Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سبسڈی یا لوٹ مار جانیے اس خبر میں

    سبسڈی یا لوٹ مار جانیے اس خبر میں

    سرگودہا (سپیشل رپورٹر) ضلع بھر میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں سبسڈی کے نام پر عوام سے فراڈ کا سلسلہ جاری ہے رمضان بازاروں میں مختلف قسم کے سٹال موجود ہیں جس میں مختلف اشیاء خوردو نوش صرف بازار سے ایک یا دو روپے سستی ہیں تفصیلات کے مطابق سرگودہا ،ساہیوال ،سلانوالی ،شاہ پور ،بھیرہ اور بھلوال میں حکومت کی جانب سے سستا رمضان بازار لگائے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو دیگر بازاروں سے اشیاء خوردونوش سستی فراھم کرنا ہے لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس نظر آرہی ہے حکومت نے ان بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے سٹال سے عوام کو براہ راست سبسڈی دینے کا عمل شروع کیا جس کے لئے مارکیٹ کمیٹیوں کو بجٹ فراھم کیا گیا مگر ان سٹالوں پر حکومتی سبسڈی سرے سے نظر نہیں آرہی ھمارے ذرائع کے مطابق مختلف مارکیٹ کمیٹیوں میں بیٹھے اہلکاروں نے مختلف مافیا کے ساتھ ملکر مختلف جگہ پر پڑی ناقص دالوں ،چنوں ،اور بیسن سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کو خریدا اور اسے اپنے اپنے علاقوں کے بازاروں میں فروخت کرنا شروع کردیا اور ظاہر کیا گیا کہ ھم اشیاء پر سبسڈی دے رہے ہیں جبکہ وہ اشیائے خوردونوش ناقص اور مضر صحت ہیں جن اشیاء کو بازاروں میں فروخت ہی نہیں کیا جاسکتا وہ اشیائے خوردونوش مارکیٹ کمیٹی کے اسٹالوں پر موجود ہیں بھلوال کے سستا بازار کا جب ھمارے نمائندے نے دودہ کیا تو وہاں مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پر ناقص چنے اور بیسن کو پایا جبکہ دیگر ریٹ بھی بازار سے زیادہ فرق نہ رکھتے تھے جب اس سلسلے میں مارکیٹ کمیٹی کے زمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے ان کاکہناتھاکہ ھم اپنی خریداری کے مطابق جو سبسڈی دے سکتے تھے دے رہے حالانکہ سٹال کے ریٹ اشیا خوردونوش کی کوالٹی کچھ اور کہانی بیان کررہی تھی وزیراعلی پنجاب کا دعویٰ تھا کہ اس سال سابقہ ادوار سے زیادہ سبسڈی اور بہتر رمضان بازار لگائے جارہے ہیں حالانکہ سرگودہا میں اس دعوے کا حقیقت سے بالکل تعلق نظر نہیں آ رہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی افسران حکومت کے دعوے کو حقیقی ثابت کرنے کے لئے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کو یقینی بنائیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام رمضان بازاروں میں لگے سٹالوں کا خود دورہ کرکے ناقص اشیائے خوردونوش کے سیمپل حاصل کرے تاکہ سستا رمضان بازار کے نام پر عوام کو زہر فروخت کرنے والوں کا محاسبہ ہوسکے دوسری سبسڈی کے ریٹ کسی مذاق سے کم نہیں عوام جب بیس روپیہ کرایہ خرچ کرکے سستا بازار پہنچتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ مذاق ہوگیا کیونکہ وہ بغیر کرایہ ادا کئے اپنے علاقے کی دوکان سے معیاری اور بہتر خریداری کرسکتے تھے اس لئے وزیر اعلی پنجاب کی گڈ گورننس پہلے ہی رمضان بازار میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہے جس کا سبب مارکیٹ کمیٹیوں میں بیٹھے کرپٹ افسران بن رہے ہیں اس لئے ایسے افسران اور اہلکاران کی لسٹیں مرتب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو مارکیٹ کمیٹی سٹالوں پر ناقص مضر صحت اور مہنگی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کے زمہ داران ہیں

  • آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

    آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کے نواحی گاؤں چک نمبر 160 شمالی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران اخلاق خان ولد احمد یار خان بلوچ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا اخلاق خان اس وقت گھر کے باہر معمول کے کام کاج میں مصروف تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر آن گری اور وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.

  • سرگودھاپولیس کا فلیگ مارچ

    سرگودھاپولیس کا فلیگ مارچ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )رمضان المبارک کے سلسلہ میں ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیر قیادت پولیس نے سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔جو کہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، رمضان بازار، شاہین چوک، جامع مسجد حامد علی شاہ،پنجاب ہوٹل چوک، گول چوک، فیصل بازار،بلاک 12سرگودہا،امام بارگاہ بلاک19، شربت چوک، کلیار ہوٹل چوک، سٹی روڈ، خوشاب روڈ، خیام چوک سے پولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود، ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد تنویر ، ڈی ایس پی ٹریفک مقصود لون، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس اورٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہانے کہا کہ رمضان المبارک ایک انتہائی مقدس اسلامی مہینہ ہے رمضان کے دوران امن وامان کا قیام محکمہ پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔سرگودہا پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس عوام ملکر ہی پرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

  • ڈاکٹرز کس پر برہم خبر آ گئ

    ڈاکٹرز کس پر برہم خبر آ گئ

    8سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرگودھا میں دسویں روز بھی ڈاکٹر ز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں آﺅٹ ڈور بند کر کے ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، ایم ایس آفس کے باہر دھرنا دیا۔ جس سے ہسپتال میں علاج معالجہ کا عمل ٹھپ ہو کر رہ گیا، او پی ڈی مکمل بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے ہزاروں مریضوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔پنجاب بھر کی طرح سرگودھا میں بھی ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں ہفتہ کے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی اور ڈاکٹر ز و نرسوں نے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا اور اور پیرامیڈیکل ہیلتھ الاﺅنس نے بھی اظہاریکجہتی کےلئے کام بند کئے رکھا،جس سے علاج معالجہ کا عمل درہم برہم اورآﺅٹ ڈور اور وارڈز کے مریض رل کر رہ گئے تاہم ایمرجنسی میں طبی امداد کا عمل جاری رہا، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اور ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ا س موقع پر وائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر قاسم اعوان، سینئر نائب صدر حامد جگ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عثمان امتیاز، چیئر مین سرگودھا ڈاکٹر وقاص لطیف بیگ، جنرل سیکرٹری اسامہ بن سعید اور پیرا میڈیکل کے صدر مجتبیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں گرینڈ الائنس قائم کیا گیا ہے، حکومت ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جبکہ ہسپتالوں کی نجکاری کا کے پی کے میں کیا جانے والا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ کسی بھی صورت پنجاب میں ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور جب تک حکومت یہ فیصلہ واپس نہیں لیتی اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے، اور آئندہ ہفتے پنجاب بھر کے ڈاکٹر لاہور میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر دھرنا دیں گے۔ اگر حکومت نے کسی قسم کی تادیبی یا انتقامی کاروائی جس کا ہمیں کہا جا رہا ہے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے ہسپتالوں کا نظام مکمل بند کر دیں گے۔

  • شہید کانسٹیبل گلزار علی کون ہے جانیے اس خبر میں

    شہید کانسٹیبل گلزار علی کون ہے جانیے اس خبر میں

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) آج داتا دربار لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل گلزار علی کا تعلق سیال موڑ سرگودہا سے ہے جس کی تاریخ پیدائش 24 نومبر 1984 ہے اور پولیس میں گلزار علی نے یکم اکتوبر 2003 ملازمت اختیار کی شہادت کے وقت اس کی عمر 34 سال ہے اللہ شہید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے

  • پاکستانی ہاکی ٹیم کی شاندار جیت جانیے اس خبر میں

    پاکستانی ہاکی ٹیم کی شاندار جیت جانیے اس خبر میں

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میلہ منڈی گراؤنڈ ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کا انٹرنیشنل مقابلہ ہوا جو کہ ازبک ٹیم اور پاکستانی ٹیم کے مابین کھیلا گیا ازبکستان کی ٹیم خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور پاکستا ن کے مقابلے میں کوئی گول نہ کر سکی جبکہ پاکستان 0۔6 سے جیت گیا۔ اس میچ کی مہمان خصوصی ڈی سی سرگودھا سلوت سعید تھیں جنہوں نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے اور مہمان ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر سلوت سعید کا کہنا تھا کہ سرگودہا کے علا قے میں بین االاقوامی میچ کا ہونا خوش آئند ہے اور اعزاز کی بات ہے انشاءاللہ آئندہ بھی ایسے کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا

  • اب سرکاری ہسپتال بھی پرائیویٹ ہوں گے ایک اور تبدیلی آگئی

    اب سرکاری ہسپتال بھی پرائیویٹ ہوں گے ایک اور تبدیلی آگئی

    سرگودہا(عمیر ضیاء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال سرگوہا کو پرائویٹائز کرنے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسو ای ایشن کا پانچ روز سے اجتجاج جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ایمرجنسی وارڈ ہو کا عالم پیش کر رہا ہے جس کی وجہ ڈاکٹرز کی ہڑتال ہے جو ہسپتال کو پرائیویٹ کرنے کو حوالے سے شدید غصہ میں ہیں سرگودہا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہ واحد ہسپتال ہے جہاں پورے ڈویژن بھکر،خوشاب،میانوالی اور ملحقہ علاقوں سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے ان کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن اس کو پرائیویٹ کرنے کے حکومتی فیصلے سے نہ صرف ڈاکٹرز بلکہ سول سوسائٹی اور عام شہری بھی سراپا اجتجاج ہیں شہریوں کو اس وقت علاج معالجے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت سے شہری اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ وزیر اعطم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے کر رہے ہیں

  • کس شہر کی  DC انتظامیہ کمزور ہے خبر آ گئی

    کس شہر کی DC انتظامیہ کمزور ہے خبر آ گئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) میرے شہر کی DC انتظامیہ اتنی کمزورہے کہ 3 دن سے مین سڑک پر ٹی ایم اے صفائی عملہ نے مٹی کے ڈھیر رکشا مارکیٹ تا رحمت اللمین پارک تک لگائے ھوئے ہیں گزشتہ 3 ماہ سے کئی موٹرسائیکل اور سائیکل سوار حادثات کا شکار ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی عملہ صفائی ان کا حکم ماننے کو تیار نہیں ۔ سرگودہا با لکل لاوارث ہو چکا ہے منتخب نمائندگان بھی اسمبلیوں میں پہنچ کر غائب ہیں
    اپنی کمیٹیوں میں جی حضوری کرنے والوں کی بجائے سرگودھا شہر کی مخلص قیادت اور اچھے ، ایماندار لوگوں کی پہچان کرنا بھی بہت ضروری ھے ورنہ پہلے ہی نہایت پسماندہ علاقہ مزید پسماندگی کا شکار ہو جائے گا

  • سرگودہا شہری رمضان المبارک میں آٹا،دال،چینی وغیرہ سے محروم جانیے اس خبر میں

    سرگودہا شہری رمضان المبارک میں آٹا،دال،چینی وغیرہ سے محروم جانیے اس خبر میں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا میں رمضان االمبارک کے پہلے روز بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی شدید قلت رہی ہے-رعایتی قیمت پراشیاء کا دستیاب ہونا تو دور کی بات چینی،آٹا،دالیں،تیل،گھی،جیسی بنیادی اشیاء سرے سے موجود ہی نہیں ہیں.خریداروں کی بڑی تعداد مایوس ہی گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کی دستیابی میں مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں‌.حکومت کے سبسڈی دینے کے سب دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے. رپورٹ کے مطابق سرگودہا میں‌120 کے قریب یوٹیلٹی سٹورز ہیں جن پر شہریوں کو امید تھی کہ یہاں سے اشیائے خوردونوش مل جائیں گی مگر الٹا ان سٹورز پر کچھ بھی دستیاب نہیں زیادہ تر یوٹیلٹی سٹورز خالی پڑے ہیں شہری دور دراز سے آتے ہیں اور مایوس ہی واپس لوٹ جاتے ہیں پچھلے دور حکومت میں جس طرح سبسڈی دی جاتی رہی ہے اس سے نہ صرف عام آدمی مستفید ہو جاتا تھا بلکہ سیل میں اضافے سے ملازمین کے اور سٹورز اخراجات بھی پورے ہو جاتے تھے مگر اس وقت ملازمین بھی شدید مایوسی کا شکار ہیں اس بار حکومت کے پاس صرف تین ایسے مقامات ہیں اور ضلع بھر میں کل 11 مقامات ہیں جو سستا بازار کے نام سے ہیں اسی کے زریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویَ بھی کیا جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 120 سٹورز کے مقابلے میں یہ 11 مقامات کتنے فیصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں