Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • بھارتی بزدلانہ  حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ   کو نقصان

    بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان

    گذشتہ شب بھارتی فضائیہ نے رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔

    بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ بھارت کی جانب سے اس حملے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قائم دوستی کو نشانہ بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا، شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا ہے، جو کہ امارات کے بانی اور اہم رہنما تھے۔ یہ ایئرپورٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہری دوستی کی ایک علامت بھی ہے۔حملے میں ایئرپورٹ کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا،

    یہ حملہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب پر بھی حملے کی کوشش کے بعد آیا ہے، جس میں بھارت کی جنگی جنون اور شرمناک عمل کا تسلسل نظر آ رہا ہے۔ بھارتی فوج نے پاکستان کی مذہبی اہمیت کے حامل علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی.

  • پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

    پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے ٹھکانے مسمار کر دئیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے کہا کہ پولیس عید کے ایام میں بھی شہریوں کی جان ومال کی حفاطت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کچہ میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں کریمنلز کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑ دیے

    کراچی،حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    عید کے باعث رش، موٹرویز کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری

    تاجروں کا عید سیزن مایوس کن رہا؛ خریداری کی شرح میں کمی

  • رحیم یار خان: گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 نوجوان دم توڑ گئے

    رحیم یار خان: گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 نوجوان دم توڑ گئے

    رحیم یار خان کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 نوجوان اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ دونوں نوجوان شیخ زید اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ گزشتہ سات روز سے علاج کے لیے داخل تھے۔

    اسپتال کے ذرائع کے مطابق، دونوں نوجوانوں کی حالت نازک تھی اور ان کا علاج جاری تھا، مگر وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ دھماکے کے وقت ان نوجوانوں کے جسم پر شدید جھلسنے کے نشان تھے، جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔

    یاد رہے کہ یہ حادثہ 7 روز قبل رحیم یار خان کے ایک رہائشی مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق، گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مکان میں آگ لگ گئی تھی۔ اس آگ میں تین نوجوان شدید جھلس گئے تھے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر نوجوان کی حالت بھی نازک ہے اور وہ اب تک علاج کروا رہا ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا

    گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا

    رحیم یارخان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب کالج میں 27 فروری کو نئے پرنسپل کے اعزاز میں ہونے والی میوزیکل نائٹ کی تقریب میں طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ ان ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی جس کے بعد ہائر ایجوکیشن نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں اعلیٰ تعلیمی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔

    ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس پورے واقعے کی مکمل چھان بین کی جا سکے اور اس میں ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔اس کے علاوہ، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے دوران اساتذہ اور طلبہ کو ڈانس کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے اور اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

    یہ واقعہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اپنے اقدامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

  • پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، خطرناک ڈاکو ہلاک

    پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، خطرناک ڈاکو ہلاک

    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے دوران شر اور اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک کرکے کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت بشیر عرف بشو شر کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو ظاہر پیر میں 04 معصوم شہریوں کے قتل ، سانحہ ماچھکہ میں 12 جب کہ 2023ء میں 03 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، ہلاک ڈاکو پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ڈاکو نے گذشتہ دنوں پولیس پرحملوں کی دھمکی آمیز ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، رحیم یار خان پولیس نے شر، اندھڑ گینگ کی علاقے میں بڑی واردات کی خفیہ اطلاع پر بچاؤ بند ماچھکہ سوترکی کے مقام پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

    پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی، بھرپور جوابی کارروائی میں خطرناک ڈاکو بشیر عرف بشو شر کیفر کردار تک پہنچا، دیگر ساتھی فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس کے تمام جوان محفوظ رہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ، ایس ایچ او ماچھکہ،ایلیٹ ٹیموں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، دور مار بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔

    پی ٹی آئی کے دور ، پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف

    کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

    امریکی صدر نے 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام نہیں

    گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا

    صدر ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کردی

  • معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام ،دو ہلاک

    معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام ،دو ہلاک

    رحیم یار خان کی پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

    ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا اور اس دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے ان کی لاشیں قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ اندھڑ گینگ نے کیا تھا، جو کہ عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کا گروہ ہے۔ اس حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائی بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ عثمان چانڈیہ، جو کہ پولیس کے لیے مخبری فراہم کرنے والے اہم شخص ہیں، ان کے خاندان کو پولیس نے حفاظتی حصار میں لے لیا ہے تاکہ ان کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔ عثمان چانڈیہ کی اطلاع پر کچھ ماہ قبل اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت کئی دیگر ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔پولیس کی اس کارروائی نے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کی ہے، جس کے بعد عوامی سطح پر سیکیورٹی میں مزید بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔

    مذاکرات کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے،سلمان اکرم راجہ

  • وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    وزیر اعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید، نوجوانوں میں صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں متحدہ عرب امارات کی گہری دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئی اقتصادی قوت نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا، عوام سے عوام کے روابط اور مشترکہ خوشحالی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نواز شریف نے مشکل وقت میں خاص طور پر اقتصادی تعاون کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شیخ زید محمد بن النہیان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر زور دیا۔میٹنگ کا اختتام دونوں ممالک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر ترجیحی شعبوں میں وسیع تر تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

    آفتاب اقبال کی مانچسٹر میں بداخلاقی، اوورسیز پاکستانی پھٹ پڑے

    امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

  • پنجاب پولیس نے شہید  کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر  دلا دیا،قیمت کتنی؟

    پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر دلا دیا،قیمت کتنی؟

    لاہور:پنجاب پولیس کی طرف سے اپنے شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر دلا دیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل شفیق احمد کے اہل خانہ کو پنجاب پولیس کی طرف سے ان کی پسند کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کردیا گیا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کو گھر دلانے کیلئے فنڈز جاری کئے۔

    ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شفیق احمد نے رواں سال جون میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق رفیع قمر روڈ بہاولپور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا، ان کے لواحقین میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شفیق احمد شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ شفیق احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس کانسٹیبل شفیق احمد جیسے 1650 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • رحیم یار خان: کچے میں پولیس آپریشن، 2 مغوی بازیاب، خطرناک ڈاکو ہلاک

    رحیم یار خان: کچے میں پولیس آپریشن، 2 مغوی بازیاب، خطرناک ڈاکو ہلاک

    رحیم یار خان(باغی ٹی وی رپورٹ) کچے میں پولیس آپریشن، 2 مغوی بازیاب، خطرناک ڈاکو ہلاک

    تفصیل کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو ماہ سے مغوی دو شہریوں آصف اور بلال کو بازیاب کروا لیا جبکہ خطرناک ڈاکو نادر کوش کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق دونوں مغویان کو 26 ستمبر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے صادق آباد سے اغوا کیا گیا تھا، اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران انہیں بازیاب کر لیا۔

    ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کوش کے نام سے ہوئی جو اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملے اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ نادر کوش پولیس کی طرف سے مطلوب تھا اور بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت اور سب انسپکٹر رانا رمضان پر حملے کا بھی مرکزی ملزم تھا۔

    پولیس کے مطابق آپریشن سندھ کے موضع پکا چانڈیہ سے متصل سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ پولیس کے چھاپے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی کارروائی میں نادر کوش اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ اس کے ساتھی فصل کماد میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس نے دونوں مغویان آصف اور بلال کو کماد کے کھیت سے محبوس حالت میں بازیاب کیا، جہاں ڈاکوؤں نے انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا تھا۔ اس کامیاب آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

  • کچے کے 20 سے زائد ڈاکوؤں کا مارکیٹ پر حملہ، لوٹ مار، فائرنگ سے 2 زخمی، 1 شخص اغوا

    کچے کے 20 سے زائد ڈاکوؤں کا مارکیٹ پر حملہ، لوٹ مار، فائرنگ سے 2 زخمی، 1 شخص اغوا

    صادق آباد(باغی ٹی وی ) کچے کے 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا مارکیٹ پر حملہ، لوٹ مار اور فائرنگ، ایک شخص اغوا

    تفصیل کے مطابق صادق آباد کے علاقے نواز آباد مارکیٹ میں کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اور وہاں لوٹ مار شروع کر دی۔ ڈاکوؤں نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا جب کہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی جس سے دو دکاندار شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد ایک گاڑی روک کر تین افراد کو اغوا کر لیا۔

    اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کی، جس سے ڈاکوؤں نے دو مغویوں کو چھوڑ دیا، تاہم ایک مغوی کو اپنے ساتھ کچے کے علاقے میں لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زخمی دکانداروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے میں بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔