شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او آفس میں لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس کے بارے میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کیا کہ ضلع بھر کے تمام آفیسرز لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کارکردگی کو مثالی بنائیں اور دفاتر و تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔اوران کی مشکلات اور پریشانیاں کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورانکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایات دیں کہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں ،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلیے دن رات کوشاں ہیں ۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام،معاشرتی برائیوں ،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا ۔ پولیس دن رات جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے میں عوامی تعاون بھی درکار ہے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا جڑ سے قلع قمع کیا جاسکے۔
Category: شیخوپورہ
ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری
ارٹ سرکٹ کے باعث پیپرمل میں آگ لگ گئی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) منڈیالی لاہور روڑ پر یادگار پیپر مل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگئی-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے-
اطلاع کے مطابق یادگار پیپر مل کے گودام میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا- ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ لگنے کے مواقع کو ختم کیا جا سکے-صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اپنے حلقے میں مصروف دن گزارا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اپنے حلقہ میں آج مصروف ترین دن گزارا
میاں خالد محمود صاحب نے میاں تیمور خالد اور پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ شیخوپورہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معززین علاقہ سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور مسائل کو جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں فوت شدگان کی فاتحہ خوانی میں شرکت کیاوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر غور
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری، صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود ،چئیرمین اوورسیز پاکستانیز ولید اقبال خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم، مدثر اقبال،انسپکٹر مرتضی ڈوگر نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے میٹنگ کی
تیز رفتاربس بے قابو ہو کر الٹ گئی
مریدکے (نمائندہ باغی ٹی وی) کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ جی ٹی روڑ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی- حادثے میں بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے-ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد 4 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی اور 5 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا جبکہ 6 زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار بس گوجرانوالہ کی طرف جا رہی تھی کہ کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے- زخمیوں کو فورا” طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا-مضر صحت پلاسٹک بنانے والی فیکٹری سربمہر
شیخوپورہ۔(نمائندہ باغی ٹی وی )
کمشنر لاہور ڈویژن کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر طارق محمود بخاری کی خصوصی ہدایت پر تحصیل فیروز والا کے علاقے شرق پور میں اسسٹنٹ کمشنرز نے انسانی جانوں کے لیے مضر صحت پلاسٹک کی مختلف اشیاء بنانے والے کارخانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6کارخانوں کو سیل کر کے ایف آئی آر بھی درج کروا دیں ہیں اور رپورٹ کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ آفس کو ارسال کر دی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ کارخانے ہسپتال کے ضائع شدہ مضر صحت پلاسٹک میٹریل سے بچوں کے لیے پانی کی بوتلیں،فیڈر،اور دیگر کھانے پینے والے برتن بنا کر دکانداروں کو سپلائی کرتے تھے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں بسلسلہ انسداد ڈینگی اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد
شیخوپورہ:( نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی.اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم ،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ ،اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا عمر افتخار شیرازی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے
کیا یہی وہ تبدیلی ہے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
یہ انیل خان ہے
ضلعی انتظامیہ سارا دن ان کے ہاتھ سے چائے اور اپنی خدمت کرواتی ہے لیکن جب درجہ چہارم کے غریب اور متوسط طبقے پر برا وقت آیا تو کسی نے مدد نہ کی.
درجہ چہارم کے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ڈی سی او آفس کے ملازم انیل خان اور اس کی بہن پر پر حسن پارک شیخوپورہ کے رہائشی بدنام زمانہ یوسف پٹھان کا بہیمانہ تشدد انیل خان کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی اس پر مستزاد کہ سے پولیس نے موقع پر پہنچے کے بعد انیل خان کو حوالات میں بند کر دیا ۔بروقت اطلاع کے باوجود ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر کے کان پر جوں تک نا رینگی۔
کیا یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا رہا تھا؟
ڈیٹی کمشنر کا حلقہ پی پی 136 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا ممبر صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ کے ہمراہ حلقہ پی پی 136مریدکےمیں جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ۔ دوران انسپکشن ترقیاتی کاموں کے معیار اور کوالٹی کوچیک کیا. ڈپٹی کمشنر اور ممبر صوبائی اسمبلی نےاڈہ سیکھم سے جوئیاں والا موڑ تک روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سستی کاہلی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوام الناس کی فلاح کے لیے اس طرح کی ترقیاتی سکیمیں جاری رہیں گی۔
مریدکے پولیس کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر ڈی ایس پی مریدکے سرکل سیف الرحمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے غلام حسین بھٹی انسپکٹر نے سرکل مریدکے کی نفری کے ساتھ علاقہ تھانہ سٹی مریدکے حدوکے میں سرچ آپریشن کیا دوران سرچ آپریشن لائسنسی رائفل 223بور معہ 8میگزین اور لائسنسی رائفل کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔لائسنس ہائے کی وائریفکیشن عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ کرایہ داری کا آن لائن اندراج بھی چیک کیا گیا ہے۔