Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رحیم یار خان( صادق آباد )جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ہوا گرفتار

    رحیم یار خان( صادق آباد )جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ہوا گرفتار

    سٹی صادق آباد پولیس کی بستی سینسراں صادق آباد میں کامیاب کاروائی۔جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ملزم صادق حسین ولد حاجی محمد قوم سینسر گرفتار۔
    موقع سے 3 عدد کمپیوٹر، 4 عدد پرنٹر معہ سکینر، استری، کارڈ شیٹ، جعلی ایچ ٹی وی لائسنس مع دیگر سامان برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • رحیم یار خان منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں

    رحیم یار خان منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں

    اے ایس پی سلیم شاہ کی ایس ایچ اوز محمد رفیق دھریجہ اور حسین رضا نظامی کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ اے ایس پی سلیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صدر سرکل پولیس منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کر رہی تھانہ کوٹسمابہ اور اقبال آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے 10 پسٹل، 3 بندوقیں، ایک رپیٹر، ایک رائفل، ایک موزر اور 124 روند و کارتوس برآمد کیے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چالو بھٹی شراب 35 لیٹر کشید شدہ شراب قبضہ میں لیتے ہوئے سترہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • رحیم یار خان گھروں میں واردت کرنے والے گینگ گرفتار

    رحیم یار خان گھروں میں واردت کرنے والے گینگ گرفتار

    سرکل صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل
    اے ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی کی سر براہی میں ایس ایچ او مسلم ضیا اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں واردت کرنے والے گینگ کو گرفتار کر کے 35لاکھ روپے نقدی برآمد کرکے اصل ملکان کے حوالے کی گئی۔۔

  • رحیم یارخان کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے

    رحیم یارخان کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے

    رحیم یارخان( )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے‘ عوام کے حقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ سڑکوں کی تعمیرمیں اعلی معیارکامیٹریل استعمال کیاجائے تاکہ اس کی میعادمکمل ہو۔نمائندہ ایم این اے چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ کاشف بخاری‘ ایکسیئن ہائی وے محمدکامران ودیگرکے ہمراہ چک105پی سڑک کی تعمیرکے افتتاح کے بعد جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کام میرٹ کی بنیادپرکروائے جارہے ہیں اقتدار میں عوام کی خدمت کامشن لے کرآئے ہیں انشاء اللہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبہ کومثالی بنانے کے لیے شب وروزانتھک محنت کی جارہی ہے‘ قبل ازیں چوہدری محمدشفیق‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ ودیگرکوایکسیئن ہائی وے محمدکامران نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

  • رحیم یارخان مدارس دینیہ  کی طرف سےکشمیری مسلمانوں سےاظہاریکجہتی کےلئےریلی

    رحیم یارخان مدارس دینیہ کی طرف سےکشمیری مسلمانوں سےاظہاریکجہتی کےلئےریلی

    رحیم یارخان مدارس دینیہ کی طرف سےکشمیری مسلمانوں سےاظہاریکجہتی کرتےہوئےریلی نکالی گئ۔۔۔ریلی سےجےیوآئ کےضلعی جنرل سیکرٹری قاضی خلیل الرحمان صاحب جےیوآئ کےضلعی نائب امیرقاری ظفراقبال شریف صاحب سیرت کمیٹی کےروح رواں قاری اظہراقبال رحیمی صاحب جامعہ قادریہ کےناظم اعلٰی قاضی جوادالرحمان صاحب انجمن تاجران کےنمائندہ چوہدری بوٹاطاہرصاحب کےشرکت کی

  • بہاولپور میں شکاری ہی شکار ہوگیا جانئے تفصیل

    بہاولپور میں شکاری ہی شکار ہوگیا جانئے تفصیل

    چولستان میں سینکڑوں ہرنوں کاغیر قانونی شکار کرنے والا انتہاٸی بااثر ملک امیر وڈھ نامی شکاری گرفتار.محکمہ واٸلڈ لاٸف کی ٹیم نے ملک امیروڈھ کو چولستان سے شکار کرنے کے دوران گرفتار کیاملک امیر وڈھ ہرن کے علاوہ نایاب ترین پرندے انڈین بکھڑ کا بھی شکار کرتا تھا.وہ ہرن اور انڈین بھکڑ کا شکار کرکے بااثر بیوروکریسی کی خدمت میں پیش کرتا تھا.اس کی أر پی او ملتان وسیم سیال اور دیگر بااثر شخصیات کے ساتھ تصویریں بھی حاصل کرلی گئی.
    ملک امیر وڈھ کی گرفتاری کے بعدمحکمہ واٸلڈ لاٸف کے افسران کو بااثر ترین بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے ٹیلی فون محکمہ واٸلڈ لاٸف نے اسے 1لاکھ جرمانہ کرکے چھوڑ دیا.محکمہ واٸلڈ لاٸف کو انتہاٸی دباو کے باعث ملک امیر وڈھ کو 4گھنٹوں بعد رہا کرنا پڑا.

  • رحیم یار خان سادہ لوح لڑکیوں کے اغوامیں ملوث گینگ کی سرغنہ تانیہ کا اعترافی بیان

    رحیم یار خان سادہ لوح لڑکیوں کے اغوامیں ملوث گینگ کی سرغنہ تانیہ کا اعترافی بیان

    رحیم یار خان ….. تانیہ اور عقو اوڈنی گینگ کافی عرصہ سے سادہ لوح لڑکیوں کو اغوا کرکے جسم فروشی کے علاوہ خرید و فروخت کر رہا تھا جس میں خواتین بھی ملوث ہیں.
    رحیم یار خان میں لڑکیوں کو آئس نشہ پر لگا کر جسم فروشی کروانے والے گروپ کا ڈراپ سین

    تانیہ میڈم اور اس کے گروہ  نے ہری پور ہزارہ کی اقراء نامی 17/16 سالہ ہوسٹس فیصل موورز کو اغواء کرکے فروخت کیا اور پروین نامی لڑکی کو بھی فروخت کیا بردہ فروش گینگ کی سر غنا فرزانہ عرف تانیہ جو کہ آئس کے نشہ کی عادی ہے کو گرفتار کر کے مزید دس ملزمان گینگ بردہ فروشی خواتین کے خلاف مقدمہ نمبر508/19. بجرم بی365/371 تھانہ اے ڈویژن رحیم یار خان درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس بردہ فروش گروہ کی سر پرستی کرنے والے چند نام نہاد صحافی ملزمان کو چھڑوانے کے لئے سرگرم ہیں اور ایماندار ایس ایچ او محمودالحسن کو بلیک میل کر کے بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔۔۔۔

     

  • رحیم یارخان( )معروف عالم دین قاری فداحسین سعیدی بقضائے الہی وفات پاگئے

    رحیم یارخان( )معروف عالم دین قاری فداحسین سعیدی بقضائے الہی وفات پاگئے

    رحیم یارخان( )معروف عالم دین قاری فداحسین سعیدی بقضائے الہی وفات پاگئے‘ مرحوم کی نمازجنازہ مین مارکیٹ گلشن اقبال پارک میں مفتی عبدالمجیدخان سعیدی نے پڑھائی‘ نمازجنازہ میں سیاسی‘ سماجی‘ مذہبی ودینی شخصیات اورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ مرحوم کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کرنے کے لیے میت آبائی علاقہ کروڑپکاضلع لودھراں میں روانہ کردی گئی ہے‘ یادررہے کہ قاری فداحسین سعیدی بین الاقوامی اورقومی سطح پرقرات کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنزحاصل کرچکے ہیں۔

  • رحیم یار خان پیٹرول پمپ کا افتتاح

    رحیم یار خان پیٹرول پمپ کا افتتاح

    رحیم یارخان( )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت عوام کوکاروبارکے وسیع مواقع فراہم ہورہے ہیں اورملکی معیشت بہترسے بہترین ہورہی ہے‘ رحیم یارخان میں کاروبارکے بڑھتے ہوئے رجحان سے عوام خوشحال ہوں گے اورروزگارکے مواقع میسرآئیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تھلی چوک پرسابق کونسلرجام محمداکرم کے پٹرول پمپ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے اپنے دوراقتدارمیں تھانہ کلچر‘ قبضہ اورلوٹ مار کی سیاست نہیں کریں گے بلکہ عوام کی خدمت کواپناشعاربناتے ہوئے ترقی کی جانب گامزن ہیں حلقہ کے تام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے‘ اس موقع پررئیس ممتازمصطفے ایڈووکیٹ‘ نبی بخش سنگھڑ‘ خادم حسین خاصخیلی‘ جام فیاض لاڑ‘ جام عبدالمجیدلاڑ‘ چوہدری محمداشرف‘ فاروق ریاض گجر‘ تنویردرانی‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سیداحمدمحمود کی پریس کانفرنس

    پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سیداحمدمحمود کی پریس کانفرنس

    رحیم یارخان( )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سیداحمدمحمودنے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیرکی آئینی حیثیت میں تبدیلی‘ وہاں روارکھے جانے والے جبرواستبداداورظلم وبربریت کی مذمت کرتی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی مددجاری رکھتے ہوئے ان کے حق خودارادیت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکشمیرکی آزادی کے لیے کسی بھی حدتک جانے کے لیے تیارہے۔جمالدین والی میں جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ‘ خواجہ رضوان عالم‘ عبدالقادرشاہین‘ جاویداکبرڈھلوں‘ ملک مظہرپہوڑ‘ ملک صفدرپہوڑ ودیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی‘ غربت اوربے روزگاری پراپنی تشویش کااظہار کرتی ہے گیس بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے‘ ٹیکسوں کی بھرمار اورپاکستان کے مفادات کے خلاف غیرملک معاشی ایجنڈے کے خلاف سیاسی جدوجہدکے عزم کااعادہ کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ نااہل سلیکٹیڈحکمرانوں کوفارغ کرکے منصفانہ الیکشن کراکے اقتدارعوام کے حقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی یک طرفہ احتساب‘ بدترین سیاسی انتقام‘ اداروں کے غلط استعمال اورآمرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ آصف علی زرداری‘ فریال تالپور‘ یوسف رضاگیلانی‘ راجاپرویزاشرف‘ آغاسراج درانی سمیت سیاسی طور پرملوث کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں رہاکیاجائے‘ انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کاقیام عمل میں لائے ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘ موجودہ حکومت کی طرف سے ملک بھرکے لاکھوں تاجروں کے خلاف ظالمانہ ٹیکسزلگانے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اورمطالبہ کرتے ہیں کہ ظالمانہ ٹیکسزفوری ختم کیے جائیں۔