سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس متحرک
سرگودھا ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز، بلا نمبر اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن
سرگودھا 50 موٹر سائیکل، 22 رکشے اور 60 ٹریکٹر ٹرالی بند کی گئیں
سرگودھا سموگ میں اضافے کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی
سرگودھا دھواں چھوڑتی 15 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں
سرگودھا دھند میں حادثات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں
سرگودھا 100 کے قریب بڑی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز چسپاں کیے گئے
سرگودھا 50 کے قریب گاڑیوں اور ٹرالیوں ہے بیک لائٹس لگائی گئیں
سرگودھا ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے نظام زندگی متاثر ہوتا ہے ڈی پی او
سرگودھا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈی پی او
سرگودھا کرشنگ سیزن میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اولین ترجیح ہے ڈی پی او
سرگودھا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مہذب قوم کی نشانی ہے ڈی پی او
سرگودھا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے
ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان
Category: سرگودھا

سرگودھا : ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس متحرک ۔

سرگودھا : انتظامیہ کی غفلت و نااہلی کے باعث ضلع بھر میں کھاد کا بہران ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انتظامیہ کی غفلت و نااہلی سے ضلع بھر میں کھاد کا بحران پیدا ہو گیا کھاد کے حصول کے لئے کسان درد بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے دوسری طرف کھاد ڈیلرز نے پرائس مجسٹریٹ کی کاروائی کو زاتی رنجش و انتقام قرار دے کر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کر دی
سرگودھا میں کھاد ڈیلرز نے بے جا چھاپوں اور جرمانوں سے تنگ آکر شہر بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ایک بار پھر ہڑتال کر دی جس سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک مظہر اعوان کا کہنا تھا کہ پرائس مجسٹریٹ خالق داد گاڑا نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ڈکلئیرز سٹاک پر چاپہ مارا اور گودام سیل کیا جو کہ غیر قانونی کام ھے، بعد میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر گودام ڈی سیل کر کے چند گھنٹوں بعد پھر سیل کر دیا، کھاد ڈیلرز نے کہا کہ سرکاری نرخ نامہ پر سٹاک کے مطابق کھاد فروخت کر رہے ہیں مگر انتظامیہ کے کچھ زمہ داران زاتی رنجش و ایما پر ایسی کاروائیاں کر رہے ہیں جو قابلے مزمت ھے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز کسانوں کو بروقت کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے تاکہ کسانوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے مگر ضلعی انتظامیہ ایسی کاروائیاں کر رہہ ھے جو غیر قانونی اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور کیے جائیں نہیں تو ہڑتال جاری رہے گئی ۔ دوسری طرف کسانوں کا کہنا ھے کہ ہم ضلعی انتظامیہ کی من مانیوں و ہٹ دھرمی کی سزا بھگت رھے ھیں ۔ کیا کسان ہونا ہمارا سب سے بڑا قصور ھے ۔ کسانوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سوال ? ۔ ہم کھاد کے حصول کیلیٸے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ھیں ۔ اگر ضلعی انتظامیہ ایسے ہی دفتری کمروں میں بیٹھ کر اپنے فیصلوں اور ضد کی بھینٹ کسانوں کو چڑھاتی رہی ۔ تو وہ وقت دور نہیں جب کسان فاقہ کشی کی بدولت بھوک سے مریں گے ۔ اور سڑکوں پر بھی نکل آٸیں گے ۔ آخر ڈپٹی کمشنر سرگودھا اصغر جوٸیہ کو کسانوں کی مشکلات دکھاٸی کیوں نہیں دے رھیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور کھاد ڈیلرز کی آپسی لڑاٸی میں کسان بری طرح متاثر ہو رھے ھیں ۔ کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا ۔

سرگودھا : ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی سرگودھا پریس کلب کے وفد سے ملاقات ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی سرگودھا پریس کلب کے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری سے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا پولیس کاکام امن امان کا قیام ہے جبکہ میڈیا عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرتا ہے ،ایک اچھا صحافی معاشرے میں پائے جانے والے نقائص پر نظررکھتا ہے اوران کی مناسب طریقے سے نشاندہی کرتا ہے پولیس اور میڈیا مل کر معاشرے کو پرامن بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹررضوان احمد خان نے سرگودھا پریس کلب کےصدر عبدالحنان چوہدری ، جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر ، نائب صدر محمد عمران گورائیہ اور سینئر صحافی رانا ساجد اقبال سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر معمولی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مکمل قانونی کاروائی کی جائے تو بڑےجرائم کو روکا جاسکتا ہے۔گھریلو تشدد اور بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کےلئے مربوط حکمت عملی واضح کی جارہی ہے ۔ جرم کی ہر اطلاع پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے گھر سے بھاگنےاور اغواء ہونے والی لڑکیوں کی بازیابی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔ تھانہ شاہ پورصدر کے علاقہ سے اغواء ہونے والی ثوبیہ کی بازیابی کےلئےہر زاویہ سے تفتیش کی جارہی ہے اس سلسلہ میں مدعی مقدمہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ۔اس موقع پر صدر پریس کلب نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پولیس کے ساتھ ملکرجرائم کی روک تھام کےلئے اورمعاشرے کے ہر فردتک امن کا پیغام پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔ (ترجمان سرگودہا پولیس)
خود کو ایجنسی کا نماٸندہ ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) خود کو ایجنسی کا نمائندہ ظاہر کرکے گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی تین رکنی گینگ گرفتار، 20لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد .
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پرسٹی ایریا میں بڑھتی ہوئی راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عثمان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن عمیر حسن کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے راہزنی ودیگر وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شجاعت کو اسکے ساتھیوں یاسر اور فراز سمیت گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاوہ تھانہ کینٹ، تھانہ ساجد شہید سمیت ضلع روالپنڈی میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، ساجد شہید اور کینٹ کے13 مقدمات میں 20لاکھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی اوسٹی سرکل محمد عثمان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتارملزمان پوش ایریا میں گھومتے پھر تے اورکھلادروازہ دیکھ کر گھر میں گھس کر اورخود کو کسی ایجنسی یا ایف بی آر کا اہلکار ظاہر کرکے واردات کرتے تھے۔ ڈی ایس پی سٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سرگودھاپولیس اپنی اس ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے مزید گینگز کی گرفتاری پر کام جاری ہے جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا کو کرائم فری بنانا اولین ترجیح ہے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم کو انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کیلئے افسران بالا کو سفارش کی جائیگی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

سرگودھا : آٸی جی پنجاب پولیس کا اغوا میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا میں شہری کواغواء کرکے تاوان وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پراغواء کی واردات میں ملوث دونوں اہلکاروں کاشف اور ظفر کو محکمہ سے برخاست کردیا گیا ہے جبکہ دنوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں کیونکہ انکے قول و فعل کی وجہ سے پوری فورس کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭
سرگودھا : ڈی ایچ کیو ھستال کی فارمیسی میں گھپلے کا انکشاف ۔ ذراٸع
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا اصغر جوئیہ اور کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کا ڈی ایچ کیو سرگودھا کے وزٹ کا نتیجہ سواے فوٹو شوت کے کچھ بھی نہ نکلا۔
سرگودھا کمشنر سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا فارمیسی میں موجود گھپلے کا سوراغ نہ۔لگا سکے
سرگودھا ۔ ذراٸع کے مطابق ڈی ایچ کیو سرگودھا کو لاکھوں روپے کی ادویات حکومت پبجاب کی طرف سے بھجوائ جاتی ھیں لیکن بیسک ادویات جن میں شوگر اور بی پی کی ادویات غائب کردی جاتی ھیں
سرگودھا ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شبیر اور سرگودھا کی تمام انتظامیہ سے عوام سوال کرنے پر مجبور ھے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے یہ ادویات ہسپتال میں لائ تو جاتی ھیں لیکن دی ایچ کیو فارمیسی تک کیوں نہیں پہنچ پا رہیں
سرگودھا مریضوں کے لواحقین بی پی اور شوگر کی ادویات باہر سے لانے پر مجبور ھیں
سرگودھا عوام کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ھے

سرگودھا میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ھے ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر نائب تحصیلدار صوبہ خان نے17 کنال مالیتی 70لاکھ روپے سرکاری زمین ناجائز قابضین سےواگزار۔
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی ہدایت پر نائب تحصیلدار صوبہ خان نے چک نمبر 80جنوبی میں ایک بڑی کاروائی میں 17 کنال سرکاری ذرعی زمین مربع نمبر 21 کلہ نمبر 24/25 ناجائز قابضین صفدرسے واگزار کروا لی۔ نا جائز قابضین نے فصل کاشت کر کے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہواتھا، سرکاری اراضی کی کل مالیت تقریبا 70لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ نائب تحصیلدار صوبہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے،کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، پہلے بھی سرگودھا میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ناجائز قابضین کو تاوان لگایا جا رہا ہے۔

سرگودھا : سلانوالی کے نجی ھسپتال میں عطاٸی ڈاکٹرز نے مریضہ کا غلط آپریشن کر دیا ۔ والدین کا الزام
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل سلانوالی کے نجی ہسپتال میں عطاٸی ڈاکٹروں نے پتے کے آپریشن کے لیے آئی لڑکی کا دونوں پھیپھڑوں کا آپریشن کر دیا لڑکی کی حالت غیر ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو سرگودھا ریفر کردیا ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گۓ ڈاکٹروں کو مسیحا سمجھا جاتا ہے لیکن سلانوالی میں ناتجربہ کار ڈاکٹر ہی انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگ گئے سلانوالی میں رائل میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ روز لڑکی پتے میں پانی کا آپریشن کرانے آئی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت اور ناتجربہ کی بناء پر اسکے دونوں پھیپھڑوں کا آپریشن کر دیا جب لڑکی کی حالت غیر ہونے لگی تو اپنی جان چھڑانے کے لیے ڈاکٹر نے ورثہ کو سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا جب متاثرہ لڑکی کی والدہ سرگودھا ہسپتال لے کر جانے لگی تو ہسپتال انتظامیہ ڈٹ گئی کہا پہلے پیسے دو پھر اپنی بیٹی لے جاؤ جب متاثرہ لڑکی کی والدہ نے شور اور واویلا کیا تو اس معاملے کو دبانے کے لیے اسے ڈسچارج کر دیا نہ تو ڈسچارج سلپ دی گئی اور ایکسرے اور لیبارٹری کی رپورٹس بھی نہیں دی گئی متاثرہ بچی کی والدہ اپنی بچی کی جان بچانے کے سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال چلی گئی متاثرہ والدہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ان ظالموں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے.۔

سرگودھا : واپڈا فیسکو ایس ای کی جوہرآباد میں کھلی کچہری ۔
واپڈا فیسکو ایس ای سرگودھا کی جوھرآباد میں کھلی کچہری ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) عوامی شکایات کے حل کے لیے وزارت توانائی پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ واپڈا فیسکو کی جانب سے راجہ شہباز محمود ایس ای فیسکو سرکل سرگودھا نے ایکسین آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا… جہاں پر سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کیے جبکہ ایس ای فیسکو سرکل سرگودھا راجہ شہباز نے ایکسین واپڈا جوہرآباد بابر ریاض گھمن کو عوامی شکایات اور ان کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کی ہدایت کی کھلی کچہری میں تمام سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز اور۔ لائن سپرٹینڈنٹ بھی موجود تھے اس موقع پر ایس ای فیسکو سرکل سرگودھا نے فیسکو واپڈا ملازمین کو دوران ڈیوٹی محکمانہ یونیفارم اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے خصوصی ہدایت کی آخر میں راجہ شہباز نے اچھی کارکردگی کے حامل واپڈا ملازمین میں Appreciation certificate دیے …..
سرگودھا : تھانہ بھیرہ پولیس نے قتل و اغوا کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، قتل اوراغواء کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم24گھنٹوں میں گرفتار، آلہ قتل برآمد ۔
سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے تین روز قبل اغوا ہونے والے 30 سالہ شخص مدثر کی نعش برآمدکرکے قاتل کوگرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔ تھانہ بھیرہ کے علاقہ وزیدی کارہائشی تیس سالہ مدثر ولد اختر 3 روز قبل اغوا ہو گیا تھا جس کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ملزم تنویر کوحراست میں لے کر تفتیش کی توملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مدثر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش شہر سے ملحقہ علاقے میں جھاڑیوں میں چھپا دی ہے چنانچہ ملزم کی نشاندہی پرمقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔جب کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور اور ایک خنجر بھی برآمد کر لیا ہے مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔









