تعلیمی ادارووں میں سمر کیمپ کیلئے والدین کی رضا مندی لازمی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری ریاض قدیر بھٹی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید کی ہدایت پر نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں پانچویں‘ آٹھویں‘ نویں اور دسویں کلاسز کے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے والدین کی رضا مندی کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ سمر کمپس کیلئے وقت کادورانیہ صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے دھوپ سے بچاؤ کیلئے بچوں او راساتذہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی ای او نے سمر کیمپ لگانے والے اداروں کو پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کے انتظامات کو یقینی بنانے او ر سمرکیمپس کیلئے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہ کرنے کا حکم دیاہے
Category: سرگودھا
-

تعلیمی ادارووں میں سمر کیمپ کیلئے والدین کی رضا مندی لازمی ہے،
-

عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابی پر مخالفین کو چپ لگ گئی
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابی پر مخالفین کو چپ لگ گئی ہے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کرنے کے علاوہ جس طرح ان کا استقبال کیا اور ان کی تعریف کی وہ مخالفین کیلئے سیاسی موت کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیرت مند قوم کے غیرت مند وزیر اعظم ہونے کا ثبوت دیا اور کہا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہم سے تجارت کریں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ملاقات کو دنیا بھر کے اخبارات نے شہ سرخیوں کیساتھ شائع کیا جو وزیر اعظم کے کامیاب دورے کی دلیل ہے۔
-

ٹینکر کی ٹکر سے 50 سالہ معمر شخص جاں بحق
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)سرگودہا خوشاب روڈ پرشاہپور سٹی میں چونگی نمبر ی2 کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے 50 سالہ شخص کو کچل دیا اورموقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ محمد دین علی الصبح سیر کرنے کے لئے سرگودہا خوشاب روڈ پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار آئل ٹینکر کی زد میں آ گیا،حافظ محمد دین کے جسم کے اعضاء بکھر گئے،جبکہ ٹینکرڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ شاہ پُور سٹی نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی فرارہونے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری و ساری ہے
-

ٹرین نے 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان کچل دیا
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)ٹرین نے 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان کچل دیا،کراچی سے سرگودھا آنے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین علی الصبح شاہ نکڈر سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کی زد میں 24 سالہ گونگا،بہرہ ذہنی معذور نوجوان ریل کی پٹڑی عبور کرنے کی کو شش میں ٹرین کی زد میں آ گیا،اور جان کی بازی ہار گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اظہر احمد قوم گرواہ سکنہ شاہ نکڈر جوکہ ذہنی طورپرمعذور اور گونگا بہرہ تھا،ٹرین کا ہارن سننے سے قاصر ہونے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں آکر کچلا گیا۔ورثاء نے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کرتے ہوئے اسے حادثاتی موت قرار دے دیا۔
-

منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گیارہ ملزمان گرفتار
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ گیارہ گرفتارملزمان سے چرس1120گرام وناجائزاسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے شکیل سکنہ چک70شمالی سے چرس1120گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے مناسب علی سکنہ گھلاپور سے رائفل8ایم ایم، قمر شہزاد سکنہ گھلاپور سے رائفل444بور، عامر شہزاد سکنہ لکسیاں سے بندوق12بور معہ پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اکرام سکنہ اوپی سے رائفل444بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے توقیر سکنہ78شمالی سے پسٹل30بور، دلاور مسیح سکنہ محافظ ٹاؤن سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے لیاقت سکنہ خواجہ آبادسے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے نوید عباس سکنہ نہنگ سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے ریاست علی سکنہ 75جنوبی سے پسٹل30بوراور تھانہ میانی پولیس نے تصور حیات سکنہ رادھن سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
-

سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلیکسی گراؤنڈ میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی۔ فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میانوالی کو ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیمپیئن شپ میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی نے شرکت کی۔ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے، افتتاحی میچ میں میانوالی نے خوشاب کو 2-1 سے اور دوسرے میچ میں بھکر نے سرگودھا کو 0-1 شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ سیکرٹری سرگودھا بورڈ چودھری سرفراز گجر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں ٹرافیاں، کھلاڑیوں، ریفریز اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام سپورٹس مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ اداروں کی ٹیموں کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی تاکہ سکول اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا بورڈ کے فٹبال مقابلوں کا انعقاد گلیکسی گراؤنڈ میں کیا جائے گا تا کہ نوجوانوں میں سپورٹس کی دلچسپی پیدا ہو اس ضمن میں سرگودھا بورڈ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید افتخار شاہ نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ہدایت پرکیا گیا ہے، ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہیں جن کا مقصد فٹبال کے کھیل کو فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ اس موقع پر گلیکسی گراؤنڈ میں تماشائیوں اور فٹبال شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
-

فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پراسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھاتصور عباس بوسال نے ریڈکر کے ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ڈھر لیا۔ملزم نے کنٹرول شیڈ کا این او سی جاری کرنے کے لیے رشوت مانگی تھی۔تفصیلات کے مطابق محسن رضا سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمدشہباز حسین شاہ کواطلاع دی کہ محمدسہیل نامی شخص محکمہ ماحولیات میں فیلڈ اسسٹنٹ کی ڈیوٹی کرتا ہے جس نے ضلع سرگودھا میں رشوت کا بازا گرم کیا ہوا ہے کو ئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کرتا، میں نے کنٹرول شیڈ کا این او سی لینے کے لیے محکمہ ماحولیات میں فائل جمع کروائی جس پر سہیل فیلڈاسسٹنٹ نے مجھ سے 80ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی اور کہا 10ہزار NOCجاری ہونے سے پہلے اور باقی رقم NOCجاری ہونے کے بعد ادا کرنا ہو گی۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ فیلڈ اسسٹنٹ کو رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محسن رضا ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمدشہباز حسین شاہ نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا، ریڈنگ آفیسر نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ محمد خالدکی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم سہیل، فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔
-

آج سے سرگودہا ڈویژن میں بارشوں کا امکان
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سےسرگودھاڈویژن میں بارشوں کاامکان ھے
بارشیں لگاتارتین دن جاری رھیں گی پھر تین دن موسم گرم،خشک اور مرتوب رہے گا اور اس کے بعد پھرایک ہفتہ لگاتار بارشوں کے امکانات ہیں سرگودہا میں اس وقت موسم شدید گرم ہے اور حبس سے لوگوں کا برا حال ہے لوگ بارشوں کی دعا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب فلڈ کی وارننگ بھی جاری ہو چکی ہے -

کالعدم تنظیموں کے خلاف عید پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگا دی گئی
سرگودھا(آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نےکالعدم تنظیموں کو عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگا دی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلہ اور ہدایات جاری کی ہیں کہ عید کے موقع پر کسی بھی کالعدم تنظیم کو چندہ یا قربانی کی کھال اکٹھی نہ کرنے دی جائے اور ان تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے جو چندہ یا کھال اکٹھی کریں۔
-

13ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی اور انہیں
کام کرنے سے بھی روک دیا ہے،،زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 13ہزار این جی اوز کو نان فنکشنل و دیگر سرگرمیاں میں ملوث ہونے پر ان کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کردی ہے جبکہ اب بھی صوبے میں 8ہزار این جی اوز کام کررہی جن کی نگرانی بھی کی جائے رھی ہے