Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • قیمتوں کو ہر حال میں کنٹرول کیا جائے گا

    قیمتوں کو ہر حال میں کنٹرول کیا جائے گا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو ہر ممکن طور پر کنٹرول کیا جائے گا
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود, ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ, ڈی پی او شیخوپورہ مبشر میکن, تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ,مجسٹریٹس, پرائس کنٹرول آفیسر اور امن کمیٹی کے ممبران شامل تھے اجلاس میں طے پایا گیا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور من مانی کرنے والے مافیا کو پکڑ کر جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی
    اجلاس میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو ہر ممکن طور پر کنٹرول کیا جائے کسی قسم کی بھی رعایت کی گنجائش نہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ نے تمام متعلقہ محکمہ کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے کہ پرائس کنٹرول کرنے کے معاملے میں کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔۔

  • شیخوپورہ میں پولیو کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا

    شیخوپورہ میں پولیو کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محمد اصغر جوئیہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سی ای او ہیلتھ، اے سی شیخُوپورہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئیے واک بھی کی گئی۔

  • ملازمان ہوئے معروض، ڈی پی او نے سنیں عروض

    ملازمان ہوئے معروض، ڈی پی او نے سنیں عروض

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ غلام مبشر میکن نے پولیس لائن شیخوپورہ میں پولیس افسران وملازمان عرض ومعروض کے سننے کے متعلق دربارکا انقعاد کیا
    دربار کا مقصدپولیس افسران و ملازمان کی محکمانہ وذاتی عرض ومعروض کو سننا اور اس کو حل کرنا ہے۔ دربار میں پولیس افسران و ملازمان سے شیخوپورہ پولیس میں بہتری کے لیے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم لوگوں کو اپنی ڈیوٹی کو اللہ تعالیٰ کی عبادت سمجھ کر ادا کرنا ہے ہمیں اپنے اخلاق کو بہتر کر نے کی ضرورت ہے لوگوں کے درد محسوس کریں لوگوں کے درد کو اپنا درد سمجھ کر ان فوری داد رسی کر یں۔ ڈسپلن کو اپناتے ہوئے اچھی وردی پہنیں دوران ڈیوٹی غیر ضروری باتوں سے احتیاط کریں۔ اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس ملازمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیوٹی میں لاپرواہی کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اس کے علاوہ پولیس ملازمان نے اپنی اپنی عرض و معروض سے آگاہ کیا جس پر ڈپی او شیخوپورہ نے ان کے فوری حل کے لیے احکامات جا ری کیے ۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس افسران و ملازمان کی ویلفیئر کے حوالے سے کہا کہ جہاں جہاں ویلفیر کام ہونے والا ہے اس کو فوری طور پر کیا جانے کے احکامات بھی جاری کیے

  • یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد

    یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شاہین سٹار کبڈی کلب مریدکے کی ٹیم کا مقابلہ یوتھ آف شیخوپورہ کی کبڈی ٹیم سے ہوگا
    عبدالرحمن مظہر پرنسپل عبدالرحمن بن عوف اسلامک سنٹر اور صدر یوتھ آ شیخوپورہ ملک شیرافگن کی زیر صدارت ہونے والے اس میچ میں انعام الحق پرنسپل مسلم ماڈل سکولز، عامر محبوب ایس ایچ او فیروز والہ، مرتضی ڈوگر
    ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن
    چودھری شہزاد علی ورک
    چئیرمین کشمیر کمیٹی،چوھدری ریاض ورک، چوھدری اقبال گھمن، اور ملک خضر حیات مہمانان خصوصی ہوں گے
    ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری یوتھ آف شیخوپورہ محمد فہیم شاکر نے اپنے ایک بیان میں کیا
    ان کا کہنا تھا کہ یوتھ آف شیخوپورہ نوجوانوں کی نمایندہ تنظیم ہے جو نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ملک کی خاطر بروئے کار لانا چاہتی ہے اسی سلسلے میں کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہو سکے

  • نجی سکول کے طالبعلم پر نقاب پوش کا تشدد

    نجی سکول کے طالبعلم پر نقاب پوش کا تشدد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) نجی سکول کے طالب علم پر نقاب پوش فرد کا حملہ، تھپڑوں اور ٹھڈوں سے زخمی کر دیا
    اطلاعات کے مطابق ہاوسنگ کالونی برج والا روڈ پر واقع ایک نجی سکول کے طالب علم زکریا کو ایک نقاب پوش فرد نے تشدد کا نشانہ بنایا
    تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالب علم سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نقاب پوش فرد نے "ہمیں تمہاری شکایات مل رہی ہیں” کہہ کر تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ طالب علم کے بقول اس نے اپنے دفاع میں نقاب پوش کو جوابی تھپڑ بھی مارے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا
    متاثرہ طالب علم کے وارثان نے تھانہ ہاوسنگ کالونی میں اس بابت مقدمہ درج کروانا چاہا لیکن مقامی پولیس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس قدر معمولی بات پر مقدمہ درج کروانے سے تلخی بڑھے گی
    جس پر وارثان نے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ تک رسائی حاصل کی، جس کے بعد مقامی کونسلر کے ڈیرے پر پولیس کی مدد سے معاملے میں افہام و تفہیم کا موڑ آیا اور مقامی پولیس نے نقاب پوش ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کی مدد سے تلاش کر لیا
    سارے واقعے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب تفتیش پر معلوم ہوا کہ متاثرہ طالب علم کے سکول میں رنگ و روغن کرتے لڑکوں نے اسی سکول کے دیگر طلبہ کے کہنے پر نقاب پوش لڑکوں کی مدد سےطالب علم مذکورہ کو پھینٹی لگائی
    کیونکہ دونوں طالب علم ایک ہی ٹیوشن سنٹر پر ٹیوشن لیتے تھے، جہاں آپسی چپقلش نے جنم لیا
    یہ عقدہ کھلا تو سکول انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

  • نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں نئی تعمیرات

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں نئی تعمیرات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    سی پیک کے تحت وسعت پانے والا شاہرات کا جال موٹروے پولیس کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اور موٹروے پولیس میں کثیر تعداد میں بھرتی ہونے والے افسران کی اعلی تربیت ان نئے چیلینجز سے نبردآزما ہونے کے لئے انتہائی اہم ہے۔
    ان خیالات کا اظہار آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں نئے ہوسٹل، ایڈمین بلاک، اکیڈمک بلاک اور میس ہال کی بلڈنگز کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔
    ایڈیشنل آئی جی سنٹرل ریجن زبیر ہاشمی، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم، ڈی آئی جی پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریسٹرکچرنگ سجاد افضل آفریدی،ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور پی ڈیبلیو ڈی اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔
    موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں نئی عمار توں کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی این ایچ ایم پی ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس وطن عزیز پاکستان کا وہ قابلِ رشک ادارہ اور ایک ایسی قابلِ فخر فورس ہے جس نے ایمانداری، خوش اخلاقی اورعوامی مدد کے زریں اصولوں کو اپنا نصب العین بنا کر عوام الناس کے دلوں میں بے پناہ جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ادارے کی بھرپور کوشش ہے کہ اس کے ہر افسر کی اس طرح تربیت کی جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی میں روڑ یوزرز کے ساتھ شائستگی اور خوش اخلاقی کا دامن کسی طور نہ چھوڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ جب ہم اپنے افسران کو مکمل سہولیات کے ساتھ اعلی درجے کی جسمانی، زہنی اور اخلاقی تربیت فراہم کریں گے تو اس کے اثرات فیلڈ میں نمایاں طور پر دیکھے جائیں گے۔ آئی جی موٹروے نے مزید کہا کہ سی پیک کے تناظر میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کے انفرسٹرکچر کو وسعت دینا انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ وہ نرسری ہے جہاں سے تربیت پا کر لو گ ملک کے کونوں کونوں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ آئی جی موٹروے نے ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی وسعت میں تعاون پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ یہ ان کا خواب ہے کہ وہ موٹروے پولیس کی اس تربیت گاہ کو اس مقام پر لے جائیں جہاں اس کا مقابلہ کسی بھی مثالی ادارے سے کیا جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے وہ اور ان کی ٹیم شبانہ روز محنت کرتے رہے گے۔تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈویلپمینٹ پروجیکٹ پر نمایاں کام کرنے والے افسران میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

  • وفاقی وزیر داخلہ پیر اعجاز شاہ کی ننکانہ آمد

    وفاقی وزیر داخلہ پیر اعجاز شاہ کی ننکانہ آمد

    ننکانہ صاحب(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
    صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع ننکانہ کوآرڈینیٹر این اے 118 پیرسرور احمد شاہ موڑکھنڈا میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ کی آمد پر کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے۔

  • وفاقی وزیرداخلہ برگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کا خطاب

    وفاقی وزیرداخلہ برگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کا خطاب

    ننکانہ صاحب(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
    وفاقی وزیرداخلہ برگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے نواحی قصبہ موڑکھنڈا میں مریم ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔
    افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور ،ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک ،سابقہ ڈی سی نبیل جاویدسمیت کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود۔
    عوام سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ترقیاتی کاموں سے ننکانہ صاحب کی عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہیں۔موجودہ حکومت بہترین حکمت عملی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہہ ضلع بھر کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔الحمدللہ حکومت نے کرونا وباءپر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ یہ سب اللہ کی مہربانیاں ہیں۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ سماجی فاصلہ ،ماسک کا استعمال اور ہینڈسینیٹائزر کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
    سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں سابقہ سیاستدانوں نے اداروں کو مکمل تباہ کردیا۔میاں صاحب کو کوئی بیماری نہیں وہ انڈیا کی زبان بول رہے ہیں۔پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے۔بعدازاں موڑ کھنڈا روڈ کا افتتاح کیا۔نئے تعمیر ہونے والے ساڑھے آٹھ کلومیٹر روڈپر3کروڑ 23لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔کھیاڑے کلاں تا موڑکھنڈا تک روڈ کو 4مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔

  • دربار پر 4لاشوں کی برآمدگی

    دربار پر 4لاشوں کی برآمدگی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    بابا بودے شاہ شرقپور روڑ پر سیم سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو سیم سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا- ابتدائی اطلاع کے مطابق بودے شاہ دربار کے قریب سیم میں 4 نامعلوم 1 عورت اور 3 مرد افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں-ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو سیم سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا-

  • تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری

    تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ کالونی،عقب ٹوٹل پمپ گھر کے باہر سے موٹر سائیکل نمبری 6272چوری ہو گئی
    شہری کے مطابق وہ اپنی بہن کے گھر آیا ہوا تھا اور موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر گیا تھا
    آدھے گھنٹے بعد دیکھا تو بائیک موجود نہ تھی
    تھانہ ہاوسنگ کالونی سے تین منٹ کی مسافت ہونے کے باوجود پولیس 30 منٹ تک نہ پہنچی

    شہری کے مطابق تھانے والوں نے سادہ کاغذ پر بیان لیا اور درخواست دینے کے لئے آئندہ صبح آنے کا کہا
    پولیس مکمل طور پر وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے
    اس سے قبل تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقے الف ٹاون میں ڈکیتی کی پے در پے تین وارداتیں ہو چکی ہیں
    جبکہ ہاوسنگ کالونی مین مارکیٹ میں سہیل موبائل شاپ پر بھی لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہو چکی ہے
    اس کے علاوہ بھٹی ڈھلواں میں شہری سے ہنڈا 125 ماڈل موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی گئی تھی
    ان تمام واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس یکسر بے بس ہو چکی ہے