Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • نمائندہ باغی ٹی وی کے توجہ دلانے پر پیمرا متحرک

    نمائندہ باغی ٹی وی کے توجہ دلانے پر پیمرا متحرک

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) کشمیریوں پر آج جس قدر سخت حالات آن پڑے ہیں اس سے پہلے کبھی نہ تھے ایک طرف ہندوستان نے جہاں کشمیری کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے وہیں دوسری طرف کشمیر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم رکھا ہے
    یہ وہ حالات ہیں کہ ہر کشمیری پاکستان کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے اور ایسا ہونا بالکل فطری امر ہے
    بھارت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرنے پر پاکستان نے جہاں ایک طرف دنیا کو اس جانب توجہ دلائی وہیں دوسری طرف بھارت سے تجارت معطل کر کے اس کی فلموں کی پاکستان میں نمائش بند کرنے کا حکم دے دیا
    تاکہ نہ صرف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہو سکے بلکہ پاکستان قوم کو لہو و لعب سے نکال کر کشمیریوں کی یقینی مدد کے ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا سکے
    لیکن ان سب اقدامات کے باوجود شیخوپورہ شہر میں ڈی سی این کیبل نیٹ ورک نہ صرف انڈین فلمیں بلکہ انڈین چینل دھڑلے سے چلاتا رہا
    یہ یقینا کشمیریوں سے اور کشمیر کاز سے غداری کے ضِمن میں آتا ہے
    ان حالات میں جبکہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے کرفیو کا نفاذ کیے ہوئے ہے تاکہ کشمیری اپنی موت آپ مر جائیں، پاکستانی شہروں میں ہندوستانی فلموں کی  نمائش کیسے قبول کی جا سکتی ہے
    یہی سوچتے ہوئے نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ محمد فہیم شاکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے مقتدر اداروں کو توجہ دلائی تاکہ وہ اس ساری صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے مذکورہ کیبل نیٹ ورک پر قانون کے اطلاق کو یقینی بنائیں

    اس شکایت پر پیمرا لاہور ٹیم نے نہ صرف شیخوپورہ شہر کا دورہ کیا بلکہ میسرز سنی کیبل نیٹ ورک جو کہ میسرز ڈی سی این کیبل کا لوگو استعمال کر کے انڈین چینلز اور فملین چلانے میں ملوث پائے گئے تھے، کو سزا کے طور بند کر دیا

     

    اور نمائندہ باغی ٹی وی کی ٹویٹ کے ریپلائی میں اس بات کو واضح طور پر درج کیا

    جس پر جہاں نمائندہ باغی ٹی وی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہا وہاں دیگر لوگوں نے بھی اس اقدام کی توصیف کی


    آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی پشتیبانی کے لیے تیار ہوجائیں اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہ چھوڑیں

     

  • ٹیوٹا وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ سٹاپ کالا خطائی روڑ نارنگ منڈی پر تیز رفتار ٹیوٹا وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی-
    حادثے میں ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی –

    ریسکیو 1122 نارنگ منڈی کی امدادی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد RHC نارنگ منڈی منتقل کر-
    زخمیوں میں 12 سالہ توصیف ولد محمد سعید، یاسمین زوجہ محمد سعید 35 سال، دلشاد ولدرمضان 40 سال شامل ہیں-

  • ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ریونیو کیمٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی،اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی ,ترقیاتی کاموں اور سکولوں میں طلبا وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا, اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کے منشور کا حصہ ہےاور تعلیمی ترقی کے حوالے سے شائع شدہ اعداد و شمار کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہں کی جائے

  • شیخوپورہ میں لگی کھلی کچہری

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) واصف علی کھوکھرنے کی.کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی شکایات سنی اور ان شکایات کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے. اس موقع میڈیانمائندگان کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے.

  • ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ریونیو کیمٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی، ترقیاتی کاموں اور سکولوں میں طلبا وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا, اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کے منشور کا حصہ ہےاور تعلیمی ترقی کے حوالے سے شائع شدہ اعداد و شمار کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہں کی جائے

  • بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ  کنونشن کا فیصلہ

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرسکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھ کنونشن میں دنیا بھر سے سکھ برادری شرکت کرے گی،اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سکھ زائرین کوکنونشن میں شرکت کیلیےممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی.

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر 15کروڑ روپے خرچ کیےہیں ،ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادمذہبی رواداری کا ثبو ت ہے .

    حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیاحوں کے لئے ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے جو مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔ موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں

    حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔   وزیر اوقاف نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔

    ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پیر احمد شاہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا، گوردوارہ تنبو صاحب تا گوردوارہ جنم استھان براستہ ڈوھولار چوک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔لاری اڈہ روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔گورونانک یونیورسٹی تا ننکانہ واربرٹن روڈ رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔

    گرو نانک دیو کی پیدائش شہر ننکانہ صاحب پنجاب میں 15 اپریل، 1469ء کو ہوئی تھی ،

  • شیخوپورہ انتظامیہ ڈینگی سے نمٹنے کو ہے تیار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا اے ڈی سی آر رانا شکیل اسلم شبیر حسین بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

    سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ احتیاط کر کے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہےڈینگی سے بچاو کیلیے یو سی لیول پر ہیلتھ کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں- ڈینگی بخار قابل علاج ہے مگر بچاو انتہائی ضروری ہے۔ جبکہ ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر چیک کریں کہ گھر کے کسی حصہ میں پانی کھڑا نہ ہو اور لوگ فریج، گملے، پرانے ٹائر، اور چھت کو پانی سے صاف رکھیں

    ڈینگی سے بچاو کا سپرئے کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو گھر گھر آگاہی دی جائے

  • آمد محرم کے سلسلے میں انتظامی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) آمد محرم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
    خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر فرقہ واریت سے بچا جا سکتا ہے علماے کرام محرم الحرام میں امن و امان کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے

    اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو محرم کے جلوس کے روٹس پر صفائی لائٹس اور دیگر جملہ انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی

    جبکہ "ی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ پولیس اور تمام سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں گے
    جلوس کے شرکاء کو ہر لحاظ سے مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے

    جبکہ اس موقع پر علماے کرام کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی

  • ڈپٹی کمشنر نے کیا ہسپتال کا اچانک دورہ

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، ہسپتال میں مریضوں کااحوال دریافت کیا اور ڈیوٹی انچارج وپیرامیڈیکل اسٹاف کو مزید توجہ سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایات
    انہوں نے اس موقع پر جملہ سٹاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کےانتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کے علاج معالجہ پر توجہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے

  • سر سبز پاکستان ہماری پہچان

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )شیخوپورہ کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود نے گورنمنٹ ڈگری کالج پیر بہار شاہ میں "پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع ایک سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں عوالناس کے نام پیغام دیتے ہوئےڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ اس ماہ اگست میں کم از کم آپ بھی ایک پودہ لگائیں اور اس کی نشوونما کی ذمہ داری لیں. ہماری پرسکون زندگی میں ان درختوں کا بہت کردار ہےاور صحت مند معاشرے کے لیے درخت ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے آس موقع پر شبیر حیسن بٹ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپور،ڈپٹی ڈاریکٹر کالجز تنویر احمد ورک،پرنسپل ڈگری کالج فرح نصیر اور میاں انور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے