Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • خان پور سے اغوا دونوں کمسن بچے بازیاب

    خان پور سے اغوا دونوں کمسن بچے بازیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خان پور سے اغوا ہونے والے کمسن دو بچوں کو پولیس نے بازیاب کروا لیا

    پولیس حکام کے مطابق بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروایا گیا ہے، بچوں کے والد ڈاکٹرحسن محمود کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بچوں کو بازیاب کروانے کے لئے انتھک محنت کی،۔ پولیس بچوں کو بازیاب کرنے میں کیسے کامیاب ہوئی اوراغوار کار کون تھے اس حوالے سے ابھی تفصیلات نہیں سامنے آ سکیں ممکنہ طور پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس میں معاملے کی تفصیلات بتائی جائیں گی

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر خانپور میں دن دیہاڑے سکول جانیوالے دو کمسن بچوں کوگزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو خانپور حسن محمود کے دو کمسن بیٹوں کو سکول جاتے ہوئے گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا گیا دونوں بچے گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ اسکول جارہے تھے، مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر بچوں کو اغوا کیا ،تھانہ سٹی کی حدود میں چغتائی ہوٹل کے قریب ماڈل ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا ، پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور بچوں کو سکول چھوڑنے آیا تھا تین مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روکا اور 11 سالہ شایان ، سات سالہ سبحان کو اپنی گاڑی میں اغوا کر کے فرار ہو گئے،

    مغوی بچوں کے والدین ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر حسن محمود سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو خانپور رہ چکے ہیں جبکہ انکی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور والدین کو یقین دہانی کروائی کہ انکے بچوں کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا، ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کمسن بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس کو تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے،

    ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکول چھوڑنے والے ڈرائیور کر شک کی وجہ سے حراست میں لیا ہے۔ ۔ ڈی پی او رحیم یارخان عمر کا کہنا ہے کہ خان پور میں پہلی دفعہ اس طرح کا واقعہ ہوا ، پولیس کی ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ہیں جلد بچوں کو بازیاب کرا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

    کمسن بچوں کے اغوا کی وجہ سے جہاں ڈاکٹر کمیونٹی میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہیں اہل علاقہ بھی پریشان ہیں ، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ دن دہاڑے بچے اغوا کر لیے گئے اور اب بارہ سے زائد گھنٹے گزر گئے پولیس ابھی تک بچوں کو بازیاب نہیں کروا سکی، مفوی بچوں کے والدین نے بھی اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے بچوں کو بازیاب کروانے میں مدد کریں

  • رحیم یار خان: ڈاکو سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں اورانعامات کا لالچ دے کرشہریوں کو اغوا کرنے لگے

    رحیم یار خان: ڈاکو سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں اورانعامات کا لالچ دے کرشہریوں کو اغوا کرنے لگے

    رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن جاری

    باغی ٹی وی:رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن جاری ہے،ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق اینٹی ہنی ٹریپ سیل کےذریعے 200 سے زائد افراد کو اغوا ہونےسےبچایا گیابچائے جانے والے شہریوں میں خیبرپختونخوا کا پولیس اہلکار بھی شامل ہے-

    اوکاڑہ ۔ ڈاکوؤں نے ہوٹل کے ڈلیوری بوائے کو بھی لوٹ لیا

    ڈی پی او کے مطابق ڈاکو سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں اورانعامات کا لالچ دے کر بلوا کر اغوا کر لیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے 2 شہری اشتہار دیکھ کر سستی گاڑی کے لالچ میں کچے جارہے تھے،سرحدی چیک پوسٹ کے قریب وین روک کر شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا –

    ڈی پی او نے شہریوں کوہدایت کی کہ شہری سوشل میڈیا پر اشتہارات کو دیکھ کر گھوٹکی ،کشمور اور راجن پور کے علاقے میں نہ جائیں

    دوسری جانب کندھ کوٹ پولیس نے ڈاکوؤں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اغوا کیے گئے 2 اہلکاروں کوبازیاب کرالیا۔
    ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد اہلکاروں کوبازیاب کرایا گیا، جوابی فائرنگ میں بھیوگینگ کے ڈاکو اہلکاروں کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار</h4

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے گھرگھرتلاشی جاری ہے، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے درانی مہر میں آپریشن کیا گیا جس دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی۔

    واضح رہے کہ اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو 2 روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

    کندھ کوٹ : پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ،پولیس نے کچے میں آپریشن …

  • وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم علاقے کا دورہ کرے اور متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں گردن توڑ بخار یا کچھ اور بیماری کا پھیلاؤ مزید بڑھ گیا ،متاثرہ خاندان کے مزید 2 افراد متاثر ہو کر شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے زیر علاج مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی ،مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ترجمان شیخ زید کے مطابق مشتبہ مریضوں کو شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت نے علاقے میں بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرکے اسکریننگ اور سیمپلنگ شروع کردی ،عالمی ادارہ صحت کی ٹیم گردن توڑ بخار سے جاں بحق افراد کی موت کی تحقیقات میں مصروف ہیں

    واضح رہے کہ رکن پور میں پر اسرار بیماری ،چند روز میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ترجمان شیخ زید اسپتال کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بخار میں مبتلا ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جنکی موت ہوگئی، متاثرہ گھر سے کھانے پینے کی اشیا برتنوں اورمتاثرہ افراد کے خون کے نمونے لیے، رپورٹ سامنے آنے پر موت کی وجہ بیان کی جا سکتی ہے،دیگرافراداسپتال میں زیرعلاج ہیں، اب تک 12 افراد کی موت ہو چکی ہے اب تک جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ صائمہ ، 12 سالہ عمیرہ ، 16 سالہ اعجاز ، زبیدہ بی بی ، مقصود احمد ، رابعہ بی بی ، عائشہ بی بی ، شہناز بی بی ، نذیراں بی بی اور بشیراں بی بی شامل ہیں جبکہ 7 سالہ آصف اور 2 سالہ خدیجہ کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان داخل کروا دیا گیا ہے

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • رحیم یار خان:محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نےایک ہی خاندان کے12 افراد کی جان لے لی

    رحیم یار خان:محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نےایک ہی خاندان کے12 افراد کی جان لے لی

    رحیم یارخان:رحیم یارخان میں محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نے ایک ہی خاندان کے 12افراد کی جان لے لی۔رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں دو ہفتوں کےدوران بخار سے6 بچوں اور 4 خواتین سمیت 12افراد انتقال کرگئے۔مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے محکمہ صحت کےضلعی افسران کوصورتحال سے آگاہ کیا،لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا۔

    ٹھٹھہ : یوسی بجھورا کے وائس چیئرمین کے آزاد امیدوار گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا

    میڈیا پر خبرنشر ہونے پرانتظامیہ، محکمہ صحت اور شیخ زاید اسپتال کے ڈاکٹرز حرکت میں آئے اور ٹیمیں رکن پور روانہ کی گئیں جہاں معلوم ہوا کہ لوگوں کی ہلاکتیں گردن توڑ بخار کی وجہ سےہوئیں۔

    گھرمیں گھس کر ڈاکٹر کوچھریوں کے وار سے کیا گیا قتل، بیوی سمیت تین افراد گرفتار

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بنیادی صحت کے مرکز میں تشخیص اور اخلاقیات کا فقدان ہے۔ورثا نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    گردن توڑ بخار کوئی نئی یا پر اسرار بیماری نہیں لیکن محض بخار میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکردگی، بروقت تشخیص کے فقدان اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولتوں پر سوالیہ نشانات کھڑے کردیےہیں۔

  • رحیم یار خان، پراسرار بیماری 15 دن میں ایک ہی گھر کے 12 افراد جاں بحق

    رحیم یار خان، پراسرار بیماری 15 دن میں ایک ہی گھر کے 12 افراد جاں بحق

    رحیم یار خان، رکن پور میں پر اسرار بیماری ،چند روز میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    ترجمان شیخ زید اسپتال کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بخار میں مبتلا ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جنکی موت ہوگئی، متاثرہ گھر سے کھانے پینے کی اشیا برتنوں اورمتاثرہ افراد کے خون کے نمونے لیے، رپورٹ سامنے آنے پر موت کی وجہ بیان کی جا سکتی ہے،دیگرافراداسپتال میں زیرعلاج ہیں، اب تک 12 افراد کی موت ہو چکی ہے اب تک جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ صائمہ ، 12 سالہ عمیرہ ، 16 سالہ اعجاز ، زبیدہ بی بی ، مقصود احمد ، رابعہ بی بی ، عائشہ بی بی ، شہناز بی بی ، نذیراں بی بی اور بشیراں بی بی شامل ہیں جبکہ 7 سالہ آصف اور 2 سالہ خدیجہ کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان داخل کروا دیا گیا ہے

    سیکرٹری صحت پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور رحیم یار خان حکام سے رپورٹ طلب کی ہے، بیماری سے مرنیوالوں کی عمریں 2 سے 30 سال کے درمیان ہیں، مرنیوالے کو بخار ہوتا اور اگلے دو سے تین دن میں انکی موت ہو جاتی ہے، بخار کے بعد موت، طبی عملے نے بھی اس حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے,بخار کے ساتھ گلے میں بھی درد ہوتا ہے، کئی افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر کا دورہ کیا اور خوراک سمیت دیگر چیزوں کا معائنہ کیا ہے،

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    رحیم یار خان: پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ بی ڈویژن میں محافظ اسکواڈ کے اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا۔

    کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پولیس اہلکار سے 15دن پہلے بھائی کی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بلال کو 15روز قبل جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جیل سے رہا ہونے کے بعد بلال تھانے میں اپنا سامان لینے آیا تھا۔ پولیس اہلکار سے پستول کی صفائی کے دوران گولی چلی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکار معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    راجن پور : گھریلو تنازعہ ،بیوی کوگولی مارنے کے بعد خاوند کی خود کشی

    قبل ازیں صوبائی دارالحکومت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنےوالد کو قتل کردیا تھا پولیس کےمطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 50 سالہ شوکت کے ساتھ اس کے بیٹوں حسنین، عابد اور بیوی کا جھگڑا ہوا تھا گھر والوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آ کر بیٹوں نے باپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ گھروں میں رہتے ہیں اور دونوں کو ماں نے فون کرکے بلوایا تھا۔

    ٹھٹھہ : مجھے انصاف چاہئے ہے، میرے بیٹے کے قتل کی انکوئیری شفاف طریقے سے کی جائے-…

  • رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی,خوف و دہشت کی علامت،اندھڑ گینگ کے 2 ڈکیت ہلاک

    رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی,خوف و دہشت کی علامت،اندھڑ گینگ کے 2 ڈکیت ہلاک

    باغرحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی,خوف و دہشت کی علامت،اندھڑ گینگ کے 2 ڈکیت ہلاک
    رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی دوران پولیس مقابلہ خوف و دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، بھتہ خوری، پولیس پر فائرنگ جیسی سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور چوک ماہی میں 9 اجتماعی قتل کی واردات کے نامزد ملزمان، اندھڑ گینگ کے 2 سرگرم ساتھی ہلاک، پولیس نے 8/10 کچے کے ڈاکوؤں کی علاقہ میں اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل ایلیٹ ٹیمز کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کےسرچ آپریشن پر 2 ڈاکو مردہ حالت میں پائے گئے باقی ساتھی پسپا ہو کر فرار ،پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت یونس اندھڑ اور عبدالشکور چدھڑ کے نام سے ہوئی ،دونوں ڈاکو اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری پولیس پرفائرنگ، ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث اور ماہی چوک میں اجتماعی 9 قتل کی واردات کے نامزد ملزم اور اندھڑ گینگ کے، سرگرم رکن تھے ،ملزمان کی قبضہ سے 2 کلاشنکوفیں بھی برآمد ہوئیں،پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے،واقعہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود چک 77 کے قریب پیش آیا ۔

  • دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ،وزیر خارجہ بلاول کی سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کی اپیل

    دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ،وزیر خارجہ بلاول کی سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کی اپیل

    رحیم یارخان :دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے-

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے مطابق سیلاب کے باعث 100 سے زائد دیہات اور فصلیں زیرآب آگئیں جبکہ کئی مکانات گر گئے، سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

    دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کاسیلاب،الرٹ جاری

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مزید دیہات متاثر ہوسکتے ہیں اس لیے بستیاں اور دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے بعد دریا سے منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے، دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ادھر وزیر خا رجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔


    سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں،چاروں صوبوں میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کرلے گیا-

    انہوں نے اپیل کی کہ ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چا ہییں۔

    ملک ریاض نے سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کر دی


    انہوں نےکہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نےہمارے قومی اقتصادی مفادات کو سبوتاژ کرنےکےلیے کے پی اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کا استحصال کرنے کے لیے اس لمحے کا انتخاب کیا! یہ ہمارے ملک اور ہمارےعوام کے ساتھ غداری ہےپہلے اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا، پھر اس نے اپنی وزیراعظم شپ بچانے کے لیے ملک کو تقریباً ڈیفالٹ کی طرف دھکیل دیا۔


    شوکت ترین اور دیگر وزرا کی آڈیو کال پر بلاول نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ آئی ایم ایف کے معاشی مدد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اس نے پیدا کیا ہے! کے پی کے وزیر خزانہ ’بلیک میلنگ ہتھکنڈے‘ کے طور پر کہتے ہیں۔ ان کے پنجاب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے ریاست کو نقصان پہنچے گا۔ یہ ہدایات اس کی طرف سے دی گئیں جس نے ہمیں تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا۔

    جاپان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان


    وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے خیراتی عطیات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس میں بے نقاب ہونے سے بچنے کے لیے وہ ہر ادارے کے خلاف مسلسل مہم چلا رہا ہے۔ کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ اب اتنا نیچے گر جائے گا-

  • میٹرو سٹی ہاؤسنگ اور پرزم ٹاؤن غیر قانونی قرار،اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ نظر انداز

    میٹرو سٹی ہاؤسنگ اور پرزم ٹاؤن غیر قانونی قرار،اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ نظر انداز

    میٹرو سٹی ہاؤسنگ اور پرزم ٹاؤن غیر قانونی قرار،اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ نظر انداز

    اسلام آباد، رپورٹ، شہزاد قریشی، جب حق مانگنے والوں کو دھتکارنے کی کوشش، مایوسی و محرومی کے شکار لوگوں کو بھیڑیوں کے حوالہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہےتو پھر ایک طوفان اٹھتا ہے مہم چلائی جاتی ہے نفرت کے خلاف ، تنگ نظری کے خلاف ، ظلم کے خلاف ،ذاتی پسند اور نا پسند کے خلاف، اسکے لئے نہ تو کسی کو ورغلانے کی ضرورت پڑتی ہے نہ ہی بہکانے کی،راولپنڈی، اسلام آباد کی انتظامیہ، ریونیو افسران کے سامنے دن دیہاڑے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود لینڈ مافیا دیہہ شاملات و زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا رہا ہے زمینو‌ں پر قبضے کے دوران آئے روز قتل و غارت گری کی خبریں بھی منظر عام پر آتی ہیں،سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز سمجھ سے بالا تر ہے، راولپنڈی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، ریونیو افسران اور آرڈی اے کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،گوجر خان، روات، راولپنڈی، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں زرعی زمینوں، ریلوے کی زمینوں،شاملات پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کی منظوری کس نے دی؟ وہ کون ہے، وہ طاقتور ہاتھ جو سپریم کورٹ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے . ریاستی ادارے کہاں ہیں، راولپنڈی سے گوجر خان تک ہاؤسنگ سوساٹیز کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے بٹورے جا چکے ہیں ،

    اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی رپورٹ کے مطابق جو انہوں نے اعلیٰ حکام کو ارسال کی ہے کے مطابق بھائی خان میں 613 کنال،موضع متیال میں 707 کنال،پنڈورہ میں 877 کنال ہاؤسنگ سوسائٹیز والوں نے اراضی ملکیت ظاہر کی ہے سوسائٹی کے لئے کل اراضی 2197 کنال ہے جس میں زرعی رقبہ 1004 کنال ہے جبکہ 718 کنال میں بنجر اور قدیمی بنجر 477 کنال ہے ، رپورٹ کے مطابق میٹرو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مرکزی پوائنٹ پر قدیمی نالہ آب ہے جس میں گوجر خان سٹی و ملحقہ بڑے رقبے و آبادیوں کا برساتی پانی آتا ہے یہ پانی کی قدیمی گزر گاہ ہے،رپورٹ کے مطابق سوسائٹی میں پنجاب حکومت کی ملکیت رقبہ کھیوٹ نمبر 15-309 موجود ہے، جبکہ کھیوٹ نمبر 744-755 پر سٹے آرڈر ہے، اس میں قبرستان کا دو کنال کا رقبہ بھی موجودہے ، اس رپورٹ کے ساتھ ساتھ آرڈی نے تھانہ سٹی گوجر‌خان میں ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی ہےجبکہ اسی طرح کی ایک اور سوسائٹی پرزم ٹاؤں کے خلاف بھی غیر قانونی سوسائٹی بنانے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے ،مقدمات درج ہونے کے بعد وہ کونسی ملکی طاقتور شخصیت ہے جن کے آگے قانون بے بس ہے ،ضلعی انتظامیہ، ریونیو افسران اور دیگر محکمے بے بس ہیں، کیا نیب ، اینٹی کرپشن، دیگر ریاستی ادارے بھی بے بس ہیں؟ کیا زرعی اراضی اور حکومت پنجاب کے ملکیتی رقبہ پر سوسائٹیز بنائی جا سکتی ہیں؟ آج نہیں تو کل اہل گوجر خان جو فائلیں خرید کر بھنگڑے ڈال رہے ہیں انکا حشر بھی کراچی ہاؤسنگ سوسائٹیز والا ہو گا،پھر سب کچھ لٹا کر ہوش میں آنے سے کچھ نہیں ہو گا، کیا پاکستان کا یہ شہر گوجر خان برائے فروخت ہو چکا ہے؟ ایک رپورٹ کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا دھندہ عروج پر ہے اور آر ڈی اے خاموش ہے، اس ہوش ربا سیکنڈل پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے ورنہ لٹ جائے گی خلق خدا تو انصاف کرو گے،زرعی رقبے، شاملات اور پنجاب کے ملکیتی رقبے کو بچانے کے لئے انتظامیہ کو حرکت میں آنا ہو گا

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

  • مشہور سرائیکی ٹک ٹاکر سمیر عباسی کے ساتھ جنسی زیادتی یا کچھ اور؟

    مشہور سرائیکی ٹک ٹاکر سمیر عباسی کے ساتھ جنسی زیادتی یا کچھ اور؟

    مشہور سرائیکی ٹک ٹاکر سمیر عباسی کے ساتھ جنسی زیادتی یاکچھ اور؟حقائق منظرعام پر آگئے
    باغی ٹی وی رپورٹ۔سوشل میڈیا پرویڈیو زگردش کررہی ہیں جن میں بتایا جارہا ہے کہ خانبیلہ سے تعلق رکھنے والے ٹاک ٹاکر سمیر عباسی کو ڈیرہ غازی میں ایک دعوت پر مدعو کیا گیا اور بعد ازاں نشہ آور ادویات دیکر زیادتی کی گئی ،میڈیکل میں زیادتی ثابت ،سمیرعباسی کے والداوربھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔
    ویڈیو لنک جس میں ٹک ٹاکر سمیرعباسی سے جنسی زیادتی کا دعویٰ کیاگیا
    https://https://youtu.be/H3ofcqyF5zw
    جب اس سلسلے میں پولیس ترجمان ڈیرہ غازیخان سے رابطہ کیاتو انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان میں ایساکوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی ڈیرہ غازیخان میں اس قسم کے واقعے کی اطلاعات ہیں ۔جب اس سلسلے میں مزید تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ ٹک ٹاکرسستی شہرت کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور یہ لوگ خود شوشہ چھوڑتے ہیں تاکہ لوگ انہیں سرچ کریں ان کا واچ ٹائم بڑھے اور سوشل میڈیا پر ان کی ریٹنگ زیادہ ہو۔
    دیکھئے ٹک ٹاکرسمیرعباسی اس واقعے کے بارے میں کیاکہہ رہاہے۔