شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورانکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایات دیں کہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں ،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلیے دن رات کوشاں ہیں ۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام،معاشرتی برائیوں ،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا ۔ پولیس دن رات جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
Category: شیخوپورہ
اب کوئی مائی کا لعل قومی خزانہ لوٹ نہیں سکے گا
کنور عمران سعید خان
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا نظام جس ڈگر پر چڑھا دیا ہے اب کوئی مائی کا لال قومی خزانہ لوٹنے کی جرات نہیں کرے گا انہوں نے یہاں نوجوان تاجر میاں احمد سعید کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتقامی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے اب قومی مجرمان کے فیصلے عدالتوں کے ذریعے ہوں گے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا ان کے خلاف بننے والے مقدمات ایک دوسرے کے دور حکومت میں بنے تھے رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ اے این ایف نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بنایا ہے جو آزاد ادارہ ہےوزیراعلی نے تین اضلاع کی عوام کا کِیا احساس
شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 1180 میگاواٹ آر ایل این جی پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیااورپاور پلانٹ کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔سیکرٹری توانائی نے وزیراعلیٰ کوپلانٹ سے بجلی کی پیداوار اورترسیل کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے پاور پلانٹ کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ نے پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس منصوبے کے تحت ڈیک ڈائیورشن چینل سے کیو بی لنک کینال تک پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔اس منصوبے پر تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ اگلے سال کے وسط میں مکمل ہو گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ڈسکہ، گوجرانوالہ، مریدکے اور فیروز والا کی زرعی اراضی کو سیلابی پانی سے بچانے میں مدد ملے گی اور ان شہروں میں بسنے والوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو سیلابی ریلے سے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ قومی منصوبہ ہے اور اس پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائیں گے اوراس ضمن میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،یہ کمیٹی ریکروٹمنٹ اور دیگر ایشوز کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے اراکین کا جلد تقرر کیا جائے گا اور پاور پلانٹ کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کے اندر اور اردگرد مزید پودے لگائے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ میں ہر منصوبے کا آن گراؤنڈ جا کر جائزہ لوں گا۔ وزیراعلیٰ سے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جس شہر میں جاؤں گا، وہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کروں گا اور آپ کے ایشوز ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتیں دینے کا مشن جاری و ساری رہے گا اور عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ماضی میں قومی خزانہ ذاتی عیاشیوں پر نہ اڑایا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یہ نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی خزانہ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں اور کسی کو قومی خزانے میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک، میاں خالد، محسن لغاری، تیمور بھٹی، حافظ ممتاز احمد، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلی پہنچے قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلیٰ کا بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ، 1180 میگاواٹ آر ایل این جی پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ اب تک 10 ارب بجلی کے یونٹ پیدا کر چکا ہے
اس کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ کا افتتاح کیا، سپورٹس کمپلیکس 39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے
وزیراعلیٰ نے پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،اس منصوبے پر تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئیگی
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائینگے، ہر منصوبے کا آن گراؤنڈ جا کر جائزہ لوں گا
جس شہر میں جاؤں گا، وہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کروں گا، اس موقع پر شیخوپورہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی سے ملاقات بھی کی
اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولتیں دینے کا مشن جاری و ساری رہے گا،ماضی میں قومی خزانہ ذاتی عیاشیوں پر نہ اڑایا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یہ نہ ہوتی
ہم قومی خزانہ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں،کسی کو قومی خزانے میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گےشیخوپورہ پولیس نے کیا روڈ سیفٹی واک کا اہتمام
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر نے کے لئےایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کی دیگر شرکاء میں ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون، ٹریفک وارڈنز، ڈسٹرکٹ پولیس، مختلف کالجز کے طلباء، صحافیوں، وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی ایس ٹریفک نے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ،اس سلسلہ میں شیخوپورہ ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے ،قانون پر عمل کرنا ہی زندگی ہے غفلت لاپرواہی کو زندگی سے دور کریں اور محفوظ رہیں،شہریوں کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے واک کے شرکاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے،مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی زندگی کا تحفظ ہے،دوران ڈرئیونگ موبائل سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی فراہم کی ، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کالجز کے دورے کر کے طلباء کے لئے روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے ،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے تاکہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی اوراپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ، شہریوں نے ٹریفک بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاران کو خراج تحسین پیش کیا۔
شیخوپورہ پولیس کی جنرل پریڈ کا اہتمام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان پولیس شیخوپورہ کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صفدرآباد سرکل میاں محمد خالد نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔شیخوپورہ میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ
شیخوپور (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر کے گنجان آباد علاقہ ڈیرہ خورشید روڈ پر ناکہ لگا کر کھڑے چار ڈاکو نے کرکٹ سٹیڈیم میں واقع ایک ہوٹل کے مینجر نبیل وارث کو لوٹ لیا ڈاکوؤں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ وہ ہوٹل بند کرکے اپنے گھر واقع ڈیرہ خورشید جا رہا تھا ڈاکووں نے اس سے 25 ہزار روپے کے علاوہ قیمتی موبائل فون بھی چھین لیا اور فرار ہوگئے دریں اثناء شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی چوری ڈکیتی راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے آبادی بھکھی روڈ سے مقامی شہری عبدالرحمن عائشہ پارک سے نوجوان علی رضا کی موٹرسائیکل نامعلوم چورلے اڑے تھانہ سٹی بی ڈویژن کی آبادی چٹی کوٹھی روڈ میں نامعلوم نقب زنوں کا گروہ مقامی شہری حبیب اللہ کے گھر سے ایک لاکھ 36 ہزار روپے موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء نکال کر لے گیا تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ روڑانوالی کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے دو ڈاکووں نے ایک کیری ڈبہ کو روک لیا اور اس میں سوار کوٹ پنڈی داس کے رہائشی زمیندار غلام محمد اور اس کی فیملی سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور 30 ہزار روپے کیش اور چار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لگائی کھلی کچہری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں جبکہ اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس سے شہریوں کے اداروں پر اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ میاں خالد محمود،ڈی پی او صلاح الدین غازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محبوب عالم و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔
انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد
شیخوپورہ: (نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی.اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)
بس کوخانپور نہر میں گرنے سے اللہ نے بچا لیا.
تفصیلات کے مطابق شالیمار کمپنی کی بس سرگودھا سے لاہور جاتے ہوئے منی مزدا ٹرک کو اوور ٹیک کرتے تیز رفتاری کے باعث خانپور نہر پہ بنی دیوار کو 20/25فٹ تک توڑتی ہوئی رک گئی . جس سے 4/5مسافرمعمولی زخمی ہوئے اور بس اور مسافر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے