سرگودہا،میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی)راشی پٹواری نے عطااللہ عیسی خیلوی کو بھی نہ چھوڑا70ہزار روپے رشوت وصول کر لی-تفصیلات کے مطابق
عطا اللہ عیٰسی خیلوی سے رشوت لینے والے پٹواری حسین اللہ حلقہ عیسی خیل کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی۔
معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے بھانجے امان اللہ کی طرف سے اینٹی کرپشن کو درخواست دےدی گئی
عطاء اللہ عیٰسی خیلوی نے اپنی زوجہ کے لیے عیٰسی خیل شہر میں شوکت علی خان وغیرہ سے سکنی رقبہ خریدا اور رقبہ کے انتقال نمبر4515مورخہ26.05.2017،انتقال نمبر2514مورخہ26.05.2017انتقال, نمبر4516مورخہ26.05.2017اورانتقال نمبر4513مورخہ26.05.2017کروانے کے لیے حسین اللہ پٹواری اشتمال موضع عیٰسی خیل نے گواہوں کے سامنے 70ہزار روپے رشوت وصول کی ہے۔
انکوائری کے دوران ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا اور تمام فریقین اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، دوران انکوائری پٹواری حسین اللہ اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا
۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے حسین اللہ، پٹواری حلقہ موضع عیٰسی خیل ضلع میانوالی کے خلاف رشوت وصول کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا
Category: سرگودھا

پٹواری نے عطااللہ عیسی خیلوی کو بھی نہ چھوڑا70ہزار روپے رشوت وصول کر لی۔خبر آگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اورنج فوڈز ایکسپرٹ کا دورہ اور کوالٹی پر اطمینان کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز سرگودھا کے دورہ کے موقع پر سرگودھا کے معروف فوڈز ایکسپرٹ اورنج فوڈز ایکسپرٹ کا دورہ کیا.

عثمان بزدار نے اورنج فوڈز ایکسپرٹ کی کوالٹی اور ریٹس پر اطیمنان کا اظہار کیا. اس موقع پر اورنج فوڈز کے نمائندوں عمر فاروق اور جاوید وغیرہ نے عثمان بزدار سے ملاقات میں ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے سرگودہا یونیورسٹی کی بس کو خادثہ جانیے اس خبر میں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) یونیورسٹی آف سرگودہا کی بس کو یونورسٹی روڈ پر خادثہ پیش آگیا تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اچانک یونیورسٹی بس کے سامنے آگیا جس سے موٹر سائیکل بس کے نیچے آگئی مگر موٹر سائیکل سوار معجزاتی طور پر بچ گیا ااور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ موٹر سائیکل تباہ ھو گئی عام عوام کا کہنا ہے کے ان بسوں کے ڈرائیور انتہائی غیر مختاط ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے آئے روز خادثات پیش آتے ہیں

اللہ کسی باپ کو جوان بیٹے کی جدائی کا دکھ نہ دے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی
(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی راہنما مسلم لیگ ن و سابق ایم این اے NA67اسامہ قمر کی وفات پر سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان قائرہ صاحب سے ان کی رہائش گاہ لالہ موسی میں اظہار تعزیت کیلیے ان کے گھر گئے اس دکھ کی گھڑی میں انہوں نے کائرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ بے شک جوان بیٹے کی جدائی باپ کی کمر توڑ دیتی ہے اللہ کسی باپ کو جوان بیٹے کی جدائی کا دکھ نہ دے قمر زمان کائرہ با ہمت انسان ہیں اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

سرگودھا میں پہلی بس سروس کا آغاز کب ہوا جانیے اس خبر میں
نندا بس سروس خوشاب 1931-
خوشاب کی پہلی بس سروس – یہ پہلی لاری جو "نندا بس کمپنی "کی طرف خوشاب سے سرگودها تک 25 اپریل 1931 کو چلائی گئی اسی دن خوشاب اور شاہ پور کے درمیان لوهے کے پل کا افتتاح هوا تها – بس سروس کے ساتهہ ساتهہ خوشاب سے سرگودها کے لئے ٹرین کا آغاز بهی اسی دن هوا تها -اور وہ دن عوام الناس کے لئے کسی جشن سے کم نہ تها -انگریز گورنر ڈی مونٹ مورینسی نے جب اس کا افتتاح کیا تو اس پل کی شان میں بے شمار مقامی شعراء نے قصیدے پڑهے اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مقامی بلوچ قوم کے نامور شاعر سیوا خان گاجری بلوچ کی پنجابی نظم تهی اور اس موقعہ ارباب اقتدار نے سیواخان کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ عطا کیا – (مذکورہ نظم امتیاز احمد امتیاز کی کتاب میرا خوشاب میں موجود ہے)

سکول پرنسپل جلاد بن گئی جانیے اس خبر میں
سرگودھا ( نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکاری سکول کی خواتین اساتذہ سے بدترین سلوک روا رکھا جانے لگا جس کی وجہ سے معلمین شدید دباؤ اور پریشا نی میں مبتلا ہو گئیں جبکہ ان کیلئے فریضہ تدریس سرانجام دینا وبال جان بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول چک109جنوبی کے ذاتی عناد اور ہٹ دھرمی کے باعث سینکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،معمولی اختلاف کی وجہ سے سینئر اساتذہ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا، جس پر اہالیانِ حلقہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گرلز ہائر سکینڈری سکول 109جنوبی کی پرنسپل رعنا مصطفی نے ذاتی عناد کی بنیاد پر سینئر ٹیچر شمشاد اسحق کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا، اپنے اس غیر قانونی اقدام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سکول کے دیگر سٹاف کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ انتقامی کاروائی کے ان اقدامات کو سپورٹ کرنے کیلئے لکھے گئے بیانیہ پر دستخط کریں اور دستخط نہ کرنے والی ٹیچرز کو دھمکیاں دیں کہ وہ ان کی نوکریوں کو خطرے میں ڈال دے گی۔ علا وہ ازیں سکول کی پرنسپل کی جانب سے طالبات کو اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ انگلش میڈیم میں داخلہ لیں جب کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ کسی بھی بچے کو زبردستی انگلش میڈیم کلاسز کا حصہ بننے پر مجبور نہ کیا جائے کیونکہ طلبہ کے پاس یہ آپشن ہے کہ وہ اردو یا انگریزی میڈیم میں سے جس طریقہ تدریس میں شامل ہونا چاہیں ہو جائیں۔ قواعد بر عکس طالبات کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ انگلش میڈیم کلاسز کا حصہ بنیں، پرنسپل کی جانب سے اردو میڈیم میں پڑھنے کا تقاضہ کرنے والی طالبات کے والدین کو بلا کر ان کی تذلیل کی جاتی ہے اور اس بات کی دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر بچے انگریزی میڈیم میں نہیں پڑھیں گے تو وہ ان کو داخلہ روک دے گی اور نہ ہی کسی اور سکول میں داخلہ کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
ٹیچر کو بلاجوازفریضہ تدریس سے ہٹانے اور انگریزی میڈیم میں پڑھنے پر مجبور کرنے کی وجہ سے طالبات میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اورسکول کی طالبات نے شدید احتجاج کیا اور و الدین کے ذریعے اس غیر منصفانہ فیصلے کو معطل کرانے کیلئے سرگودھا کے اعلیٰ حکام کو درخواست بھی جمع کرائی۔ سینئر ٹیچر کو سرنڈر کیے جانے کے معاملہ کو لیکراعلیٰ حکام نے انکوائری کا حکم دیا اورانکوائری رپورٹ سے یہ ثابت ہوا کہ پرنسپل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سکول ٹیچر کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اعلیٰ حکام نے پرنسپل رعنا مصطفی کا ٹرانسفر آرڈر جاری کر دیا تاکہ سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں میں خلل نہ آئے۔نئی مستقل پرنسپل کی تعیناتی تک چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا نے سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ شمشاد اسحق کو عارضی بنیادوں پر پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے کے احکامات جاری کیے، اسی دوران سابق پرنسپل رعنا مصطفی اپنے ٹرانسفر کے خلاف پنجاب سروسز ٹربیونل سے سٹے آرڈ لے آئیں اور سکول واپس آتے ہی سی ای او کے احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے حاضری رجسٹر میں ٹمپرنگ کے ذریعے عارضی پرنسپل شمشاد اسحق کا حاضری ریکارڈ ختم کر دیا اور بات کو یہیں تک محدود نہیں رکھا بلکہ انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمشاد اسحق سمیت سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ (SSS) اردو فوزیہ نئیر کو سکول میں پڑھانے سے روک دیا اور انہیں محکمہ تعلیم کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔پرنسپل طالبات کی جانب سے متوقع ردِ عمل کے پیش نظر ان کو ڈرانے دھمکانے سے بھی باز نہ آئیں، طالبات کی جانب سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دیے جانی کی صورت میں بالواسطہ و بلا واسطہ انٹر میڈیٹ سیکشن بند کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں جس کی وجہ سے طالبات اور ان کے والدین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسی پرنسپل جس کیخلاف انکوائری جاری ہے اور وہ سٹے آرڈر پر ہے نے ذاتی انا کی تسکین کیلئے سینئر ٹیچرز کو سرنڈر کر کے جہاں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے وہیں تدریس کا مقدس فریضہ سر انجام دینے والی ٹیچرز کی توہین کی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل رعنا مصطفی کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔
آر پی او سرگودھا کا خوشاب میں سستے رمضان بازار کا دورہ
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) آر پی او سرگودھا خرم شاہ نے ڈسٹرکٹ خوشاب میں ڈی سی او شعیب محمود کے ہمراہ سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر آر پی او نے دکانداروں کے مسائل سنے اور اشیاء خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا انہوں نے عوام کو پیش آنے والی مشکللات بھی سنیں اور ان کے حل کی یقینی دہانی بھی کرائی مزید ازاں انہوں نے رمضان بازار کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا

آر پی او سرگودھا کا اچانک تھانہ خوشاب کا دورہ
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)آر پی او سرگودھا سید خرم علی شاہ نے ڈی پی او شعیب محمود کے ہمراہ تھانہ خوشاب کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہہوں نے تھانے میں درج ہونے والی شکایات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی خفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے معاشرے میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے انہیں سخت سزا دی جا ئے گی حال ہی میں متعلقہ تھانے سے آئی جی پنجاب کے احکامات پر ایس ایچ او ثقلین شاہ کا تبادلہ کر کے لاہور پولیس لائن رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے

سرگودھا یونیورسٹی کا کارنامہ سہولت یا پریشانی جانیے اس خبر میں
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا یونیورسٹی کا دوسرا سالانہ امتحان 2018 دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہو گیا ہے سرگودھا یونیورسٹی نے اس مرتبہ رول نمبر سلپس کے حصول کیلیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے مگر ابھی تک آدھے طلباء کی رول نمبر سلپس بھی آن لائن نہیں ہو سکیں جبکہ سوموار کو پہلا پرچہ ہے جس سے طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا ہے موجودہ وائس چانسلر نت نئے تجربات میں مصروف ہیں جس سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ مسائل کے حل کیلیے سست روی کا مظاہرہ کرتی ہے اور طلباء کو چکر لگوائے جاتے ہیں یاد رہے کہ یہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں امتحان ہونے کے آٹھ ماہ بعد نتیجہ جاری کیا گیا ستمبر 2018 میں سالانہ امتحان ہوا جبکہ نتیجہ 17 مارچ 2019 کو جاری کیا گیا اسی طرح کے دیگر معاملات بھی تاحیر کا شکار ہیں جنہیں حل کرنے میں موجودہ وائس چانسلر بری طرح ناکام ہیں

آدھ پاؤ لیموں کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) تخصیل سلانوالی رمضان بازار میں لیموں خریدنے کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور آدھ پاؤ لیموں خرید کر گھر لے جائیں شہر میں دودھ,دھی بھی مہنگا ملنے لگا جبکہ دوپہر ایک بجے ہی شہر میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونا شروع ہو جا تی ہیں عوام الناس ڈیوٹی مجسٹریٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں










