Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرائے بڑھا دئے

    ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرائے بڑھا دئے

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر) ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایوں میں از خود اضافہ مسافروں کیلئے درد سر بن گیا، ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ سے فوری نوٹس لینے اور از خود کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر چلنے والی چھوٹی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سمیت شیخوپورہ سے دیگر اضلاع کو جانے والی مسافر بسوں کے کرایہ جات میں ٹرانسپورٹرز کی طرف سے من مرضی کا اضافہ کردیا گیا ہے جس پر شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے
    جن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایہ جات میں من مرضی کا اضافہ کرکے مسافروں کو استحصال کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھٹی حاصل ہے جبکہ پرائیویٹ مسافر گاڑیوں کا عملہ اعتراض اٹھانے والے مسافروں سے ناروا سلوک روا سمیت انہیں تضحیک کا نشانہ بناتا ہے جس سے گاڑیوں کے عملہ اور مسافرو ں کے مابین لڑائی جھگڑوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں اور شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں خصوصاً غریب مسافروں کی مشکلات شدید بڑھ گئی ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ مسافر گاڑیوں کی فٹنس بھی چیک نہ کی جارہی ہے جس سے آئے روز حادثات بھی رونما ہورہے ہیں، مسافروں اورشہری و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایہ جات میں از ود اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافرو ں کو لاحق تشویش اور جاری مالی استحصال کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

  • سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منظور احمد ملک نے ضلع شیخوپورہ کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سکول کے گیٹ سے لے کر کلاس رومز تک COVID 19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں سکول کے طلبہ و طالبات اور سٹاف فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ہر حال میں کریں۔ COVID19 اور انسداد ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سکول کے مین گیٹ اور سکول کے احاطہ میں بینرز لگائے جائیں ۔ہر سکول کا صفائی کا نظام ہر لحاظ سے بہترین ہو ۔سکول کی عمارت کی چھتوں، پانی کی ٹینکی اور واش رومز کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے
    طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں کی بندش کے دوران ان کا ہونے والا تعلیمی نقصان کور ہو سکے ۔ سکول کے ٹیچرزسکول لگنے سے 15 منٹ پہلے آ ئیں اور چھٹی کے 15 منٹ بعد سکول سے جائیں اور ۔سکول میں موجود تمام ریکارڈ کی فوری طور پر جلد بندی کروائی جائے

  • سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منظور احمد ملک نے ضلع شیخوپورہ کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سکول کے گیٹ سے لے کر کلاس رومز تک COVID 19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں سکول کے طلبہ و طالبات اور سٹاف فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ہر حال میں کریں۔ COVID19 اور انسداد ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سکول کے مین گیٹ اور سکول کے احاطہ میں بینرز لگائے جائیں ۔ہر سکول کا صفائی کا نظام ہر لحاظ سے بہترین ہو ۔سکول کی عمارت کی چھتوں، پانی کی ٹینکی اور واش رومز کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے

    طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں کی بندش کے دوران ان کا ہونے والا تعلیمی نقصان کور ہو سکے ۔ سکول کے ٹیچرزسکول لگنے سے 15 منٹ پہلے آ ئیں اور چھٹی کے 15 منٹ بعد سکول سے جائیں اور ۔سکول میں موجود تمام ریکارڈ کی فوری طور پر جلد بندی کروائی جائے

  • ڈی پی او شیخوپورہ تبدیل

    ڈی پی او شیخوپورہ تبدیل

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے) ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کو تبدیل کر دیا گیاہے۔ایس پی انویسٹی گیشن آصف امین کو ڈی پی او شیخوپورہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔اور غلام مبشر میکن کواے آئی جی انسپکشن پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے

  • رشوت لیتا پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

    رشوت لیتا پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) سول جج رانا محمد سہیل کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لیاقت چوک میں واقع ایک بریانی شاپ میں گاہکوں کے روپ میں بیٹھ کر میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے پٹواری اکمل حسین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کی جیب سے نشان زدہ دس ہزار روپے مالیت کے نوٹ برآمد کر لیے بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے ایل ڈی اے سے علیحدہ ہو جانے کے بعد بلدیاتی اداروں میں نقشہ جات پاس کرنے کی رشوت بڑھ گئی ہے آبادی ہاؤسنگ کالونی کے ایک شخص اویس افضال نے اپنے مکان کا نقشہ پاس کروانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے پٹواری اکمل حسین سے رابطہ کیا تو اس نے 35 ہزار روپے میں سودا طے کیا اور پانچ ہزار روپے فوری طور پر لے کر باقی رقم میں سے دس ہزار روپے گزشتہ روز دینے کا وعدہ لیا جس کے بارے میں اویس افضال نے محکمہ اینٹی کرپشن کو آگاہ کر دیا جس کے سرکل آفیسر چوہدری محمد ناصر چٹھہ کی استدعا پر ڈسٹرکٹ جج نے سول جج رانا محمد سہیل کو اس کی نگرانی پر مامور کیا

  • شہر کے گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اصافہ

    شہر کے گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اصافہ

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے )گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ بدستورجاری مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا،تھانہ بھکھی کے علاقہ قذافی نگر میں دن دیہاڑئے 2مسلح افراد دن دیہارئے محنت کش یاسین کے گھر میں سولر پلیٹ مکینک کے روپ میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر یاسین کی اہلیہ پر تشدد کرتے ہوئے24ہزار روپے کے قریب نقدی اورطلائی بالیاں،ٹاپس اورکوکے اتروالیے
    گھر میں موجود یاسین کی اہلیہ شازیہ بی بی اوراسکی بیٹی کومزید ھراساں کرنے کے لیے گھر میں جواں سالہ بچی کو پکڑ کر اس کو کمرے میں لے گئے ممتا اپنی بیٹی کی عزت بچانے کے لیے جب آڑئے آتے ہوئے کمرئے میں گئی تو ملزمان نے پسٹل کے بٹ کندھے پرمارتے ہوئے ایک فائر دیوار اور ایک فرش پر کرکے خاتون اور اسکی بیٹیوں اورکمسن بیٹے کو خوف زدہ کرتے ہوئے سیف کی چابیاں مانگتے رہے
    گھر کے دروازے پر دستک ہونے سے مارے خوف کے ملزمان نے خواتین اورتین بچوں کو لیٹرین میں بند کرکے دروازہ بند کردیا اور فرار ہوگئے خواتین نصف گھنٹہ تک لیٹرین میں محصور رہنے کے بعد دروازے کوتوڑ کر باہر نکل آئے بھکھی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے

    تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ ڈیرہ کیر والا کے قریب 2مسلح افرادڈاکوؤں نے محنت ک وسیم کو یرغمال بنا کر 20ہزار روپے نقدی،اسی تھانہ کی حدود سے 2مسلح عمران سے10ہزار روپے نقدی،موبائل فون،سٹی مریدکے کے علاقہ آٹوشاپ پر 2مسلح ڈاکوؤں نے راشد نامی دکاندار کو یرغمال بنا کرنقدی موبائل،اسی تھانہ کی حدود دآموانہ روڈپر3مسلح ڈاکو عثمان سے نقدی،موبائل فون،تھانہ ہاوسنگ کالونی کی حدود میں واقعہ پیٹرول پمپ کے قریب2مسلح ڈاکوعابد سے نقدی موبائل فون،تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر بیرنگ کی دکان میں گھس کر علی نامی دکاندار کویرغمال بنا کر3لاکھ روپے نقدی،موبائل،تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ جنڈیالہ روڈپر3مسلح نعمان سے اسکی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل،نقدی موبائل فون،اسی تھانہ کی حدودمحلہ رام گڑھا میں 2مسلح ڈاکو راہگیر عرفان سے نقدی موبائل فون،تھانہ فیروز والہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں 3مسلح اسلم نامی محنت کش سے نقدی موبائل فون،راوی ریان کے قریب3مسلح افرادتاجر سے8لاکھ روپے،چھین کرلے گئے،صدر فاروق آباد تھانہ کے باہر سے نامعلوم چوراسامہ نامی نوجوان کی موٹرسائیکل،اڈا شرقپور شریف سے ذوالفقار کی موٹرسائیکل،شیخوپورہ ٹراما سینٹر سے کاشف کی موٹرسائیکل،بی ڈویژن کے علاقہ مدینہ پارک سے عدنا کی موٹرسائیکل،اے ڈویژن کے علاقہ بھکھی روڈ سے ارسلان کی موٹرسائیکل نامعلوم چوروں کا گروہ لے اڑئے۔

  • خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت صفائی کا عمل جاری

    خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت صفائی کا عمل جاری

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں ”خدمت آپ کی دہلیزپر” پروگرام جاری ہے”خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کا عمل بھر پور انداز سے جاری ہے جس پر شہری مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور خوش آئند قرار دے رہے ہیں

    ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مزید کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر ”پروگرام کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے”خدمت آپ کی دہلیز پر ”ایپ میں شہریوں کی جانب سے اب تک 71 شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے شہریوں کی 50 شکایات کو فوری حل کر دیا گیا ہے ”خدمت آپ کی دہلیز پر ”پروگرام کے حوالے سے اب تک 8550 سرگرمیاں کی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 2000 کے قریب سرگرمیاں سر انجام دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر ”تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی کا عملہ صفائی متحرک ہے اور عوام کو ”خدمت آپ کی دہلیز پر ”پروگرام کے ذریعے بہترین میونسپل سروس کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ضلع کی عوام سے اپیل کی ہے کسی بھی جگہ صفائی کے حوالے سے مسئلہ ہو تو فوری ایپ پر اندراج کروائیں۔

  • تجار کا موٹروے ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ نصب کرنے کا مطالبہ

    تجار کا موٹروے ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ نصب کرنے کا مطالبہ

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے) شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موٹر وے ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ سسٹم کو بحال کرے کیونکہ ان ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں سے نہ صرف مسافروں بلکہ ملکی صنعت و معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے صنعتکاروں اور ٹریڈرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ٹول پلازوں پر بوتھ کا اضافہ سے مسائل کا حل نہ ہے

    ایم ٹیگ کے سسٹم سے نہ صرف حکومت کو ایڈوانس آمدن حاصل ہوگی بلکہ اس سے ٹول پلازوں پر گاڑیوں کے بہاؤ میں بہتری آئے گی، شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں منظور الحق ملک، امجد نذیر بٹ، حاجی میاں محمد شفیق اشرفی، الحاج لالہ عبدالوحید شیخ، حاجی غلام نبی ورک، ملک اعظم بابر، طارق اقبال مغل، عادل محمود اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جس طرح جی ٹی روڈ پر ٹول پلازوں میں ای ٹیگ سسٹم کی وجہ سے دو علیحدہ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں گاڑیاں رکے بغیر وہاں سے آسانی کے ساتھ گزر جاتی ہیں اسی طرح موٹرویز کے ٹول پلازوں پر بھی ایم ٹیگ کا سسٹم بحال کرکے مسافروں اور بالخصوص ضلع شیخوپورہ کی صنعت سے تعلق رکھنے والے صنعتکار وں کو بھی اس سسٹم سے ریلیف حاصل ہوگا اور وہاں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کا بھی خاتمہ ہوجائے گا

    اس سسٹم سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا، موٹرویز کی تکمیل کے وقت یہ سسٹم شروع کیا گیا تھا جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کردیا گیا جس سے لاہور، اسلام آباد اورسیالکوٹ سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے صنعتکاروں اور ٹریڈرز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، ایم ٹیگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے اب مسافروں اور صنعتکاروں کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر ٹول پلازوں سے گزرنا پڑ رہا ہے جو ایک طرف وقت کا ضیاع بھی ہے تو دوسری طرف اس سے موٹروے ایڈوانس ریونیو سے محروم ہوگیا ہے لہذاٰہمارا وزیر اعظم سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اس سسٹم کو فی الفور بحال کرنے کا اقدام اٹھائیں۔

  • محکمہ لوکل گورنمنٹ کا ایس ڈی او بنا رشوت خور

    محکمہ لوکل گورنمنٹ کا ایس ڈی او بنا رشوت خور

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخوپورہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی کا قائم مقام ایس ڈی او ترقیاتی کاموں پر کمیشن کے حصول کیلئے پروفیشنل ٹھیکیداروں کیلئے درد سر بن گیا ورک آرڈر سے لیکر بلنگ تک بلاجواز اعتراضات لگا کر کمیشن کی مد میں رشوت طلب کررہا ہے جو ٹھیکیدار اسکی ڈیمانڈ کے مطابق رشوت نہ دے اسکے ترقیاتی بل کے کام پر اعتراضات لگا دیتا ہے جس پر ٹھیکیدار سراپا احتجاج بن گئے اور سیکرٹری کوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ قائم مقائم ایس ڈی او سب انجینئر خواجہ ظہیر الدین کو فی الفور تبدیل کیا جائے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سب انجینئر خواجہ ظہیر الدین نے اثر و رسوخ کی بناء پر ایس ڈی او کی تبدیلی کے بعد قائم مقام ایس ڈی او کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے مختلف حیلوں بہانوں سے ٹھیکیداروں سے ادھار پیسے مانگنا بھی اس کا مشغلہ بن چکا ہے اور جب ٹھیکیدار ادھار کی رقم کا تقاضا کریں تو پھر انہیں بلیک میل کرتا ہے مذکورہ سب انجینئر گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے جو کہ سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے

    ترقیاتی منصوبوں پر 6سے 7فیصد کمیشن ڈیمانڈ کرتاہے اور پھر ورک آرڈر جاری کرنے کے بدلے میں بھی دو فیصد کمیشن لے رہا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی کاموں کے بل پاس کرنے پر بھی 2فیصد کمیشن لیتا ہے اس طرح محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی میں کمیشن کی شرح 25فیصد سے بڑھ چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انجینئر خواجہ ظہیر الدین کے پاس نارنگ منڈی کے چارج ہے اگر وہاں ترقیاتی اسکیموں کی فزیکل چیکنگ کروائی جائے تو بعض کاموں پر بوگس ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام بھی تخمینہ کے مطابق نظر نہیں آئیں گے اس سلسلہ میں مذکورہ قائم مقام ایس ڈی او کا موقف لینے کیلئے دفتر پہنچے تو وہ میڈیا کو دیکھتے ہی اپنی لگژری گاڑی میں بیٹھ کر آناً فاناً غائب ہوگیا۔

  • تاجر لٹتا رہا،تفتیشی رقم بٹورتا رہا

    تاجر لٹتا رہا،تفتیشی رقم بٹورتا رہا

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے)گزشتہ ایک سال کے دوران تین مرتبہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے شرقپور روڈ کے تاجر آصف علی نے وزیر اعلیٰ سردار عثما ن بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس کی نااہلی و غفلت کا نوٹس لیکر اسکی دکان پر ڈکیتی کی تین وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم دیکر اب تک ہونے والے 15لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان کی برآمد کروائیں اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے

    ڈکیت گینگ مختلف ذرائع سے انہیں ڈرا دھمکا رہے ہیں جس کا پولیس کو بتایا گیا مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہورہی تین روز قبل بھکھی میں بھی اسکے بھائی راشد کی دکان پر تین ڈاکوؤں نے 72ہزار روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر اسکے بھائی کو زخمی کردیا اس سے قبل تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ شرقپور روڈ پر ڈاکوؤں نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے اور دوسری واردات میں سات لاکھ روپے کا سامان لوٹا جن کے مقدمات درج ہوچکے ہیں مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس انکے ساتھ ہونے والی ایک واردات کا بھی سراغ نہیں لگا سکی بلکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے تفتیشی ان سے متعدد مرتبہ پیسے بھی بٹور چکے ہیں

    تھانہ سٹی اے ڈویژن میں ایک مقدمہ میں ملزمان کی نشاندہی کی مگر تفتیشی نے مک مکا کرکے انکی گرفتاری ڈالنے کی بجائے چھوڑ دیا تاجر آصف نے پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسکے ساتھ واردات کرنے والے ڈاکوؤں کے گروہ کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو وہ اپنی دکانوں کو تالے لگا کر چابیاں ڈی پی او کو پیش کردیں گے اور پھر ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، تاجر سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرنے کے باوجود ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں جنہیں تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی یقینی نہیں بنائی جارہی۔