Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ٹراما سنٹر کی صورتحال ابتر

    ٹراما سنٹر کی صورتحال ابتر

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنیٹر میں عملہ اور ڈاکٹرز نے مریضوں سے ناروا سلوک اختیار کر رکھا ہے جبکہ مریضوں سے مہنگی ادویات بازار سے منگوائی جا رہی ہیں ایمرجنسی میڈیکل آئی سی یو میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز کا موبائل پر مصروف رہنا معمول بن گیا مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے لواحقین ان کے ترلے کرنے پر مجبور ہو گئے جبکہ دوسری طرف گزشتہ رات ایمرجنسی وارڈ میں موجود واحد بلڈ پریشر چیک کرنے والی مشین خراب ہونے کے باعث مریض ایمرجنسی میڈیکل آئی سی یو وارڈ اور ایمرجنسی کمرے کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے تو بعد ازں ڈیوٹی ڈاکٹر نے آئی سی یو وارڈ کی مشین دے دی اس صورتحال پر شہری حلقے اور مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے

    انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹراما سنیٹر میں مریضوں کے لیے سہولیات کا فقدان ہو گیا،ایمرجنسی ٹراما سنیٹر میں آنے والے مریضوں سے ڈیوٹی ڈاکٹر ز ادویات باہر سے منگوانے لگے جبکہ میڈیکل ایمرجنسی آئی سی یو میں موجود ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز دھڑلے سے موبائل فون پر مصروف رہنے لگے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مریضوں کے لواحقین میڈیسن لگوانے کے لیے سٹاف کو بار بار منت سماجت پر مجبور ہو گئے اسی طرح گزشتہ رات بلڈ پریشر مشین خراب ہونے کے باعث مریض دو گھنٹے تک بلڈپریشر چیک کروانے کے لیے ایمرجنسی میڈیکل آئی سی یو اور ایمرجنسی کمرے کے چکر لگاتے رہے جس پر مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔

  • گھوٹکی ٹرین حادثے میں شیخوپورہ کے چار افراد لقمہ اجل

    گھوٹکی ٹرین حادثے میں شیخوپورہ کے چار افراد لقمہ اجل

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )گھوٹکی ٹرین حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والے شیخوپورہ کے ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل چاروں افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،ورثاء دھاڑئے مار مار کرروتے رہے،شوہر اہلیہ اوردونوں بیٹیوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لمب والے قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا
    بدقسمت خاندان کے افراد دودن بعد سالی کی ہونے والی شادی میں شمولیت کے لیے ایک سال بعد شیخوپورہ واپس اپنے گاؤں آرہے تھے کہ ٹرین حادثہ میں جان بحق ہوگئے خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔تفصیلات کے مطابق متوفی آصف اپنی بیوی رمضانہ بی بی اور دوکمسن بیٹیوں ساڑھے تین سالہ میرب اورر سات سالہ نورفاطمہ کے ساتھ عرصہ ایک سال سے کراچی میں رہایش پذیر تھا آصف لکڑی کا کام کرتا تھا اور اپنے بیوی بچوں کے پیٹ پالنے کے لیے کراچی میں ہی عارضی رہایش پذیرتھا جو دو روز بعد شیخوپورہ میں اپنی سالی کی شادی میں شمولیت کے لیے گھر واپس آرہے تھے کہ ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئے

    چاروں کی لاشیں شیخوپورہ میں پہنچنے کے بعد نماز جنازہ ادا کردی گئی ہیں،بچوں کے دادا دادی اورعزیزواقارب پر اچانک ٹوٹنے والی قیامت کے بعد علاقہ میں سوگ کا عالم ہے۔

  • نامعلوم افراد نے تاجر کو زخمی کر دیا

    نامعلوم افراد نے تاجر کو زخمی کر دیا

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ لاہور روڈ پر 2مسلح موٹر سائیکل سواروں نے آئرن سٹور میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے تاجر شدید زخمی ڈی ایس پی سٹی،ایس ایچ او بی ڈویژن اور اے ایس آئی غلام مرتضی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مضروب کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جہاں پر اسکو طبی امداد کے بعد آرتھو پیڈ ک وارڈ میں منتقل کردیا گیا
    ابتدائی معلومات کے مطابق تاجر عارف رامے اپنے آئرن سٹور پر کام میں مصروف تھاکہ اچانک ہی دومسلح افراد دکان میں گھس گئے جنہوں نے عارف رامے پر گولیاں چلا دی اس دوران فائر مس بھی ہوئے لیکن دو گولیاں عارف رامے کے دائیں بازوں اورایک ٹانگ میں گھس گئی جس سے وہ لہولہان ہوگیا پولیس کے مطابق وقوعہ بارہ بجکر20منٹ کے قریب ہوا تاجر عارف رامے کرسی پربیٹھا ہوا تھا اور دکان میں موجود ملازم سے باتیں کررہاتھا کہ اچانک ہی دو مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے جنہوں نے آنافاناً چار گولیاں عارف رامے پر چلادی گولیاں لگتے ہی عارف رامے کرسی سے زمین پر گر گیا اور ملزمان مردہ حالت میں سمجھ کر فرار ہوگئے

    عارف رامے کومضروبی حالت میں دوبارہ اٹھ کر دکان کے باہر گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی واقعہ میں ملزمان کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے مضروب کی جانب سے دی جانے والی تحریری درخواست کی روشنی میں مقدمہ کا اندارج ہوگا کیونکہ واقعہ ڈکیتی یالوٹ مار کانہیں کسی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی

    گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )سرحدی آبادی نارنگ منڈی کے علاقہ شریف پورہ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی درندہ صفت عزیز نوجوان نے کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالامتاثرہ بچی کے والدین کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی
    مقدمہ مدعی عمران کے مطابق صابر علی چار سالہ کمسن بیٹی کومل کو ٹافیاں لیکر دینے کے بہانے فصل جوار کے ساتھ زیر تعمیر بلڈنگ میں لے جاکر اس سے بداخلاقی کررہاتھا ہم رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں جارہے تھے کہ اچانک ہی ہمیں چیخ وپکار کی آوازیں آئیں رات کی تاریکی میں جب موبائل کی لائٹ جلا کر ہم زیر تعمیر مکان میں گھسے تو ملزم صابر اپنی شلوار پکڑ کر وہاں سے بھاگ گیا اورہم بچی کو لیکر تھانہ پہنچ گئے جہاں پرڈیوٹی اہلکارنے بچی کے میڈیکل لیگل کے لیے فی الفور بچی کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • خوبرو خواجہ سرا نوجوانوں کو گمراہ کرنے لگے

    خوبرو خواجہ سرا نوجوانوں کو گمراہ کرنے لگے

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے)بتی چوک میں خواجہ سراوں کے ڈیرے،رات بھر خوبرو حسیناوں کا روپ دھار کر گوجرانوالہ اور لاہور روڑ پر کھڑے ھو کر راھگیروں کو گمراھ کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق بتی چوک خواجہ سراوں کا گڑھ بن چکا ہے جنہیں بھاری کرایہ کی خاطر بعض لوگوں نے اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے ھیں جنہیں ان خواجہ سراوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے اڈے بنا رکھا ہے
    ذرائع کےمطابق ان خواجہ سراوں کے پاس مشکوک جرائم پیشہ اسلحہ بردار افراد کو مختلف اوقات میں آتے جاتے دیکھا گیا ھے ان خواجہ سراوں کے زیر استعمال مکان مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس والوں کے بھی رابطوں میں ھیں جس وجہ سے ان کو آج تک کسی نے پوچھا تک نہیں ھے یہ ڈیرے جرائم پیشہ افراد کیلیے بھی محفوظ پناھ گاھیں بنے ھوے ھیں بتی چوک کی قریبی مارکیٹوں کے اوپر دور دراز سے آئے ھوے لوگ ملوں میں ملازمتیں کرتے ھیں جو بعض ڈکیتی جیسی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ھیں جن کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برامد ھو چکا ھے شہریوں نے
    شہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر نے دیا اہم پیغام

    ڈپٹی کمشنر نے دیا اہم پیغام

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے )ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے اپنے گھروں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،تمام سرکاری محکمے سرویلنس کا عمل تیز کریں اور دفاتر کی عمومی صفائی کو یقینی بنائیں
    انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے ہونے والے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ، چیف آفیسر تحصیل کونسل اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی انہوں نے افسران پر زوردیا کہ وہ دفاتر کی مکمل صفائی کو یقینی بنائیں اور کہیں بھی صاف یا گندہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں انہوں نے عوام میں ڈینگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے آگہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنا نہ ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ مختلف مارکیٹوں،کھلی جگہوں،قبرستانوں،پارکس اور دوسرے پبلک مقامات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں تا کہ ڈینگی کے خطرے کو روکا جائے
    انہو ں نے سرکاری محکموں کے افسران سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں ہونے والی تمام اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر بھی اپ لوڈ کریں۔

  • ٹیلر ماسٹر کا انصاف نہ ملا

    ٹیلر ماسٹر کا انصاف نہ ملا

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے ) تھانہ بھکھی پولیس نے کدلتھی ”ڈھایا موڑ“ پر سود خوروں کے ظلم و ستم کا شکار ہونے والے ٹیلر ماسٹر کی درخواست پر تاحال کوئی کاروائی نہیں کی حالانکہ ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ٹیلر ماسٹر محمد افضل کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا مگر ایس ایچ او طلعت محمود نے روائتی تساہل سے کام لیتے ہوئے متاثرہ ٹیلر ماسٹر کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ پہلے ملزمان کو گرفتار کرلوں پھر مقدمہ درج کرلیا جائے گا،ٹیلر ماسٹر محمد افضل نے بتایا کہ درخواست کے بعد سود خور سعد مرالی اور اسکی خاتون ایجنٹ اسے شدیدحراساں کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پولیس کو مینج کرلیا ہے اب تم درخواست کا نتیجہ بھگتو گے، واضح رہے کہ ٹیلر ماسٹر نے اپنے گھر سے کپڑے چوری ہونے کا نقصان پورا کرنے کی خاطر 50ہزار روپے سود پر لئے تھے اور سود خوروں نے اسکے بدلے اسکے گھر سے نئی موٹر سائیکل اور فریج اٹھالی تھی اور مسلسل ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں، سود خور کے ہاتھوں ستائے ٹیلر ماسٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی درخواست پر کاروائی کروا کر اسے تحفظ فراہم کریں۔

  • باپ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرتا رہا

    باپ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرتا رہا

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے) نہ زمین پھٹی نہ ہی آسمان ، تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ ڈبلیو بلاک میں جنسی ہوس نے سگے باپ کو اندھا کردیا
    ملزم 16سالہ بیٹی سے کئی ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔
    بیوی عفت شاہین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا
    پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیوی نے شوہر وقاص کوبیٹی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا لیا
    ملزم وقاص احمد پانچ بچوں کا باپ ہے اور اپنی سب سے بڑی بیٹی سماریہ سے زیادتی کرتا تھا

  • معروف شادی ہال آگ میں جل گیا

    معروف شادی ہال آگ میں جل گیا

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے)
    شہر کا معروف شادی ہال آگ لگنے کی وجہ جل کر راکھ ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق پنجاب مارکی ہاؤسنگ کالونی بائی پاس چوک لاہور روڑ پر مارکی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی-
    آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہے-
    ریسکیو 1122 کی 3 فائر وہیکلز، 1 اسپیشل ریسکیو وہیکل اور 1 ایمبولینس آگ بجھانے میں مصروف ہیں

    آگ لگنے سے ہاؤسنگ کالونی ہر دھویں کے شدید بادل بن گئے جس سے لوگوں میں خوف بڑھ گیا

  • شادی والے گھر ڈکیتی،پولیس لا پرواہ

    شادی والے گھر ڈکیتی،پولیس لا پرواہ

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) شیخوپورہ کے علاقے کوٹ حسین میں شادی کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو خوشیوں سمیت گھر کا سامان لوٹ کر فرار، فرلانگ دور کھڑی پولیس کی وین مدد کو نہ پہنچی
    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کونہ کھوہ منڈیالہ روڈ کوٹ حسین میں مکھن گجر کے یہاں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اٹھارہ کے قریب ڈاکو گھر میں گھس آئے اور شادی کی خوشیوں کو ستیاناس کرتے ہوئے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے
    محض فرلانگ بھر کے فاصلے پر کھڑی پولیس کی وین بھی مدد کو نہ پہنچ سکی
    گھر والے فریاد لے کر پولیس کے وین کے پاس گئے تو اے ایس آئی تھانہ صدر نذیر احمد ڈھلوں نے فریادی کو ہی زدوکوب کرتے ہوئے پولیس وین میں بٹھا لیا
    متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی نگرانی میں ڈاکووں کو لوٹ مار کا موقع فراہم کرتے ہوئے محفوظ فرار کا راستہ فراہم کیا
    متاثرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کم کرنے کی خاطر مناسب اقدام کئے جائیں اور ان کی شادی کی خوشیاں تباہ کرنے والے ڈاکووں کو جلد از جلد گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے