Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ محکمہ فوڈ نے آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا ۔ محکمہ فوڈ نے آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا ۔ محکمہ فوڈ کی بڑی کاروائی جہاں پر غیر قانونی طور پر سمگل ہونے والے 13لاکھ روپے مالیت کا صابری فلور ملز کا آٹا قبضہ میں لے کر تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج

    تفصیلات کے مطابق :
    جوہر آبا د سے آٹے کی سملنگ کا سلسلہ جاری تھا لیکن آج مخبر کی اطلاع ملنے پر فوڈ انسپکٹر منیر احمد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 13لاکھ مالیت کا آٹا قبضہ لے لیا اور تھانہ سٹی نے منیر احمد کی مدعت میں آٹا قبضہ میں لے کر ایف آئی آر درج کر لیاآٹے پر فلور ملز کا مونو گرام واضح طور پر نظر آرہا ہے لیکن محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے فلور ملز کا کسی بھی جگہ ذکر نہ لیا گیا اعلی حکام سے مطالبہ ہے آٹے کی سملنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

  • سرگودھا : خوشاب میں قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ 4 افراد قتل ، 3 زخمی ۔

    سرگودھا : خوشاب میں قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ 4 افراد قتل ، 3 زخمی ۔

    سرگودھا
    آر پی او سرگودھا اشفاق خان کا خوشاب میں درینہ دشمنی کی بنا پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں چار افراد کے قتل پر فوری نوٹس ۔ ڈی پی او خوشاب کو فوری جاٸے وقوعہ پر جانے کی ہدایت ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    آج صبح آٹھ بجے کے قریب سندرال روڈ پر کیری ڈبہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقع پیش آیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر بروقت پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی فائرنگ کی صورت میں کیری ڈبہ میں سات افراد میں سے 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں محمد یعقوب،نصر اقبال، طاہر اقبال، اور محمد نوید شامل جن کی نعشوں کو پوسٹ ماٹم کیلئےٹی ایچ کیو خوشاب منتقل کر دیا گیا اور زخمی محمد خان کو ٹی ایچ کیو خوشاب جبکہ دو زخمیوں عامر رضا اور محمد اسرار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کیا گیا
    جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جھگیاں، بانسی اور ڈھاک سے جبکہ زخمی افراد جھگیاں اور گلشن ٹاون جوہرآباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔
    جبکہ آر پی او سرگودھا اشفاق نے نوٹس لیتے ہوٸے ڈی پی او خوشاب کو فوری جاٸے وقوعہ پر جانے کی ہدایت کی ۔ اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات صادر کیٸے ۔

  • سرگودھا ۔ تحصیل شاہپور میں معزور افراد میں چیک تقسیم ۔

    سرگودھا ۔ تحصیل شاہپور میں معزور افراد میں چیک تقسیم ۔

    سرگودھا ۔ تحصی شاہ پور میں معذور افراد میں چیک تقسیم،اے سی شاہ،کوارڈنیٹر ایم پی اے اور سوشل ویلفیئر آفیسر نے معذوروں کو امداد دی
    تفصیلات کے مطابق :
    تحصیل شاہ پور میں محکمہ سوشل ویلفیئر کیمونٹی ڈوپلمنٹ پراجیکٹ شاہ پور کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر آفس میں معذور افراد میں مالی امداد کے سلسلے میں چیک تقسیم کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم علی خان،کوارڈنیٹر ایم پی اے چوہدری ضیاء الرحمن گوندل اور سوشل ویلفیئر آفیسر ملک حبیب اللہ نے معذوروں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم علی خان اور سوشل ویلفیئر آفیسر ملک حبیب اللہ نےمعذور افراد سے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم جزو ہیں اور ان کی ہرممکن مدد کے لیے حکومت کمربستہ ہے اس سلسلہ میں کافی اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر سوشل ویلفیئر اینڈ آفیسر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔۔

  • سرگودھا یونیورسٹی میں سالانہ ورچوٸل لٹریری فیسٹیول کا آغاز ۔

    سرگودھا یونیورسٹی میں سالانہ ورچوٸل لٹریری فیسٹیول کا آغاز ۔

    سرگودھا یونیورسٹی کے زیرِ انتظام چوتھے سالانہ ورچوئل لٹریری فیسٹیول کا آغازہو گیا، تین روزہ فیسٹول کے دوران 14 سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق :
    آن لائین منعقد ہونے والے اس فیسٹول کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کیا، افتتاحی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش خطرات کی بدولت ہمیں ورچوئل لٹریری فیسٹیول کی طرف جانا پڑا۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پریکٹیشنر پروفیسر فیاض باقر نے ”سرت دی سوئی، پریم دے دھاگے“ کے موضوع پر خطاب میں کہاکہ سرت دی سوئی حق و باطل میں تفریق کا پیمانہ ہے اور”پریم دے دھاگے“ وہ علم ہے جو معاشرے کو جوڑے رکھے۔ یہ صوفیا کا پیغام ہے، صوفی شعراء نے اپنی شاعری کے ذریعے وحدانیت اور امن و سلامتی کا پرچار کیا۔ افتتاحی سیشن کے بعد مجموعی طو ر پر چار نشستیں منعقد ہوئیں۔’کثیر الثقافتی معاشرہ میں شناخت کی جستجو‘ کے موضوع پر منعقدہ نشست میں معروف ڈرامہ نگار و شاعر اصغر ندیم سید، مصنف ناصر عباس نیئر، اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین یوسف خشک اورپروفیسر نجیب جمال نے شرکت کی۔ ’تنوع میں اتحاد‘ کے موضوع پر منعقدہ نشست میں سندھی خواتین کے حقوق کیلئے متحرک اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ کے سابق سربراہ کپل دیو، ڈائریکٹر سی پیک یونٹ بلوچستان رفیع اللہ کاکڑ اور مصنف عدنان رفیق نے شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ تہذیبی و ثقافتی تنوع پاکستان کا معاشرتی حسن ہے۔ ہمیں قومی ریاست کی طرف جانا چاہیے جس میں تمام صوبوں اور تمام شہریوں کو برابر حقوق حاصل ہوں جدید معاشرہ‘ کے موضوع پر ہونے والی نشست میں نامور محقق اور نقاد خاور نوازش، شاعر محقق ونقاد رویش ندیم، شاعر یوسف خالد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ادب کی معاشرے میں ضرورت و اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ ادب ہر دورمیں انسانی جذبات،احساسات اور خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنا ہے، پہلے روز کی آخری نشست ”اردو صحافت اور مذاحیہ نثر نگاری“ کے موضوع پر منعقد ہوئی جس میں ٹی وی کے معروف مصنف و کالم نگار گل نوخیز اختر اور سبوخ سید نے شرکت کی۔

  • ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیرصدارت اردل روم کا انعقاد

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیرصدارت اردل روم کا انعقاد

    ۔
    اردل روم کے دوران ریجن ہذا کے پولیس افسران و اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت کی۔
    پولیس کی کارگردگی میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ جزا اور سزا کے عمل کو جاری رکھا جائے۔
    قانون کی رٹ کوبرقرار رکھنا ترجیحات میں شامل ہے۔

    آ رپی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اردل روم کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کی اپیلوں پر سماعت کی۔آ ر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے کہاکہ اختیارات سے تجاوز قابل گرفت عمل ہے۔ قانون کے محافظ بھی قانون کے پابند ہیں۔انصاف کی فراہمی میں رکاو ٹ بننے والے پولیس افسران و اہلکار وں کا احتساب ناگزیر ہے۔پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ آ رپی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے اردل روم کے دوران سرگودھا ریجن پولیس کے 21پولیس افسران و اہلکاروں کی43 اپیلوں پر سماعت کی۔اپیلوں کی سماعت کے دوران 07 اپیلوں کے جوابات کو درست قرار دیتے ہوئے ان اپیلوں کو داخل دفتر کر دیا جبکہ28 اپیلوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان میں سزاوں کو برقرار رکھا گیا۔ 08 اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کی سزاؤں میں کمی کی

    آ رپی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے مزید کہا کہ جس طرح دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے با لکل اسی طرح ڈیوٹی کے دوران ناقص کارکردگی پر سزا ئیں بھی دی جاتی ہیں۔محکمانہ فرائض درست طور پر سرانجام نہ دینے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کی کارگردگی میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ سزا اور جزا کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

  • سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی درخواست پر بھیرہ شہر کو تاریخی ورثہ قرار دینے کے لئے سروے کا حکم دے دیا ہے

    سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی درخواست پر بھیرہ شہر کو تاریخی ورثہ قرار دینے کے لئے سروے کا حکم دے دیا ہے

    بھیرہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی درخواست پر بھیرہ شہر کو تاریخی ورثہ قرار دینے کے لئے سروے کا حکم دے دیا ہے وزیر اعلی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر وال سٹی لاہور اتھارٹی مبشر حسن نے شہر کے تاریخی مقامات کا سروے کیا تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود ارائیں کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر حسن نے بتایا کہ بھیرہ شہر کی تاریخی اہمیت سے انکار نہیں قبل مسیح سے آباد اس شہر کو شیر شاہ سوری نے نئے سرے سے آباد کیا اس دور میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد بگویہ بھیرہ۔ اورنگزیب عالمگیر کے دور میں تعمیر ہونے والے حافظانی مسجد۔بدھ دور کے مندر سکھ دور کا گردوارہ اور ملکہ وکٹوریہ عہد میں تعمیر ہونے والے تاریخی دروازے اب تک اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں جن کی حفاظت اور بحالی کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے حسن انعام پراچہ کی درخواست خصوصی احکامات جاری کیے ہیں تاکہ تاریخی ورثہ کو محفوظ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ شہر کی تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے اور اسے اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے عوام کا تعاون ازحد ضروری ہے اس موقع پر چوہدری نوید جاوید،مہر محمد بلال طاہری،محمد عظمت اقبال،چوہدری امیر معاویہ،محمد عاطف اقبال،عطالرحمن،گادی ویلفیئر کے چیئرمین چوہدری محمد فاروق سابق ارکان بلدیہ چوہدری محمد ریاض گادی،مہر محمد بشیر،چوہدری شفیق الرحمن انصاری اور چوہدری صابر علی بھی موجود تھے مبشر حسن نے شہر کے تاریخی مقامات ریلوے اسٹیشن کا سروے کیا انہوں نے یقین دلایا کہ سروے رپورٹ کی منظوری کے بعد ان تاریخی آثار کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا جائے گا

  • وزیر اعلئ پنجاب سے سپیشل ریکوسٹ بھیرہ ڈی ایس پی آفس قائم

    وزیر اعلئ پنجاب سے سپیشل ریکوسٹ بھیرہ ڈی ایس پی آفس قائم

    حسن انعام پراچہ نے ایک اور وعدہ پورا کردیا وزیر اعلئ پنجاب سے سپیشل ریکوسٹ بھیرہ ڈی ایس پی آفس قائم اب میانی اور بھیرہ والوں کے مسائل ڈی ایس پی بھیرہ سنیں گے اس طرع جرائم میں بھی کافی حد تک کمی ھو پائے گی حکومت پنجاب کا فیصلہ

  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل گرانی کو روکنے اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

    رمضان المبارک کی آمد سے قبل گرانی کو روکنے اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل گرانی کو روکنے اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں رمضان المبارک کے دوران 85 روپیہ فی کلو چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی تاجر اسٹاکسٹ یا دوکاندار کو زائد نرخوں پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے تاجروں سے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عوام کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری سے گریز کر کے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کریں

  • انتظامیہ نے 5 مارکیز/شادی ہالز اور 2 درجن سے زائد دوکانات سیل کر دیں

    انتظامیہ نے 5 مارکیز/شادی ہالز اور 2 درجن سے زائد دوکانات سیل کر دیں

    بھیرہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی کی قیادت میں آپریشن کرتے ہوئے انتظامیہ نے 5 مارکیز/شادی ہالز اور 2 درجن سے زائد دوکانات سیل کر دیں تحصیلدار حاجی اکبر جاوید نے شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے باوجود باراتیوں کا اکٹھ کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 مارکیز شادی ہالز اور دوکانات جبکہ چیف آفیسر بلدیہ ظفر عباس بھٹی نے مزید دوکانات کو سیل کر دیا انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں خلاف مزید سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیل کی گئی مارکیز اور شادی ہالز پر گہری نظر رکھیں کیونکہ شادی ہال مالکان سیل ہونے کے باوجود بیک ڈور سے تقریبات جاری رکھے ہوئے ہیں

  • وزیر اعلیٰ شکایت کی جانب  سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو شکریہ کا پیغام

    وزیر اعلیٰ شکایت کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو شکریہ کا پیغام

    شکریہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت حسن انعام پراچہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت حسن انعام پراچہ کی درخواست پر بھیرہ شہر کو تاریخی ورثہ قرار دینے کے لئے سروے کا حکم دے دیا ہے وزیر اعلی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر وال سٹی لاہور اتھارٹی مبشر حسن نے شہر کے تاریخی مقامات کا سروے کیا تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود ارائیں کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر حسن نے بتایا کہ بھیرہ شہر کی تاریخی اہمیت سے انکار نہیں قبل مسیح سے آباد اس شہر کو شیر شاہ سوری نے نئے سرے سے آباد کیا اس دور میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد بگویہ بھیرہ۔

    اورنگزیب عالمگیر کے دور میں تعمیر ہونے والے حافظانی مسجد۔بدھ دور کے مندر سکھ دور کا گردوارہ اور ملکہ وکٹوریہ عہد میں تعمیر ہونے والے تاریخی دروازے اب تک اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں جن کی حفاظت اور بحالی کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے حسن انعام پراچہ کی درخواست خصوصی احکامات جاری کیے ہیں تاکہ تاریخی ورثہ کو محفوظ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے اور اسے اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے عوام کا تعاون ازحد ضروری ہے۔

    اس موقع پر ،چوہدری نوید جاوید،مہر محمد بلال طاہری،محمد عظمت اقبال،چوہدری امیر معاویہ،محمد عاطف اقبال،عطالرحمن،گادی ویلفیئر کے چیئرمین چوہدری محمد فاروق ،شہزاد محمود،عرفان شیخ ، سابق ارکان بلدیہ چوہدری محمد ریاض گادی،مہر محمد
    بشیر،چوہدری شفیق الرحمن انصاری اور چوہدری صابر علی بھی موجود تھے ۔

    مبشر حسن نے شہر کے تاریخی مقامات ریلوے اسٹیشن کا سروے کیا انہوں نے یقین دلایا کہ سروے رپورٹ کی منظوری کے بعد ان تاریخی آثار کی بحالی کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔