Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ شہر میں 90 فیصد لاک ڈاون

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں 90 فیصد لاک ڈاؤن جبکہ دیہات میں سرعام خلاف ورزی
    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شہر میں آج صبح 9 بجے کے بعد تقریبا 90 فیصد لاک ڈاؤن ہے جبکہ گردونواح کے دیہات لاک ڈاؤن محض 10 فیصد ہے لوگ کاسمیٹکس،کپڑے،موبائل شاپس کھول کر بیٹھے ہیں جبکہ دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کا اکھٹے ہونا ممنوع ہے مگر پھر بھی لوگ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور موٹر سائیکلوں کا بھی گاؤں دیہات میں خوب زور شور ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے لوگ گھروں میں بیٹھنے کی بجائے گلی محلوں میں گھوم پھر رہے ہیں چونکہ پولیس کی جانب سے ابھی دیہی علاقوں میں فلیگ مارچ نہیں کیا گیا اور دکانیں بھی بند نہیں کروائی گئیں اس لئے لوگ سوچ رہے ہیں شاید دیہات میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لہذا ضلعی انتظامیہ اور پولیس دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن یقینی بنائے تاکہ حکومتی منشور کو پورا کیا جا سکے

    تفصیل کے مطابق ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک، بتی چوک، جناح پارک چوک، ٹراما سنٹر چوک میں پولیس کی نفری تعینات ہے جو ڈبل سوری کو روک کر سخت وارننگ دے رہے ہیں لیکن لوگ اس پابندی میں گھر بیٹھنے کی بجائے اس فارغ وقت کو گھوم پھر کر انجوائے کرنا چاہ رہے ہیں جو کہ دفعہ 144 کی صریح خلاف ورزی ہے
    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک اور بتی چوک میں پردیسی مسافروں کا رش ہے جو کہ اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں ہیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جو چند ایک بسیں صبح سے اب تک گزری ہیں وہ سواریوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی اور چھتیں بھی مسافروں سے لدی ہوئی تھیں ان حالات میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ مسافر ان سب سے لاپرواہی برت رہے ہیں
    پولیس موبائلز لوگوں کو اکھٹے ہو کر کھڑے ہونے کی بجائے فاصلے پر رہنے کی تلقین بھی کر رہی ہیں لیکن سب کو اپنی اپنی پڑی ہے انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ انہیں کیا نصیحت کی جا رہی ہے
    رپورٹ محمد فہیم شاکر
    ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی شیخوپورہ

  • صوبائی وزیر نے شہریوں کے مسائل سنے


    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے اقبال پارک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد شہریوں کے مسائل سنے اس موقع پر شہریوں کی طرف سے سب سے زیادہ شکایتیں شہر میں سیوریج سسٹم کی بندش صفائی کے ناقص انتظامات میڈیکل سٹوروں پر منشیات فروشی شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں شدید اضافہ کے بارے کی گئیں شہریوں نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ روزانہ ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے ضرورت ہے کہ اندرون شہر لیاقت چوک لاہور سرگودھا روڈ پر بنے ہوئے خونی یوٹرن کی دونوں سڑکوں پر آئی کیٹس لگوا دیئے جائیں شہریوں نے الزام لگایا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کی طرف سے جاری کردہ پھلوں اور سبزیوں کا نرخنامہ مذاق بنا ہوا اور اس نرخنامہ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں گراں فروشوں نے مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے کرکٹ سٹیڈیم میں کرسیوں کی حالت انتہائی خراب ہے دفتر خزانے کا عملہ حکومت کی طرف سے اشٹام پیپرز مہیاء کیے جانے کے باؤجود اشٹام فرشوں کو اشٹام پیپرز نہیں دے رہا جس کے باعث شہر میں اشٹام پیپروں کی قلت ہے نمازیوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں جس طرح اب ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں پہلے کبھی نہ ہوئی تھی صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ان شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا اور انہوں نے متعلقہ محکوں کو ان شکایات پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی صوبائی وزیر نے بتایا کہ ریلوے پھاٹک محلہ رسول نگر ہر  انڈر پاس بنانے کی تجویز پاکستان ریلویز کو بھیج دی گئی ہے انہوں نے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ اشٹام فروشوں کو اشٹام پیپرز تقسیم نہ کرنے کے مرتکب عملے کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے دریں اثناء صوبائی وزیر عبدالحمید بھٹی کے گھر گئے اور ان کے بڑے بھائی محمد اسلم بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

  • حوالاتیوں نے کی پولیس بارے شکایت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ راؤ عبدالجبار خان سینئر سول جج کریمنل ڈویژن محترمہ آئیشم بن صادق اور جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا معائنہ کیا اور جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کے مسائل سنے اور ان کی مشکلات کا جائزہ لیا متعدد حوالاتیوں نے شکایت کی کہ پولیس انہیں عدالتوں میں پیش نہیں کرتی جس کی وجہ سے ان کے مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ جج نے سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو ہدایت کی کہ ایسے تمام حوالاتیوں کی فہرست 24 گھنٹے میں پیش کی جائے جو تاریخ پیشی پر عدالتوں میں پیش نہیں کیے گئے ڈسٹرکٹ جج نے جیل کے باورچی خانہ ہسپتال اور خواتین بارک کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ اس جیل میں بند ایڈز کے مرض میں مبتلاء ایک درجن سے زیادہ حوالاتیوں کو مکمل طور پر باقی قیدیوں اور حوالاتیوں سے علیحدہ رکھا جائے اور انہیں دوسرے قیدیوں کے ہمراہ عدالتوں میں بھی پیش نہ کیا جائے فاضل جج نے معمولی نوعیت کے 7 حوالاتیوں کو ان کے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا

  • خونیں یو ٹرن انسانی جانیں نگلنے لگا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بد حالی گورنمنٹ لیاقت ہائی سکول چوک میں بنائے گئے بے ہنگم یو ٹرن کے باعث درجنوں جان لیواء حادثات اور ٹریفک کے شہر میں روزانہ درجنوں مرتبہ جام ہونے کے باعث طلباء اور طالبات کے سکولوں میں بروقت نہ پہنچنے اور کئی بار ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں پھنس جانے کے باعث دل کے مریضوں کے جان کی بازی ہار جانے کا معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ راؤ عبدالجبار خان کی عدالت میں پہنچ گیا ہے جبکہ فاضل عدالت نے اس ضمن میں سکول ٹیچر سید شفیق الرحمنٰ شاہ کی انسانی حقوق کی پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ٹی ایم او ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسین ہائی وے کو دو مارچ کو اپنی عدالت میں طلب کر لیا ہے سید شفیق الرحمنٰ شاہ کی پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چوک سے لے کر لاہور روڈ پر چوک تاجدار ختم نبوت تک کسی بھی منصوبہ بندی کے بغیر یوٹرن بنائے گئے ہیں اور اس دو کلومیٹر کے راستے میں تجاوزات کی بھر مار اور ٹریفک کا نظام کنٹرول نہ کیے جانے کی بناء پر درجنوں مرتبہ دن میں ٹریفک بلاک ہوتی ہے جس کے باعث عوام میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے اور لیاقت ہائی سکول چوک کے یوٹرن کے دونوں جانب آئی کیٹس نہ لگائے جانے کی بناء پر کئی جان لیواء حادثات ہو چکے ہیں جس کی شکایت کرنے پر ٹریفک یولیس نے آج تک ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا جنگ آزادی 1857 کے شہداء کی یاد میں بنائے جانے والی پارک کا نام و نشان مٹا دیا گیا ہے اور چوک یاد گار پارک کا یوٹرن بھی بلاوجہ بند کر دیا گیا ہے اور تھانہ سٹی اے ڈویژن چوک کا 50 برس پرانا یوٹرن بھی بلاوجہ ختم کر دیا گیا ہے دن بھر شہر میں کوئی ٹریفک سارجنٹ نظر نہیں آتا اس دو کلو میٹر کے فاصلے پر کئی تعلیمی ادارے اور شفاخانے ہیں جہاں پر ٹریفک کی بندش کے باعث طلباء اور طالبات سکول وقت پر نہیں پہنچ سکتے اور کئی مرتبہ بند ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں پھنس جانے کے باعث دل کے مریض فوت ہوچکے ہیں

  • مضر صحت ونڈا بنانے والی فیکٹری کی نشاندہی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ایک مضر صحت اور ناقص ونڈا تیار کرنے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں ایک سرکاری ادارے نے رپورٹ مرتب کر کے صوبائی حکام کو بھیج دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن نے اس فیکٹری کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے سرکاری ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بعض افسروں کی ملی بھگت یہ فیکٹری تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب چل رہی ہے جہاں پر تیار ہونے والے ونڈا غلہ منڈی شیخوپورہ جاوید نگر بھکھی چوک السعید کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں کی دوکانوں پر فروخت ہوتا ہے اس فیکٹری میں ونڈے کی تیاری میں ناقص غیر معیاری اور زائدالمعیاد اجزاء استعمال کیئے جاتے ہیں جس کے کھانے سے جانور زہرخورا کا شکار ہو کر بیمار ہو جاتے ہیں گاؤں ڈیرہ ڈوگراں کھاریانوالہ کے زمیندار عدیل احمد ڈوگر کی فارم کی 35 گائیں ونڈا کھانے سے بیمار ہوگئی تھیں جن میں سے 13 گائیں ہلاک ہوگئی ہیں اور اس ونڈا سے پالتو جانور بکرے بھیڑ وغیرہ بھی بیمار ہو جاتے ہیں

  • عزیز میمن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ شیخوپورہ کے زیرانتظام سندھ کے سینئر صحافی عزیز میمن کےقتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شیخوپورہ کے تمام صحافی برادری نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کے عزیز میمن کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جاے مزید ان کا کہنا تھا کے یہ سارے واقعات حکومت کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے

  • پتنگ بازوں کی آئی شامت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے پتنگ بازوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی کمپین کے سلسلہ میں ایس ایچ اوتھانہ شرقپورخرم ڈوگر کو ہدایت جاری کی کہ وہ علاقے میں پتنگ بازی کا کاروبار کرنے والے اور اس خونی کھیل میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاریوں کو ہر صورت میں ممکن بنائے۔ جس پرایس ایچ او تھانہ شرقپور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے کی مختلف آبادیوں میں پتنگ بازی کرنے والے اوراس کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا اور اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پتنگ باز ی کا کاروبار کرنے والے اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور دوڑ کی چرخیاں برآمدکرلی۔شرقپور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • حکومت کے احسن اقدام کو سراہنا تو بنتا ہے.

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) حکومت پنجاب نے صوبائی محکموں کے 30 جون 2020 تک ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کی فہرستیں طلب کر لی ہیں اس سلسلہ میں محکمہ ایس اینڈ جی اے کی وساطت سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے چند برس قبل یہ ہدایت جاری کی تھی کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کو اس کی نوکری کے آخری دن ماہانہ پنشن اور تمام سرکاری واجبات کی ادائیگی کا اجازت نامہ دے کر دفتر سے الوداع کیا جائے مگر ان احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اور اب بھی محکمہ اکاؤنٹس کے بعض افسر پنشن کیس پاس کرنے کی بھاری رشوت لیتے ہیں جس کے خلاف ایپکا کی طرف سے کئی بار احتجاج کیا جا چکا ہے اسی طرح بلدیاتی اداروں میں مالی بحران اور بھاری رشوت لینے کے لیے ریٹائرڈ ملازمین اور بلدیاتی اداروں کے ٹیچروں کو کئی کئی سال سے پنشن نہیں مل سکی جن میں سے بڑی تعداد میں بیمار اور معذور ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہیں حکومت پنجاب نے اس بارے میں مسلسل ملنے والی شکایات کا نوٹس لیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ تاخیر کا شکار پنشن کیسوں کے علاوہ 30 جون تک ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین جن میں چھوٹے ملازم اور آفیسرز بھی شامل ہیں کے پنشن کیس تیار کر کے اس کی رپورٹ بھیجی جائے اور ان کیسوں کے بارے میں ابتدائی رپورٹ ڈسٹرکٹ پنشن کیسیز ڈسپوزل کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے اس میں بھی زیر غور لائی جائے

  • ڈی ایچ کیو میں نرسوں کی ہے قلت، مریض ہوئے پریشان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں نرسنگ سٹاف کی شدید کمی ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع شیخوپورہ کی آبادی 25 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے لیے فوری طور پر پنجاب کے کئی دوسرے شہروں کی طرح ایک اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے موجودہ ہسپتال اس وقت 648 بستروں پر مشتمل ہے جہاں قریبی اضلاع سے بھی روزانہ مریض آتے ہیں ان ذرائع کے مطابق اس وقت ہسپتال میں گریڈ 16 کی منظور شدہ نرسوں کی آسامیوں کی تعداد 331 ہے جس میں سے تقریباً 150 آسامیاں خالی ہیں جس کے باعث ان ڈور مریضوں کے علاج کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نرسوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے محکمہ صحت سے اجازت مانگ لی گئی ہے

  • شیخوپورہ میں چوروں کا ہے راج

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ مین بازار میں سینکڑوں شہریوں کی موجودگی میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان ڈاکو ایک خاتون سے اس کا موبائل فون اس وقت چھین کر فرار ہوگئے جب وہ اس پر کال سن رہی تھی خاتون اور چوک سبزی والا کے تاجروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا مگر وہ مین بازار میں تجاوزات کی بھر مار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے