Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اوریواے ای صدر کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

  • جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    راولپنڈی: 9 مئی کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کئے گئے اس دوران سرکاری املاک بالخصوص فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایاگیا 9 مئی اور اس کے بعد پُرتشدد کاروائیوں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہیں جناح ہاؤس لاہور کے بعد اب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث شر پسندوں کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید لاہور سے گرفتار

    ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل4 خواتین سمیت14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کاکراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت حماد خان، افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک،عاصم خورشید، زاہد علی شاہ، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمدعثمان، ابوبکر، پیرزادہ شہباز ناصر اور انصر جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہےساتھ ہی حکومتی اوردفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

    کامران ٹیسوری نےشہریوں کے مسائل سننےکیلئے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا ہے اور چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کیلئے سرگرم ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3185 تک پہنچ گئی ہےترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور نذرآتش کیا گیا، جبکہ پولیس اسٹیشنز اور دفاترسمیت 22 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر قانون کی گرفت سےبچ نہیں پائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے افراد کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جب کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ اب تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ججزکولٹکانے اوردھرنےکی باتیں عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے،شیخ رشید

  • ججزکولٹکانے اوردھرنےکی باتیں عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے،شیخ رشید

    ججزکولٹکانے اوردھرنےکی باتیں عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پرحملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے، ججز کو لٹکانے اور دھرنے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔

    خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر …

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے، کل سے فائنل راؤنڈ شروع ہے، 2 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا، الیکشن ہوں گے، آگ اور خون کی سیاست ختم ہو کر رہے گی معاشی حالات مخدوش اور بحران سنگین ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے کا ہو گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کوبین کرنا آسان نہیں ہوگا فوج کے حساس اداروں کی عمارتوں پر حملے کی غیر جانبدارتحقیقات کرائی جائیں، فوج عظیم ہے، ن لیگ کی فرمائشی، نمائشی اور دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں۔

    ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پیر کو ہوگا ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر آج سے جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ریاست کی بقا کے لیے زبان کھولنا پڑے گی۔

    آسٹریلیا میں چینی طالبعلموں کی ’ورچوئل کڈنیپنگ‘ میں اضافہ

    انہوں نے کہا کہ دو دن میں جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بل جلا کر سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، اب کچے کا ڈاکو بھی 200 تخریب کار لاکر اپنی بات منوالیا کریں گے ۔

  • پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی،آرمی چیف

    پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال کور کمانڈر پشاورنےکیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی آرمی چیف نےدہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اورکامیابیوں کو سراہا۔

    ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ،حافظ نعیم الرحمان

    آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گےآرمی چیف کا قومی سلامتی کو درپیش خطرات پرزوردیتے ہوئےکہنا تھاکہ امن و استحکام کےعمل کوخراب کرنےوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی،پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔

    ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    آرمی چیف نے کہا کہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرےمیں لائیں گےاورپاک افواج اپنی تنصیبات کوجلانےکی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی جنرل عاصم منیر نے انفارمیشن وار فیئر اورغلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ ایچ چن یانگ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی،علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران،آرمی چیف جنرل سید عاصم منییر نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) منصوبے کے لیے بھی مکمل حمایت کا وعدہ کیا، جو کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔

    سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ چن یانگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کے اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا آرمی چیف نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو تسلیم کیا، اور دونوں فریقوں نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے موجودہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    ملاقات ایک مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان وقتی آزمائش، ہمہ موسم دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، بارڈر منیجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں موجودہ سکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتربنانے پرگفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وزیرخارجہ نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کوسراہاامیر خان متقی کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کےفروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےافغان عبوری حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور عزم کی ضرورت کا اعادہ کیا اور مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

    قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کی عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور افغانستان میں امن اور ترقی میں پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا آرمی چیف نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا-

  • شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ،6 اہلکار شہید 3 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ،6 اہلکار شہید 3 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوئے سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔

    خیبر پختونخوا کے دوشہروں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین، سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے-

    جرائم میں ملوث عادی پیشہ ور 6 ملزمان گرفتار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دردونی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پانے والے پاک آرمی کے جوانوں حوالدار سلیم خان , نائیک جاوید اقبال , سپاہی نذیر خان , سپاہی حضرت بلال ,سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

    سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی مذمت کی ہے،آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،اور کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کا تعاقب کرکے انہیں انجام تک پہنچایا جائے،قوم اپنے بہادر سپوتوں کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،

  • متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کردیا

    متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کردیا

    راولپنڈی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو 4 مئی کو وقف املاک بورڈ لاہور پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ کا کیس بنا کر چئیرمین کو بھیجا تھا، متروکہ وقف املاک بورڈ نے 30 جنوری کو لال حویلی کے سات یونٹ سر بمہر کردیے تھے۔

    شیخ رشید کی جانب سے دائر پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے لال حویلی سے متصل سربمہر کی گئی پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ متروکہ وقف املاک کو پندرہ دن کے اندر لال حویلی کے تنازعہ کو حل کرنے کا حکم دیا تھا۔ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی دائرکردہ اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ لیا تھا۔وقف املاک راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے لال حویلی کے خلاف ریفرنس چئیرمین بورڈ کو بھجوا دیا۔چیئرمین وقف املاک بورڈ لاہور نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو پیش ہونے کے 2 نوٹسز جاری کردیے۔

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق لال حویلی کے 3 یونِٹس ڈی 156، ڈی 157 اور ڈی 158 کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

  • کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائے گا آرہوگا یا پارہوگا،شیخ رشید

    کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائے گا آرہوگا یا پارہوگا،شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کا وقت بدلنا بھی ایک مزید دن ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کواحساس ہےاب سیاست کانہیں ریاست کامسئلہ پیدا ہوگیا ہے موجودہ حکومت کی ہرشعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی خاقان عباسی کا آ ٹے میں 20 ارب روپے غبن کے الزام کا وزیراعظم تحقیقات کا حکم دے، آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑا رہے فیصلہ ہونا چاہیے بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر گھروں کے دروازےتوڑتیں ہیں-

    نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہےحکومت منظم سازش کےتحت عدلیہ کونشانہ بنارہی ہےعدلیہ جیتےگی آئین اورقانون جیتےگا الیکشن ہو کررہیں گےبلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں ن لیگ مذاکرات پربھی انتشار کا شکار ہے آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے-

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا


    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کاوقت بدلنابھی ایک مزیددن ضائع کرنےکےمترادف ہےجب نیت خراب ہوتوبدنیتی کےفیصلےکیےجاتےہیں بھائی وزیراعظم ہوتونوازشریف کوآنےسےکون روک رہاہے ہنگامی بنیادوں پرمحکمہ اوقاف نے 4 تاریخ کولاہور میں لال حویلی کا کیس لگایا ہے پہلےہی کہہ چکاہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائےگا آرہوگا یا پارہوگا-

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  • فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 337 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر49ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

    چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے شاندار 180 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے کپتان بابر اعظم 65، امام الحق 24 اور عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ہینری شپلے اور اِیش سودی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    اس فتح کے بعد پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی اس میچ میں پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے ڈیبیو کیا، انہیں پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کندھے کی انجری کا شکار ہونیوالے حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل پہلے ون ڈے سے قبل ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھےحارث سہیل کی شاداب خان کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران ٹکر ہوئی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کو بقیہ 3 ون ڈے میچز کیلئے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو …

    پی سی بی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، افتخار احمد کراچی میں شیڈول ون ڈے میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے قومی ٹیم اتوار کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ ون ڈے سریز کے باقی 3 میچز کھیلے گی۔

    ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    حارث سہیل کے کندھے کے اسکینز کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا خیال رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے آخری تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی