Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • منڈی فیض آباد میں ڈکیتی کی واردات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) تھانہ منڈی فیض آباد کے علاقہ غلہ منڈی شیخاں میں 7 مسلح ڈاکو مقامی شہری اصغر علی کے گھر میں اس وقت داخل ہوگئے جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کے ایک کمرہ میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی لے کر وہاں سے پاکستانی 16 لاکھ روپے 3400 سعودی ریال اور 50 تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان نکال کر لے گئے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اصغر علی نے اس ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے اور مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے

  • سرکاری ہسپتال میں پولیس کاونٹر کا افتتاح

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شرقپور شریف کے سرکاری ہسپتال میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر اے سی شرقپور شریف ایم ایس ہسپتال اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین غازی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت کاؤنٹر میں پولیس کا کوالیفائیڈ عملہ چوبیس گھنٹے عوام الناس کی خدمت کے لیے مامور رہے گا جہاں پر شرقپور شریف کے مکینوں کو میڈیکل ڈاکٹ سمیت تما م تر میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ کسی بھی قانونی کاروائی کے لیے ایک ہی چھت تلے عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں اور عوام کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے

  • ٹریفک پولیس ان ایکشن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کے ہمراہ ٹریفک قوانین کے بارے میں گزشتہ دنوں چلائی جانے والی تین روزہ مہم کو حتمی شکل دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ سبز نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل و گاڑیوں اور دوران ڈرائیونگ گاڑیوں پر ریوالونگ لائٹ لگانے والے اور بلیک شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قا نونی کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو تھانہ جات میں بند کرواکران کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا۔ کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ قانون کی پاسداری کو ہرصورت ممکن بنایا جائے گا۔اس فعل کے متعلق عوام الناس کو پہلے ہی تین روزہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں سوشل میڈیا اور پمفلٹ کے زریعے دورٹو دور کمپین کرکے آگاہ کردیا گیاتھا۔

  • سابق صدر سپریم کورٹ بار کا شیخوپورہ بار سے خطاب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید محمد کلیم احمد خورشید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پرائیویٹ بل کو منظور کروا کر وکلاء کے لائسنس معطل کرنے کا اختیار حاصل کرنا چاہتی ہے وکلاء برادری کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی یہ گہری سازش ہے جو کبھی کامیاب نہ ہونے دی جائے گی ان خیالات کا اظہار سید محمد کلیم احمد خورشید نے یہاں سابق صدر بار ایسوسی ایشن رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ اور سابق جنرل سیکرٹری چوہدری انصار احمد رندھاوا کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی آزادی اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا ایسی کئی سازشیں جنرل ضیاء کے مارشل لاء کے دور میں کی گئیں تھیں مگر کراچی تا خیبر تک وکلاء برادری نے متحد ہو کر ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا تھا اب پھر موجودہ حکومت کے دور میں وکلاء برادری کو دبانے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں جو کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید محمد کلیم احمد خورشید نے کہا کہ پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے عہدیداروں کو فوری طور پر وکلاء کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے اس پرائیویٹ بل پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے تمام بار ایسوسی ایشنز کے نئے عہدیداروں کو مبارک باد بھی دی

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) جڑانوالہ روڈ پر سلطان پورہ شرقپور شریف کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون نبیلہ بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا خاوند عبدالجبار معجزانہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محفوظ رہا قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے خلاف مقتولہ کے رشتہ داروں سمیت سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے مقتولہ کی لاش سڑک پر رکھ کر لاہور جڑانوالہ روڈ کی ٹریفک 2 گھنٹے تک بلاک کیئے رکھی مظاہرین نے پولیس کی نااہلی کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور الزام لگایا کہ ضلع شیخوپورہ میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے لاہور جڑانوالہ روڈ کے دونوں جانب کئی کئی میل تک بسوں ویگنوں کاروں ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت ٹرانسپورٹ کی لمبی لائنیں لگ گئیں پولیس نے مقتولہ کی لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی ہے پولیس حکام کے مطابق نبیلہ بی بی کے قتل کی تفتیش ڈکیتی کی واردات اور سابقہ عداوت سمیت تمام پہلوؤں سے کی جائے گی بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ روڈ کی آبادی نور پور آرائیانوالہ کی نبیلہ بی بی کی شادی حال ہی میں لاہور میں نوجوان عبدالجبار سے ہوئی تھی وقوعہ کے وقت نبیلہ بی بی موٹر سائیکل پر اپنے خاوند کے ہمراہ والدین کو ملنے لاہور سے نور پور آرائیانوالہ آ رہی تھی جس کے راستہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ان کی موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی جو نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے تعاقب کر کے ان پر فائرنگ کر دی جس سے نبیلہ بی بی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی

  • چوہدری محمد یعقوب نے یہ کیا کہہ دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق آئی جی پولیس بلوچستان چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سینٹ میں بھی آرمی ایکٹ میں ترامیم کی خوش اسلوبی سے منظوری سے قومی ہم آہنگی کا مظاہرہ ہوا ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ قومی امور پر ملک کی سیاسی قیادت ایک پیچ پر ہے یہ بات انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ خطہ کی صورت حال اور بھارت کی اشتعال انگیزیوں کی بناء پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ وقت کے عین تقاضوں کےمطابق تھا ایران امریکہ کشیدگی میں ہماری حکومت غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا انہوں نے کہا کہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ محترمہ بے نظیر شہید انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں روپے ماہانہ خرد برد کرنے والوں میں گریڈ 21 تک کے افسران شامل ہیں ان کے خلاف بلا تاخیر کاروائی ہونی چاہیے

  • صفائی کے انتظامات غیر معیاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی باغی ٹی سے) پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مارکیٹ کمیٹیوں اور بلدیاتی اداروں کے حکام کی غفلت کی بناء پر ضلع شیخوپورہ کی پھل و سبزی منڈیوں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان منڈیوں میں کیلے وغیرہ کی باقیات کی وجہ سے پھیلنے والی گندگی انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2017 کے دوران دنیا میں 3.9 ملین افراد کی اموات مضر صحت اور ناقص سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق پی اے ایم آر اے لاہور کی طرف سے شیخوپورہ کی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ سبزی و پھل منڈیوں میں صفائی کے انتظامات فوری طور پر بہتر بنائے جائیں جبکہ حال ہی میں مرتب ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 70 تا 80 فیصد کیلے غیر معیاری فروخت ہو رہے ہیں جنہیں منڈیوں میں کئی علاقوں میں زمینوں پر رکھ کر فروخت کیا جاتا ہے اور کئی پھل و سبزی منڈیوں سے گندگی اٹھانے کے انتظامات بھی نہ ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی اے ایم آر اے علی ارشد نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ تر پیک شدہ کیلے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور پھل و سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بناء پر صفائی کے انتظامات کیے جائیں

  • اشتہاری ملزم کی املاک ضبط

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ایف آئی اے نے 9 برس پرانے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم محمد عرفان کی املاک کو ضبط کرنے کی کاروائی شروع کر دی ہے ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق محمد عرفان کا تعلق دستیاب ریکارڈ کے مطابق قذافی پارک شیخوپورہ سے ہے جس کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ نمبر 23 درج ہوا جس میں وہ اب تک اشتہاری ہے

  • فیروز وٹواں میں چل رہا تھا جعلی ہسپتال

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ صحت کے حکام نے قصبہ فیروز وٹواں کے قریب چلنے والے ایک جعلی ہسپتال کے بارے میں انکوائری رپورٹ جاری کر دی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس جعلی ہسپتال کے خلاف مقامی شہری محمد آصف کی درخواست پر کاروائی کی گئی تھی جس کی اہلیہ کا اس ہسپتال میں غلط علاج کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق اس رپورٹ پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد صدیق نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس ہسپتال کے مالک اور اس کی اہلیہ کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کروایا جائے جو تھانہ بھکھی میں درج ہوگا

  • کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق –

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروز وٹواں فیصل آباد روڑ پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا – ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا-جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مظہر ولد ظفر اقبال 22 سال سے ہوئی