Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ بانی عمران خان نے امریکا کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کی طرف سے یہ ایک پیغام ہے کہ امریکا کیلئے اس وقت ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے، جمہوری اور قابل بھروسہ بنانے کیلئے پاکستان کے الیکشن میں ہونی والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ان سے کہے، اپنا اثرورسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سد باب کریں۔

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکا نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے،امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، امریکا الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی مذمت کرے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے، امریکا پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے، اس لیے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔

    یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے دیے گئے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے، عمران خان کے اس پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے لکھا کہ امریکی سازش کا بیانیہ، ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ، اس کے بعد امریکی لابنگ فرم ہائر کی اور اب امریکہ سے الیکشن 2024 کے حوالے سے مدد مانگ رہا ہے،پی پی پی اور جے یو آئی سے متعلق جو کچھ کہتا رہا وہ بھی سب کے سامنے ہے مگر آج انہیں کے ساتھ اتحاد کی باتیں کرکے تھوکا ہوا چاٹ رہا ہے۔
    https://x.com/Mian_JavedLatif/status/1758154448508010811?s=20
    ایک ٹوئٹ میں ن لیگی ترجمان نے لکھا کہ عمران خان ”امریکہ، باہر رہو!“ سے ”امریکہ، براہ کرم مجھے بچاؤ!“ میں ”سیاسی یوٹرن“ سے زیادہ تیزی سے گئے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1758118649800413465?s=20
    https://x.com/pmln_org/status/1758155474485281172?s=20

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے …

  • ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟  شاہ محمود

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ شاہ محمود

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول کس منہ سے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں ان کے لیے شرمندگی ہے، ہمارے جیتے ہوئے الیکشن نہیں مان رہے، درخواست ہے عوام کا مینڈیٹ چوری نہ کریں، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگ بھی اس الیکشن کو نہیں مان رہے، انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے،تمام سیاسی جماعتیں جن کامینڈیٹ چرایا گیا ہے وہ اکٹھی ہو جائیں-

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، چیف جسٹس تحقیقات کرائیں، ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آ سکتا،قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے،انتخابات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی میری بیٹی 14 ہزار کی لیڈ سے جیت رہی تھی، ایک دم رزلٹ آنا بند ہوگئے، 4 بجے تک جاگتا رہا رزلٹ نہیں آرہے تھے، میری بیٹی کے پاس 281 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 موجود ہیں، 16 ہزار 555 ووٹ مسترد ہوئے اس کے باوجود جیت رہے تھے-

    سری لنکا میں عام انتخابات اگلے برس کرانے کا فیصلہ

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہم الیکشن کمیشن جارہے ہیں،ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ اگر حکومت بن بھی گئی تو قوم اسے قبول نہیں کرے گی، عالمی میڈیا پاکستان میں ہونے والے الیکشن کو دھاندلی زدہ کہہ رہا ہے۔

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

  • علی امین گنڈا پور  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کاامیدواربن سکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی
    پی پی رہنمافیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلی نامزدگی پر ردعمل سامنے آیا ہے،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کاامیدواربن سکتا ہے؟ کیا 9مئی جیسےبڑےسانحہ میں ملوث کرداروں کوایسے نوازاجائیگا،ایسی صورتحال رہی توکل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کاامیدواربھی ہو سکتاہے,ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کےلئے نامزد کردیا جائے، ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ9مئی کیس پرنظر ثانی کرلی جائے،

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے، جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا ،جبکہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی کو ہدایات دے دیں اور پارٹی کچھ دیر بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    علی امین گنڈہ پور ضمانت ملنے کے بعد والد کے نماز جنازہ میں شریک

    جیل میں کسی بھی اعلٰی سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،بنی گالہ نہیں جا رہا،عمران خان
    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن سے ملاقات ہوئی انھیں تین جماعتوں کے علاؤہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے، انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر بُرا اثر پڑے گا، کہتا رہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں-دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں، جیل میں کسی بھی اعلٰی سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا، میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا-

    این اے 69،ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت ہونا ہے، ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، نواز شریف ک پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں، عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے،جب رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے، ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں ، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، اب پتہ چل گیا کہ ہم آراوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے، وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا-

    پی پی 49، سیالکوٹ سے آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل

    عمران کی سوچ میں تبدیلی نہیں آئی، پھر وہی جھوٹ،مریم نواز برس پڑیں
    عمران خان کے آج کے بیان پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے، ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جب مکافات عمل کاشکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انھیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انھوں نے جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے !

  • مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: مردان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارےگئے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا۔

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی پی 19 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چوہدری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، سابق ایم پی اے کو تشویش ناک حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ ہوئے جاں بحق ہوگئے، چوہدری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا ہے، اُن کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی، جس پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔

    قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    چوہدری عدنان پی ٹی آئی کےسابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے این اے 57 اور پی پی 19 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں، دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

  • گوجرخان: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے

    گوجرخان: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے
    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف این اے 52 گوجرخان سے 112265ووٹ حاصل کر کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے( آزاد )امیدوار طارق عزیز بھٹی 91547 ووٹ حاصل کرسکے

    سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز گوجرخان پی پی 8 سے اپنی نشست ھارگئے پی ٹی آئی کے( آزاد ) امیدوار چوہدری جاوید کوثر 47526 ووٹ لیکر صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے جبکہ راجہ خرم پرویز 40603 ووٹ حاصل کرسکے

    ادھر پی پی 9 گوجرخان 2 سے ن لیگ کے راجہ شوکت عزیز بھٹی 50560 ووٹ حاصل کرکے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے یہ نتائج آراو گوجرخان کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں

  • عام انتخابات : راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ

    عام انتخابات : راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ

    راولپنڈی: ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا، پولیس، پاک فوج، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے حلقہ این اے 52، 53 ، 54 ،55 ،56 اور57 میں فلیگ مارچ کیے گئے، اس کا مقصد الیکشنز 2024 کے پرامن انعقاد کے عزم کا اظہارہےراولپنڈی پولیس کے 9 ہزار 500 سےزائد اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی تعینات ہوگی، شہر بھر کو سیکیورٹی گشت کے حوالے سے 280 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ایلیٹ کمانڈوز گشت کریں گے جبکہ پاک فوج اوررینجرزکوئیک رسپانس فورس بھی اہم مقامات پر پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    سی پی او کے مطابق پولنگ میٹیریل کی بحفاظت ترسیل کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

  • الیکشن ایکٹ کے تحت  چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    الیکشن ایکٹ کے تحت چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی: الیکشن ایکٹ کے تحت سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں این اے- 53 اور پی پی-10 کی انتخابی مہم چلانے والے کارکن کی درخواست پر الیکشن ایکٹ کےتحت پہلا مقدمہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کےخلاف درج کرلیا گیا،مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن تنویر حسین کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ چکری میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں کروڑ کا رہائشی ہوں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی یونین کونسل پڑیال میں انتخابی چلا رہا ہوں۔

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    تنویر حسین نےمؤقف اپنایا کہ مخالفین سابق نائب ناظم اور دیگر کا تعلق چوہدری نثار گروپ سے ہےجو مسلم لیگ (ن) کے امیدوارو ں کی انتخابی مہم چلانے پر دھمکیاں دیتے ہیں میں گھر موجود تھا کہ مخالفین گھر میں آئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، اشتعال دلاتے رہے کہ مزید مارو تاکہ یہ یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نہ چلائے اور اہل محلہ اور گھر والوں کے جمع ہونے پر ملزمان گھر سے انتخابی مہم کے لیے جمع مسلم لیگ (ن) کا سامان بینرز وغیرہ اور ایک گیس سلینڈر بھی اٹھا کر لے گئے،مخالفین سے ذاتی اور سیاسی مخالفت ہے جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں لہٰذا قانونی کارروائی کرکے میرا سامان برآمد کرایا جائے۔

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    چکری پولیس نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 171/1/C کے تحت دھمکیاں دینے، چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • ن لیگ اور پی پی نے عوام کو  غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا،سراج الحق

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا،سراج الحق

    راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نےعوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کا دن ہے دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے اور ہم دو خاندانوں کی سیاست میں پس رہے ہیں، 8 فروری کو ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہو گا، قوم کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستان دنیا میں ایک تماشا بن چکا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرے گی اور ملک کو درست سمت پر گامزن کرے گی حکمرانوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کیا کیا، عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے لیے کیا اقدامات کیے، فلسطین کے حق میں ہمارے حکمرانوں نے ایک لفظ تک نہیں بولا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن امریکی خوف کی وجہ سے خاموش رہے، ممتاز قادری کو کس کی حکومت میں پھانسی چڑھایا گیا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں کو امریکی ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا تھا اور اپنے لوگوں کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔

    تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو …

    کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے،خالد مقبول صدیقی

    پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ