سرگودہا پریس کلب میں ممبران کا اجلاس جاری
اجلاس میں آزادی صحافت کی جنگ کیسے ممکن ہے پر پریس کلب کے ممبران صحافی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کی صدات جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال تہوار بلال ارشد محمود ارشی کررہے ہیں اجلاس میں ملک اصغر، حنان چوہدری،عمران گورایہ،ظہورشاہد،میاں ریاض بلا،خالد اصغر،التمش رفیق بھٹی،زاورکاظمی،عمیر ضیاء اور کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی.
Category: سرگودھا
-

آزادئ صحافت کی جنگ کیسے ممکن ہے،اجلاس جاری
-

سرگودہا یونیورسٹی کے حق میں بینکنگ کورٹ کا بڑا فیصلہ،جانیے اس خبر میں
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)صدر مملکت عارف علوی نے بنکنگ محتسب کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا۔تفصیل کے مطابق بنکنگ محتسب نے نومبر2018 ء میں سرگودھا یونیورسٹی میں قائم نجی بنک کی برانچ کو منافع کے شیئر کی رقم یونیورسٹی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور بنکنگ محتسب کے اس حکم پر نجی بنک نے صدر پاکستان سے اپیل کی جس پر صدر پاکستان نے بھی سرگودھا یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بنک کو منافع کے شیئر کی رقم فوری جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یونیورسٹی آف سرگودھا نے کیمپس میں قائم نجی بنک کی برانچ کی طرف سے دی جانے والی منافع کی رقم کا کم شیئر دینے کی تین مختلف سرماریہ کاری کےمتعلق شکایت کی جس میں بتایا گیا کہ 2015ء میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری کے دور میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے بنک میں 40کروڑ کی سرمایہ کاری کی جبکہ سب سے زیادہ منافع دینے والے بنک میں رقم کی سرمایہ کاری کی گئی جوکہ 10.5فیصد تھا اور اس پر بنک نے چار کروڑ 21لاکھ15ہزار 68روپے کی بجائے 3کروڑ8لاکھ 84 ہزار3 سو 84روپے منافع ادا کیا اس طرح 1کروڑ 12لاکھ 30ہزار 6سو 84روپے کم ادا کئے گئے۔اسی طرح 27کروڑ50لاکھ کی ایک اور سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کی شرح کے شیئر میں بنک نے 2کروڑ62لاکھ پچاس ہزار منافع کی رقم کی بجائے2کروڑ11لاکھ 25ہزار کی ادائیگی کی اور یونیورسٹی خزانہ کواس مد میں 51لاکھ 25ہزار کا نقصان اٹھانا پڑا اسی طرح2015کے دوران تیسری 12کروڑ 50لاکھ کی سرمایہ کاری کی رقم پر 88لاکھ 99ہزار تین سو 15روپے کی بجائے 82لاکھ72ہزار 6سو 2 روپے ادا کئے گئے اور یونیورسٹی خزانہ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ69لاکھ82ہزار3سو 97 روپے منافع کی کم ادائیگی کی گئی۔یونیورسٹی آف سرگودھا کی موجودہ انتظامیہ نے معاملہ کو فوری طور پر بنکنگ محتسب کے پاس اٹھایا جس پر بنکنگ محتسب نے سماعت کے بعد نجی بینک کو یونیورسٹی آف سرگودھا کے خزانہ میں ایک کروڑ69لاکھ82ہزار3سو 97 روپے کی رقم بطور منافع اکاؤنٹ میں ادائیگی کا حکم دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2015کے دوران اُس وقت کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری ودیگر نے اُس وقت کی بنک انتظامیہ کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے یونیورسٹی خزانے کو نقصان پہنچایا جس کا انکشاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔یاد رہے کہ نیب لاہور نے کچھ روز قبل ہی یونیورسٹی کو پرائیویٹ سب کیمپس لاہور اور منڈی بہاؤالدین کیس میں ملزمان سے پلی بارگین کے بعد ریکوری کی مد میں 9کروڑ41لاکھ روپے کے چیک رجسٹرار کے حوالے کیے جو کہ یونیورسٹی خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ہیں جس میں سے سب کیمپس لاہور اور منڈی بہاؤالدین کے طلبہ کو زائد فیسوں کی مد میں وصول کیے گئے 5کروڑ روپے سے زائد واپس کیے جائیں گے جبکہ دیگر ریکوریوں میں سابق پرائیویٹ سب کیمپسز گوجرانوالہ، فیصل آباد سے بھی 15لاکھ کی رقم شامل ہے جبکہ متذکرہ تین کیمپسز سے92لاکھ کی مزیدریکوری بھی متوقع ہے جو کہ سرگودھا یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اس سے یونیورسٹی خزانے کو مجموعی طور پر کروڑوں کا فائدہ ہو گا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کرپٹ عناصر کی بیخ کنی اور ان کیخلاف مسلسل جاری رکھ کر ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
-

پاکستان نے بہترین خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا، چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی بہترین خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو ناک آؤٹ کیا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے اب طالبان نے بھی امن کی خاطر عمران خان سے ملنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس سے افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نےباغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرنیوالے عبرت کا نشان بنتے جارہے ہیں اب پاکستان میں سیاسی وہی لوگ کرینگے جو اسے خدمت کا ذریعہ بنائیں گے ماضی قریب میں لوگوں نے لوٹمار کے ذریعے عوام کو معاشی طور پر کنگال کیا ہے جس سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ عمران خان کی بہتر حکمت عملی سے ملک معاشی طور پر بھی مستحکم ہونے کی جانب گامزن ہے۔
-

شہر میں پختہ تجاوزات میں تیزی، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا شہر میں پختہ تجاوزات ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہیں مختلف مقامات پر تاجروں نے پختہ تجاوزات آہستہ آہستہ بڑھانا شروع کردی ہیں جبکہ فٹ پاتھوں پر قبضوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے شہر کو تجاوزات سے پاک کیا گیا تھا مگر اب تاجروں نے دوبارہ از خود تجاوزات کرنا شروع کردی ہے جبکہ بلاک نمبر 3-2 میں پھٹہ مافیا پھر سرگرم ہے قبل ازیں انتظامیہ نے انہیں زمین پر کپڑے رکھ کر اشیاء فروخت کرنے کی مشروط اجازت دی تھی مگر بلدیاتی ادارے ختم ہوتے ہی قبضہ مافیا نے بلاک نمبر 3-2 میں دوبارہ پھٹے رکھنا شروع کردیئے ہیں اور یہ سلسلہ پختہ تجاوزات کی طرف نکتہ آغاز ہے اگر اسے فوری طور پر نہ روکا گیا تو تجاوزات شہریوں کیلئے وبال جان بن جائیں گی۔ شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-

عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا
سرگودہا( نمائندہ باغی ٹی وی) پی ایچ اے سرگودھا اپنے قیام کے مقاصد کی تکمیل کو مقدم رکھتے ہوئے سرگودھا کو سر سبز و شاداب روپ دینے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکنہ اقدامات کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد اللہ وڑائچ نے رحمت اللعالمین پارک کے ہنگامی دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے روشن، تابناک و صحت مندانہ، محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے روایت شکن اقدامات کررہی ہے جس کے نتیجہ میں ماحول کی تبدیلی ممکن ہورہی ہے، ملک میں نئے پودے اور درخت لگانے کے حوالہ سے حکومتی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ورنہ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے اس اہم مسئلہ پر کبھی توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا سعد اللہ وڑائچ نے رحمت اللعالمین پارک میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے واکنگ ٹریک کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکس میں تفریح اور واک کے لئے آنے والے افراد کو حائل مسائل اور پریشنانی کے خاتمہ کے حوالہ سے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے اور اس حوالہ سے غفلت و کوتاہی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
-

یوم آزادی کے موقع پر ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت لگائے
سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) یوم آزادی کے موقع پر جہاں پاکستانی قوم ملک سے محبت کے اظہار کیلئے اپنی چھتوں پر قومی پرچم لہرائے گی وہاں پر اگر ہر پاکستانی قومی پرچم کیساتھ ایک پودا لگائے تو پاکستان نہ صرف فضائی آلودگی سے پاک ہوگا بلکہ سر سبز و شاداب پاکستان بھی معرض وجود میں آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کاروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان سرسبز و شاداب نہیں ہوسکتا اتنے درخت لگائے نہیں جاتے جتنے روزانہ کی بنیاد پر کاٹے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے ہر گزرتے دن کیساتھ خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ حکومت یوم آزادی کے موقع پر درختوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر تحریک چلانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ہر شہری اپنے حصے کا درخت لگائے۔
-

مولانا فضل الرحمن ختم نبوتؐ مارچ کے نام پر اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں
سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) مولانا فضل الرحمن ختم نبوتؐ مارچ کے نام پر اپنی سیاسی دکانداری بند کریں مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ انہوں نے ختم نبوتؐ مارچ میں کتنی بار ختم نبوتؐ کا ذکر کیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نکتہ نظر اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کیلئے اسلام کی سربلندی کی بجائے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے سرشار مسلمان مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو سمجھیں وہ ختم نبوتؐ کے نام پر آپ کو اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں ان کی کسی بات میں نہ آئیں کیونکہ ان کی سیاسی دکانداری اب ختم ہوچکی ہے جس کو چمکانے کیلئے انہوں نے ختم نبوتؐ ملین مارچ کا نام دیا ہے جبکہ یہ مارچ اسلام آباد کیلئے ہے۔
-

عوا م کو بہتر سہو لیات کی فراہمی تحریک انصاف کی حکو مت کا مشن ہے، چو ہد ر ی عا مر سلطا ن چیمہ
سرگودہا۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چو ہد ر ی عا مر سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ عوا م سے کیے گئے وعدوں کی پاسدار ی اور عوا م کو بہتر سے بہتر سہو لیات کی فراہمی تحریک انصاف کی حکو مت کا مشن ہے حلقہ ا ین ا ے 91کے تمام چکوک کو سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی بتدریج جاری ہے مرحو م چو ہد ر ی انو ر علی چیمہ سا بق و فاقی وزیرنے عوامی خد مت اور علاقائی تعمیر وترقی کا جو مشن اپنا یا تھا ا س کو بر قرار رکھا جا ئے گا حلقہ ا ین ا ے 91میں جتنے ترقیاتی کا م چیمہ خا ندان کے کر یڈٹ پر ہیں اس کی کو ئی مثال نہیں ملتی حلقہ ا ین ا ے 91کو ما ڈل حلقہ بنا نا ہما را مشن ہے ان خیا لات کا اظہارانہوں نے قصر سلطا ن میں حلقہ عمائدین کے وفودسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے عملہ کی کمی کی و جہ سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں میں سست رو ی ہے لیکن بہت جلد ہم محکمہ سو ئی گیس حکا م سے ملاقات کر کے سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں میں تیزی لا ئیں گے
-

پی ٹی آئی رہنما کے بھائی اور مشہور بزنس مین راؤ عثمان کے گھر ڈکیٹی کی کوشش ناکام
سرگودہا(نمائندہباغی ٹی وی) پی ٹی آئی رہنما راؤ ساجد کے بھائی اور مشہور بزنس مین راؤ عثمان کے گھر دن دیہاڑے ڈاکو گھس گئے مسلح ڈاکو دن 2 بجے کے بعد کچہری روڈ پر واقع بنگلہ نمبر 10 میں راؤ عثمان کے گھر دو گاڑیوں پر سوار ہو کے آئے اسی اثناء میں ملازمہ نے دیکھ لیا اور اندر سے دروازہ بند کر لیا راؤ عثمان اور انکی اہلیہ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ دو چھوٹے بیٹے ایک ملازمہ اور ملازم گھر پر تھے ڈاکو پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوئے اور بڑے بیٹے کو پکڑ لیا چھوٹے بیٹے نے اندر سے دروازہ بند کرکے اپنے ماموں کو کال کر دی بندوق کے زور پر ڈاکو گھر مین گھس گئے اسی اثناء میں بچوں کے ماموں پہنچ گئے اور ہوائی فائر کیے فائر سے ایک گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے جسے موقع پر چھوڑ کر ڈاکو فرار ہو گئے بعدازان تھانہ صدر کی پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کے تین عدد موبائل بھی بر آمد کرلیے اور مقدمہ درج کر لیا -

زرعی کالج جامعہ سرگودھا کے ماہرین کا شعبہ زراعت سے متعلق مختلف امور کی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے لڈے والا کا دورہ
سرگودھا۔ 29 جولائی (اے پی پی) زرعی کالج جامعہ سرگودھا کے ماہرین نے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کسانوں کو شعبہ زراعت سے متعلق مختلف امور کی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے سرگودھا کے نواحی علاقہ چک نمبر 52شمالی لڈے والا کادورہ کیا۔دورہ میں کالج کے زرعی ماہرین نے کسانوں اور زمینداروں کو مختلف فصلوں،سبزیوں،پھلداراور سایہ دار درختوں کی باقاعدہ بوائی سے لے کر کٹائی تک فصلوں کی حفاظت اورمارکیٹنگ کے حوالے سے خصوصی مشورے دیے۔ کسانوں کو جانوروں کی افزائش،گوشت اوردودھ کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید تحقیق کی روشنی میں مفید مشورے اور لائحہ عمل دیا۔زررعی ماہرین نے اس موقع پر باقاعدہ فصلوں میں جا کرپودوں اور زمینوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل زرعی کالج ڈاکٹر اعجاز رسول نورکانے کہا کہ ہمارے کالج کے اساتذہ اور زرعی ماہرین کسانوں کے بچوں کو زرعی تعلیم اور کسانوں کو کاشتکاری کے جدید علم و تحقیق کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہیں تا کہ ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور ہمارا محنتی کسان خوشحال ہو۔شعبہ توسیع زراعت کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز اشرف نے کہا کہ ہماری زرعی ماہرین کی ٹیم ہر اس علاقہ کا با قاعدہ دورہ کرتی ہے جہاں کے افراد زراعت اور لائیو سٹاک سے وابستہ ہیں۔اس میں ہمارے نہری اور بارانی علاقے شامل ہیں۔کسانوں کے نمائندہ مہر فاروق نے کاشتکاری کے جدید طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے پر زرعی کالج کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔