Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے عام نامی علاقے میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عبدالولی (عمر 26 سال، رہائشی وانا/جنوبی وزیرستان)، نائب صوبیدار نواز (عمر 45 سال، ساکن ایبٹ آباد)، حوالدار غلام علی (عمر 34 سال، رہائشی سرگودھا)۔ لانس نائیک الیاس (عمر 33 سال، میانوالی کا رہائشی) اور سپاہی ظفر اللہ (عمر 29 سال، ساکن میانوالی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • سیلاب سے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی،لیاقت بلوچ

    سیلاب سے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی،لیاقت بلوچ

    قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت جلسہ جلسہ کھیلنے کے بجاے متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی مدد کریں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے۔ اس وقت سیلاب کے حوالے سے جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔ساڑھے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوے ہیں ۔سڑکیں ، سکول ،مدارس ، مارکٹیں اور بازار سیلاب میں بہہ گے ہیں۔ لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی برباد ہوگئی ہے۔ آج پورے ملک میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مددو تعاون کا جذبہ موجود ہے ۔ملک گیر سطح پر متاثرین کے حوالے سے بڑی سرگرمی جاری ہے۔ یہ اللہ کا فضل ہے ہم متاثرین سیلاب کےلیے کام کرنے والے تمام لوگوں اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سیلم ،سیکرٹری شمالی پنجاب اقبال خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، نائب امراء سید عذیر حامد،خالد محمود مرزا ،صدر الخدمت فاونڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی چوہدری منیر احمد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد حنیف چوہدری ،سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم، ضیا اللہ چوہان اور تاج عباسی سمیت جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی معمول کی سرگرمیاں محدود کرکے ساری توجہ متاثرہن پر دے رکھی ہے۔ ریسکیو سے لے کر ریلیف تک ہر سطح پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن مصروف عمل ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپ الخدمت کے امدادی کیمپ قائم ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کے رضا کاروں ۔ اور کارکنان جماعت اسلامی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تمام اضلاع سے سیکنڑوں امدادی ٹرک متاثرین کے علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔ ہم پوری قوم کو یقین فلانا چاہتے ہیں کہ ان کے اعتماد پر پورے اتریں گے اور ان کی امانتوں کو حقدار تک پہنچاہیں گے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ بعض حلقوں میں بے حسی کی کیفیت ہے کرپشن اور لوٹ مار کے ماحول سے لوگ تنگ آچکے ہیں ۔ہم۔ نے زلزلہ کے موقع پر سیلاب کے موقع پر اور پھر کرپشن کے خلاف جماعت کا کردار عوام کے سامنے ہے۔ کرپشن کے حوالے سے پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کو سزا دی گی یا نہیں ؟۔ آخر کیا وجہ ہے انہوں نے کہا کہ مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت پنجاب کے پی کے ۔ گلگت بلتستان آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومتیں ہیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ عوام ان حکومتوں سے ان کی کارکردگی پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے اس قیامت صغرا کے موقع پر بھی حکمران اور سیاسی قیادت اپنے اپنے سیاسی جلسوں کے اندر مصروف ہیں اور متاثرین سے پہلوتہی اختیار کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی غلامی نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔مسئلہ کشمیر سے پہلو تہی اختیار کی جارہی ہے۔ ملک اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے، ہم متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں ۔الخدمت فاونڈیشن نے چھ ارب روپے سےزائد تک کی متاثرین کی خدمت کا کام کیاہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ قوم جلسہ جلسہ کھیلنے والوں کو جانتی ہے۔ سیاسی جماعتیں متاثرین سیلاب کو نظر انداز کرکے محض اپنی سیاست کے لیے جلسے منعقد کرکے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہیں۔ انہیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بے حسی کے اس ماحول سے عوام مایوس ہیں۔ انہیں ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں ۔ہم متاثرین کی بحالی انہیں میڈیکل ریلیف کےلیے کام کررہے ہیں بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ ہے۔اہل خیر آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔

    مافیا کے سامنے حکومت بے بس،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ پڑ رہا ہے، لیاقت بلوچ

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک لیاقت بلوچ کو پیش کیا گیا جبکہ محمدتاج عباسی اور ضیاءاللہ چوہان نے متاثرین کے لیے امدادی پیکیچ کا اعلان کیا قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں متاثرین سیلاب کےلیے قائم کیے گے امدادی مرکز کا بھی دورہ کیا۔

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

  • شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

    شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف رہنما شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کےغداری کے مقدمہ میں زیر حراست شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائےگا۔جیل ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔یاد رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اعجاز اصغرکا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ شہباز گل کی صحت خرابی سے متعلق اطلاعات غلط ہیں ،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل مکمل فٹ ہیں ،ڈاکٹر شہباز گل کو کہیں بھی منتقل نہیں کیا جا رہا .

    اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے

    شہباز گل کی ویڈیوز تحریک انصاف کے پروپیگنڈے اور جھوٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں، دھوکہ دہی، جھوٹ کی سیاست کرنے والے اب غداری کے ملزم کو بچانے کے لئے بھی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں حتیٰ کہ جنسی زیادتی کا الزام تک لگا دیتے ہیں ، اب شہباز گل کی دو روز میں یہ تیسری ویڈیو ہسپتال سے سامنے آئی ہے.

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل ہشاش بشاس ہیں اور جوس پی رہے ہین، جوس خود انہوں نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور وہ کسی قسم کے پریشان نہیں لگ رہے، دو روز قبل شہباز گل کی عدالت پیشی کے موقع پر جو وہیل چیئر پر حالت تھی وہ سب بے نقاب ہو چکی ہے، ڈرامے ختم ہو چکے، ویڈیو نے سب بھانڈا پھوڑ دیا ہے

    شہباز گل کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل صوفے پر بیٹھے ہیں اور انکے سامنے کھانا پڑا ہوا ہے،شہباز گل کپ میں کچھ پی بھی رہے ہیں وہ بالکل ہشاش بشاش ہیں، انہیں اب ہسپتال میں آکسیجن کی ضرورت نہیں رہی جو عدالت پیشی کے موقع پر تھی، عدالت پیشی کے موقع پر شہباز گل کو سانس نہیں آ رہا تھا اور ہسپتال میں کھانوں کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے .

  • عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

    عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سینئر صحافی وقار ستی کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کر دی گئی.


    ایف آئی آر راولپنڈی کے آر اے بازار تھانہ میں کیبل آپریٹر چوہدری ناصر قیوم کی مدیت میں درج کی گئی ہے ، ایف آئی آر میں چوہدری ناصر قیوم کا کہنا ہے کہ وقار ستی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئی باتیں کی ہیں جن کا عمران خان کے خطاب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، درخواست گزار کا مذید کہنا تھا کہ عمران خان سے منسوب وقار ستی کی باتیں حقائق کے منافی ہیں اور ان کی باتوں سے میرے مزہبی جزبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے.

    صحافیوں کی جانب سے وقار ستی کے خلاف مقدمہ کے انراج کی مزمت کی گئی ہےصحافی اسد علی طور نے وقار ستی کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شائع کی اور کہا کہ وقار ستی کے خلاف مقدمے کا اندراج قابل مزمت ہے.


    اسلام آباد سے سینئر صحافی عون شیرازی لکھتے ہیں کہ جب پنجاب ڈوب رہا ہے اور لاشیں تیر رہی ہیں تو عمران خان کی پنجاب حکومت صحافیوں کے خلاف توہین مذہب کی ایف آئی آرز درج کرا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی سابق صدر آر آئی یو جے وقار ستی کے خلاف راولپنڈی میں توہین مذہب کی ایف آئی آر کا اندرج قبل مزمت ہے.

  • شہباز گل کے جسم پر تشدد کے نشانات،وزیرداخلہ پنجاب نے نیا انکشاف کر دیا

    شہباز گل کے جسم پر تشدد کے نشانات،وزیرداخلہ پنجاب نے نیا انکشاف کر دیا

    صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے راولپنڈی اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ کیا.
    جیل ریکارڈ میں پی ٹی آئی رہنما اور غداری کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم شہباز گل کے جسم پر زخموں کے غیر معمولی نشانات بارے مزید انکشافات سامنے آئے۔

    وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل کو جب جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل لایا گیا تو جیل عملے نے قواعد و ضوابط کے مطابق شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔ معائنے میں شہباز گل کے جسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات ظاہر ہوئے۔

    وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ میڈیکل آفیسر نے ابتدائی معائنہ رپورٹ میں ان نشانات بارے رجسٹر پر اندراج کیا۔ قواعد و ضوابط کے مطابق جیل سپریڈنٹ زخموں کے نشانات بارے سیشن جج اور پولیس کو بتانے کا پابند ہوتا ہے۔اس وقت کے جیل سپریڈنٹ نے تشدد کے نشانات بارے کسی کو مطلع نہ کیا۔ سنگین غفلت پر جیل سپرنٹینڈنٹ اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی کہ یہ غفلت تھی یاپھرجیل سپرنٹینڈنٹ نے کس کی ایماء پر ایسا کیا۔ جیل انٹری رجسٹر میں درج معلومات نے ہمارے موقف کو ثابت کیا ہے کہ جیل آمد سے قبل شہباز گل پر تشدد کیا گیا.

  • پی ٹی آئی کا لیاقت باغ جلسہ،عمران خان سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری

    پی ٹی آئی کا لیاقت باغ جلسہ،عمران خان سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری

    تحریک انصاف کے لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسےکے حوالے سے انٹیلیجنس اداروں نے عمران خان سے متعلق تھریٹس سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا.

    وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر لیاقت باغ جلسہ گاہ پہنچ گئے،ہاشم ڈوگر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،آر پی او اور سی پی او راولپنڈی وزیر داخلہ پنجاب کے ہمراہ تھے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے جارہی ہے تاہم لیاقت باغ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.زرائع کے مطابق عمران خان کے خطاب کے لیے بلٹ پروف ڈائس منگوالی لی گئی ہے.بلٹ پروف، ڈائس کو ہنگامی بنیادوں پر نصب کیا جارہا یے،راولپنڈی پولیس کو ایلیٹ فورس کی معاونت بھی حاصل ہے

    جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالی خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے جبکہ ان کے داخلے کا راستہ بھی الگ سےمختص کردیا گیا،تاحال 2500کرسیاں لیاقت باغ میں لگائی گئیں ہیں،پی اتی آئی ذرائع کے مطابق باقاعدہ جلسہ شام چار بجے شروع ہوگا.

    دوسری طرف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں اور نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

    اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان امن عامہ کو خراب کر رہے ہیں، عمران خان کے خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔پیمرا اعلامیے کے مطابق عمران خان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس میں فیصلے کے خلاف ہے، عمران خان کی تقریروں کا مواد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خطابات پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، اب عمران خان کی صرف ریکارڈ کی گئی تقاریر نشر کی جاسکیں گی، عمران خان کے ریکارڈ شدہ خطاب مؤثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔پیمرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف نائن پارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دیتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،پاک فوج کے 2 سپوت ملک پر قربان

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،پاک فوج کے 2 سپوت ملک پر قربان

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے خوست کے علاقے سے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کامیاب جوابی کارروائی کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہو گئے تھے، بھاگنے والے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، جب کہ میجر عمر زخمی ہو گئے۔

  • مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک

    مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک ہوں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عزم عالی شان۔ شاد رہے پاکستان۔

    پاکستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان کے پچھترویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، قومی پرچم فضا میں بلند کیا گیا، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔

    نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


    جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے

    دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے حوالہ سے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے فوجی حکام سے بھی دورے کے دوران ملاقاتیں کریں گے

  • دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، یہ خطرہ علاقائی عدم استحکام کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی نیوی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بیان کے مطابق عراقی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    اس موقع پر سپہ سالارکا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انسداد دہشتگردی کی جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا ادراک ہے، دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، دہشتگردی کا خطرہ علاقائی عدم استحکام کی صلاحیت رکھتا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بہترین اور مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔