سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج اچانک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا دورہ کیا وزیر اعظم کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید بھی تھے انہوں نے وارڈز کا دورہ کیا اور مریضووں سے انتظامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی یہ مختصر دورہ بیس منٹ تک جاری رہا ڈاکٹرز اور عملہ کی عدم موجودگی پر سخت برہم مریضوں سے بات چیت کے بعد انتظامی امور پر سخت تشویش کا اظہار کیا عوام کے عمران خان زندہ باد کے نعروں سے ہسپتال گونج اٹھا یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی وزیراعظم نے اچانک سرگودہا کا دورہ کیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تبدیلی زندہ باد کے نعرے لگے
Category: سرگودھا

لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فیصلہ دے دیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی سے)لاہور ہائیکورٹ نے درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کرنے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نقشے پاس نہ کرنے اور درخت کاٹنے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے شیخ عاصم کی درخواست پرسماعت کی ، سی ای او فاریسٹ اربن پالیسی خالد شیر دل، ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات شاہد اعوان، اسسٹنٹ اٹارنی سعدیہ ملک، رجسٹرار کوآپریٹو کرن خورشید، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رائے شاہنواز پیش ہوئے، جسٹس جواد حسن نے حکم دیا کہ درخت نہ لگانے تک کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نقشہ پاس نہ کیا جائے، کوئی درخت نہ کاٹے، جو کاٹے گا اسے 50 ہزار یا ایک لاکھ جرمانہ کیا جائے، درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کردیئے جائیں۔جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یہ پاکستان کےمستقبل کا کیس ہے، فیکٹریوں والے عدالت آئے تو حکم امتناعی بھی نہیں ملے گا، سوسائٹی میں گھر تعمیر کرنے والا ہر شہری 2 درخت لگائے۔ انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں درخت لگانے والوں کے حوالے سے موثر کام نہیں کیا گیا، جو اقدامات اٹھا رہا ہوں، اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عدالتی حکم میں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف کریں گے۔

ینگ ڈاکٹرز کیلیے بڑا حکومتی فیصلہ خبر آگئی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ینگ ڈاکٹرز کیلئے ایڈہاک ملازمت تین سال کر دی گئی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کا تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کے نام مراسلہ، تین برس مکمل ہونے پر کسی ڈاکٹر کی ایڈہاک تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔ شعبہ صحت میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کی مستقل بنیادوں پر بھرتیوں کا مربوط نظام وضع کرنے کی بجائے اب حکومت نے ایڈہاک تقرری کیلئے بھی مدت کا تعین کر دیا ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز ہیلتھ کے نام مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر ایڈہاک تقرری اب تین برس تک کیلئے ہوسکے گی اور تین برس کا عرصہ مکمل ہونے پر ایڈہاک تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔ نئے نوٹیفکیشن کے بعد اب محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیر انتظام علاج گاہوں میں نوجوان ڈاکٹرز صرف تین برس کیلئے ایڈہاک پر ملازمت کر سکیں گے اور اس کے بعد انہیں توسیع نہیں ملے گی۔

سرگودہا مبینہ پیر کے ظلم کا شکار ہونے والی ماریہ کے ساتھ کیا ہوا جانیے اس خبر میں
ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ کی تیزاب گردی کا معاملہ
(نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی کی ہدایت پر بچی علاج کیلئے جناح ہسپتال کے برن یونٹ لاہور منتقل،سینئر ڈاکٹرز علاج کریں گے , , واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی گرفتار، وزیراعلی کا ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان , , شفاف انکوائری کیلئے ڈی پی اوبھکر انکوائری افسرمقرر،انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی:ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل
ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ نے تیزاب پھینکا تھا -وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بچی کو علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیاہے -ماریہ کا علاج جناح ہسپتال برن یونٹ کے سینئر ڈاکٹرز کریں گے اورپنجاب حکومت ماریہ کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی -ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہی-واقعہ 2سال قبل پیش آیا اور اتنا طویل عرصہ بچی کو بغیر علاج کے رکھا گیا-انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی کو گرفتار کر لیا گیا ہے -متاثرہ فیملی کی بروقت دادرسی نہ کرنے اور نازیبا سلوک پر تھانہ میانی سرگودھا کے عملے کے خلاف کارروائی ہو گی -انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے شفاف انکوائری کرنے کیلئے ڈی پی اوبھکر کو انکوائری افسر لگایا ہے-انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی -ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس واقعہ پر رنجیدہ ہیں-ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے گی-متاثرہ بچی ماریہ کے والد رمضان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی امید ہی-وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر میری اپیل پر نوٹس لیاہے اورترجمان وزیراعلی شہباز گل میرے گھر آئے اور بچی کا علاج شروع ہو رہا ہی-انہوںنے کہا کہ ملزم عزیر شاہ نے زیادتی کی، اسے سخت سزا ملنی چاہیی-ماریہ کے والدرمضان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے مشکور ہیں-
سینٹری ورکرز بھی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے تازہ خبر
سرگودھا سلانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی) سینٹری ورکرز کا نے اپنے حقوق کیلیے اجتجاج کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینٹری ورکرز کو مستقل کیا جاے۔ ٹی ایم اے کے ملازم شیخ زبیر کا سینٹری ورکرز کے ساتھ نازیبا رویہ کے خلاف بھی احتجاج کیا جارہا ہے
مظاہرین کا کہنا ھے کہ ٹی ایم اے کا ملازم مبینہ طور پر ہر ماہ تنخواہ سے بھتہ وصول کرتا ھے
سینڑی ورکرز نے اجتجاج بڑھانے کو عندیا دیا ھے۔ ان کا کہنا ھے کہ ھمارے مطالبات منظور کئے جائیں ورنہ اجتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جاے گا
قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار خبر آگئی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کا بھتہ خور گروہ کے خلاف کارروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جیل بھجوائے جانے والوں میں رمضان چدھڑ، خرم شہزاد، ابرار شامل ہیں گروہ مختلف طریقوں سے سادہ لوح شہریوں کو پھنسا کر ان کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ طلب کرتا تھا، گروہ میں چار افراد اور تین خواتین شامل ہیں، ایف آئی آر کا متن گروہ کے ایک رکن اور دو خواتین نے 27 مئی تک انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ڈی پی او سرگودہاکا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

سرگودہا,سیال شریف میں سالانہ عرس مبارک جاری,خصوصی رپوٹ
سرگودھا,سیال شریف(نمائندہ باغی ٹی وی)
چشتیہ سلسلہ کے معروف بزرگ شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کا دو روزہ سالانہ عرس مبارک آج سے آستانہ عالیہ سیال شریف ضلع سرگودہا میں شروع ہو رہا ہے
حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی 1906 میں سیال شریف میں پیدا ہوے
9 سال کی عمر میں حافظ کریم بخش سے قران پاک حفظ کیا اس کے بعد اپنے والد گرامی حضرت خواجہ ضیاالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ مولانامحمد حسن مولانا حافظ محمد جان مولانا قمرالدین اور علامہ معین الدین اجمیری جیسے اساتذہ سے دینی تعلیم حاصل کی
1351 ھجری میں سند فراغت حاصل کی اور اپ کی دستار بندی کی گئی
1929 میں اپنے والد گرامی کی وفات کے بعدآستانہ عالیہ سیال شریف کے چوتھے سجادہ نشین مقرر ہوے
خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ 1945 میں آل انڈیا مسلم لیگ سرگودہا کے صدر منتخب ہوے اور 1946 میں آل انڈیا بنارس سنی کانفرنس میں شرکت کی اور تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا
1949 میں آپ کو شیخ الاسلام کے منصب کے لیے منتخب کیا گیا
خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ فکری شعوری اور سیاسی تدبر کا ایک مثالی نمونہ علم و عمل کا خوبصورت کردار اور تقوی و پرہیز گاری کا منبع تھے
آپ اپنے مریدوں سے بہت شفقت فرماتے اور نہایت سادہ لباس زیب تن کرتے آپ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب انوار قمریہ ایک علمی خزانہ ہے
حضرت خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ ایک جید عالم دین اور روحانی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن شاعر بھی تھے
17 رمضان المبارک 1401 ھجری کو آپ کا وصال ہوا ہر سال 17 اور 18 رمضان المبارک کو اپ کا عرس آستانہ عالیہ سیال شریف میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے پیر سیال کے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں
ہائیکورٹ بیلف کا چھاپہ،دو روز سے مغوی شخص بازیاب کروا لیا خبر آگئی
ساہیوال/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ترکھان والا پر ہائیکورٹ بیلف کا چھاپہ دو روز سے بغیر کسی مقدمہ کے حوالات میں بند محمد الیاس برآمد کروالیا تفصیلات کے مطابق محمد الیاس گزشتہ سال قتل ہونے والے نوجوان مزمل شاہ کے مقدمہ کا مستغیث اور عینی شاہد ہے ،مقتول مزمل کی بیوہ مقدس بتول نے قاضی رفیع اللہ جام ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ کو محبوس محمد الیاس کی برآمدگی کی درخواست دی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے بیلف ارسال کیا،پولیس تھانہ ترکھان والا نے اپنے تحفظ کے لئے الیاس کی ایک مقدمہ کے نامعلوم ملزم کی بندی ڈال دی،ہائیکورٹ نے پولیس تھانہ ترکھان والا کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

قومی رضا کار پولیس فورس کا خصہ ہیں ڈی پی او حسن سکھیرا نے بتا دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کر دیے گئے-
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او سرگودہا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک محمد عثمان نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس قومی رضاکاران کو ذکاءاللہ شہید پولیس لائن میں 32 لاکھ روپے سے زائد رقم کے ٹی اے بل کے چیک تقسیم کیے -اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سرگودہا نے کہا کہ یہ قومی رضاکار پولیس فورس کا خصہ ہیں پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ مل کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے ان کی خدمات قابل تخسین ہیں اور آئندہ بھی ان کی ویلفئیر کا خصوصی خیال رکھا جائے گا
سرگودہا میں پسند کی شادی جرم بن گئی، صنف نازک پرظلم کی انتہا،خبر آگئی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)صنف نازک کو کم تر اور کمزور سمجھ کر ظلم ڈھانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،سرگودہا میں پسند کی شادی کی خواہش جرم بن گئی،تفصیلات کے مطابق تھانہ میانی کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا پیر عزیز نامی شخص نے ماریہ نامی لڑکی کو 9 سال سے اپنے پاس بیٹی بنا کر رکھا ہوا تھا،ماریہ کو شادی سے روکنے کیلیے پیر عزیز شاہ نے اس کے چہرے ہر تیزاب پھینک دیا اور دو سال کمرے میں قید رکھا معاملہ سوشل میڈیا پر آیا تو حکام کو ہوش آیا وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا وزیر اعلی کی ہدایت پر ان کے ترجمان شہباز گل متاثرہ خانادان کے گھر گئے اور اانصاف کا یقین دلایا پولیس نے پیر عزیز شاہ کو گرفتار کر لیا ہے مگر متاثرہ خاندان مطمئن نہیں –









