Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • ساہیوال:رات گئے پولیس کو سرچ آپریشن کرنا پڑا

    ساہیوال:رات گئے پولیس کو سرچ آپریشن کرنا پڑا

    ساہیوال:ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ر محمد علی ضیاء کی ہدایت پر تھانہ فرید ٹاؤن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،
    کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالے مالکان و کرایہ داران کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے گرفتار کرلیا گیا،
    انسپکٹر عابد حسین بھلہ ایس ایچ او فرید ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جو اپنا مکان, دوکان ,پلاٹ یا زرعی رقبہ کرایہ پر دے،اس کا اندراج فوری تھانہ میں کروائےوگرنہ بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

  • ساہیوال:سفاکیت کی انتہا،زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل دیا گیا

    ساہیوال:سفاکیت کی انتہا،زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل دیا گیا

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)راستہ نہ دینے پر تنازعہ،مخالفین نے زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کردیا،مقدمہ درج ملزمان موقع سے فرار
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کمیر کی حدود میں واقع ساہیوال کے نواحی گاؤں 152/9L میں عباد حسین نامی شخص اپنے زیر کاشت رقبہ میں موجود تھا کہ اس دوران اسی گاؤں کے رہائشی عبدالستار عرف طاہری اور ذوالفقار، مقتول عباد کی زمینوں سے ملحقہ زرعی رقبے میں ہل چلانے کے لیے ٹریکٹر پر سوار ہوکر آئے اور ٹریکٹر کو مقتول کی کاشت شدہ فصل میں سے گزار کر فصل کا نقصان کرتے ہوئے گزر گئے،ہل چلانے کے بعد واپسی پر دوبارہ وہاں سے گزرنے لگے تو عباد حسین نے انہیں روک کر سمجھایا اور انہیں تیار فصل کو تباہ کرنے سے باز رہنے کا کہا جس پر عبدالستار اور ذوالفقار طیش میں آگئے اور انہوں نے ٹریکٹر کو پوری رفتار سے عباد پر چڑھا دیا،مقتول کا تمام بدن ٹریکٹر اور ہل کے نیچے آکر کچلا گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا،جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے،واضح رہے کہ ساہیوال ان دنوں لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے گذشتہ تین روز میں معمولی تنازعات پر چار افراد قتل ہوچکے ہیں

  • ساہیوال:محکمہ صحت اتائی ڈاکٹرز کے سامنے بے بس،نیم حکیم کے ہاتھوں ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

    ساہیوال:محکمہ صحت اتائی ڈاکٹرز کے سامنے بے بس،نیم حکیم کے ہاتھوں ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ عطائی ڈاکٹرز کے سامنے بے بس،نیم حکیم کے ہاتھوں مبینہ طور پر ایک اور معصوم بچہ جاں کی بازی ہاری ہار گیا،تفیصلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں واقع رحمت ٹاون کے رہائشی 8 سالہ عثمان کو کان کے درد کے باعث قریبی میڈیکل سٹور پر لایا گیا،جہاں پر موجود عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر بچے کو غلط انجکشن لگا دیا جس سے  بچے کی موت واقع ہو گئی،بچے کے لواحقین نے عطائی ڈاکٹر اور محکمہ ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور ملتان جی ٹی روڈ کو بند کیے رکھا،واضح رہے کہ چند روز قبل ہی نواحی قصبے اڈہ کھوئی میں عطائی ڈاکٹر کی طرف سے نجی کلینک پر ایک خاتون کا آپریشن کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ کلینک کو سیل کردیا تھا جس کے چند روز بعد آج عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں بچے کی جان چلے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا،جو کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے سامنے محکمہ صحت کی بے بسی واضح کرتا ہے

  • ساہیوال:لاش ڈھونڈ لی گئی

    ساہیوال:لاش ڈھونڈ لی گئی

    ساہیوال:ریسکیو اہلکاروں نے کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے نہر میں ڈوب جانے والے بچے کی لاش کو ڈھونڈ لیا،کمسن بچہ گذشتہ روز نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا،تفیصلات کے مطابق ساہیوال شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر نو/ایل میں گزشتہ روز خانہ بدوش گھرانے کا ایک کمسن بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا،جس کی لاش کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈھونڈ نکالا اور ورثاء کے حوالے کردیا،واضح رہے کہ ساہیوال شہر سے گزرنے والی نہر لوئر باری دوآب اور اس سے ملحقہ نہر نو/ایل اگرچہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ضلع بھر کی زمینوں کو سیراب کرتی ہیں لیکن ان پر مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر سال کئی افراد ان نہروں میں ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں،خاص طور پر نہر کنارے آباد خانہ بدوش گھرانوں کے بچے اکثر اس قسم کے حادثات کا شکار ہوتے ہیں

  • ساہیوال:لرزہ خیز واقعہ،تایا نے بھتیجے کے ساتھ کیسا سلوک کیا اور وہ بھی صرف پانچ سو کی خاطر

    ساہیوال:لرزہ خیز واقعہ،تایا نے بھتیجے کے ساتھ کیسا سلوک کیا اور وہ بھی صرف پانچ سو کی خاطر

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)انسان خونی درندے کا دھوپ بھی دھار سکتا ہے،ساہیوال میں گذشتہ روز ایسا ہی ہوا،جب نواحی گاؤں میں تایا نے اپنے ہی بھتیجے کی جان لے لی،تفیصلات کے مطابق تھانہ یوسف والا کی حدود میں واقع گاؤں 60/5 ایل کے رہائشی عمانوائیل مسیح نے اپنی بھاوج کو دیے گئے 500 روپے ادھار کی واپسی کا مطالبہ کیا اور طیش میں آکر بھاوج پر تشدد شروع کردیا،اسی دوران عورت کا چھ سالہ بچہ جس کا نام اسد بتایا جارہا ہے اپنی والدہ کو بچانے کی کوشش میں تایا کے سامنے آگیا،لیکن سفاک تایا نے تشدد روکنے کی بجائے ڈنڈوں کی بارش کرکے اپنے ہی سگے بھتیجے کی جان لے لی جبکہ بچے کی والدہ کو بھی تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور بازو کی ہڈی توڑ ڈالی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متائثرہ عورت اور اس کے بچے کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،صرف 500 روپے کی خاطر سگے بھتیجے کو قتل کردینے کا یہ واقعہ ایک طرف انسانیت کو شرما رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان میں پھیلی غربت و مفلسی کی وجہ سے لوگوں کی مجبوری و لاچارگی کی بھی واضح مثال ہے،متاثرہ خاندان کو حصول انصاف کے لیے ابھی کہاں تک دھکے کھانے پڑتے ہیں یہ بھی ایک الگ سوال ہے

  • ساہیوال:سخت گرمی کے باوجود ڈپٹی کمشنر عوامی فلاح کے لیے سرگرم

    ساہیوال:سخت گرمی کے باوجود ڈپٹی کمشنر عوامی فلاح کے لیے سرگرم

    ساہیوال:ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو نے رمضان بازار ریلوے روڈ کا دورہ کیااورآٹا، چینی ،گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی کے عمل کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے انچارج رمضان بازار کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں خواتین اور ضعیف افراد کےلئے کاﺅنٹرز میں اضافہ کیا جائے جبکہ اشیائے ضروریہ کا کوٹہ بھی بڑھایا جائے تاکہ شہری رمضان بازاروں میں باآسانی تمام اشیاءخرید سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا۔حکومت کی ہدایت کے مطابق عام مارکیٹ کی نسبت سستے رمضان بازاروں میں آٹا چینی پر خصوصی سبسڈی فراہم کی گئی ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کا سٹاک بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رمضان بازاروں میں شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں سبزی و فروٹ کے سٹالز بھی چیک کئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی رمضان بازار میں بہتر کوالٹی کے پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے رکھی جائیں۔اشیائے خوردونوش اور فروٹ و سبزی کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنرنے مختلف پیک اشیاءکے وزن بھی چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات بھی لی۔

  • ساہیوال میں ایسا کیا ہوگیا کہ ڈی پی او سمیت تمام پولیس کو سڑکوں پر آنا پڑا

    ساہیوال میں ایسا کیا ہوگیا کہ ڈی پی او سمیت تمام پولیس کو سڑکوں پر آنا پڑا

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)عوام میں احساس تحفظ قائم رکھنے کے لیے پولیس کا ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی زیر قیادت فلیگ مارچ۔ ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی او سٹی،ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز سٹی سرکل، ایلیٹ فورس، محافظ پولیس اسکوارڈ کی شرکت۔ فلیگ مارچ عوام میں احساس تحفظ قائم رکھنے، فورس کا مورال بلند رکھنے اور شرپسندوں کو شکست کا پیغام دینے کے لیے کیا گیا۔ لاہور داتا دربار ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجہ میں ایلیٹ و پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کے بعد عوام میں پیدا ہونے والی عدم تحفظ، خوف اور غم کی فضا کو ختم کرنے کے لیے ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے پولیس فورس کی بھاری نفری کے ساتھ شہری علاقوں میں خود نکلنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام میں احساس تحفظ برقرار رہے، فورس کا مورال بلند رہے اور شکست خوردہ شرپسندوں کو پیغام دیا جا سکے کہ ان کی اس بزدلانہ کارروائی سے نہ تو پولیس فورس خوف زدہ ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی موقوف کرنے والی ہے اور نہ ہی عوام ان کارروائیوں سے مرعوب ہونے والے ہیں تمہاری شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے اور ہم سب ہم وطن سینہ سپر کھڑے ہیں ہم بحیثیت قوم ملک کو تم جیسی نجاستوں سے پاک کر کے دم لیں گے اور ملک کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنی اپنی جگہ اپنے حصے کا کام کرتے رہیں گے۔ پولیس لائن سے پولیس فلیگ مارچ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کی قیادت میں روانہ ہوا جس کے آغاز پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور پھرپولیس افسران و جوانوں اور محافظ پولیس اسکوارڈ کے دستوں کی ہمراہی میں شہر کی مختلف شاہرات پر مارچ کیا۔

  • ساہیوال:روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری

    ساہیوال:روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی قیادت میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آر او ٹو ڈی پی او ملک محمد عباس ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن عامر چیمہ،ریڈر ڈی ایس پی انیس الرحمان،پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ارشد عمران سمیت طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس تقسیم کیے اور سلو موونگ گاڑیوں پر بیک لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں ہونے والے ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے لیے ریفلکٹر سٹکر بھی لگائے۔واضح رہے کہ ٹریفک پولیس ساہیوال ضلع بھر میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت  اب تک مختلف تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر ہزاروں افراد کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جاچکی ہے

  • ساہیوال:کرپٹ مافیا کا احتساب شروع

    ساہیوال:کرپٹ مافیا کا احتساب شروع

    ساہیوال:حال ہی میں تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شفقت اللہ مشتاق نے چارج سنبھالنے کے بعد اینٹی کرپشن ریجن ساہیوال کے تمام آفیسرز سے میٹنگ کرتے ہوتے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام انکوائریز اور مقدمات میں مدعی اور الزام علیہ کا مؤقف لینے کے بعد جلد از جلد کیس کو نمٹانے کی کوشش کی جائے
    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کی کہ وہ مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں.انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا.انہوں نے عوام الناس سے بدعنوانی کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی