Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق ہو گئے.

    رحیم یارخان کے قصبے فیروزہ میں بارش کے دوران چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے شاہی روڈ فیروزہ اڈہ پر حادثہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی خرابی کے باعث سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    مسافر کوچ میں سوار تمام افراد ٹریلر کے نیچے د ب گئے تھے، کوچ میں سوار مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مذید برآں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے.وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا.وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتظامی افسران موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.

  • کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5  خواجہ سرا زخمی

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر پیش آیا ہے جہاں مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونےوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مانسہرہ میں خواجہ سرا کے ڈیرے پر فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں خواجہ سراؤں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہےاسپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے خواجہ سراؤں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

    بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی خواجہ سرا نے الزام لگایا کہ ملزم سبطین جنسی تعلقات رکھنا چاہتا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

    ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فیکٹری ملازم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ گبول ٹاون تھانے میں قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت مقتول اسماعیل کے چچا زیدی گل کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں پولیس اہلکار توصیف الرحمن اور عبدلعلی کو نامزد کیا گیا ہے مقتول کے چچا زیدی گل کے مطابق اسماعیل فیکٹری سے گھر کھانا کھانے آیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے گولی مار دی، مقتول اسماعیل تولیہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اہلکاروں کی فائرنگ سے اسماعیل زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

    بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

  • دو کم سن بھائیوں کا زیادتی کے بعد قتل

    دو کم سن بھائیوں کا زیادتی کے بعد قتل

    رحیم یارخان میں دو کم سن بھائیوں کی نہرسے لاشیں ملیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق آدم صحابہ نہر سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو قتل کیا گیا اور 5 سالہ چھوٹے بھائی کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا دونوں بھائیوں کا گلا گھوٹ کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔

    پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا مگر بچوں کو نہر میں تلاش کرتی رہی ورثا نے لاشیں ملنے پر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی جاں بحق بھائیوں میں 9 سالہ فہد اور پانچ سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

    غیر اخلاقی حرکات بارے والدین کو کیوں بتایا؟ قاری نے بچی کو قتل کر دیا

    قبل ازیں تھانہ رتہ امرال کے علاقہ حافظ آباد میں گیارہ سالہ طالبہ کے بہیمانہ قتل کا معاملہ پولیس نے بہیمانہ قتل کے ملزم قاری عادل کو عدالت میں پیش کردیا کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ مبشر حسین نے کی ،پولیس نے ملزم قاری عادل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ،عدالت نے ملزم قاری عادل کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا

    اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

    21 سالہ قاری عادل 12 سال کی بچی کو سپارہ پڑھانے کے لیے اس کے گھر جاتا تھا، مقتولہ طالبہ نے والدین سے چند روز قبل ملزم کی غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں شکایت کی، والدین نے پڑھانے سے روک دیا بچی محلے کے ٹیوشن سینٹر گئی تو قاری نے بچی کی گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے اسے قتل کردیا-

    جبکہ تھانہ وراث خان کے علاقے لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،زیادتی اور اغواء کے مقدمے میں ملزمان ارسلان اور احمد کو نامزد کیا گیا ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو مکھ سنگھ اسٹیٹ پارک سے اغواء کیا، ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کہ کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میری بیٹی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی،واقعے پر اعلی افسران نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں-

    وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

  • قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    پاکستان خاص طور پر پنجاب اب جرائم پیشہ افراد کیلئے جنت بن رہا ھے، جُرم بڑھتے جارہے ہیں لیکن قانون اور نافذ کرنے والے ادارے دونوں خواب غفلت میں سو رہے ہیں رواں ماہ جون میں صادق آباد کے رہائشی نوجوان احسان خالق کو بھی اثرورسوخ رکھنے والے ملزمان نے قتل کیا تھا جس کے قاتلوں کو سزا دینے کے لئے ٹوئٹر پاکستان پینل پر ہیش ٹیگ احسان کو انصاف دو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    باغی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ٹرینڈ میں نوجوان قاتل احسان خالق کے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے علاوی ازیں احسان خالق کی والدہ شاہینہ بی بی کی بھی ایک ویڈٰو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے-
    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467557930459303936?s=20
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقتول کی والدہ کا کہنا ہے رواں سال 4 اور 5 جون کی درمیانی شب کو اللہ یار ولانہ اور احمد یار ولانا اور ان کے ساتھیوںنے میرے بیٹے نے اٹھایا اور اس کو قتل کر کے لاش باندھ کر نہر میں پھینک دی اور صبح کو اعلان کیا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو مار کر نہر میں پھینک دیا ہے آپ لاش جا کر نہر سے نکال لیں –

    مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ایک سرکاری آفیسر کی بھی سر پرستی حاصل ہے جو ان کا بھائی ہے اور اس واقعے میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل ہے-

    احاسن خالق فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    احسان خالق کی والدہ کا کہنا تھا کہ بڑی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹ لی بعد میں کیس چلا کیس میں یہ لوگ نامزد بھی ہوئے انہوں نے اپنی انویسٹی گیشن بھی تبدیل کروائی اورکیس آرآئی بی برانچ میں لے کر گئے وہاں انہوں نے 6لوگوں کو بے گناہ ثابت کروالیا ایک ان کا بھائی اللہ یار جو ابھی جیل میں تھا اب اس کی ضمانت بھی کروا لی ہے-

    خاتون نے مزید کہا کہ وہ 302، 311 ،148 اور 149 جیسی دفعات میں شامل تھا وہ بھی باہر آگیا ہے میں عمران خان سے اوراعلی حکام سے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سب سے درخواست کرتی ہوں خدارا میری آواز سنیں مجھے انصاف دیں میرے بیٹے کے لیے مجھے انصاف چاہیئے میں ہر جگہ جاتی ہوں میں نے درخواستیں دی ہیں میں نے سٹیزن پورٹل میں بھی درخواست دی ہے میں نے وزیر اعلی کمپلین سیل میں بھی درخواست دی میں گئی بھی ہوں خود بار بار میڈیا پر بھی آ رہی ہوں میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری آواز بنیں میرا ساتھ دیں اور مجھے انصاف چاہیے 6 ماہ ہو گئے ہبہت تکلیف میں ہوں اب برداشت نہیں ہوتی-


    دوسری جانب رحیم یار خان پولیس کا اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 233/21 تھانہ احمد پور لمہ میں درج ہے جس میں دو مرکزی ملزمان چالان عدالت ایک بر ریمانڈ جسمانی پولیس کسٹڈی میں ہے ایک ملزم بر ضمانت عبوری ہے اور چھ ملزمان RIB بہاولپور سے بے گناہ ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں میرٹ پر تفتیش جاری ہے-


    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467749020965773312?s=20
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ احسان خالق کو انصاف دو بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مقتول کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا جا رہے-
    https://twitter.com/ImranAshraf_01/status/1467864173132627975?s=20


    https://twitter.com/Asifpti0007/status/1467711365494321153?s=20

  • رحیم یار خان:  9 سالہ بچےکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    رحیم یار خان: 9 سالہ بچےکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں جنسی تشدد کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق رحیمیار خان میں 9 سالہ بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد اس کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش قریبی علاقے سے ملی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی جس کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

    گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

    قبل ازیں پولیس نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار کیا تھا پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی، ملزم عبدالرشید کےخلاف درخواست بچی کی نانی نے دی تھی جس پر پولیس نے درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او عمران قمرکا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی…

    بچی کی والدہ نے 04 سال قبل طلاق لے کر دوسری شادی کر لی تھی ملزم عبدالرشید اپنے 02 بچوں 05 سالہ بیٹے رضوان اور14 سالہ بیٹی منزہ کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا۔ملزم عرصہ 02 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں و زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-

    بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا

    قبل ازیں مرغزار کالونی میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مالک مکا ن کو گرفتارکر لیا تھا سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مکان مالک نے ملازمہ کے اہلخانہ کو اس کی خودکشی کی اطلاع دی اہلخانہ لڑکی کی لاش لیکر پتوکی چلے گئے،گرفتار مکان مالک سے تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے، ہنجروال پولیس نے قاسم نامی شخص کو حراست میں لے لیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، فیصل نامی شخص کو پتوکی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا-

    دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں زیادتی کے بعدگھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی تھی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی-

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

  • زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے والی خاتون گرفتار

    زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے والی خاتون گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس نے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرواکر معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمہ عظمی شہزادی رحیم یار خان کی رہائشی ہے، خاتون نے مختلف ناموں خنسہ،تحریم ،شازیہ اور طیبہ وغیرہ کے ناموں سے شہریوں کے خلاف لاہور اور دیگر علاقوں میں زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔

    ذرائع کے مطابق خاتون نے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی سمیت مختلف افراد کے خلاف زیادتی کے دس جھوٹے مقدمات درج کروائے۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد شہریوں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی اور اب تک وہ لاکھوں روپے وصول بھی کرچکی تھی۔

    مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

    خاتون کے جھوٹے مقدمات سے متاثرہ افراد میں زمیندار،سرکاری ملازمین اور عام شہری شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا ولیس نے ملزمہ کرن، خالد اور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ادارے کو چیرٹی کمیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ

    پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا الزام لگا کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جھوٹے مقدمے میں دونوں ساتھی گواہ بنے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام پتا اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں…

  • قصور میں پولیس کی بڑی کامیابی دوروز میں  قا تل گرفتار

    قصور میں پولیس کی بڑی کامیابی دوروز میں قا تل گرفتار

    تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی بروقت کاروائی، دو روز قبل چھانگا مانگا جنگل سے ملنے والی لاش کا معاملہ حل

    قتل کی واردات میں ملوث ملزم مدثر کو آلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا

    35 سالہ مقتول تنزیل عرف مشرف کو نامعلوم ملزم نے قتل کر کے چھانگا مانگا جنگل میں پھینک دیا تھا

    ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی

    پولیس ٹیم نے دو روز کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

    17 سالہ ملزم مدثر نے بدفعلی سے تنگ آ کر اپنے 35 سالہ دوست تنزیل عرف مشرف کو قتل کیا۔

    ڈی پی او قصور عمران کشور نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او چھانگا مانگا اور انکی ٹیم کو شاباش دی

  • رحیم یار خان میں ایک ہی روز میں کورونا کے 26مریض سامنے آ گئے

    ہفتہ دس دن یہی صورتحال رہی تو ہسپتالوں میں جگہ نہیں ملے گی
    شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹرز کو 4سے بڑھا کر 9بیڈ پر لگا دیا گیا ہے
    کورونا میں مبتلا ہوم آئیسولیشن میں کثیر تعداد میں مریض ہیں
    نیشنل بینک مین برانچ کے بعد
    ایم سی بی مین برانچ
    یو بی ایل شاہی روڈ برانچ
    جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز اکاؤنٹنٹ برانچ
    کورونا کیسز مثبت آنے پر سیل
    کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے گھروں سے کم نکلیں, رش والی جگہوں پر ماسک لازمی استعمال کریں, سماجی فاصلہ رکھیں

  • کھلی کچہری کا یہ حال ہے تو بند کچہری کا کیا حال ہو گا

    کھلی کچہری میں سر پر جوتے مارنے والے شہری کا موقف آگیا
    کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہری عرفان منصف اور اورسیز الطاف اعوان محکمہ ریونیو رحیم یار خان کی کارگزاری بیان کر رہے ہیں
    محکمہ ریونیو شہریوں سے روزانہ ماہانہ سہہ ماہی ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر اربوں روپے وصول کر کے سرکار کو جمع کرواتا ہے
    اس سب کے باوجود سرکار کی یہ حالت ہے کہ شہریوں کو اپنی سکنی کمرشل زرعی زمینوں کی خرید و فروخت,وراثت انتقالات, رجسٹری کے لیے ریوینو کے آفیسران کلرکوں پٹواریوں کو رشوت دینا پڑتی ہے
    پنجاب سرکار نااہل رشوت خور کرپٹ آفیسروں کو لگام دے

  • رشوت سے تنگ شہری نے احتجاجا ڈی سی او کی کھلی کچہری میں اپنے ہی سر پر جوتے برسا لئے

    رشوت دے دے کر تنگ شہری نے کھلی کچہری میں اپنے ہی سر پر جوتے برسا دیئے
    رحیم یار خان میں محکمہ ریونیو بے لگام پٹواری نے فرد ملکیت اور انتقال کے لاکھوں روپے بٹور لیئے
    ڈپٹی کمشنر کی عوامی خدمت کھلی کچہری میں شہری پھٹ پڑا
    محکمہ ریونیو کے آفیسران کلرک اور پٹواریوں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے
    شہریوں اور خصوصاً خواتین کے وراثتی حقوق کے ہزاروں کیس التواء کا شکار ہیں
    چاروں تحصیلوں کی رجسٹری برانچز اراضی سینٹروں پر بغیر رشوت کوئی کام نہیں ہو رہا
    ارشاد نامی پٹواری نے آڑھائی لاکھ روپے رشوت لی, مزید رشوت مانگنے پر شہری نے خود کے سر پر جوتے مارنے شروع کردئیے شہری کے جوتے مارنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی