Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • مہمان سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) راجہ رنجیت سنگھہ کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریات میں شرکت کیے لئے بھارت سے آئے ہو ئے337 سکھ یاتریوں نے آج گوردوارہ سچا سود میں اپنی مزہبی رسومات ادا کیں۔ شیخوپورہ پولیس کی جانب سے انکی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین اور ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل نےسیکورٹی کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔ سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے ایلیٹ پولیس، ٹریفک پولیس، محافظ اسکواڈ، لیڈیز پولیس کی نفری نے بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔سکھ یاتریوں نے انہیں بہترین سیکورٹی دینے پر شیخوپورہ پولیس کا سکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او شیخورہ نے بہترین ڈیوٹی کر نے پر فورس کے تمام افسروں و جوانوں کو شاباش دی۔ سکھ یاتریوں کو ایلیٹ پولیس کی سیکورٹی میں ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا۔

  • خان پور نہر پر فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیاگیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ہدائت کے مطابق ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی زیر نگرانی خانپور نہر پر فلڈ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود، ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) رانا شکیل اسلم تھے- فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کے درمیان ربط و روابط قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کارکردگی کو جانچنا تھا-

  • ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگ گیا، 5 افراد زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈیرہ لاٹھیاں نزد گاؤں آہدیاں مریدکے میں 11KV تاروں سے کرنٹ لگنے سے 5 افراد جل کر زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد 5 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا-
    ڈیرہ لاٹھیاں میں 11kv تاریں ٹوٹ گئیں جس پر گاؤں کے لوگوں نے بجلی کی عدم موجودگی میں واپڈا کو اطلاع کیے بغیر تاروں کو جوڑنے کی کوشش کی تو اچانک بجلی آنے سے 5 افراد کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے

  • ڈپٹی کمشنر نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ:( نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے ڈی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں جبکہ اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس سے شہریوں کے اداروں پر اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ میاں خالد محمود،ڈی پی او صلاح الدین غازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محبوب عالم و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔

  • شیخوپورہ میں فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )فلڈموک ایکسر سائز کا مقصد ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بروقت مدد کے پیش نظر پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے_ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے ریسکیو 1122 کی جانب سے خانپور نہر پر موک ایکسرسائز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس,محکمہ ہیلتھ, محکمہ انہار سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا. ریسکیو 1122کی جانب سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا. تمام محکموں کی طرف سے امدادی کیمپ اور ریسکیو 1122کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا. آس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 تربیت یافتہ افرادی قوّت, جدید تکنیک,جدید آلات سے لیس ہے جولوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہمہ وقت تیار ہے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز بھی موجود تھے

  • بھکی پولیس نے اشتہاری مجرم دھر لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھکھی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑی کاروائی. ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    ڈی پی او کے مطابق تھانہ بھکھی نے اشتہاری مجرم جمیل کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کیا۔

    اشتہاری مجرم ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • 36 گھنٹوں سے بجلی ہے بند، یہ رہا برج اٹاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوالہ کے علاقہ برج اٹاری اور ملحقہ علاقوں میں 36 گھنٹوں سے بجلی غائب جبکہ اہل علاقہ برج اٹاری سب ڈویژن کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 36گھنٹوں سے بجلی بند ہے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ایس ڈی او بات سننے کوتیار نہیں۔بجلی بند ہونے سے بچے بوڑھے عورتیں شدید گرمی سے نڈھال ہیں ۔اہل علاقہ پانی کی بوند بند کو ترس گئےہیں. شدید گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔اہل علاقہ کا ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے لاہور اور شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کرکے احتجاج جارہی ہے

  • ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل کر ہلاک کر ڈالا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)
    ہاؤسنگ کالونی نزد ٹوٹل پمپ لاہور روڑ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا- حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس کے حوالے کر دیا- ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت لبنی بی بی زوجہ بشیر احمد 32 سال کے نام سے ہوئی ہے-

  • پرانی بھکی میں آوارہ کتوں کی ہوئی بھرمار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پرانی بھکھی ٹبہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو چکی ہے ج کہ محکمہ صحت خاموش اس حوالے سے بالکل خاموش ہے
    آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تفصیلات کے مطابق پرانی بھکھی ٹبہ میں آوارہ کتے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو بکریاں, چار چھوٹے جانور( کٹے)وغیرہ کو ہلاک کر چکے ہیں, خطرہ یہ پیدا ہو چکا ہے کہیں آوارہ کتوں کا اگلا شکار انسانی معصوم بچے نہ بن جائیں ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ سے گزارش ہے کہ دیہی مرکز صحت بھکھی یا یونین کونسل بھکھی کے ذمہ داران آفسران کی ڈیوٹی لگا کر اس علاقے کے آوارہ کتوں کو زہریلی گولیاں ڈال کر ختم کروائیں تا کہ آئندہ کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے .ذرائع سے پتہ چلا ہئے کہ کتوں کی تعداد میں اضافے کا سبب پرانی بھکھی (ٹبہ) کے قریب بنے پولٹری فارم ہیں .جو مرنے والی مرغیوں کو باہر سیم نہر کنارے پھینک دیتے ہیں جو آوارہ کتوں کی خوراک کا سبب بن رہی ہیں.ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے

  • سیلاب سے کیسے بچنا ہے؟ شیخوپورہ نے تیاری پکڑ لی

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی طرف سے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی,اجلاس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیل کے بارے میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسران سے نالوں میں آنے والی طغیانی کے بارے میں بھی دریافت کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزرگاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نےتمام محکموں کو الرٹ رہنے اور سیلاب سے متعلقہ مشینری کو فنگشنل رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی کی صورت میں اس پر فوری طور پر قابو پایا جاسکےاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم ایڈیشنل،ڈپٹی کمیشنر فنانس محبوب عالم اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا عمر افتخار اور اسسٹنٹ کمیشنر صفدر آباد کمشنر کاعذوبہ عظیم،اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی،سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی