شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ریونیو کیمٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی،اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی ,ترقیاتی کاموں اور سکولوں میں طلبا وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا, اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کے منشور کا حصہ ہےاور تعلیمی ترقی کے حوالے سے شائع شدہ اعداد و شمار کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہں کی جائے
Category: شیخوپورہ
شیخوپورہ میں لگی کھلی کچہری
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) واصف علی کھوکھرنے کی.کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی شکایات سنی اور ان شکایات کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے. اس موقع میڈیانمائندگان کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے.
ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ریونیو کیمٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی، ترقیاتی کاموں اور سکولوں میں طلبا وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا, اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کے منشور کا حصہ ہےاور تعلیمی ترقی کے حوالے سے شائع شدہ اعداد و شمار کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہں کی جائے

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرسکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھ کنونشن میں دنیا بھر سے سکھ برادری شرکت کرے گی،اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سکھ زائرین کوکنونشن میں شرکت کیلیےممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی.
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر 15کروڑ روپے خرچ کیےہیں ،ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادمذہبی رواداری کا ثبو ت ہے .
حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیاحوں کے لئے ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے جو مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔ موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں
حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اوقاف نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔
ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پیر احمد شاہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا، گوردوارہ تنبو صاحب تا گوردوارہ جنم استھان براستہ ڈوھولار چوک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔لاری اڈہ روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔گورونانک یونیورسٹی تا ننکانہ واربرٹن روڈ رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔
گرو نانک دیو کی پیدائش شہر ننکانہ صاحب پنجاب میں 15 اپریل، 1469ء کو ہوئی تھی ،
شیخوپورہ انتظامیہ ڈینگی سے نمٹنے کو ہے تیار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا اے ڈی سی آر رانا شکیل اسلم شبیر حسین بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی
سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ احتیاط کر کے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہےڈینگی سے بچاو کیلیے یو سی لیول پر ہیلتھ کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں- ڈینگی بخار قابل علاج ہے مگر بچاو انتہائی ضروری ہے۔ جبکہ ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر چیک کریں کہ گھر کے کسی حصہ میں پانی کھڑا نہ ہو اور لوگ فریج، گملے، پرانے ٹائر، اور چھت کو پانی سے صاف رکھیں
ڈینگی سے بچاو کا سپرئے کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو گھر گھر آگاہی دی جائے
آمد محرم کے سلسلے میں انتظامی اجلاس کا انعقاد
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) آمد محرم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر فرقہ واریت سے بچا جا سکتا ہے علماے کرام محرم الحرام میں امن و امان کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گےاس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو محرم کے جلوس کے روٹس پر صفائی لائٹس اور دیگر جملہ انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی
جبکہ "ی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ پولیس اور تمام سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں گے
جلوس کے شرکاء کو ہر لحاظ سے مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گےجبکہ اس موقع پر علماے کرام کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی
ڈپٹی کمشنر نے کیا ہسپتال کا اچانک دورہ
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، ہسپتال میں مریضوں کااحوال دریافت کیا اور ڈیوٹی انچارج وپیرامیڈیکل اسٹاف کو مزید توجہ سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایات
انہوں نے اس موقع پر جملہ سٹاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کےانتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کے علاج معالجہ پر توجہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھےسر سبز پاکستان ہماری پہچان
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )شیخوپورہ کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود نے گورنمنٹ ڈگری کالج پیر بہار شاہ میں "پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع ایک سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں عوالناس کے نام پیغام دیتے ہوئےڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ اس ماہ اگست میں کم از کم آپ بھی ایک پودہ لگائیں اور اس کی نشوونما کی ذمہ داری لیں. ہماری پرسکون زندگی میں ان درختوں کا بہت کردار ہےاور صحت مند معاشرے کے لیے درخت ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے آس موقع پر شبیر حیسن بٹ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپور،ڈپٹی ڈاریکٹر کالجز تنویر احمد ورک،پرنسپل ڈگری کالج فرح نصیر اور میاں انور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
بارش نے ضلعی انتظامیہ کو کر دیا متحرک
شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے شیخوپورہ شہر کی تمام عید گاہوں کا دورہ کیا تاکہ بارش کی صورتحال میں نمازعید کا متبادل بندوبست کیا جا سکے اس موقع پر تمام مسالک کے علما کرام ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ سمیت ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے مزیدبرآں شہر میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں عید کے موقع پر کوڑا کرکٹ اور قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات نے تمام متعلقہ محکمہ جات ،مانیٹرنگ ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں عید کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کو بھر پور طریقے سے منا سکیں میٹنگ کے بعد صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور دیگر افسران کے ہمراہ منڈی مویشیاں کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے منڈی میں کئے گئے انتظامات کو سراہا اور لوگوں میں آلائشوں کی تلفی کے لیے ماحول دوست شاپر بھی تقسیم کیے
ضلعی انتظامیہ نے نکالی کشمیر ریلی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکہجتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی
ریلی ضلع کونسل ہال سے نکل کر جناح پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی
ریلی میں شرکاء نے بینرز اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی
ریلی کے دوران فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔
اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا آج کی ریلی کا مقصد کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے.کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اسے فوری طور پر بند ہونا چاہئے. بھارتی فوج کی جانب سے خواتین پر سرعام تشدد کرنا نا قابل برداشت ہے.
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ پوری امت مسلمہ اکٹھی ہو کر کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں
بھارتی فوج جو کشمیر میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ ظلم و ذیادتی کر رہی ہے وہ نا قابل برداشت ہے.
