شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ کی عدالتوں میں پولیس کے تھانیداروں اور اہلکاروں کے یونیفارم کے بغیر پیش ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان نے تمام ایڈیشنل سیشن ججوں سول ججوں جوڈیشل مجسٹریٹوں اور ڈی پی او شیخوپورہ کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ تھانیداروں کے ملزمان کے ساتھ اور گواہی کے لیے وردی کے بغیر عدالت میں پیش ہونا عدالتی ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی ہے
Category: شیخوپورہ
خاتون ٹیچر سے ڈکیتی،7 تولہ سونا چھن گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو خاتون ٹیچر فردوس بیگم سے اس وقت اسلحہ کے زور پر سات تولے زیورات اتروا کر لے گئے جب وہ گاؤں چک شاہ پور میں واقع سکول میں ڈیوٹی کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی
پٹواری کی کرپشن بے نقاب
پٹواری کی کرپشن
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے محکمہ مال کے پٹواری ملک عیسیٰ سے 3 لاکھ 86 ہزار روپے کی رقم زمیندار مرزا محمد محسن ستار کو واپس دلانے اور اس کے خلاف تحقیقات کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد شکیل اسلم خان کو سونپ دی ہے ڈپٹی کمشنر کے روبرو تحریری درخواست کے ساتھ فیصل آباد روڈ کی آبادی لالو پھمن کدلتھی کا زمیندار پیش ہوا جس نے بتایا کہ اس نے 4 کنال چار مرلے اراضی ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے عوض ایک شخص سرفراز احمد خان سے خریدی تھی جس کی سرکاری فیس اراضی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے حساب سے پٹواری اور ریونیو آفیسر نے چار لاکھ 50 ہزار روپے وصول کی اور ہماری اراضی کا بیع زبانی بمطابق انتقال نمبر 8526 کر دیا جس کے بعد اب ہم کو علم ہوا کہ ہماری اراضی کی مالیت صرف 16 لاکھ روپے ظاہر کرکے سرکاری خزانہ میں صرف انتقال فیس کی مد میں 64 ہزار روپے جمع کروائے گئے پٹواری ملک عیسیٰ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہےقانون شکن افراد سے نمٹنے کی حکمت عملی پر عملی درآمد شروع
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوار ٹرسید احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ میں پولیس ملازمین کو مجمع خلاف قانون، ہنگامہ آرائی، کو منتشر کرنے کیلے اور معاشرے میں امن امان کی فضاکو خراب کرنے والے عناصر کیخلاف مختلف کورسز کروایےجا رہے ہیں۔

تاکہ ضلع بھر کا امن امان خراب کرنے والے او شر پسند عناصر کے خلاف بروقت اور بھر پور کاروائی کی جاسکے۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فورس کا مقصد مجمع خلاف قانون او ر لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس بروقت کاروائی کرسکے۔ تاکہ عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا جا سکے۔
شیخوپورہ میں معصوم بچی پر جنسی حملہ
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات رک نہ سکے
تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ میں معصوم بچی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا نے والا درندہ صفت شخص شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جوتے مارنے والوں میں ملزم کی ماں بھی شامل تھی
لیکن اس سب کے بعد یہ سوال اپنی جگہ ابھی تک موجود ہے کہ کیا پولیس بے بس ہے یا اس کا رعب داب کم یا ختم ہو گیا ہے کہ مجرم کو کسی بھی جرم کے ارتکاب سے روک نہیں پاتا
اگر پولیس کا رعب اپنی اہمیت کھو چکا ہے تو اس محکمہ میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے یا پھر اس محکمے کو فوج کے ماتحت کر دیا جائے تاکہ اس کی از سرِ نو ترتیب لگ سکے
تشدد کے شکار بچوں کے چہروں پر آئی خوشی
شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نارنگ منڈی میں دوکانداروں کے تشدد کانشانہ بننے والے بچوں کو ملنے نارنگ منڈی پہنچ گئے بچوں کو کپڑے، کتابیں اور چاکلیٹس کے تحائف بھی دئیے۔

بچوں پر وحشیانہ تشدد منہ کالا کر کے بازار کے چکر لگوانے کے اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث دو مجرم گرفتار کر لئے گئے ہیں
واقعہ کی تفصیل کچھ یوں کہ موبائل مارکیٹ نارنگ منڈی میں چار کم عمر بچوں پر چوری کا الزام عائد کر کے ان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا
ریل بازار نارنگ منڈی کے دکان داروں نے محض چوری کے شبہ پر بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا
بچوں کا منہ کالا کر کےآدھے سر کے بال منڈوا کر پورے بازار کا چکر لگوایا گیا
جوتوں، گھونسوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا
جبکہ اس بہیمانہ تشدد سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی
تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان فہد ریاض اور اختر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے
تشدد کا نشانہ بننے والے دو بھائی دس سالہ مبشر نو سالہ کاشف علی محنت کش بابر علی کے بیٹے ہیں
جبکہ دوسرے دو بھائی نو سالہ عمران عرف مانی اور گیارہ سالہ مصطفیٰ علی رضا کے بیٹے ہیں
چاروں بچے آبادی گھوڑے شاہ لاہور سے نارنگ منڈی میں اپنے ننہال کے ہاں آئے ہوئے تھے

جہاں پر کانسٹیبل تنویر کے والد نے ان پر مبینہ طور پر 20 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگایا
اور تشدد کا نشانہ بنایاتشدد کیس کا مقدمہ 7 ملزمان عمران جہانگیر ندیم حیدری شاہد علی سمیع اللہ محمد اصغر فہد ریاض اور اختر ولد غلام حسین کے خلاف زیر دفعہ 342/337V/328A/355 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

کم عمر بچوں پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا دبنگ اعلان
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے ) نارنگ منڈی کے بازار میں سر مونڈھ کر چار کم عمر بچوں پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان اختر علی اور فہد ریاض کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ان کا ایک روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ ان ملزمان کو آج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا اس کیس میں ملوث ایک ملزم جہانگیر کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ فیروزوالہ نے منظور کرلی ہے اور اگلی تاریخ پیشی پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی سے تشدد کیس کی رپورٹ طلب کرلی ہے ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی انسپکٹر محمد انور سیال نے بتایا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے چاروں بچوں دس سالہ مبشر اور اس کے نو سالہ بھائی کاشف علی اور گیارہ سالہ مصطفیٰ اور اس کے نو سالہ بھائی عمران عرف مانی نے بھی تھانے میں آکر ابتدائی تفتیش میں اپنا مؤقف بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ کانسٹیبل تنویر کے والد نذیر احمد نے انہیں کہا کہ میری ٹانگیں اور سر دباؤ جس کے بعد اس نے کہا کہ تکیے کے نیچے پیسے پڑے ہیں وہ آپ لے لو جو چھ سات سو روپے کی رقم تھی تاہم نذیر احمد کے رشتے داروں نے بتایا ہے کہ یہ چاروں لڑکے بیمار اور عمر رسیدہ نذیر احمد کی جیب سے 20 ہزار روپے نکال کرلے گئے تھے جس میں سے ایک ہزار روپے انہوں نے خرچ کرلیے جس کے بعد وہ تھانہ نارنگ منڈی کے عقب میں واقع موبائل فون مارکیٹ میں پکڑے گئے ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی آج بروز ہفتہ اس تشدد کیس کے اصل حقائق جاننے کے لیے نارنگ منڈی میں کھلی کچہری لگائیں گے

ڈینگی مار مکائیں گے، ضلعی انتظامیہ پُرعزم
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے بھی اجلاس میں شرکت کیاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ضلع میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی
۔ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے اضلاع سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں داخل ہونے والے ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے دی جارہی ہیں اور انسداد ڈینگی کی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کوخودمانیٹر کر رہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عمل درآمد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتا ہوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ جائے
شہر و دیہات کی گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے
ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
شہری لٹتے رہے،محافظ سوتے رہے
تھانہ ہاوسنگ کالونی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر کے چھوٹے بھائی محمد وسیم شاکر گذشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے گاوں واپس آرہے تھے کہ گاوں کی حدود میں داخل ہونے کے بعد تعاقب کرتے دو نقاب پوش جو ہنڈا سی جی 125 موٹرسائیکل پر سوار تھے، نے اندھیرے میں گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و سمارٹ فون چھیننے کی کوشش کرنے لگے
اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متاثرہ شخص نے سمارٹ فون دور گھاس پر پھینک دیا اور ہاتھ اوپر اٹھا دیے تاکہ ملزمان مشتعل ہو کر اسلحہ کی نوک پر زک نہ پہنچا دیں
جیب روپوں سے خالی ہونے پر مشتعل ملزمان اسلحہ لہرا کر زدوکوب کرتے اور خالی جیب پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ روزمرہ استعمال کے دیگر ذاتی کاغذات و سرکاری دستاویزات بشمول شناختی کارڈ وغیرہ ساتھ لے گئے
متاثرہ شخص نے فوری رپورٹ دست درازی درج کروانے کی خاطر تھانہ ہاوسنگ کالونی رخ کیا جہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اسٹیشن ہاوس آفیسر موجود نہیں لہذا رپورٹ درج نہیں ہو سکتی کمپیوٹر سیکشن نے محرر نے درخواست لکھوانے کی ہدایت کی جس نے صرف شناختی کارڈ گم ہونے کی رپورٹ لکھی اور کمپیوٹر سیکشن جانے کی ہدایت کی کمپیوٹر سیکشن پہنچنے پر متلعقہ شخص نے رپورٹ کے اندراج کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا جسے متاثرہ شخص نے پورا کرنے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی کہ کس قسم کی رقم ادا کروں؟ میں تو متاثرہ فرد ہوں اور پولیس کو اطلاع درج کروانے آیا ہوں آپ اس پر بھی رقم طلب کر رہے ہیں
بحث مذکورہ کے بعد کمپیوٹر سیکشن نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرہ فرد کو اگلی صبح آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تھانے سے رخصت کر دیا
متاثرہ شخص پولیس کے اعلی افسران سے دست بہ سوال ہے کہ تھانے میں متاثرین سے پیسے وصول کرنے کا کلچر ختم ہو پائے گا؟
سماجی و کاروباری شخصیات اور صحافی برادری نے اس وقوعہ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب میونسپل سروسز پروگرام فیز1 کی سکیموں کو حتمی شکل دینے کے لیےڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے پارلیمنٹیرین جن میں صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات،میاں خالد محمود،ممبر قومی اسمبلی برگیڈیئر (ریٹائرڈ) راحت امان اللہ،ممبر صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ،ممبر صوبائی اسمبلی آفتاب احمد ڈھلو،ممبر صوبائی اسمبلی شیر اکبر خان نے بھی شرکت کی۔








