Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا : ٹریفک پولیس کی ناقص پالیسی کے باعث کمرشل لاٸسنس کا حصول انتہاٸی مشکل ۔

    سرگودھا : ٹریفک پولیس کی ناقص پالیسی کے باعث کمرشل لاٸسنس کا حصول انتہاٸی مشکل ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹریفک پولیس کی ناقص پالیسیوں کے باعث کمرشل لائسنس کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو ٹیسٹ ہو سکا ہے اور نہ ہی کمرشل لائسنس بن سکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں ڈرائیورز کا روزگار بھی دائو پر لگا دیا گیا ہے ۔۔

    ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ تجربہ گاہ بن گئی گئی ٹریفک پولیس کی طرف سے آئے روز نت نئی ناقص پالیسیوں کے باعث عام لائسنس کے ساتھ ساتھ کمرشل لائسنس کا حصول بھی انتہائی مشکل بنا دیا گیا جس کی وجہ سے ڈرائیونگ کے شعبہ سے منسلک ہزاروں افراد کا روزگاہ بھی خطرے میں پڑ چکا ہے نئی پالیسی کے مطابق کمرشل ایل ٹی وی لائسنس کے لیے پہلے موٹر سائیکل/ موٹرکار کا لائسنس بنوانا ضروری ہوگا موٹر سائیکل/موٹرکار کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد دوسال کا عرصہ گزارنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے اس کے بعد ہی کمرشل ایل ٹی وی لائسنس کے حصول کے لیے امیدوار ٹیسٹ میں شمولیت کر سکے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ہیوی لوڈنگ گاڑیوں سے منسلک ہزاروں ڈرائیورز حضرات نے آئی جی پنجاب پولیس ،وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے عائد کردہ شرائط کو فی الفور ختم کیا جاٸے تاکہ کمرشل لائسنس حاصل کر کے اپنے بچوں کا ذریعہ معاش کمانے کے قابل ہوسکیں ۔

  • سرگودھا : تھانہ کوٹمومن پولیس کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا : تھانہ کوٹمومن پولیس کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    *سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 250بوتل شراب برآمد*
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرشاہد اقبال ودیگر ملازمان پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ محلہ تارڑاں والا ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید مسیح کوشراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے شراب250لٹر برآمد کرکے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا : تھانہ ساہیوال پولیس کی کارواٸی ، موٹرساٸیکل چور گینگ گرفتار

    سرگودھا : تھانہ ساہیوال پولیس کی کارواٸی ، موٹرساٸیکل چور گینگ گرفتار

    سرگودھا:ساہیوال پولیس کی کارروائی۔ 2 رکنی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    سرگودھا: ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 9 موٹر سائیکل برآمد

    سرگودھا: ایس ایچ او عارف حسین چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کی

    سرگودھا: ملزمان ذیشان اور عنصر نے ساہیوال کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کئے

    سرگودھا: گرفتار ملزمان بغیر پارکنگ اور لاوارث کھڑے کئے گئے موٹر سائیکل چراتے تھے

    سرگودھا: ملزمان دیگر علاقوں میں جا کر موٹرسائیکل فروخت کردیتے تھے

  • سرگودھا میں تاجر برادری سراپہ احتجاج ۔

    سرگودھا میں تاجر برادری سراپہ احتجاج ۔

    سرگودھا سمیت ملک بھر میں روز بروز بڑھتی کمر توڑ مہنگائی و سیلز ٹیکس کی جبری رجسٹریشن کے خلاف تاجر برادری سراپہ احتجاج بن گئی حکومت سے فل فور ایف بی آر کی جبری رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیلز کے قانون کو ختم کروانے کا مطالبہ کر دیا
    Vo
    صدراتی آرڈیننس و پوائنٹ آف سیلز کے خلاف آل پاکستان انجمن صارفہ ایسوسی ایشن کا بھی پارہ ہائی ہو گیا ایف بھی آر کی تاجر دشمن پالیسیوں کو مسترد کر دیا اس موقع پر جرنل سکیرٹری صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد اسلام کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاجروں کا جینا دوبھر کر دیا ھے آئے روز نوٹسز پوائنٹ آف سیلز اور جبری رجسٹریشن نے ہمارا کاروبار چلانا مشکل بنا دیا ھے یہ ایسے ہی ھے کہ سرمایہ ہم لگائیں اور دوکان کی چابیاں ایف بی آر کو دے دیں یہ کسی صورت ممکن نہیں ھے یہ سرا سر تاجروں کے ساتھ زیادتی و ظلم ھے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ھے ایدرواں میں کرپشن کا بازار گرم ھے مگر ایف بی آر تاجر برادری کو ہراساں کرنے پر تلے ہیں حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کریں اور اگر ہمارے جائز مطالبات مانتے ہوئے تاجر دشمن پالیسیوں کو ترک کریں

  • شراب فروشی کی بڑی کوشش ناکام

    شراب فروشی کی بڑی کوشش ناکام

    سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،نیوائیر نائٹ کے موقع پر شراب سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 1040لٹر شراب برآمد*
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمد ودیگر ملازمان پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ ویگن اڈا47شمالی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش وقاص مسیح کو شراب سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ کینٹ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد عثمان نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزم کے قبضہ سے 1040لٹر شراب برآمد ہوئی ہے ملزم نے یہ کچی شراب نیوائیر نائٹ کے موقع پر مختلف علاقوں میں سپلائی کرناتھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم قبل ازیں بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں چالان ہوچکا ہے ملزم خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے مزید انکشاف سے بڑی کاروائی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال اور اس کا فروخت کرنا سنگین جرم ہے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس لعنت پر قابو پانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں اسکے ساتھ ساتھ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث ہونے پر فوری سدباب کریں ہم سب نے ملکر معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کو منشیات فروش کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر شاباش دی

  • سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور اے ایس آٸی اسد حیات ان ایکشن ۔

    سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور اے ایس آٸی اسد حیات ان ایکشن ۔

    *سرگودھا میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ ان ایکشن ۔ عدالتی مفروروں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی،5 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں لہن شراب اور اسلحہ برآمد*

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم عطا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر چوہدری صاحب خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ نے عدالتی مفروروں شراب فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں شراب ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے ملزم اصغر اور الیاس سے 200لیٹر اور امجد سے 15لیٹر شراب برآمد جبکہ محمد شعیب سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا اسی طرح عدالتی مفرور تنویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور کیٹگری اے کے اشتہار ی طارق کو بھی گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی عدالتی مفروروں و منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی عدالتی مفروروں و منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    *سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی عدالتی مفر وروں۔ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی،5 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں لہن شراب اور اسلحہ برآمد*
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم عطا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری صاحب خان خوارہ نے عدالتی مفروروں۔شراب فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں شراب ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے ملزم محمد اصغر سکنہ مقام حیات اور محمد الیاس گجر سکنہ سلیم پارک سے 200لیٹر اور امجد سکنہ منور ٹاؤن سے 15لیٹر شراب برآمد جبکہ محمد شعیب بلوچ سکنہ 92 شمالی سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا اسی طرح عدالتی مفر ور تنویر ملاح سکنہ فاطمہ جناح کالونی کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور کیٹگری اے کے اشتہار ی محمد طارق سکنہ جوئیہ کالونی کو گرفتارکر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے

  • سرگودھا : ڈی پی او کا تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا : ڈی پی او کا تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد

    *سرگودھا : عوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر ، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کا تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد*
    سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ڈی پی او سرگودھا نے سائلین کی شکایات کو سنا اور موقع پر ہی ایس ایچ اوز کو عوام کے مسائل فوری حل کرنے کےلئے احکامات صادر کیے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے موقع پر ہی قابل دست اندازی جرائم پر ہونے والی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنےکا حکم دیا ۔ انہوں نے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی شہزاد اکبر کو تمام درخواستوں کو بروقت میرٹ پر یکسو کرانے کےاحکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر شہریوں،انجمن تاجران سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا شدید احتجاج ۔

    سرگودھا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا شدید احتجاج ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کر دیا ، ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ گزر چکے ہیں ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں ، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ھے ۔ جون سے لیکر آج تک ہم سے 24 گھنٹے ڈیوٹیز لی جا رہی ہیں ۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ کووڈ ویکسی نیشن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں ۔ پی او ایل 2 سال سے نہیں ملا ، ایف ٹی اے ساڑھے تین سال سے نہیں ملا ۔ محکمہ ہیلتھ آفیسرز ہماری بات سننے کو تیار نہیں‘ ڈی ایچ او‘ سی ای او کو بھی گزارشات پیش کیں ۔ لیکن کوٸی حل نہ نکلا ۔ مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم روڈ پر ہی دھرنا دے دیں گے ۔ احتجاج میں ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا ۔ کہ ریاست مدینہ میں بھی خواتین کو اس طرح ذلیل و خوار کرنا محکمہ صحت افسران کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ھے ۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے انصاف کا مطالبہ ۔

  • سرگودھا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاج ۔

    سرگودھا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاج ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کر دیا ، ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ گزر چکے ہیں ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں ، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ھے ۔ جون سے لیکر آج تک ہم سے 24 گھنٹے ڈیوٹیز لی جا رہی ہیں ۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ کووڈ ویکسی نیشن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں ۔ پی او ایل 2 سال سے نہیں ملا ، ایف ٹی اے ساڑھے تین سال سے نہیں ملا ۔ محکمہ ہیلتھ آفیسرز ہماری بات سننے کو تیار نہیں‘ ڈی ایچ او‘ سی ای او کو بھی گزارشات پیش کیں ۔ لیکن کوٸی حل نہ نکلا ۔ مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم روڈ پر ہی دھرنا دے دیں گے ۔ احتجاج میں ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا ۔ کہ ریاست مدینہ میں بھی خواتین کو اس طرح ذلیل و خوار کرنا محکمہ صحت افسران کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ھے ۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے انصاف کا مطالبہ ۔