شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے کوآپریٹیو بنک مانانوالہ برانچ کے سابق کیشیئر رفیق قمر کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ اس کیشیئر اور مینجر شہباز علی کے خلاف سال 2014 میں مذکورہ بنک میں کاشتکاروں کے نام پر جعلسازی سے 51 لاکھ روپے کے قرضے سرکاری خزانہ سے نکلوا کر ڈکار لینے کا مقدمہ درج ہوا تھا یہ مقدمہ کوآپریٹیو بنک کے زونل چیف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق ملزم رفیق کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور فراڈ کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ان ذرائع کے مطابق اس مقدمہ کی ابتدائی تفتیش کے بعد اعلیٰ حکام نے مینجر اور کیشیئر کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا دریں اثناء محکمہ آبپاشی کے شعبہ اپر چناب کینال میں 25 کی بجائے 75 درجہ چہارم کے ملازمین کو بھرتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 کلرکوں عبدالستار گوہر نفیس اور لیاقت ڈوگر کی عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع کر دی گئی ہے یہ توسیع اس مقدمہ کے مدعی سابق ہیڈ کلرک اپر چناب کینال اکبر علی کی استدعا پر کی گئی ہے
Category: شیخوپورہ
وفاقی حکومت کو تلاش ہے ایک بیوہ کی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ریلوے کے فوت شدہ ملازم غلام محمد کی بیوہ نذیراں بی بی کو تلاش کر ہی ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ مال کے حکام کی بھی مدد حاصل کر لی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بیوہ نذیراں بی بی کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس کی درخواست دیئے جانے والے موبائل فون نمبر بند ہیں جس کی وجہ سے 6 ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باؤجود بیوہ خاتون سے وفاقی حکومت کا رابطہ نہ ہو رہا ہے جس نے اپنی درخواست میں 6 بی ریلویز کالونی شیخوپورہ کا پتہ درج کیا تھا ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن بیوہ نذیراں بی بی سے رابطہ کرنے کی خاطر تحریری طور پر محکمہ مال کے حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بیوہ نذیراں بی بی سے رابطہ کو یقینی بنایا جائے اور اسے مالی امداد کا چیک وصول کرنے کی خاطر آگاہ کیا جائے اور اس کے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے
نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر کنور عمران سعید خان نے میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں میں تحریک انصاف کی تنظیموں کی گورننگ باڈیز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ مدثر مصطفیٰ خان نے ان ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ان میں شرقپور شریف مانانوالہ فیروز وٹواں کوٹ پنڈی داس جھبراں خانپور نارنگ منڈی کی کمیٹیاں شامل ہیں
یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منایا گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان بھر کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی کشمیر ڈے کے سلسلہ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔یوم کشمیر کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد تحصیل کونسل ہال کمپنی باغ میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیربرائےڈیزاسٹرمنجمنٹ میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس تھے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری،راہنما پی ٹی آئی رانا وحید،کنور عمران سعید، ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)واصف بشیر کھوکھر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مظہر اقبال،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ،جاوید چوہان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق سی ای او ایجوکیشن مسعود اختر صدر شیخوپورہ بار کونسل زاہد سعید سمیت تمام اداروں کے افسران و ملازمین کے علاوہ طلباءاور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہےاور بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیےبڑاخطرہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی بدولت کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیا ہے وزیر اعظم پاکستان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں رواں صدی کا بدترین المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے پچھلے 6ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں خوراک ادویات اور دیگرضروریات کی شدید کمی ہے انہوں نے کہا کہ مودی کو اپنا قبلہ درست کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے نہیں تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی مظالم کے خلاف لڑے گی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری بیٹیاں بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں اجتجاج کررہی ہیں اس موقع پر میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ بھارت کشمیرپر زبردستی تسلط قائم نہیں رکھ سکتاپاکستان ہر فورم پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے بھارت کرفیو ختم کرکے بے گناہ قید شہریوں کو رہا کرے اور مواصلاتی پابندیوں کو فی الفور ختم کرے سمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے مودی نے ہندو ذہنیت کے ساتھ مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے عالمی برادری مودی کے اس اقدام پر نوٹس لے پاکستان کے 22کروڑعوام نے کشمیری بھائیوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے مودی کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔آخر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ تحصیل کونسل ہال سے شروع ہوکر جناح پارک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکانےکشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف پلے کاڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی حکومت مردہ باد اور بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاُنے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی اور لاہور پولی ٹکنیکل انسٹیٹوٹ کے طلباُ نے علامتی زنجیر بھی بنائی۔گوجرانوالہ روڈ پر حادثہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار ٹیوٹا وین ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی-
تفصیل کے مطابق سادہوکی گوجرانوالہ روڑ پر تیز رفتار وین ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی-
اس حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا-شیخوپورہ میں آٹے کا بحران ختم
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کے براہ راست کاروائی کرنے کی بناء پر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آٹا کی مصنوعی قلت ختم ہوگئی ہے اور 20 کلو کا آٹا کا تھیلہ 805 روپے میں جبکہ دس کلو کا آٹا کا تھیلہ 403 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت چند روز قبل 840 تا 850 روپے جبکہ دس کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 420 تا 430 روپے تک پہنچ گئی تھی جس پر ہونے والے عوامی احتجاج پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر نے ڈی ایف سی اور محکمہ خوراک کے دیگر حکام سے میٹنگ کر کے آٹا کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کا لائحہ عمل مرتب کیا اور اے ڈی سی جی نے ہدایت جاری کی کہ تمام فلور ملوں کو ملنے والی سرکاری گندم کی پسائی اور اس سے روزانہ بننے والے 30 ہزار تھیلوں کی ضلع شیخوپورہ میں فروخت کو یقینی بنایا جائے اس دوران فلور ملوں میں سرکاری گندم کی پسائی کی نگرانی کے لیے محکمہ مال کے عملے کی بھی خدمات حاصل کر لی گیں اس کے بعد آٹا کا مصنوعی بحران ختم ہوگیا باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی حکام نے فلور ملوں کے بجلی کے میٹروں کی روزانہ چیکنگ کے لیے لیسکو کے حکام سے مل کر لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے تاکہ سرکاری گندم کا کوٹہ فروخت کرنے والی ملوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جاسکے یاد رہے کہ ضلع شیخوپورہ میں محکمہ خوراک فلور ملوں کو 1375 روپے فی 40 کلو کے حساب سے گندم مہیاء کرتی ہے جبکہ مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 1750 تا 1800 روپے فی 40 کلو ہوچکا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چند مل مالکان گندم محکمہ خوراک سے لے کر آٹا بنانے کی بجائے اسے مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ گندم کی پسائی اور آٹے کی فروخت کی نگرانی کا موجودہ لائحہ عمل جاری رکھا گیا تو ضلع شیخوپورہ میں آٹے کا بحران دوبارہ پیدا نہ ہونے کی توقع ہے جبکہ محکمہ خوراک کے پاس کئی ماہ تک فلور ملوں کو گندم مہیاء کرنے کے ذخائر موجود ہیں
شیخوپورہ مریدکے روڈ پر حادثہ، ایک شخص زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دھیر دا موڑ گوجرانوالہ روڑ پر تیز رفتار رکشہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا –
حادثے میں 1 خاتون ہلاک سمیت 1 شخص زخمی ہو گیا- بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے زخمی مریض اور جاں بحق خاتون کج نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
صوبائی وزیر کی زیر قیادت شیخوپورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن گرین اینڈ کلین پاکستان کو آگے بڑھاتے ہوئے شجر کاری مہم 2020 کا آغاز کردیا گیا
صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس, اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ, پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور دیگر احباب کے ہمراہ ڈی پی سکول میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا شجرکاری مہم کے تحت شہر بھر میں مختلف جگہوں پر پودے لگاے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پودے لگانے کا مقصد ہوا میں آلودگی کے تناسب کو کم کرنا اور آکسیجن کی مقدار کو بڑھانا ہے
صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے جو کہ فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ موسم کی شدت کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کریں گے آخر پر شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود، ضلعی انتظامیہ، صحافیوں اور سکول طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب میں موجود صحافیوں سابق صدر پریس کلب شیخ سہیل احد ،سابق جنرل سیکرٹری اسلام غازی، مصطفی خان، طارق ملک، ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر ،ڈاکٹرخالد محمود و دیگر صحافیوں نے شجرکاری مہم کو خوش آئین اور ماحول دوست قرار دیاٹرین کی ٹکر سے نوجوان زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور سیکشن پر ریلوے پھاٹک کوٹ پنڈی داس پر فیصل آباد سے لاہور جانے والی تیز رفتار ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسے ہوئے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار بارہ سالہ لڑکا سفیان عرفان شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے سول ہسپتال پہنچا دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ریلوے پھاٹک ایک طرف سے کھلا ہونے کے باعث رکشہ اس میں پھنس گیا اور اس پر سوار ڈرائیور سمیت 6 مسافروں نے سامنے ٹرین کو دیکھ کر چھلانگیں لگا کر ٹریک کو کراس کر کے اپنی جانیں بچا لیں تاہم بارہ سالہ سفیان عرفان بر وقت رکشہ سے نہ اتر سکا اور ٹرین کی ٹکر لگنے سے رکشہ سے دور جا گرا اور شدید زخمی ہوگیا
ضلعی انتظامیہ کی غفلت ہمیشہ شہریوں کو ہی کیوں بھگتنا پڑتی ہے؟
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ سوموار کو بھی وقفہ وقفہ سے دن بھر جاری رہا اس دوران شہر میں صفائی کے انتظامات اور عملہ صفائی کی عدم دستیابی کی بناء پر شاہ کالونی روڈ محلہ رحمان پورہ گھنگ روڈ رسول پورہ سول لائنز کچہری روڈ جمیل ٹاؤن محلہ مچھلی فارم اور اس سے ملحقہ متعدد گلیوں اور بازاروں سے بارش کا پانی اور کیچڑ کھڑی ہوگئی یہ امر قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے شہر کے گنجان آباد علاقہ شاہ کالونی کی کئی گلیوں میں ابھی تک عملہ صفائی کی ڈیوٹیاں بھی نہ لگائی گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ اپنی جیب سے رقم خرچ کر کے گلیوں کی صفائی کرواتے ہیں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں سپلائی کا نظام بوسیدہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہوئی