحت مندغذاآنے والی نسلوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اوراس سلسلے میں تمام این جی اوزاورسرکاری اداروں کوسکولوں میں بچوں کومتوازن غذاکے بارے میں آگاہی بیدارکرناوقت کی اہم ضرورت ہے، افشاں اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع رحیم یارخان 46.1فیصدبچے سٹنٹنگ کاشکارہیں جوکہ پانچ سال سے کم عمرہیں جس میں بچے کی ذہنی وجسمانی صلاحیت عام بچوں کی نسبت کم ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ماں اوربچہ کی غذائی قلت ہے اوراس کی روک تھام کے لیے تمام حکومتی ادارے مل کرکام کررہے ہیں اوراس مسئلے کے حل کے لیے سی بی اواوراین جی اوزکوبھی اپناقلیدی کرداراداکرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے بتایاکہ سٹنٹنگ کی روک تھام کے لیے ملٹی سکٹورل نیوٹریشن سنٹرنے تمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پراکھٹاکیاہے اورڈسٹرکٹ لیول پرایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل کرتے ہیں اورڈی سی نے بھی تمام ڈیپارٹمنٹس کوخصوصی تاکیدکی ہے کہ غذائی قلت کے خاتمے کے لیے خصوصی توجہ دیں اوراپنااپناکرداراداکریں۔ اس موقع پرتمام این جی اوزنے اس قومی مسئلے کواجاگرکرنے اوراس کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پرجاگ ویلفئیرکے ایگزیکٹوڈائریکٹرعبدالرب فاروقی، سماجی رہنماء ملک عابدفیروز، ڈاکٹررئیس احمدودیگرموجودتھے

  • اندھڑ گینگ کا ایک بار پھر پولیس پر حملہ

    اندھڑ گینگ کا ایک بار پھر پولیس پر حملہ

    افسوس ناک خبر
    تھانہ کوٹسبزل صادق آباد ضلع رحیم یار خان اندھڑ گینگ کا ایک بار پھر پولیس پر حملہ آور اے ایس آئی شدید زخمی دیگر اہلکار بھی بال بال بچے
    مستوئ موڑ کوٹ سبزل میں انڈھر گینگ کا پولیس پارٹی پر دوران گشت رات 1:30 حملہ اے ایس آئی شیخ ساجد حسین شدید زخمی شیخ زاید ہسپتال داخل ہیڈ کانسٹیبل ارشد گوندل اور دیگر ملازم معجزانہ طور پر محفوظ…. ذرائع

  • موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں دن دھاڑے گولی مار دی

    موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں دن دھاڑے گولی مار دی

    رحیم یار خان()‌دن دھاڑے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں ڈاکوؤں‌نے موٹر سائیکل سوار کومزاحمت پر گولی مار دی.ریکسیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ریسکیو کیا.

  • ن لیگ کے راہنما  نے  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

    ن لیگ کے راہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

    رحیم یارخان۔ (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرانے اورسینئر رہنماء ولینڈلارڈ چک نمبر 85پی رانا محمدجاویدخان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ۔ایم پی ایز چوہدری آصف مجید اور چوہدری محمدشفیق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سے ملاقات کے بعد اپنی برادری اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا،اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں پی ٹی آئی پرچم کے رنگ والا مفلرپہنایا۔اس موقع پرچوہدری جاویداقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجید اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ایک محبب وطن جماعت ہے اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اورمسلم لیگ ن کی لوٹ کھوسوٹ اورکرپشن کودیکھتے ہوئے عوام بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ابھی مزید شمولیت ہونگی۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں دھواں دھارخطاب کرکے دنیابھرکے پونے دوارب مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے، یورپ کویورپ کی باڈی لینگویج میں مسلمانوں کے ایک ہی اسلام محمدؐ کے اسلام کی حقیقت سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے ظلم وبربریت پرمودی کے منہ سے نقاب کوپھاڑڈالااورکشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم سے دنیاکوپوری طرح آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کرکے دنیامیں مسلمانوں کے امیج کوبہتربنایاہے، مسئلہ کشمیرپردھواں دھارخطاب کرکے مودی ہٹلرکے مظالم کودنیاکے سامنے بے نقاب کردیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے مسلمانوں کی آوازکوبلندکیاہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران صحیح معنوں میں کشمیرکامقدمہ دنیابھرمیں لڑرہے ہیں اوردنیاکوجگادیاہے کہ مودی کس طرح مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے، انہوں نے کہاکہ پوری قوم مسئلہ کشمیرپروزیراعظم عمران خان اوراپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاء اللہ اب کشمیرکی آزادی کاوقت دورنہیں ہے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے رانا محمد جاوید خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ ایک پرانے مسلم لیگی تھے مگر ن لیگ کی کرپشن اور ملک دشمن پالیسیوں کے دیکھ کر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا درست فیصلہ کیاہے ان کے آنے سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگی۔رانا محمد جاوید خان نے کہاکہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بڑی سوچ سمجھ کر کیا ہے یہی وہ جماعت ہے جو محب وطن ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے وہ بہت متاثرہوئے ہیں اور اپنی پوری برادری اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں۔

  • ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑاٸچ کی لاھور میں اٸی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز سے ملاقات

    ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑاٸچ کی لاھور میں اٸی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز سے ملاقات

    رحیم یار خان ( )ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑاٸچ کی لاھور میں اٸی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز سے ملاقات ۔ضلع کی امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال۔اس موقع پر ایم پی ایز چوہدری محمد شفيق اور عامر نواز چانڈیو اور چوہدری محمد نعیم شفيق بھی موقع تھے