شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایاہ نگر کالاخطائی روڑ پر نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ریسکیو 1122 نارنگ منڈی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر لبان والا چوکی پولیس کے حوالے کر دیا-
ایاہ نگر گاؤں میں نہر کے اندر نامعلوم شخص کی لاش نظر آنے پر مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 پر کال کر کے بتایا جس پر ریسکیو 1122 نانگ منڈی کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا
Category: شیخوپورہ
نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ویل ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ الٹ گیا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) خانپور سٹاپAJ ماچس کے قریب ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ الٹ گیا-حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر 3 زخمیوں کوموقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا- اطلاع کے مطابق آٹو رکشہ لاہور سے شیخوپورہ کی طرف جا رہا تھا کہ خانپور سٹاپ پر ماچس فیکٹری کے سامنے ایکسل ٹوٹنے سے الٹ گیا جس سے رکشہ میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے-زخمیوں کو فورا” طبی امداد فراہم کی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا-
راہگیر کھلے گٹر میں گر گیا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جالنھدری چٹخارا نزد کرکٹ سٹیڈیم راہگیر کھلے گٹر میں گر گیا –
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر شخص کو بحفاظت گٹر سے باہر نکال کر موقع پر طبی امداد فراہم کی-کرکٹ سٹیڈیم میں جالنھدھری چٹخارہ کے پاس راہگیر اچانک کھلے گٹر میں گر گیا- اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے مہارت کے ساتھ وکٹم کو بحفاظت گٹر سے باہر نکال لیا اوع موقع پر طبی امداد دی-
فیروزوٹواں میں دو افراد قتل
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوٹواں کے نواحی علاقے مکی نمبر 460اصحباں والی میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گزشتہ روز اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا. مکی نمبر 460کے رہائشی فلک شیر عرف فخر ولد نزیر احمد ورک اور منظور احمد ولد راجا انصاری اور شکیل احمد سانسرا تین کس اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ایک مقدمہ کی پیروی کے سلسلہ میں تھانہ فاروق آباد جا رہے تھے کہ راستہ میں بٹر گاوں کے قریب نہر کیو بی لنک کے کنارے گھات لگائے بییٹھے ملزمان فقیرحسین عرف فیری جھٹو,محمد اشرف ولد محمد بوٹا, سفیان ولد ریاض وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں فلک شیر عرف فخر ورک اور منظور احمد انصاری دونوں گولیاں لگنے سےموقعہ پر ہلاک ہو گے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی شکیل ولد شریف قوم سانسرا معجزانہ طور بچ نکلا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوہرے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی صدر سرکل اکرام اللہ نیازی اور ایس ایچ او صدر فاروق آباد حبیب اللہ اوپل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔
بس کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) کھاریانوالہ ہسپتال میں بھکھی روڈ گلی قاسم آرائیں والی سے دوائی لینے آنے والی حوا کی بیٹی ہسپتال سے دوائی لینے کے بعد اپنے 8سالہ بیٹے حسیب ولد محمد سعید قوم پٹھان کے ساتھ روڈ کراس کرنے لگی تو اچانک بچہ شبیر کمپنی کی تیز رفتار بس نمبری BAS937لاہور سے فیصل آباد جانے والی بس سے ٹکرانے کے باعث موقع پہ جاں بحق ہو گیا. پولیس نے بس کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا. اور بچے کے ورثا کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی
ٹائر پھٹنے سے تیز رفتار موٹر سائیکل الٹ گئی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہرن مینار حافظ آباد روڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے سے گر گئی-حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
عصر کی نماز PIA ملازم کو 16لاکھ میں پڑ گئی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)دن دیہاڑے مین روڈ سے ایکوا (AQWA )کار چوری.
تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ پی آئی اے ملازم غلام حسین ولد محمد رفیق سکنہ 575 واربرٹن لاہور ایر پورٹ( پی آئی ائے) پر ڈیوٹی کرتا ہے، 5بجے کے قریب نماز عصر کی ادائیگی کے لیے فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ واقع جامع اجمل المدارس میں نماز عصر پڑھ کے واپس نکلا تو اس کی ایکوا کار نمبری AECاسلام آباد 406 غائب تھی .15پر کال کی تو 500گز کے فاصلے پر بنی چوکی فیروزوٹواں سے چوکی انچارج کی بجائے اکیلا کانسٹیبل موقع دیکھنے پہنچا. جس نے گاڑی کی ضروری انفارمیشن حاصل کرنے کے بعد کالر کو چوکی پہچنے کی ہدایت کی. گاڑی مالک جب چوکی پہنچا تو معلوم ہئوا کہ چوکی انچارج جاوید اختر صاحب 6بجنے والے ہیں ابھی تک گھر سے تشریف نہیں لائے. غلام حسین سے تحریری درخواست لکھوا کر پولیس اہلکاروں نے راویتی تسلیاں دئیں. ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہئے کہ جب سے چوکی کا چارج جاوید اختر صاحب نے سنبھالا ہئے فیروزوٹواں جرائم, منشیات ,چوری, ڈکیتی ,کی وارداتوں کی شرح میں پہلے کی نسبت کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہئے. اہلیان فیروزوٹواں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی انچارج کو فی الفور تبدیل کر کے جرائم فائڑ چوکی انچارچ تعینات کیا جائے تاکہ آئے روز کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہو سکےٹرک بیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کچلا گیا

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حدود تھانہ بھکھی چھوٹے مرادے (نزد مدینہ رائس مل) ٹرک بیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کچلا گیا-
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 1 خاتون کرن زوجہ اصغر مسیح محلہ رحمان پورہ موقع پر ہلاک جبکہ 1 زخمی- ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی-اسسٹنٹ کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے غلہ منڈی میں ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کرنےکا مقصد قیمتوں میں استحکام لانا ہے
ٹیم پاکستان کی جیت کا جشن
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں شہر میں کئی مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کا اہتمام سماجی و سیاسی شخصیات رانا علی سلیمان خان شیخ کاشف عارف خان شیخ زین ندیم پروفیسر مشتاق احمد راحت چوہدری خالد محمود ورک اور میاں ذیشان پرویز نے کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کنور عمران سعید خان میاں تیمور خالد اور ملک حبیب سلطان کھوکھر کے علاوہ صدر مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک اسلم بلوچ نے قومی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں بھاری مقدار میں مٹھائی تقسیم کی
