Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ میں نئی ماڈل کورٹ کا قیام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ میں جعلی چیکوں کے مقدمات کے فوری طور پر فیصلے کرنے کی خاطر جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری نبیل حسین کاہلوں پر مشتمل ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ قائم کر دی گئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس کورٹ کے قیام کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسروں نے کئی کئی برس سے جعلی چیکوں جن میں سے کئی چیک کروڑوں روپے مالیت کے بھی ہیں کے چالان اب تک عدالتوں میں پیش نہ کیئے ہیں جو اندراج مقدمہ کے بعد 14 روز کے اندر اندر ٹرائل کورٹس میں پیش کیئے جانے تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے محکمہ پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ جعلی چیکوں کو زیر دفعہ 489-ایف کے تحت درج شدہ تمام مقدمات کے چالان 2 روز میں ماڈل کورٹ میں پیش کیئے جائیں

  • ماڈل کریمنل کورٹ نے قاتلوں کو دیا سزائے موت کا حکم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نمبر 2 کے جج شوکت جاوید خان نے گاؤں رتی ٹبی چک نمبر 12 آر بی کے 2 کاشتکاروں کو اراضی کے تنازعہ کی بناء پر قتل کرنے میں ملوث 2 بھائیوں قربان اور عرفان کو سزائے موت اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے اس دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم ذاکر شاہ کو سال 2012 میں سیشن کورٹ عمر قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا چکی ہے جبکہ اس کیس میں پانچ افراد اکبر شاہ مہر افتخار ارشد ظفر شاہ اور دلشاد کو سیشن کورٹ نے بری کر دیا تھا اور دیگر ملزمان کے اشتہاری ہوجانے کی بناء پر ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوئی ہے جس کے جج نے اس مقدمہ میں ملوث دونوں سزائے موت پانے والے بھائیوں کے تیسرے بھائی عمران اور چچا کوثر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا ہے مجرمان نے اراضی کے تنازعہ کی بناء پر 16 برس قبل مسلح حملہ کرکے فائرنگ کرکے دونوں کاشتکاروں کو ہلاک کر دیا تھا

  • عدالتی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ کی عدالتوں میں پولیس کے تھانیداروں اور اہلکاروں کے یونیفارم کے بغیر پیش ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان نے تمام ایڈیشنل سیشن ججوں سول ججوں جوڈیشل مجسٹریٹوں اور ڈی پی او شیخوپورہ کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ تھانیداروں کے ملزمان کے ساتھ اور گواہی کے لیے وردی کے بغیر عدالت میں پیش ہونا عدالتی ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی ہے

  • خاتون ٹیچر سے ڈکیتی،7 تولہ سونا چھن گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو خاتون ٹیچر فردوس بیگم سے اس وقت اسلحہ کے زور پر سات تولے زیورات اتروا کر لے گئے جب وہ گاؤں چک شاہ پور میں واقع سکول میں ڈیوٹی کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی

  • پٹواری کی کرپشن بے نقاب

    پٹواری کی کرپشن
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے محکمہ مال کے پٹواری ملک عیسیٰ سے 3 لاکھ 86 ہزار روپے کی رقم زمیندار مرزا محمد محسن ستار کو واپس دلانے اور اس کے خلاف تحقیقات کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد شکیل اسلم خان کو سونپ دی ہے ڈپٹی کمشنر کے روبرو تحریری درخواست کے ساتھ فیصل آباد روڈ کی آبادی لالو پھمن کدلتھی کا زمیندار پیش ہوا جس نے بتایا کہ اس نے 4 کنال چار مرلے اراضی ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے عوض ایک شخص سرفراز احمد خان سے خریدی تھی جس کی سرکاری فیس اراضی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے حساب سے پٹواری اور ریونیو آفیسر نے چار لاکھ 50 ہزار روپے وصول کی اور ہماری اراضی کا بیع زبانی بمطابق انتقال نمبر 8526 کر دیا جس کے بعد اب ہم کو علم ہوا کہ ہماری اراضی کی مالیت صرف 16 لاکھ روپے ظاہر کرکے سرکاری خزانہ میں صرف انتقال فیس کی مد میں 64 ہزار روپے جمع کروائے گئے پٹواری ملک عیسیٰ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

  • قانون شکن افراد سے نمٹنے کی حکمت عملی پر عملی درآمد شروع

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوار ٹرسید احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ میں پولیس ملازمین کو مجمع خلاف قانون، ہنگامہ آرائی، کو منتشر کرنے کیلے اور معاشرے میں امن امان کی فضاکو خراب کرنے والے عناصر کیخلاف مختلف کورسز کروایےجا رہے ہیں۔

    تاکہ ضلع بھر کا امن امان خراب کرنے والے او شر پسند عناصر کے خلاف بروقت اور بھر پور کاروائی کی جاسکے۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فورس کا مقصد مجمع خلاف قانون او ر لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس بروقت کاروائی کرسکے۔ تاکہ عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا جا سکے۔

  • شیخوپورہ میں معصوم بچی پر جنسی حملہ

    شیخوپورہ میں معصوم بچی پر جنسی حملہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات رک نہ سکے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ میں معصوم بچی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا نے والا درندہ صفت شخص شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جوتے مارنے والوں میں ملزم کی ماں بھی شامل تھی
    لیکن اس سب کے بعد یہ سوال اپنی جگہ ابھی تک موجود ہے کہ کیا پولیس بے بس ہے یا اس کا رعب داب کم یا ختم ہو گیا ہے کہ مجرم کو کسی بھی جرم کے ارتکاب سے روک نہیں پاتا
    اگر پولیس کا رعب اپنی اہمیت کھو چکا ہے تو اس محکمہ میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے یا پھر اس محکمے کو فوج کے ماتحت کر دیا جائے تاکہ اس کی از سرِ نو ترتیب لگ سکے

  • تشدد کے شکار بچوں کے چہروں پر آئی خوشی

    تشدد کے شکار بچوں کے چہروں پر آئی خوشی

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نارنگ منڈی میں دوکانداروں کے تشدد کانشانہ بننے والے بچوں کو ملنے نارنگ منڈی پہنچ گئے بچوں کو کپڑے، کتابیں اور چاکلیٹس کے تحائف بھی دئیے۔

    بچوں پر وحشیانہ تشدد منہ کالا کر کے بازار کے چکر لگوانے کے اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث دو مجرم گرفتار کر لئے گئے ہیں
    واقعہ کی تفصیل کچھ یوں کہ موبائل مارکیٹ نارنگ منڈی میں چار کم عمر بچوں پر چوری کا الزام عائد کر کے ان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا
    ریل بازار نارنگ منڈی کے دکان داروں نے محض چوری کے شبہ پر بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا
    بچوں کا منہ کالا کر کےآدھے سر کے بال منڈوا کر پورے بازار کا چکر لگوایا گیا
    جوتوں، گھونسوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا
    جبکہ اس بہیمانہ تشدد سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی
    تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان فہد ریاض اور اختر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    تشدد کا نشانہ بننے والے دو بھائی دس سالہ مبشر نو سالہ کاشف علی محنت کش بابر علی کے بیٹے ہیں
    جبکہ دوسرے دو بھائی نو سالہ عمران عرف مانی اور گیارہ سالہ مصطفیٰ علی رضا کے بیٹے ہیں
    چاروں بچے آبادی گھوڑے شاہ لاہور سے نارنگ منڈی میں اپنے ننہال کے ہاں آئے ہوئے تھے

    جہاں پر کانسٹیبل تنویر کے والد نے ان پر مبینہ طور پر 20 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگایا
    اور تشدد کا نشانہ بنایا

    تشدد کیس کا مقدمہ 7 ملزمان عمران جہانگیر ندیم حیدری شاہد علی سمیع اللہ محمد اصغر فہد ریاض اور اختر ولد غلام حسین کے خلاف زیر دفعہ 342/337V/328A/355 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • کم عمر بچوں پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا دبنگ اعلان

    کم عمر بچوں پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا دبنگ اعلان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے ) نارنگ منڈی کے بازار میں سر مونڈھ کر چار کم عمر بچوں پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان اختر علی اور فہد ریاض کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ان کا ایک روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ ان ملزمان کو آج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا اس کیس میں ملوث ایک ملزم جہانگیر کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ فیروزوالہ نے منظور کرلی ہے اور اگلی تاریخ پیشی پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی سے تشدد کیس کی رپورٹ طلب کرلی ہے ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی انسپکٹر محمد انور سیال نے بتایا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے چاروں بچوں دس سالہ مبشر اور اس کے نو سالہ بھائی کاشف علی اور گیارہ سالہ مصطفیٰ اور اس کے نو سالہ بھائی عمران عرف مانی نے بھی تھانے میں آکر ابتدائی تفتیش میں اپنا مؤقف بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ کانسٹیبل تنویر کے والد نذیر احمد نے انہیں کہا کہ میری ٹانگیں اور سر دباؤ جس کے بعد اس نے کہا کہ تکیے کے نیچے پیسے پڑے ہیں وہ آپ لے لو جو چھ سات سو روپے کی رقم تھی تاہم نذیر احمد کے رشتے داروں نے بتایا ہے کہ یہ چاروں لڑکے بیمار اور عمر رسیدہ نذیر احمد کی جیب سے 20 ہزار روپے نکال کرلے گئے تھے جس میں سے ایک ہزار روپے انہوں نے خرچ کرلیے جس کے بعد وہ تھانہ نارنگ منڈی کے عقب میں واقع موبائل فون مارکیٹ میں پکڑے گئے ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی آج بروز ہفتہ اس تشدد کیس کے اصل حقائق جاننے کے لیے نارنگ منڈی میں کھلی کچہری لگائیں گے

  • ڈینگی مار مکائیں گے، ضلعی انتظامیہ پُرعزم

    ڈینگی مار مکائیں گے، ضلعی انتظامیہ پُرعزم

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی
    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ضلع میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی
    ۔ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے اضلاع سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں داخل ہونے والے ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے دی جارہی ہیں اور انسداد ڈینگی کی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کوخودمانیٹر کر رہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عمل درآمد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتا ہوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں
    اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ جائے
    شہر و دیہات کی گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے
    ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔