صادق آباد ( )حکومت پنجاب نے پنجاب کنزیومرپروٹیکشن عوام کے حقوق ومفادات کے تحفظ کے لئے بنایا ہے جس کے تحت ڈسڑکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل رحیم یارخان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو مجاز اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے مقدمات کی سماعت کے لئے ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان بھی قائم کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومرپروٹیکشن کونسل محمد وقاص رسول نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان میں دعوی دائر کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صارف عدالت رحیم یارخان میں برخلاف مینوفیکچر ،دکاندار ناقص مصنوعات ،خدمات مہیا کرنے پر نقصان کا ازالہ کے لئے دعوی دائر کرسکتا ہے جس پر کسی قسم کی کوئی کورٹ فیس لاگو نہ ہے ،دعوی دائر کرنے سے پہلے شکایت کندہ ناقص مصنوعات ،خدمات مہیا کرنے والے شخص کو اپنے نقصان کے ازالہ کے لئے 15دن کا وقت بذریعہ لیگل نوٹس مہیا کرنے کا پابند ہے ۔نوٹس پر ازالہ نہ ہونے کی صورت میں صارف کو ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان میں دعوی کرنے کا حق میسر ہے ۔دعوی دائر کرنے کے لئے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ،تحریری درخواست بمعہ مکمل کوائف اور ثبوت ،بیان حلفی،لیگل نوٹس کی فوٹو کاپی بمعہ اصل رسید لگانا ضروری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ فروخت کردہ مصنوعات پر اگر قیمت درج نہیں ہے تو دکاندار مینوفیکچر اس پر خود قیمت درج کرے یا اس بابت میں ریٹ لسٹ اپنی دکان پر آویزاں کرنے کا مجاذ ہے ۔صارفین خریداری کی رسید ضرور لیںاور رسید پر تاریخ ،خریدکی جانے والی اشیاء کی تفصیل اور دکان کا نام پرنٹ ہونا چاہیے ،ریٹرن اور ری فنڈ پالیسی نمایاں طور پر خرید وفروخت کی جگہ پر آویزاں کریں تاکہ ہر صارف خریداری سے پہلے اسے پڑھ سکے ،صارف کو غلط یا گمراہ کن معلومات مہیا کرنے،مصنوعات کی کوالٹی ،قسم اجرائے ترکیبی ،ساخت ڈیزائن وغیرہ میں گمراہ کرنے والے کے خلاف صارف کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کرسکتا ہے انہوںنے بتایا کہ اگر خریدی گئی چیز سے آپ کا نقصان ہوتا تو آپ کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کر سکتے ہیں اس کام کے لئے آپ کو لیگل ایڈوائزر کی ضرورت نہ ہے لیکن اگر صارف لیگل ایڈوائزر کی خدمات لیتا تو کیس جیتنے کے بعد لیگل ایڈوائزر کی فیس اور نقصان کا ازالہ فروخت کندہ سے کروایا جائے گا اور اگر دائر کی گئی رٹ درست نہ ہوئی تو کورٹ اسے 10ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرسکتی ہے انہوںنے بتایا کہ ہر دکاندار کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اشیاء کی ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کریں یا فروخت کی جانے والی اشیاء پر اوپر ریٹ لکھا ہونا ضروری ہے اگر ایسا نہیں کیا جارہاہے تو آپ اپنے علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر کو تحریری درخواست دے سکتے ہیں جس سے ریٹ آویزاں نہ کرنے والے کو 15ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ دائر کردہ مقدمہ کا فیصلہ اندر 6ماہ یقینی ہوگا۔اس موقع صدر آٹو یونین محمود احمد چوہدری ،صدر کریانہ ایسوسی ایشن میاں مسعود احمد ،میاں آصف ستار ،صدر پریس کلب شکیل احمد جتالہ ،جنرل سیکرٹری ملک خوشی محمد وسیم ،سنیئر نائب صدر فرحان اقبال ودیگر بھی موجود تھے
Category: رحیم یارخان

فراز جھلن رحیم یار خان میں بطور ایس پی انویسٹیگیشن تعینات
فراز جھلن رحیم یار خان میں بطور ایس پی انویسٹیگیشن تعینات ھو گٸے ہیں۔جام فراز ، ربنواز مونس لیکچرارکے بیٹے ہیں ۔غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ضلع راجن پور کے علاقہ بنگلہ ہدایت سے تعلق رکھتے ہیں ۔پہلی تعیناتی بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ھوی ۔ملتان میں ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایف آٸ اے تعینات رہے ۔رحیم یار خان تبادلے سے پہلے لاہور میں بطور ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایف آٸ اے تعینات تھے ۔کل سے اپنا چارج سنبھالیں گے ۔

معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمداسلم مہاندرہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مقامی میرج ہال میں قرآن خوانی کاانعقادکیاگیا
رحیم یارخان( )معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمداسلم مہاندرہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مقامی میرج ہال میں قرآن خوانی کاانعقادکیاگیاجس میں حافظ امتیازمہاندرہ نے خصوصی خطاب کیا‘ قرآن خوانی میں چوہدری فقیرحسین‘ چوہدری ریاض احمد‘ واجداسلم مہاندرہ‘ افضل مہاندرہ‘ عدنان اسلم مہاندرہ‘ عمران شوکت مہاندرہ‘ ارسلان شوکت مہاندرہ سمیت سیاسی‘سماجی‘ مذہبی ودینی شخصیات‘ صحافی برادری سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اورپسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی۔

حمزہ شوگر مل میں بجلی بنانے والے پاور ہاوس کے بوائلر سے گیس کے اخراج کے باعث 7صنعتی مزدور بری طرح جھلس گئے
ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقے جیٹھہ بھٹہ میں شاہی روڈ کے کنارے واقع ایشیاء کی بڑی شوگر مل کہلوانے والی حمزہ شوگر مل میں بجلی بنانے والے پاور ہاوس کے بوائلر سے گیس کے اخراج کے باعث 7صنعتی مزدور بری طرح جھلس گئے, اس شوگر میں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث اب تک درجنوں مزدور, شہری حتکہ کیمیکل اخراج کے لیے بنائے گئے ڈرینج سے سینکڑوں مویشی بھی جھلس چکے ہیں ,ضلع رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں تمام ضروری سہولیات سے آراستہ برن یونٹ نہ ہونے سے جھلسنے والے دو صنعتی مزدوروں کو ملتان نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں بجھوایا گیا ہے, افسوناک بات یہ ہے دو سے تین ہزار مزدوروں سے چلنے والی حمزہ شوگر مل کے اندر ابتدائی طبعی امداد کے لیے بنایا گیا منی ہسپتال پچھلے دس بارہ سال سے ختم کر دیا گیا ہے, کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عین جیٹھہ بھٹہ شہر میں واقع اس مل کے پاس ایمبولینس اور فائر برگیڈ جیسی سہولیات نہیں ہیں, شوگر مل میں کام کرنے والے ہزاروں مزدورمحکمہ لیبر اور شوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے منتھلیاں لے کر رجسٹرڈ ہی نہیں کئے, ایسے درجنوں حادثات میں زخمی ,معزور اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے مزدور جن کو دیہاڑی یا کنٹریکٹ پر ٹھیکداروں کے زریعے رکھا جاتا ہے لا وارث چھوڑ دیا جاتا ہے,بوائلر کی بھاپ سے جھلسے مریضوں کا علاج انتہائی حساس اور مہنگا ہے, اور مریض کی تکلیف کا احساس ہی روح کو ہلا کر رکھ دیتا ہے اربوں کھربوں کا بزنس کرنے والی اس فیکٹری کا یہ حال ہے تو دوسری انڈسٹری کا کیا ہو گا,مزدور تنظموں کے رہنما حیدر چغتائی, بابر الزمان نے کہا ہے کہ صنعتی مزدو کے تحفظ کے لیے وزیر اعلی پنجاب, وفاقی اور صوبائی وزیر صنعت, کمشنر بہاولپور, ڈی رحیم یار خان فل فور نوٹس لیں اور جھلسنے والے مزدوروں کو علاج کی ہر ممکنہ سہولت فراہم کریں

خان پورکے شہریار اور امریکی لشیلا کی فیس بک کی دوستی کیسے انجام کو پہنچی،،،دلچسپ خبر
خان پورکے شہریار اور امریکی خاتون کی فیس بک کی دوستی کیسے انجام کو پہنچی،،،دلچسپ خبر
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ شہر یار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان پور میں اپنے پیار کی کہانی سنائی کہ کیسے ،فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی.41 سالہ امریکن خاتون پاکستانی نوجوان شہر یار کے عشق میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی .امریکن خاتون شیلا این پرنس نے اسلام قبول کر لیا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا لشیلا این پرنس سے ایک سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ،،نکاح خواں تاج محمود نے بستی بلوچاں میں امریکن دولہن اور پاکستانی دولہے کا نکاح پڑھایا: درجنوں رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی دولہا شہر یار خان نے بتایا کہ شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہونے کا ارادہ ہے ،،،

صلاح الدین کی موت تشدد سے ہوئی رپورٹ
انتہائی باوثوق زرائع کے مطابق
صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ آ گئی
صلاح الدین کی موت کی وجہ تشدد قرار
صلاح الدین کی موت سے پہلے اس پر شدید تشدد کیا گیا
صلاح الدین کے پھیپھڑوں سے ایسا کیمیکل پایا گیا جس کی وجہ سے اس کے پھیپھڑے سکڑ گئے
صلاح الدین کی موت جسمانی و ذہنی تشدد کی وجہ سے ہوئی
وکلاء اتحاد وگریٹر الائنس کی مشترکہ کارنر میٹنگ
رحیم یارخان ( )وکلاء اتحاد وگریٹر الائنس کی مشترکہ کارنر میٹنگ
مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،جس میں دونوں گروپوں کی سرکردہ شخصیات سابق
صدربار ملک دوست محمداعوان،ممبر پنجاب بار کونسل وسابق صدر سردار
عبدالباسط خان بلوچ،سابق صدر میاں عبدالسمیع،سابق صدر رئیس سہیل مصطفی
چاچڑ،سابق صدر محمد فاروق ورند،سابق جنرل سیکرٹری بار بشارت علی
ہندل،سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری عامر ندیم،رانا نوید احمد،نائب صدربار
آغاعامرکورائی،رائے مظہر حسن کھرل، ایڈوکیٹس ودیگر نے شرکت کی۔میٹنگ میں
متفقہ طور پروکلاء اتحاد وگریٹر الائنس کے صدرو سابق صدرڈسٹرکٹ بار سردار
ظفر خان ترین ایڈوکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن سال 2020کے
لئے چیئرمین الیکشن کمپین مقرر کیا گیا،اورڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے لئے
لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اس موقع پر سردار ظفر خان ترین ایڈوکیٹ نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کی کمپین کا آغاز کردیا گیا ہے
انشاء اللہ تما م گروپس اورنوجوان وکلاء کے ووٹ کی طاقت سے الیکشن جیت کر
بار اوربینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے،سردار باسط خاب بلوچ،ملک
دوست محمد اعوان،رئیس سہیل مصطفی چاچڑ،فاروق ورند،عامر ندیم،سابق جنرل
سیکرٹری فلک شیر گوپانگ،چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ،آغا عامرکورائی،آصف
سعید ودیگر ان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اتحاد وگریٹر الائنس نے
ہمیشہ وکلاء کے حقوق کی آواز بلند کی ہے اوران کے مسائل کے حل کے لئے
عملی جدوجہد کی ہے انشاء اللہ الیکشن میں تمام گروپس اورممبران بھرپور
محنت سے ورک کریں گے اورکامیابی حاصل کر کے وکلاء کے مسائل حل کریں
گے۔میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ 28ستمبر کو چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ
ایڈوکیٹ کی میزبانی میں ہونے والی میٹنگ میں باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ بار
کے الیکشن کے لئے صدر اورجنرل سیکرٹری کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے
گا،میٹنگ میں چوہدری غلام حسین کاہلوں،جام شکیل احمد بوبرہ،چوہدری خالد
جاوید ندیم،چوہدری طارق بدر،زاہد بنگش،چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ،نوید
انورسومرو،سلال اشرف مزاری،مرزاخرم بیگ ودیگر وکلاء کی کثیر تعدادموجود
تھی۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اس سلسلے میں عوامی شکایات براہ راست سن کر ان کے حل کے لئے محکمانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے مزید کہا کہ ہر شعبہ زندگی میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ضلع کی سطح پر مختلف محکموں کی سروسز کے معیار میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔
صلاح الدین کیس میں اہم پیش رفت
گزشتہ دنوں رحیم یار خان پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کیس کی جھوٹی تحقیقات کرنے والے
ایس پی انویسٹیگیشن حبیب خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا. صلاح الدین کے ورثا کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن حبیب خان نے اپنے پولیس والوں کو بچانے کی کوشش کی کے لیے جھوٹی تحقیقات کی ۔ جسے اب عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران پولیس کے بدترین تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہو گئی جس سے سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے حق میں بھرپور آواز بلند ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب اس آواز کو اٹھایا اور صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔
صلاح الدین گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل کامونکی تھانہ واہنڈو سے ملحقہ گاؤں گورالی کا رہنے والا تھا ۔ صلاح الدین اک ذہنی معذور تھا ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پنجاب پر شدید دباؤ ڈالا گیا جس کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے صلاح الدین کے اہلخانہ کو اپنے پاس بلایا اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسی کے پیش نظر صلاح الدین کی موت کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
صلاح الدین قتل کیس میں اہم پیش رفت۔
صلاح الدین قتل کیس میں اہم پیش رفت۔
گزشتہ دنوں رحیم یار خان پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کیس کی جھوٹی تحقیقات کرنے والے
ایس پی انویسٹیگیشن حبیب خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
صلاح الدین کے وکیل اسامہ خاور کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن حبیب خان نے اپنے پولیس والوں کو بچانے کی کوشش کی کے لیے جھوٹی تحقیقات کی ۔ جسے اب عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران پولیس کے بدترین تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہو گئی جس سے سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے حق میں بھرپور آواز بلند ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب اس آواز کو اٹھایا اور صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔صلاح الدین گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل کامونکی تھانہ واہنڈو سے ملحقہ گاؤں گورالی کا رہنے والا تھا ۔ صلاح الدین اک ذہنی معذور تھا ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پنجاب پر شدید دباؤ ڈالا گیا جس کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے صلاح الدین کے اہلخانہ کو اپنے پاس بلایا اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسی کے پیش نظر صلاح الدین کی موت کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا









صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران پولیس کے بدترین تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہو گئی جس سے سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے حق میں بھرپور آواز بلند ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب اس آواز کو اٹھایا اور صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔