شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کا دورہ ۔
دورہ کے دوران ہسپتال کی ایمرجنسی اورمختلف وارڈوں کو بھی چیک کیا
ہپستال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملہ موجود تھا۔
اس. وقع پر ڈی سی نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور دی جانے والی طبی سہولیات کے باری میں دریافت کیا
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے۔
Category: شیخوپورہ
ڈی سی پہنچے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے
مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا عمل شروع
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد سے قبل ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر ممکن بنایا جائے جبکہ آبی گزار گاہوں کی پشتوں کو بھی مضبوط کیا جائے
سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تحصیل فیروز والا وہ علاقے جو سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں کے دورے کے دوران کیا۔ سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایکسیئسن محکمہ انہار نے بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم، محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزر گاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ سیلابی پانی بڑی نہروں اور دریاؤں میں ڈالا جائےانہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کچے مکانوں کے مکینوں کو آگاہی دی جائے کہ بارش اور سیلاب کےدوران اپنے کچے مکانوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضرور کریں اور سیلاب کےدوران محفوط مقامات کی طرف چلےجائیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائیں گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے .3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر اور اے ایس پی سٹی توحید الرحمن کی زیر نگرانی تھانہ اے ڈویژن پولیس نے خطرناک بین الاضلائی 03رکنی آسو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے تھے.شیخوپورہ گرفتار ملزمان نے 3 روز قبل بھی تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں گھروالوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 72 گھنٹوں میں ٹریس آوٹ کر کے ملزمان سے لوٹی جانے والی رقم اور سونا برآمد کیا۔ ملزمان سے 21لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات. نقدی.موبائل فونز.لیپ ٹاپ.3 عدد پسٹل.اور موٹر سائیکلیں برآمد۔ پکڑے جانے والے ملزمان گوجرانوالہ. لاہور.اور شیخوپورہ کے مختلف 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔
شرقپور پولیس نے یہ کیا برآمد کر لیا؟
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ شرقپور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی
ایس ایچ او سلیم نیازی کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امجد نامی شخص سے 1050 گرام منشیات برامد کرلی ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے
جعفر گروپ کے ڈائریکٹر کا دورہ شیخوپورہ
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )جعفر گروپ کے ڈائریکٹر نادر جعفر کا آج شیخوپورہ وزٹ ہوا جس میں انہوں نے اپنے کمپنی کے ڈیلر(میاں صدیق اینڈ سنز شرقپور روڈ) میاں زاہد صدیق سے ملاقات کی۔ان کے ہمراہ نیشنل سیلز مینجر چوہدری عبدالحمید،یجنل مینجر شہزاد الحق اور ایریا مینیجر شہباز صدیق بھی تھے۔ملاقات کے دوران انہوں نے نیوٹرل کھادیں اور آنے والے نئے پراڈکٹ کے بارے میں بات چیت کی اور اپنے کلب ڈیلر میاں صدیق اینڈ سنز پر اعتماد کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا یہ کیا کہہ دیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) رانا ثناءاللہ نے اپنی صفوں میں ہونے والی بغاوت کا اعتراف کرلیا ایسا کہنا تھا صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا.
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کا عمران خان پر اعتماد پی ٹی آئی کی کامیابی ہے،
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود
نے الحاج محمد ندیم شیخ وائس چیئرمین پریس کلب شیخوپورہ کو انٹرویو کے دوران کہا کہ رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے۔
” جس سے ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد بڑھا ہے اور یہ پی ٹی آئی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہےکدلتھی موڑ سے ایک اور موٹر سائیکل چوری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا ڈر نہ ہو تو چور بھی دلیر ہوجاتے ہیں کچھ ایسا ہی ہوا ہے کدلتھی موڑ میں، تفصیل کے مطابق عوام کے مال اور جان کا تحفظ کرنے والی پولیس کی ناکامی ایک اور موٹرسائیکل کی چوری کی شکل میں سامنے آئی ہے کدلتھی میں موڑ گھر کے سامنے سے دن دہاڑے ہنڈا 70 موٹر سائیکل نمبری SAK 1530 چوری.
یاد رہے کچھ دن پہلے سکندرآباد بھی آٹو رکشے میں آنے والے مسافر اپنے پیسے اور موبائلوں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھاپولیس ابھی تک ان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے جبکہ آج کدلتھی موڑ میں یہ واقعہ پیش آگیا ہے
کہیں ایسا تو نہیں کہ چوروں کا پولیس پر اعتبار بن چکا ہے کہ انہوں نے کرنا تو کچھ ہے نہیں لہذا ہمیں ڈرنے کیا ضرورت؟
بات بہرحال جو بھی ہے پولیس کو اپنا روایتی نہ سہی محکمانہ خوف ہی برقرار رکھنا ہوگا تاکہ جہاں ایک طرف جہاں چوروں ڈاکووں کے دلوں میں خوف و رعب باقی رہے وہیں دوسری طرف عوام بھی سکھ کا سانس لیں کہ وہ پولیس کی موجودگی میں چوروں اور ڈاکووں سے محفوظ ہیں
سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی بارے اجلاس کا انعقاد
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلہ میں ہندوستان سے آئے 414 غیر ملکی سکھ یاتریوں کی گردوارہ سچا سودا آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ محکموں اور سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کااجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ منعقد ہوا .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے تمام متعلقہ اداروں بشمول ضلع کونسل بلدیہ فاروق آباد,محکمہ ہائی ویے اور حساس اداروں کو ہدایت جاری کیں کہ غیر ملکی سکھ یاتریوں کی آمد اور گردوارہ سچا سودا میں قیام کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی مہمان باحفاظت اور بہترین سہولیات کے ساتھ اپنے مذبہی فرائض سر انجام دے سکیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ ہونگے اور ہم غیر ملکی مہمانوں کا والہانہ استقبال کریں گے۔
شیخوپورہ شہر میں سیورہج کے ڈھکن غائب، شہری خوار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) شہر کی مخلتف شاہراوں اور گنجان آباد علاقوں میں سیوریج کے ڈھکن غائب، مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ، گنجان آباد علاقوں میں راہگیر اور بچے متعدد بار مین ہولز میں گر چکے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے لگی، گذشتہ رات بھی سیوریج کے مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ شہری پیدل چلتے اس میں گر گیا تھا جسے ریسکیو نے 2 گھٹنے بعد زندہ نکال لیا تھا، گذشتہ رات ہونے والے واقعہ کے باوجود بھی انتظامیہ ایکشن لینے سے قاصر، متعلقہ افسران فیلڈ ورک کی بجائےاے سی والے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے
ہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی شکایت بارہا کی گئی مگر شنوائی نہیں ہو سکی
جبکہ تحصیل میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے ذرائع کا پہنا تھا کہ ڈھکن خریدنے کے فنڈز ہی نہیں ہیں. ڈھکن کہاں سے لائیں .
پولیس پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی سربراہی میں پولیس پریڈ گروانڈ شیخوپورہ میں جنرل پریڈ منعقد کی گئی
جنرل پریڈ میں ڈی پی او شیخوپورہ کو سلامی دی گئی جس کےبعد انہوں نے ملازمان کا ٹرن آوٹ چیک کیا اور ان سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے تاکہ وہ اس سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے ادا کر سکیں