Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  کے منعقدہ اجلاس کی صدارت  کر رہی ہیں

    ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی محمدعمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شکیل نعمان، ایس ای ہائی ویز شفقت حسین بخاری اور ایس ای اریگیشن چوہدری اعجازاحمد سمیت دیگرمتعلقہ افسران بھی شریک ہیں۔

  • ڈویژن ڈاکٹرفرح مسعود سے تھری ایئر ڈیفنس ڈویژن سرگودہا کینٹ کے بریگیڈیئر جولیئن معظم جیمز نے دفتر میں ملاقات کی

    ڈویژن ڈاکٹرفرح مسعود سے تھری ایئر ڈیفنس ڈویژن سرگودہا کینٹ کے بریگیڈیئر جولیئن معظم جیمز نے دفتر میں ملاقات کی

    کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹرفرح مسعود سے تھری ایئر ڈیفنس ڈویژن سرگودہا کینٹ کے بریگیڈیئر جولیئن معظم جیمز نے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے پاک فوج کی سول ایڈمنسٹریشن کی ضرورت پڑنے پر مدد کی تعریف کی اور آئندہ بھی ملکر چلنے پر اتفاق پایا گیا

  • ڈاکٹر فرح مسعود  شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے ازالہ کیلئے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    ڈاکٹر فرح مسعود شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے ازالہ کیلئے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودہا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے ازالہ کیلئے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر، ڈی پی او ذوالفقار احمد، ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ڈی جی پی ایچ اے محمد یاسر بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حنا ارشد، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ نیازی، ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود، چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن خواجہ عمران صفدر، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد احمد سیال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ، سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران او رکنٹونمنٹ بورڈ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہیں کمشنرنے ٹریفک پولیس،میٹروپولیٹن کارپوریشن،کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی آر ٹی اے سمیت تمام اداروں کو ایک ہفتہ کے اندر قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی

  • وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے ہمراہ انسداد کورونا کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود اور ریجنل پولیس آفیسر اشفاق احمد خان بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔

  • بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر کے اثرات سے احتیاط کی جا ۓ

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر کے اثرات سے احتیاط کی جا ۓ

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے علاقہ بھر میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا وہ جنرل بس سٹینڈ۔چوک دروازہ چک والا اور پھلروان روڈ پر کرونا ایس او پیز آگاہی مہم کے سلسلہ میں عوام سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں باتوں کو 20 سیکنڈ تک دن میں بار بار دھوئیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے جس پر عمل کر کے ہم اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

  • لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں بزرگ افراد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا

    لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں بزرگ افراد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا

    بھیرہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں بزرگ افراد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل کی نگرانی میں میڈیکل سٹاف نے مفتی شہر پیر ابرار احمد بگوی سیالوی کو ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر میڈیکل افسر ڈاکٹر فرقان حسین بھی موجود تھے پیر ابرار احمد بگوی سیالوی نے کہا حکومت کی جانب سے بزرگ افراد کے لئے مفت ویکسین نہایت اچھا اقدام ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو موذی مرض سے بچاؤ کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کے لئے باعث رحمت بنیں

  • ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سردار اختر عباس خان بلوچ نے تحصیل بھیرہ کے مختلف تعلیمی مدارس کا دورہ کیا

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سردار اختر عباس خان بلوچ نے تحصیل بھیرہ کے مختلف تعلیمی مدارس کا دورہ کیا

    بھیرہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سردار اختر عباس خان بلوچ نے تحصیل بھیرہ کے مختلف تعلیمی مدارس کا دورہ کیا اور سکول کونسلز ہیڈماسٹرز اور اساتذہ کے مشترکہ اجلاس ںسے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے شرائط داخلہ میں مزید اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک کا مفید شہری ثابت ہوں

  • ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی محمدعمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شکیل نعمان، ایس ای ہائی ویز شفقت حسین بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ سرگودہا ڈویژن سیف الرحمان سمیت دیگرمتعلقہ افسران بھی شریک ہیں

  • کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کورونا وائرس کی صورتحال، کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسرگودہا نائلہ باقر، ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر میانوالی محمدعمر شیر چٹھہ، ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسی رضا اور ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی بھی شریک ہیں

  • ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیرصدارت لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی اورکرائم کنٹرول کے بارے میں ویڈیو لنک اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیرصدارت لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی اورکرائم کنٹرول کے بارے میں ویڈیو لنک اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیرصدارت لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی اورکرائم کنٹرول کے بارے میں ویڈیو لنک اجلاس
    چاروں ضلعی پولیس افسران لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے انسدادی کاروائیوں میں بہتری لائیں
    زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر حل کریں۔چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائیں
    زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کریں
    جرائم بر خلاف مال کی درخواستوں پر فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز یقینی بنائیں۔
    آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان
    آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر،سیکیورٹی اور کرائم کنٹرول کے بارے میں ایک ویڈیو لنک اجلاس آر پی او دفتر میں منعقد ہوااس اجلاس میں چاروں اضلاع کی ماہ فروری2021کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے بروقت انسدادی کاروائیاں کریں۔کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے معاملات میں بھی خاص طور پر دلچسپی لیں حساس تنصیابات کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیں اور ان کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔اپنے اپنے اضلاع کی سیکیورٹی برانچ کو مزید متحرک کریں۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے ان کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائیں ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کو جلد گرفتار کریں۔مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈز پولیس کمپیوٹرآئزیشن میں فیڈ کریں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں ان کا فیملی ٹری اور ٹریول ہسٹری چیک کریں۔ان کی جائیداد بمطابق ضابطہ قرق کروائیں۔جرائم بر خلاف مال والی درخواستوں جن میں ملزمان نا معلوم ہوں پر فوری ایف آئی آرز کا اندراج یقینی بنائیں آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے مزید کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔پکار 15کی کالز پر ریسپانس ٹائم مزید بہتر کریں۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھیں اضلاع میں وقوع پذیر ہونے والے سنگین نوعیت کے واقعات کے بارے میں ضلعی پولیس افسران فوری طور پر آگاہ کریں تمام ماڈل پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کو ایس او پی کے مطابق مزید بہتر بنائیں۔سرگودھا ریجن میں جن پوائنٹس پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے وہاں پر زیادہ نفری لگا کر ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کریں
    آر پی او سرگودھا ریجن