شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ کونسل کے بورڈ ٹیکس کے ٹھیکہ میں سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں کی فوری طور پر تحقیقات کروا کر اس کونسل کو مالی بحران سے بچایا جائے یہ بات سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک نصراللہ خان وٹو ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری خالد محمود ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے شیخوپورہ میں مالی کرپشن کا طوفان مچا ہوا ہے اور اس ضلع میں تحریک انصاف کی حکومت کے کرپشن کو ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ترقیاتی کاموں پر کمیشن کی شرح پنجاب میں سب سے زیادہ اب ضلع شیخوپورہ میں ہوگئی ہے ضلع کونسل نے پچھلے سال بورڈ ٹیکس کا ٹھیکہ ایک کروڑ 60 لاکھ میں دیا تھا مگراب یہ ٹھیکہ مبینہ طور پر بھاری رشوت اور مک مکا کے ذریعے 80 لاکھ روپے میں دے دیا گیا ہے اور فیکٹریوں کی سالانہ فیس بھی ضلع کونسل ختم ہو جانے کی بناءپر ففٹی ففٹی کی بنیاد پر وصول کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت اس بات کی تحقیقات کروائے کہ بھکھی پاور پلانٹ پر وزیراعلیٰ کی آمد کے انتظامات کے اخراجات کے علاوہ سچاسودا میں سکھ یاتریوں کی آمد وغیرہ کے اخراجات کن کن محکموں نے اپنے اخراجات میں ظاہر کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سمیت تمام بلدیاتی اداروں اور دیگر محکموں کے زیر انتظام ہونے والے ترقیاتی کاموں کی بھی فوری طور پر تھرڈ پارٹی فزیکل انسپکشن کروانے کی ضرورت ہے دریں اثناءضلع کونسل سمیت تمام مذکورہ محکموں کے حکام نے کہا ہے کہ بورڈ ٹیکس کی نیلامی میں ملی بھگت اور دیگر الزامات بالکل غلط ہیں تمام کام میرٹ پر ہوئے ہیں اور اخراجات اور کشمیر واک وغیرہ کے اخراجات بار بار ڈالنے کا الزام درست نہیں
Category: شیخوپورہ
کوٹ عبدالمالک میں ڈکیتیاں چوریاں عروج پر
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی کوٹ عبدالمالک میں اپنے گھر کے باہر کھڑے نوجوان حفیظ علی سے 3 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 27 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دریں اثناءسہجووال کے نوجوان اعجاز احمد کو فیض پور انٹر چینج کے قریب دو مسلح ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا اور اس سے موٹرسائیکل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے
ضلع کونسل شیخوپورہ بنا کرپشن کا گڑھ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع کونسل میں سنگین نوعیت کی مالی بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے اس بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ نے ایک رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران ضلع کونسل میں ترقیاتی کاموں ریلیاں نکالنے بڑے بڑے بورڈ بنوانے اور دیگر کاموں کے علاوہ چھوٹے کام مقامی کوٹیشنوں کی بنیاد پر کیے جانے کے ذریعے کروڑوں روپے خرد برد کیے گئے ہیں جس کی تحقیقات فوری طور پر نیب پنجاب کے سپرد کی جائے سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا عتیق انور نے جب چارج چھوڑا تو ضلع کونسل کے کھاتوں میں تقریباً 90 کروڑ سے زیادہ رقم موجود تھی مگر بعداذاں دو من پسند ٹھیکیداروں اور بعض افسروں نے ملی بھگت کر کے سرکاری فنڈز کو بے دریغ طریقے سے جعلی بلوں کے ذریعے ہڑپ کیا اس دوران مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں کے علاوہ انسداد ڈینگی کی ریلیوں کے اخراجات کے نام پر بھی سنگین مالی بد عنوانیاں کی گئی ہیں چوہدری بدر منیر چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا کا تعاقب کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ضلع شیخوپورہ کو سونے کی چڑیا سمجھ کر یہاں کروڑوں روپے کمانے والے افسروں کا ہر مقام پر ہر لحاظ سے احتساب ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کمیشن اور کرپشن کے خاتمہ پر یقین رکھی ہے مگر اس ضلع میں جس قدر کرپشن چند افسروں نے رواں مالی سال کے دوران کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی کئی افسر یومیہ حرام کی کمائی اکٹھا کرتے تھے دریں اثناءضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے مالی بدعنوانیوں بے ضابطگیوں کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ ضلع کونسل کی رجسٹری فیس میں سالانہ کروڑوں روپے کی کمی اور صنعتی اداروں کی لائسنس فیس کی کمی کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے

بنک فراڈ میں ملوث مینیجر فرار ہونے میں کامیاب
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اندرون شہر عزیز بھٹی روڈ پر سنہری چوک کے قریب واقع ایک نجی بنک میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا ہے جبکہ بنک کا مینجر مظفر بھٹی شہر میں ہونڈی کا کام کرنے والے ایک گروہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے بیرون ملک ٹرانسفر کر کے خود بھی بیرون ملک فرار ہوگیا ہے نجی بنک کی ہیڈ آفس سے آئی ہوئی انسپکشن اینڈ آڈٹ ٹیموں نے کروڑوں روپے سے محروم ہونے والے بنک کے اکاؤنٹ ہولڈروں کی درخواستیں وصول کرنے کے ساتھ ساتھ بنک کے کھاتوں کی انسپکشن و آڈٹ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے مجموعی طور پر کروڑوں روپے سے محروم ہونے والے بنک کے اکاؤنٹ ہولڈروں میں تاجر ٹھیکیدار ریٹائرڈ اور بیمار ملازم اور کئی بیوہ عورتوں کے علاوہ چھوٹی صنعتوں کے مالک اور شہر کی معروف کاروباری اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں شامل ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ پنشنر اللہ لوک اور پنجابی زبان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف شاعر مقصود ناصر چوہدری کے بیٹے عامر مقصود چوہدری کی حالت زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے کی بنا پر تشویشناک ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل ادویات دی جارہی ہیں فراڈ میں ملوث مینجر مظفر علی بھٹی قبل ازیں شیخوپورہ میں ایم سی بی کی مختلف برانچوں میں کام کرتا رہا ہے جس کے بعد وہ نجی بنک میں بطور مینجر تعینات ہوگیا باخبر ذرائع کے مطابق وہ بنک میں بڑی رقوم جمع کروانے کی خاطر آنے والے بڑے کھاتے داروں کو آؤ بھگت کے بہانے سے کیش کاؤنٹر پر جانے کی بجائے اپنے پاس کمرے میں لے جاتا اور وہیں رقم وصول کر کے قطار میں لگنے کی زحمت سے بچانے کے بہانے خود ہی رسید کاٹ کر دے دیتا مگر وہ رقم اکاؤنٹ ہولڈر کے کھاتے میں جمع کروانے کی بجائے اپنے نام پر بنائے ہوئے کھاتوں میں جمع کر دیتا جس کا راز اس وقت کھلا جب ایک چھوٹی صنعت کے مالک نے اسے لیسکو کو ٹرانسفر کرنے کے لیے مبینہ طور پر سوا کروڑ روپے کی رقم دی جس کی رسید بنا کر اس نے جاری کر دی مگر یہ رقم لیسکو کے کھاتے میں نہ پہنچی تو لیسکو کا عملہ ریکوری کے لیے ڈیفالٹر کے ہاں پہنچ گیا معروف دانشور مقصود ناصر چوہدری نے بتایا کہ میں نے اپنا ایک ہی موروثی مکان فروخت کر کے 40 لاکھ روپے مظفر علی بھٹی کے ذریعے بنک میں جمع کروائے تھے جس کی میرے پاس موجود رسیدیں بنک کی انتظامیہ کو اپنی درخواست کے ساتھ دے دی ہیں اسی طرح ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ پنشنر اللہ لوک نے بھی اپنی رقم کی خردبرد کی تحریری درخواست بنک کی انسپکشن ٹیم کو دے دی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بنک کا مینجر مظفر علی بھٹی کافی عرصہ سے لوگوں کی رقوم غائب کر کے انہیں رقم جمع ہونے کی رسید جاری کر دیتا تھا جس پر وہ صرف اپنے دستخط کر کے بنک کی مہر لگا دیتا تھا اور وہ یہ رقم شہر میں ہونڈی کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کے ذریعے بیروم ملک ٹرانسفر کرتا رہا چند ماہ قبل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ برطانیہ میں وزٹ ویزہ پر گیا اور چند دن کے بعد واپس آگیا اور اب اس نے فراڈ ہونے سے قبل اپنی فیملی کو بیرون ملک پہنچا دیا اور خود بھی ان کے پاس پہنچ گیا ذرائع نے بتایا ہے کہ بنک کی موجودہ انتظامیہ نے تمام متاثرہ کھاتے داروں کو جاری ہونے والی رسیدیں اور ان کی درخواستیں جمع کرنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے جس پر بنک کی ریویو کمیٹی سماعت کر کے فیصلہ کرے گی
کنور عمران سعید نے حکومتی اقدام کی تعریف کر دی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح شیخوپورہ میں بھی افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ سے ثابت ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہرسطح پر کرپشن کو ختم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور کمیشن اور کرپشن مافیا کا احتساب اب لازمی ہوگا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چاہتے ہیں کہ تیزی کے ساتھ پنجاب میں تحریک انصاف کے منشور پر عملدرآمد ہو مگر بعض کرپٹ افسران اپنا ذاتی مفاد اور طمع نفسانی کی خاطر اس کی راہ میں روڑے اٹکاتے تھے اب عوام بہت زیادہ ریلیف محسوس کریں گے اور انہیں سرکاری دفاتر کے علاوہ بلدیاتی اداروں میں بھی تبدیلی محسوس ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام اداروں کی طرح سرکاری مشینری کو بھی آزادی کے ساتھ کام کرنے کا موقع دینے کی خواہشمند ہے مگر کرپٹ افسروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہیں اب اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گا ضلع شیخوپورہ میں افسروں کی نئی ٹیم کی آمد سے توقع کی جاسکتی ہے کہ یہاں عوامی مسائل جلد حل ہوں گے اور سرکاری مشینری کے متعلق عوامی شکایات ختم ہو جائیں گی انہوں نے بتایاکہ مستحق اور بیمار افراد کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی غرض سے سروے کیا جا رہا ہے اور گذشتہ دس برس کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کی بھی فزیکل چیکنگ کروائی جائے گی
تبادلوں کی لین لگنے والی ہے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی سے) پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایس ایم بی آر متعدد صوبائی سیکرٹریوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں اور ان کے برابر کے عہدہ کے افسروں کے تبادلوں کے بعد درجنوں کی تعداد میں دیگر افسروں کے تبادلوں کا بھی اصولی طور پر فیصلہ کر لیا گیا ہے نئی تقرریوں کے لیے دیانتدار فرض شناس اور دلجمی سے کام کرنے والے افسروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں اور ایسے افسروں کو فیلڈ ڈیوٹی سے فارغ کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں کچھ عرصہ قبل خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رپورٹ تیار کی تھی کہ وہ مالی کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کی وجہ سے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سرکاری مشینری شفاف انداز میں کام نہیں کر رہی جس کا سامناحکومت کو کرنا پڑتاہے ذرائع کے مطابق جن افسروں کے تبادلوں کا اگلا راﺅنڈ چلنے کی توقع ہے ان میں متعدد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اسسٹنٹ کمشنرز ڈی ایم اوز سی ای اوز اور ان کے برابر کے عہدوں کے علاوہ صوبائی محکموں کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر کام کرنے والے متعدد افسران شامل ہیں ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کرپشن میں ملوث افسروں کو آنے والے دنوں میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے اور انہیں نیب اور اینٹی کرپشن کے روبرو بھی اپنی آمدن سے زیادہ وسائل کو ثابت کرنا پڑسکتا ہے
ماڈل کریمنل کورٹ نے قتل کیس کا سنایا فیصلہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج شوکت جاوید خان نے سرگودھا روڈ کی آبادی جھامکے کے نوجوان تیمور احمد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث نوجوان مجرم آصف کو عمر قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے مجرم نے رشتہ کے تنازعہ کی بناءپر دس اگست 2017ءکو فائرنگ کر کے نوجوان تیمور احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث ملزم کے بھائی کاشف علی اور ساتھی شہباز احمد کو عدم ثبوت کی بناءپر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے
تبادلوں پر ملازمین کو ہوئی خوشی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ سے متعدد افسروں کے تبادلوں پر دیانتدار سیاسی رہنماوں اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کئی افسروں کے تبادلوں کی خوشی میں آتش بازی کامظاہرہ اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ہے سب سے زیادہ خوشی کا اظہار تعمیراتی کاموں کے ٹھیکیداروں کی طرف سے کیا گیا ہے جنہیں کچھ عرصہ سے سابقہ دور حکومت کے مقابلے میں زیادہ کمیشن دینا پڑتی تھی اور انہوں نے ایک افسر کومسٹر فور پرسنٹ کا نام دیا ہوا تھا اور بعض افسروں کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ میں کمیشن کی شرح بڑھ گئی تھی اور کرپشن مافیا بلا جھجک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا نئی ڈپٹی کمشنر سدرہ یونس سے شیخوپورہ کی عوام توقع کر رہے ہیں کہ وہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق کرپشن اور کمیشن مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی
ضلعی انتظامیہ ڈینگی کو چِت کرنے میں پُر عزم
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں گزشتہ روز انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے بریفنگ دیتےہوۓبتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں اور تمام سرولینس کرنے والی إن ڈور آٶٹ ڈور ٹیمیں گھروں ،دفاتر کباڑ خانوں اور قبرستانوں وغیرہ کی سرویلنس لگاتار کر رہی ہیں جس کے ضلع بھر میں مثبت نتاٸج برآمد ہو رہے ہیں۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نےکہا کہ ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ دلجمعی کے ساتھ کام کریں تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق ،محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ڈینگی ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ تمام سرویلنس کرنے والی ان ڈور اور آٶٹ ڈور ٹیمیں اپنی کارکرگی کو مزید بہتر بناٸیں اگر چیکنگ کے دوران اس حوالے سے کوئی بے قاعدگی پائی گئی تو متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے کی کاروائی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اے سی شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کے 6بھٹہ خشت پر چھاپے مار کر ان کے عملہ کو حراست میں لے لیا ضلعی حکام کے مطابق اینٹیں تیار کرنے والے ان بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی پابندی کی خلاف ورزی کی جارہی تھی تمام بھٹوں سے ایک ایک مزدور کو حراست میں لیا گیا ہے
