Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ میں کرونا کے دو مریض جاں بحق

    شیخوپورہ میں کرونا کے دو مریض جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج کورونا پازیٹیو کے 2 مریض انتقال کر گئے ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے جو تمام آکسیجن پر ہیں دریں اثناء کرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ وارث شاہ ایڈوٹوریم کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

    ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے کورونا ویکسین سنٹر کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ویکسین سنٹر کے نگران ایڈمن آفیسر محکمہ صحت چوہدری شاہد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سنٹر میں اب تک کورونا ویکسین کی 48 سو ڈوز 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جاچکی ہے اور 16 ہزار افراد کی نئی رجسٹریشن ہوچکی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کورونا ویکسین سنٹر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک اور رات 9 بجے سے 1بجے تک کھلا رہتا ہے۔

  • تحریک لبیک کے کتنے کارکن مزید ہوئے گرفتار

    تحریک لبیک کے کتنے کارکن مزید ہوئے گرفتار

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مزید 40 علماء کرام اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر کے 30 روز کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کر دیا ہے جس کے بعد اس جیل میں نظر بند کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے جن میں زیادہ امام مسجد علماء کرام اور حفاظ کرام ہیں

    نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے محکمہ پولیس کے مطالبے پر جاری کیئے ہیں ڈسٹرکٹ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے بھیجے جانے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کی تعداد بھی 34 ہوگئی ہے جیل کے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے اب تک 150 کارکنوں کو اوکاڑہ اور ساہیوال کی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

  • شیخوپورہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    شیخوپورہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ روڈ پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ،انتظامیہ اور پولیس نے چپ سادھ لی۔
    تفصیلات کے مطابق جنڈیالہ روڈ پر ہفتہ وار دو روزہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جمعہ کے روز تمام کاروباری مراکز کھلے رہے ، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی،

    حکومتی ایس او پیز کی بھی کھلی خلاف ورزیاں جاری رہیں، یہی وجہ ہے کے شیخوپورہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے

    یادر رہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں شیخوپورہ میں جمعہ اور ہفتہ کے دن لاک ڈاؤن ہوتا ہے۔ شیخوپورہ کے تاجر حضرات کی اپیل پر ڈپٹی کشمنر نے حکومت پنجاب کو مراسلہ لکھا تھا جسے پنجاب حکومت نے مان لیا اور نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

    شہر شیخوپورہ میں کرونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے،اب تک کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد پہلی اور دوسری لہر سے کہیں زیادہ ہیں

  • شیخوپورہ کی قدیم درسگاہ میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

    شیخوپورہ کی قدیم درسگاہ میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)شیخوپورہ کی قدیم اور عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ پرانا اڈہ لاریاں میں حفظ و تجوید القرآن اور درس نظامی کی تکمیل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں 52طلبہ میں خطیب دارالعلوم محمدیہ حافظ محمد قسیم شیخوپوری، رئیس الجامعہ حاجی صابر علی، مہتمم جامعہ قاری عبدالحفیظ نے میڈلز، اسناداور شیلڈیں تقسیم کیں

    اس موقع پر قاری القرآن حافظ عبدالرحمن شیخوپوری، شیخ الحدیث قاری انصر محمود، حافظ محمد نعمان، قاری و حافظ محمد افضل، عثمان صابر، عبدالناصرو دیگر علماء، قراء و حفاظ موجود تھے، تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا کہ ہزاروں عام مسلمانوں کی رات بھر کی عبادت سے ایک عالم دین کی نیند افضل ہے علماء اسلام کو اللہ تعالیٰ نے جن درجات سے نوازا ہے ان کے برابر کسی اور کا درجہ نہیں علماء کرام انبیاء علیھم السلام کی علمی میراث کے وارث ہیں نبی کریم ﷺ نے حصول علم کی بار بار تلقین فرمائی اور واضح کیا کہ علم حاصل کرو گود سے لیکر لہد تک، لہذاٰ علم حاصل کرنا افضل ترین عبادت اور ہر مسلمان پر فرض ہے تاکہ وہ جہالت کے اندھیروں سے نجات حاصل کرکے شیطان ملعون کی عیاری اور بہکاوے کا شکار ہونے سے بچ سکے

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ قاری عبدالحفیظ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود جامعہ ہذاٰ نے علمی سفر جاری رکھا ہے یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ دینی میدان میں ملک و ملت کی خدمت کرتے آرہے ہیں، ہر سال ایک بڑی تعداد میں طلبہ یہاں حفظ و تجوید اور درس نظامی کی تعلیم حاصل کرکے ملک بھر میں فیضان علم سے مسلمانوں کو فیضیاب کررہے ہیں، امسال 52 طلبہ نے تعلیم مکمل کی جن میں درس نظامی کے 13، تجوید القرآن کے 15اور حفظ القرآن کے 22طلبہ شامل ہیں،

    شیخ الحدیث قاری انصر محمود نے کہا کہ قرآن و حدیث ہدایت کا سرچشمہ ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کا سامان رکھا ہے جس سے استفادہ کے بغیر راہ فلاح و نجات ممکن نہیں، مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور مورچے ہیں جن میں زیر تعلیم طلبہ حصول علم دین پر بھرپور توجہ دیں۔

  • تعلیم یا کاروبار،مالکان کی موجیں، والدین پریشان

    تعلیم یا کاروبار،مالکان کی موجیں، والدین پریشان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں بڑے نجی تعلیمی اداروں نے نئی کلاسز کے اجراء سے قبل ہی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کردیا تو دوسری طرف سکولز کے سلیبس کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سکولز یونیفارمز بھی مہنگے کردیئے گئے اس صورتحال میں طلبہ کے والدین کی پریشانی بڑھ گئی ہے خصوصاً تنخواہ دار ملازمین پہلے ہی مہنگائی اور بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث گزارہ مشکل سے کررہے ہیں اور اب کورونا کے باعث سکولوں کی بندش کے دوران ہی فیسوں میں اضافہ کرکے چالان فارم بھجوادیئے گئے ہیں

    حالانکہ گزشتہ ایک سال سے ان تعلیمی اداروں کی اکثریت میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں مگر سکولز کی انتظامیہ ہر ماہ متواتر فیسیں وصول کرتی رہی اور بعض اوقات تو مقررہ تاریخ گزر جانے پر جرمانے کے ساتھ فیسیں وصول کی گئیں

    فیسوں میں کئی گناء اضافہ پر محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ بھی ان بااثر تعلیمی اداروں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے، شکایات کے باوجود ان کی کوئی باز پرس نہیں کی جاتی بعض اوقات تو شکایت کرنے والے والدین کے بچوں کو سکولز سے نکال دیا جاتا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث سکولز کے ماہانہ اخراجات میں نمایاں کمی رہی اور بعض سکولز نے تو اساتذہ کی تنخواہیں یا توآدھی ادا کیں یا پھر دی ہی نہیں گئیں مگر بچوں سے فیسیں متواتر وصول کی جاتی رہیں جبکہ بعض سکولز کا سلیبس اور یونیفارمز سمیت سٹیشنری تک اپنی پرنٹ کروارکھی ہے جن کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کرکے انہیں والدین کی پہنچ سے بہت دور کردیا گیا ہے

    والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کسی بھی شعبہ میں موثر پالیسی مرتب کرنے اور عوامی مسائل کے حل میں موثر پیش رفت یقینی بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ تعلیم جیسے اہم شعبہ میں بھی حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہی جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ سکولز انتظامیہ اپنی جیبیں بھر رہی ہے جن کے خلاف فوری کاروائی ناگزیر ہے تاکہ والدین کو اس استحصال سے نجات دلائی جاسکے۔

  • ڈپٹی کمشنر کا اچانک چھاپہ

    ڈپٹی کمشنر کا اچانک چھاپہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے بنیادی مرکز صحت چھاپہ مینارہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں زیر علاج مریضوں کی عیاد ت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں تعینات ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران علاقہ مکینوں کے لئے وافر پولیو ویکسین کا بندوبست رکھا جائے اور علاقہ کا کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نومولود بچوں کو لگنے والے حفاظتی انجیکشن کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے، علاقے کی خواتین کے لئے سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے اور زچگی کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لئے تمام ضروری سہولیات کا بندوبست کیا جائے ۔ اس موقع پر یوسی ایم او زوالفقار علی نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے تمام بنیادی مراکز صحت میں بہترین طبی سہولیا ت کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے بنیادی مرکز صحت چھاپہ مینارہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی

  • موٹروےپولیس ٹریننگ کالج میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات

    موٹروےپولیس ٹریننگ کالج میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی ہدایت پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج، شیخوپورہ میں یومِ پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کا آغا ز صبح قرآن خوانی اورملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا سے کیا گیا۔

    ڈپٹی کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج تیمور خان نے موٹروے پولیس کے دیگر افسران کے ہمراہ یادگار شُہداء پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور شُہداء کے درجات کی بُلندی کے لئے دُعا کی۔بعد ازاں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں قومی پرچم لہراکر سلامی پیش کی گئی۔ مزید تقریبات میں ملی نغمے گائے گئے، یومِ پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی گئیں اوراچھی کارکردگی دکھانے والے زیرتربیت افسران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

    اس موقع پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں موجود زیرتربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان نے کہاکہ روشن پاکستان کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کام کرنا ہوگا موٹروے پولیس کی روایات ایمانداری، مدد کا جذبہ اور خو ش اخلاقی کو اگر تما م ادارے اور عوام اپنا لیں تو پاکستان میں۔ حقیقی معنوں میں ترقی ہوسکتی ہے انہوں نے مزیدکہا کہ موٹروے پولیس کی یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک کے طول و عرض میں تقریبات منعقد کرنے کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم دن رات کی محنت اور لگن سے اس کا جھنڈا اقوامِ عالم میں سر بلند کریں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان نے موٹروے پولیس کے افسران کے ہمراہ یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔

  • موٹروے پولیس کی ایچ ڈی لائٹس کے خلاف مہم شروع

    موٹروے پولیس کی ایچ ڈی لائٹس کے خلاف مہم شروع

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات پر موٹروے ساوتھ زون نے سیکٹر کمانڈر مقصود ڈوگر اور ڈی ایس پی افضل مجید کی قیادت میں ایچ ڈی لائٹس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے قومی شاہرات پر ایچ ڈی لائٹس نظر آنے کی صلاحیت کا متاثر کرتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوسکتے ہیں موٹروے پولیس ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف آپر یشن کر رہی ہے جو ایچ ڈی لائٹس کا استعمال کرتے ہیں موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز سے بھی اپیل کی وہ ان لائٹس کا استعمال ترک کر دیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔

  • ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو کا اچانک دورہ

    ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو کا اچانک دورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ چھٹی کے روز رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر نے آئی سی یو ، سی سی یو وارڈ اور ایمرجنسی ٹراما سینٹر میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیےبہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کی جائے گا۔

  • ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالہ کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالہ کا دورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروزوالہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

    دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والہ کے دورہ کے بعد کرونا ویکسینینش سنٹرفیروز والہ پہنچے اور ویکسینیشن سنٹر میں دستیاب عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کرونا ویکسینیشن سنٹر میں تمام سہولیات کی دستیابی اور بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروزوالہ میں عوام کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں

    ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر خطر ناک ثابت ہو رہی ہے جس سے بچاﺅ کے لئے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروز والہ میں مریضوں کی سہولت کے لئے ماسک ، سینی ٹائزر اور جنریٹر سمیت تمام تر سہولیات میسر ہیں ۔ عوام کو مفت کرونا ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔