Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودہا میں 831 مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر نے عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کے متعلق چاروں اضلاع کے پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں،آر پی او سرگودہا نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام کے ساتھ ہت ضلع میں امن عامہ کیلیے میٹنگز کی جا چکی ہیں ،ان علماء کرام نے امن عامہ کے قیام کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے آر پی او سرگودہا نے کہا کہ متعلقہ ضلع میں کل 831 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جن مقامات پر عید کھلے میدان میں ادا کی جائے گی وہاں سنگل انٹری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ عید کے موقع پر 3189 پولیس افسران و ملازمان اور 300 قومی رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے

  • عید قربان کے آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان

    عید قربان کے آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)عید قربان کے آتے ہی دکاندار خضرات نے خود ساختہ مہنگائی کر دی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں سبزیاں ،پھل،دالیں اور مشروبات سب مہنگا ہو گیا ،بازاروں میں چینی 74 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی جبکہ گھی 180 سے 185 روپے فی کلو فروخت ہونے لگ گیا ہے اسی طرح پیاز،ٹماٹر بھی مہنگا ہو کا ہے جس سے متوسط طبقے ست تعلق رکھنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ خالات خراب ہونے کی وجہ سے اس دفعہ شاید بچوں کو کپڑے دلانا بھی مشکل ہو اوپر سے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں اضافہ نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے جبکہ اس مہنگائی کے طوفان کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں حکومتی عہدیدار ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر استراخت فرما رپے ہیں کہیں بھی حکومتی رٹ قائم ہوتی نظر نہیں آرہی عوام کا خدا پی خافظ ہے

  • پاکستان ائیر فورس کا عید قربان پر عوام کے نام خصوصی پیغام

    پاکستان ائیر فورس کا عید قربان پر عوام کے نام خصوصی پیغام

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ائير فورس نے عید قربان پہ خصوصی پیغام دیتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ ہنگامی صورت خال کے پیش نظر پاکستان ائیر فورس ملکی سرحدوں کی خفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہے لہزا عوام کا یہ فرض ہے کہ
    قربانی کے موقع پر جانوروں کے باقيات اور آلائيشيں تھيلے ميں پيک کر کے اپنے گھر کے سامنے رکھ ديں تاکہ ضلعی ٹيميں اٹھا کر مقرر کردہ جگہوں پر دفن کر ديں اور جانوروں کی گندگی کھلے عام پھینکنے سے گریز کریں تاکہ فضا آلودگی سے مخفوظ رہ سکے آپ کی ذرا سی غفلت کسی بھی فضائی خادثے کا شکار بن سکتی ہے

  • بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا، راجہ عبدالوہاب

    سرگودھا۔08اگست(خبر رساں ایجنسی) 15 اگست کو پورے ملک میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گا، جس میں بلا تفریق تمام سیاسی مذہبی فلاحی تنظیمیں حصہ لیں گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں بھارت کا دہشتگرد چہرہ دکھانے کے لئے پوری قوم نے جس طرح متحد ہوکر ثابت کیا ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی برا وقت آیا پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔ راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر اُسے منہ توڑ جواب دے گی۔

  • پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا پی ٹی آئی کا خواب ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

    پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا پی ٹی آئی کا خواب ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا۔08اگست(خبر رساں ایجنسی) پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا پی ٹی آئی کا خواب ہے جس کی تعبیر ملنے کے قریب ہے انشاء اللہ جلد اہلیان پاکستان دیکھیں گے کہ پاکستان میں تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں قیام امن‘ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے جس کیلئے پی ٹی آئی نے فریم ورک مکمل کرلیا ہے اور انشاء اللہ اس کے تحت عوام کو تبدیلی نظر آئیگی۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے جس کی حکومت قدر کرتی ہے انشاء اللہ کو عوام بہت جلد ریلیف محسوس کرینگے۔

  • سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

    سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

    سرگودھا۔08اگست(خبر رساں ایجنسی ) سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ 7 تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور مختلف بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی 200 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں جن کو پُر کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاکہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جاسکے جس سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

  • سرگودہا،شاہ نکڈرمیں تیز رفتار کار نہر میں گرگئی،ریسکیو آپریشن جاری

    سرگودہا،شاہ نکڈرمیں تیز رفتار کار نہر میں گرگئی،ریسکیو آپریشن جاری

    سرگودہا،شاہ نکڈر(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے147 لکھوانہ کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے سےنہر میں گر گئی،کار میں سوار باپ اور دو بچے ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے،مرنے والے باپ کا نام فاروق اور بچوں کے نام فاروق اور اللہ داد بتایا جا رہا ہے ، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن کے ذریعے دو خواتین سمیت تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ایک بچے کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے ،
    بدقسمت خاندان فاتحہ خوانی پر جا رہے تھے

  • سرگودھا کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر

    سرگودھا کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہاسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی،،بھکر،خوشاب،وادی سون ،مٹھہ ٹوانہ،قائداباد،نورپورتھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےباغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکےسرگودہا، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے،  بھائی عبدالرحمن

    کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، بھائی عبدالرحمن

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)کشمیر کی تقسیم قابل قبو ل نہیں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر راہنما بھائی عبدالرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرنے والا بھارت اب کشمیر میں کھلی دہشت گردی پر اتر آیا ہے، کشمیر کے شہداء کا لہو رنگ لائے گا بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ استعماری قوتیں اپنا جبرواستبداد مسلط کررہی ہیں لیکن شہداء کشمیر کا مقدس خون آزادی کی جنگ جیت کررہے

  • علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے34کروڑ75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، عبدالغفار

    علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے34کروڑ75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، عبدالغفار

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا عبدالغفار نے بتایا ہے کہ مالی سال2019-20ء کے لئے کینٹ علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے34کروڑ75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں،گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیرومرمت کیلئے دس کروڑ روپے سیوریج لائن بچھائے جانے ومرمت کیلئے ایک کروڑ75 لاکھ روپے واٹر سپلائی لائنوں کی مرمت کے لئے50 لاکھ روپے کنٹونمنٹ بورڈ کی سرکاری عمارات کی تعمیرومرمت کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے جبکہ کینٹ علاقہ میں پارکس سٹریٹ لائٹس فٹ پاتھوں کی تعمیر اور خوبصورتی کے لئے کئے جانے والے دیگر اقدامات کیلئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے مزید نے کہا کہ کینٹ بورڈ سرگودھا اپنے مکینوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اورعلاقہ کی خوبصورتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے اہلیان کینٹ کو چاہیے کہ وہ حلقہ میں ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے اپنے ٹیکس بروقت ادا کریں تجاوزات اور گلیوں میں کوڑا وغیرہ پھینکنے سے اجتناب کریں عوام کے تعاون اور بروقت ٹیکسوں کی ادائیگی سے کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا اہلیان کینٹ کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔