Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • رحہیم یار خان کے شہریوں کے لیے انتہائی افسوس ناک خبر

    رحہیم یار خان کے شہریوں کے لیے انتہائی افسوس ناک خبر

    انتہائی افسوس ناک خبر

    ایکسM.S میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ڈاکٹر تسنیم کامران کے شوہر ڈاکٹر کامران خان کورونا کا شکار تھے بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں۔ ڈاکٹر کامران اور ان کی فیملی پچھلے دنوں کورونا کا شکار ہوئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر کامران جانبر نہ ہوسکے تھے۔ جن کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ شام بعد نماز عصر 4:30بجے مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائے گی

  • جرائم پیشہ عناصر بہتر ہے میرے چارج سنبھالنے سے پہلے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ اپنے عبرت ناک انجام کیلئے خود کو تیار رکھیں .ڈی پی اورحیم یار خان اسد سرفراز

    جرائم پیشہ عناصر بہتر ہے میرے چارج سنبھالنے سے پہلے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ اپنے عبرت ناک انجام کیلئے خود کو تیار رکھیں .ڈی پی اورحیم یار خان اسد سرفراز

    رحیم یار خان ( کرائم رپورٹر ) امن و امن کی صورتحال کو بہتر بنانا۔فری اورفوری انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے۔سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے ہر غریب مظلوم کی فریاد پر فوری ایکشن لیا جائےگا ۔ سزا اور جزا کے عمل کو تیز کر کے آہنی فورس کو کوئیک رسپانس فور س بناﺅنگا۔کرپشن کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ سائلین سے بدسلوکی ناقابل برداشت تصور ہوگی ۔ میڈیا سے راہنمائی لیتا رہوں گا ۔ سنا ہے رحیم یار خان کے لوگ بہت اچھے ہیں ۔ خدمت کا جذبہ لیکر آرہا ہوں کل تک انشااللہ چارج سنبھال کر کام شروع کردوں گا ان خیالات کا اظہار رحیم یا ر خان میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اسد سرفراز نے کیا گزشتہ روز میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا جو مشن سونپا گیا ہے انشااللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اسد سرفراز نے کہا کہ ہر غریب اور ہر مظلوم کوفری اور فوری انصاف کی فراہمی، کرپشن کا خاتمہ اور جان و مال کے ساتھ ساتھ سائلین کی عزت نفس کا تحفظ میری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو ضلع سے پاک کر کے رہوں گا ۔ جرائم پیشہ عناصر بہتر ہے میرے چارج سنبھالنے سے پہلے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ اپنے عبرت ناک انجام کیلئے خود کو تیار رکھیں ۔ عوام کی عزت جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ میرے اہداف میں شامل ہے کہ پولیس کو کو ہر طرح کے پریشر اور سفارش سے دور رکھ کرکام کیا جائے تاکہ انصاف کے قتل کی کوی گنجائش باقی نہ رہے ۔ انصاف کا قتل ہوتا ہی تب ہے جب سفارشی کلچر پروان چڑھتا ہے اور سفارش کی ضرورت ہمیشہ غلط کام میں پیش آتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے والے افسران کو شاباش اور انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ غلط کام کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سائلین کی عزت نفس مجروح کرنے والے اور انکی جیب پر نظر رکھنے والے میری ٹیم کا حصہ بالکل نہیں رہیں گے ۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کو یقین بنانے کیلیے ایمر جنسی بنیادوں پر کام کیا جائےگا ۔ کچہ کے ایریاز کو خصوصی فوکس کیا جائےگا ۔ سنا ہے رحیم یار خان کے لوگ بہت اچھے ہیں۔کسی بھی معاشرے میں کرائم ریشو کا تعلق وہاں کی عوام کے شعور سے وابستہ ہوا کرتا ہے ۔ باشعور معاشرے میں جرائم کی ہمیشہ حوصلہ شکنی ھوتی ھے ۔ باشعور شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ باشعور معاشرے میں جھوٹی درخواست بازی کا رجحان نا ہونے کے برابر ہوتا ہے جھوٹی درخواست بازی سے پولیس کا قیمتی وقت برباد ہوتا ہے ۔ امید ہے شہری پولیس کے وقت وسائل کا خیال رکھیں گے۔کرپشن اور سائلین سے بدسلوکی ہرگز ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی ۔ رحیم یار خان کی صحافی برادری سے یہی توقع کروں گا کہ جرائم کی نشاندہی کرکے پولیس سے تعاون کرتے رہیں گے۔انشااللہ کل تک چارج سنبھال کر کام شروع کر دوں گا۔

  • ایس ایچ او کے تبادلے پر ملازمین اور عوام کی طرف سے بھر پور خراج تحسین

    ایس ایچ او کے تبادلے پر ملازمین اور عوام کی طرف سے بھر پور خراج تحسین

    (رحیم یار خان)ڈی پی او یا ڈپٹی کمشنر کو الوداع ہوتے تو دیکھا مگر اس طرح کسی ایس ایچ او کے تبادلے کے وقت ایسے مناظر نہیں دیکھے جس طرح ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن رحیم یار خان سٹی میں تعینات انسپکٹر اسداللہ خان مستوئی کے تبادلے کے موقع پر ان کے سٹاف اور شہریوں کی بڑی تعداد نے انہیں پھولوں کی برسات اور محبتوں کے ساتھ رخصت کیا

  • شیخ زید ہسپتال میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی

    شیخ زید ہسپتال میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی

    ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال رحیم یار خان نے فرانس کے ملعون صدر کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کرنے پر احتجاجی ریلی نکالی ریلی شیخ زید ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے شروع ہوئی اور میڈیکل کالج میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر ملعون فرانسیسی صدر کا پتلہ اور جھنڈنذر آتش کیا گیا۔ریلی میں پروفیسرز،ڈاکٹرز،سٹاف نرسز،پیرامیڈیکس سٹاف،کلیریکل سٹاف اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • ڈائریکٹر کالجز کی منظوری کے بغیر bs پروگرام جاری رکھنے کی اعلی سطح پر انکوائری کی جائے.

    ڈائریکٹر کالجز کی منظوری کے بغیر bs پروگرام جاری رکھنے کی اعلی سطح پر انکوائری کی جائے.

    رحیم یارخان()سوشل و سماجی رہنماء محترمہ صائمہ خان نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالج محترمہ سعدیہ رشید سپریئر کالج کے بارے میں اپنی پالیسی واضح کریں،ڈائریکٹر کالجز سے الحاق نہ ہو نے کے باوجود بھی تشہیری مہم جاری ہے اور یونیورسٹی کے قیام کے بورڈ بھی لگا دیئے گئے ہیں،والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں اور بار بار والدین کالج انتظامیہ سے اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے ہیں تو کالج کی انتظامیہ کی طرف جھوٹی تسلیاں کرائی جارہی ہیں اس لیئے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچا جائے اور ڈائریکٹر کالجز کی منظوری کے بغیر bs پروگرام جاری رکھنے کی اعلی سطح پر انکوائری کی جائے اور نونہالان وطن کے مستقبل سے کھلعواڑ بند کیا جائے

  • واپڈا میٹر ریڈر فرعون بن گیا شہری کو شکایت کرنا مہنگا پڑ گیا حکام سے نوٹس لینے کی استدعا

    واپڈا میٹر ریڈر فرعون بن گیا شہری کو شکایت کرنا مہنگا پڑ گیا حکام سے نوٹس لینے کی استدعا

    ترنڈہ سواۓ خان sdo وابڈہ کو میٹر ریڈر کے خلاف اضافی یونٹ کی شکاٸت کرنا شہری کو مہنگا پڑ گا میٹر ریڈر نے غصہ میں آکر گھریلو وابڈہ کنکشن کاٹ دیا اور مزید اضافی یونٹ ڈالنے کی دھمکیاں

    تفصیل کے مطابق ترنڈہ سواۓ خان کے شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میرا زاتی گھریلو واپڈہ میٹر ہے کچھ عرصہ سے میٹر ریڈر جس کا نام بجلی بل پر غلام یسین ہےبل میں اضافی یونٹ ڈال رہا تھا گشتہ ماہ 97 یونٹ اضافی ڈال دیے میں نے میٹر ریڈر کی آۓ روز کی حرکتوں سے تنگ آکر sdo سب ڈویژن گلشن اقبال فیصل خان کوراٸی کو شکاٸت کی اور بل درست کرکے دو قسط کر دی میں نے فوری طور پر بل ڈاکخانہ ترنڈہ سواۓ خان میں جمع کرا دیا شکاٸت کا میٹر ریڈر کو شدید غم و غصہ تھا گزشتہ روز2020 ۔10 . 28 کو میں گھر پر موجود نہ تھا میٹر ریڈرنے میرے گھریلو وابڈہ میٹر کا کنکشن کاٹ کنکشن کاٹنے کی وجہ پوچھی تو میٹر ریڈر نے کہا کہ 4 ماہ کا بل جمع نہیں کروایا اورمیرے خلاف sdo کو شکاٸت کیوں لگاٸی اور کہا کہ اب اس بار 300 سے زیادہ یونٹ ڈالوں گا جب ہزاروں روپے بل بھرو گے اور وابڈا آفس کے چکر پے چکر لگاٶ گے تو پتہ چلے گا کہ کسی ملازم کے خلاف کیسے شکاٸت کی جاتی ہےشہری نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اپنی ڈیوٹی اپنے فراٸض سے لا علم اپنے اختیارات کا ناجاٸز فاٸدہ اور زاتی رنجش پر واپڈہ کنکشن کاٹ کر دھمکیاں دینے والے اہلکارکو انکواٸری کر کے معطل کر کے قانونی کارواٸی کر کے انصاف فراہم کیا جاۓ

  • آوارہ کتوں کے حملے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے

    آوارہ کتوں کے حملے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے
    باغی ٹی وی : رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں آوارہ کتوں کے حملے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تھانہ آب حیات کے نواحی علاقے چک نمبر 56 میں آوارہ کتوں کے غول نے کھیلتے ہوئے 5 سالہ شاہنواز اور 3 سالہ اربیلی پر حملہ کر دیا تھا۔ کتوں کے کاٹنے سے بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ آوارہ کتوں کی فوری تلفی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں

  • صادق آباد
    چیف آفیسر صاحب نے آرڈردیا جب تک انڈر پاس کا پانی خشک نہیں ہوگا میں یہاں چارپائی ڈال کے بیٹھوں گا۔ یہ اچھا قدم ہے لیکن چیف آفیسر صاحب کو ہر وقت چارپائی پہ ہی بیٹھنا پڑے گا۔
    مینیجمنٹ یہ نہیں ہے کہ آپ چارپائی ڈال کے بیٹھیں گے تو کام ہوگا ۔ ان افسران کو دفتر کی بجاۓ ایک چارپائی ہی دینی چاہئیے تا کہ نظام صحیح چلے۔
    ایک جگہ چارپائہ ڈال کے بیٹھنے سے ایک ہی جگہ کا پانی خشک ہوا ہے باقی علاقے کے مکین سوال کرتے ہیں کہ چیف آفیسر صاحب چارپائی لے کر ہماری طرف آ رہے ہیں۔

  • صادق آباد زیادتی میں ناکامی: مدرسہ کے قاری نے 4 بچوں پر تیزاب پھینک دیا

    حق ٹاؤن صادق آباد میں بچوں کو پڑھانے آنے والے قاری نے چار معصوم بچوں پر تیزاب پھینک دیا ریسیکو نے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
    ورثاء کے مطابق چند دن پہلے قاری نے بچے سے زیادتی کی کوشش کی تھی جس پر بچوں نےاپنے گھر والوں قاری کی شکایت کردی ۔
    شکایت کی رنجش پر قاری برقعہ پہن کر آیا اور بچوں پر تیزاب پھینک دیاجس کی وجہ سے بچے جھلس گئے اور ریسکیو 1122 کے عملے نے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا

    ذرائع کے مطابق قاری نے چھری سے بچے کو مارنے کی بھی کوشش کی جس پر اسے ناکامی ہوئی۔ بچوں کے والدین نے وزیراعظم پاکستان سے قاری کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

    پولیس نے ملزم قاری اسامہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے تیزاب کا کین بھی برآمد کرلیا گیا

  • وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودسےانکی والدہ کےانتقال

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودسےانکی والدہ کےانتقال

    (رحیم یارخان)قائدمدارس دینیہ حضرت مولاناقاری محمدحنیف جالندھری صاحب ناظم اعلٰی وفاق المدارس العربیہ کےحکم پروفاق المدارس العربیہ کےایک وفدنےوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکےگھرجاکرانکی والدہ کےانتقال پردعائےمغفرت کی…وفدمیں سرپرست مدارس دینیہ علامہ عبدالرؤف ربانی ضلعی مسئول مولاناعامرفاروق عباسی خطیب شہرقاضی شفیق الرحمان سراجی قاری عظیم بخش رحیمی قاری اظہراقبال رحیمی قاری ظفراقبال شریف قاضی جوادالرحمان قاضی ضیاءالرحمان شریک تھے..
    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودسےناظم اعلٰی وفاق المدارس قاری محمدحنیف جالندھری صاحب نےفون پربات کی..اورانکی والدہ کےانتقال پروفاق المدارس العربیہ کےاکابرین کی طرف سےتعزیت کااظہارکیا…وفاقی وزیرتعلیم نےاس موقع پرمدارس دینیہ کی خدمات کوسراہا…اول سےلیکردہم تک تمام کلاسزمیں سیرت طیبہ اوراسلامی تعلیمات کےمتعلق مضامین کونصاب میں شامل کرنےکی یقین دہانی کروائ
    بعدازاں علماءکرام کےاس وفدنےجامعہ رحیمیہ ترتیل القرآن مرکزی عیدگاہ میں 4جولائ سےمدارس کےکھولنےاوردیگراہم امورپرمشاورت کی….