Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • شوہر نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی  پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    شوہر نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    ساہیوال کی شادمان کالونی میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو اس کے شوہر اور بہنوئی نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے زخمی ماں بیٹی کو علاج کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے گھر کا فرنیچر اور برتن بھی جل گئے اس سے پہلے کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ شکایت کنندہ محمد بلال کی بہن اور وہاڑی سٹی کی رہائشی ثوبیہ پروین نے تقریباً 15 سال قبل تحصیل ساہیوال کے چک 65/5-L کے شعبان بھٹی سے شادی کی، جوڑے کے پانچ بچے ہیں، مبینہ طور پر گھریلو تشدد ان کی پوری شادی شدہ زندگی کے دوران جاری رہا، ثوبیہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور بہنوئی کی طرف سے اکثر بدسلوکی اور شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔

    چند ماہ قبل اس نے مسلسل تشدد کے باعث اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے بچوں سمیت شادمان چوک کے قریب کرائے کے مکان میں رہنے لگی وہ خاندان کی کفالت کے لیے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی جمعہ کو شعبان اور اس کے بھائی محمد عظیم نے مبینہ طور پر کرائے کے مکان میں گھس کر ثوبیہ اور اس کی ایک بیٹی پر پٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگا دی، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل گھریلو سامان کو بھی مبینہ طور پر نذر آتش کیا۔

  • شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے والا مبینہ ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

    شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے والا مبینہ ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

    ساہیوال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر شریف شہریوں پر زنا کے جھوٹے مقدمات درج کرا کے بلیک میل کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال پولیس نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے مبینہ گینگ کو گرفتار کیا جو عرصہ دراز سے شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ فتح شیر کے ایس ایچ او ظفر وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے امیراں بی بی اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اپنے خاوند کے ساتھ مل کر شہریوں پر زنا کے جھوٹے مقدمات درج کرواتی تھی اور بعد ازاں مبینہ طور پر رقم لے کر صلح کر لیتی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور متاثرین سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    ایس ایچ او ظفر وٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • ساہیوال :سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی ،مبینہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، خطرناک دہشتگرد  گرفتار

    ساہیوال :سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی ،مبینہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، خطرناک دہشتگرد گرفتار

    ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نےانٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا جبکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 3 کلو دھماکہ خیز مواد، تیار شدہ الیکٹرک سرکٹ، ڈیٹونیٹر، بیٹریاں، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے ملزم خیبر پختونخوا کے علاقے تحصیل باڑہ سے ساہیوال تخریب کاری کی غرض سے آیا تھا خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔

    مشرق وسطیٰ صورتحال پر مذاکرات اس وقت خصوصی اہمیت رکھتے ہیں،چینی صدر کی روسی صدر سے گفتگو

    وفاقی وزیر بحری امور سے قازقستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

  • ساہیوال، سی ٹی ڈی کی کاروائی،فتنہ الخوارج  کا مبینہ کارندہ گرفتار

    ساہیوال، سی ٹی ڈی کی کاروائی،فتنہ الخوارج کا مبینہ کارندہ گرفتار

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال ریجن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان المعروف فتنہ الخوارج کے مبینہ کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر پاکپتن کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں کی گئی، جہاں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت آغا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو جنوبی وزیرستان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شخص کالعدم تنظیم کی تشہیر میں ملوث تھا اور مختلف ذرائع سے لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دے رہا تھا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد، کالعدم تنظیم سے متعلق کتابیں، نقدی رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ مواد کو قبضے میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل آلات کا بھی فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ کسی منظم نیٹ ورک کا حصہ تھا یا انفرادی طور پر سرگرم تھا۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی ٹیم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے جن میں فنڈنگ کے ذرائع، رابطوں کا دائرہ کار اور ممکنہ سہولت کاروں کی نشاندہی شامل ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں اور شدت پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور کسی کو بھی ریاست مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

  • لاہور   سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

    لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

    لاہور پولیس نے لیاقت آبادسے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرکے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لے کر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد ولید حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد نے تھانہ لیاقت آباد درج کروایا تھا، خاتون ملزمہ بچی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گئی تھی، جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا گیابچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

    
بلغاریہ ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے خوش آمدید کہنے والا یورپی ملک

    قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب

    بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا سال 2026 کا پہلا مشن ناکام ہو گیا

  • ساہیوال،سی ٹی ڈی کاروائی،کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار

    ساہیوال،سی ٹی ڈی کاروائی،کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار

    ساہیوال میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس اہم کامیابی کا اعلان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں نفرت انگیز مواد، کتابیں، لٹریچر اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا تھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، گرفتار دہشت گرد ضلع باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے اور اسے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ کارروائیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

    سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ یہ گرفتاری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ملک بھر میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی حفاظت کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

  • ساہیوال، غیر رجسٹرڈ این جی او سے 18 کمسن بچے بازیاب، بچوں پر تشدد کے انکشافات

    ساہیوال، غیر رجسٹرڈ این جی او سے 18 کمسن بچے بازیاب، بچوں پر تشدد کے انکشافات

    ساہیوال: پنجاب کے شہر ساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیر قانونی تحویل سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ بازیاب بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان پر تشدد اور بدسلوکی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کے دوران بچوں کی مجموعی حالت تسلی بخش نہیں پائی گئی۔ ان کے جسمانی و ذہنی فلاح و بہبود کو بری طرح نظرانداز کیا گیا اور مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سارہ احمد کے مطابق بازیاب بچوں میں سے 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ ایک بچہ پنجاب کا رہائشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ معصوم بچوں کو ایک غیر رجسٹرڈ تنظیم کے ذریعے غیر قانونی طور پر رکھا گیا اور ان کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کے والدین اور لواحقین کو تلاش کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ بچوں کو جلد از جلد اپنے خاندانوں کے سپرد کیا جا سکے۔ دوسری جانب غیر رجسٹرڈ این جی او کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بازیاب کیے گئے بچوں کو فوری طور پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حفاظتی مراکز منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • پاکستانی تین نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ہنی ٹریپ میں پھنس کر تھائی لینڈ سے اغوا

    پاکستانی تین نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ہنی ٹریپ میں پھنس کر تھائی لینڈ سے اغوا

    ساہیوال: ساہیوال کے تین نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد اپنے فیصل آباد کے ایک دوست کے ساتھ 26 مئی 2025 کو تھائی لینڈ پہنچے تھے، جہاں سے انہیں اغوا کر کے میانمار منتقل کیا گیا۔

    تینوں نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں تھے جنہوں نے ان کا اعتماد جیت کر انہیں ہنی ٹریپ کیا۔ متاثرہ نوجوانوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اسی بھارتی لڑکی نے تھائی لینڈ کے لیے ان نوجوانوں کے ٹکٹ بھیجے تھے، اور لاہور ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے انہیں رخصت کیا تھا۔نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ میانمار سے اغواکاروں نے ان کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ والدین نے حکام سے فوری کارروائی اور اپنے بچوں کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

    یہ واقعہ ایک بار پھر ہنی ٹریپنگ اور انسانی اسمگلنگ کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے، جس میں نوجوانوں کو فریب دے کر غیر ممالک میں لے جایا جاتا ہے اور پھر ان سے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔ حکام کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور نوجوانوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    دوسری جانب بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق بہاولپور سے بہاولنگر جانے والی مسافر کوچ نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے ، جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • بلاول کا سیاسی ویژن نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے،حسن اقبال جوئیہ

    بلاول کا سیاسی ویژن نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے،حسن اقبال جوئیہ

    پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال کے رہنما اور ممتاز سیاسی شخصیت حسن اقبال جوئیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    حسن اقبال جوئیہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک نئی توانائی کے ساتھ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی اور ملک میں مثبت سیاسی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔حسن اقبال جوئیہ نے پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوری عمل کا جاری رہنا ہی اس کی طاقت ہے۔ انہوں نے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن (گوندل) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر بھی تہنیتی پیغام دیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

    حسن اقبال جوئیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آئی ہے اور اب جب پارٹی کی قیادت نوجوان، تعلیم یافتہ اور وژنری ہاتھوں میں ہے، تو توقع ہے کہ پیپلز پارٹی ماضی کی طرح ایک بار پھر عوامی امنگوں کی ترجمان بن کر سامنے آئے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی ویژن ملک کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے، اور ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے.انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور آمنہ پراچہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ذاتی طور پر اور بطور پارٹی رہنما، پارٹی کی قیادت اور فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور ہر سطح پر پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے۔