Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:ون ویلرز اور پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کا ایکشن، 25 منچلے گرفتار

    سیالکوٹ:ون ویلرز اور پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کا ایکشن، 25 منچلے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)خونی کھیل ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف سیالکوٹ پولیس کا زبردست کریک ڈاؤن 25 منچلے گرفتار پتنگیں برآمد اور موٹر سائیکلیں بند ، مقدمات درج.

    تھانہ حاجی پورہ اور تھانہ مراد پور پولیس نے سڑکوں پر اودھم مچاتے ہوئے ون ویلنگ ، ریسنگ ،ہوائی فائرنگ اور سٹنٹ بازی جیسے خطرناک کرتب کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منچلے نوجوانوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25افراد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ملزمان کے قبضہ سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں اور پتنگیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی موت کا کھیل ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں سیالکوٹ پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کے لیے بھر پور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے تاہم والدین کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس جان لیوا کھیل سے باز رکھیں۔

  • سیالکوٹ:عامر وسیم انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پلیرز کو کِٹس تقسیم کی گئیں

    سیالکوٹ:عامر وسیم انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پلیرز کو کِٹس تقسیم کی گئیں

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)عامر وسیم انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پلیرز کو کِٹس تقسیم کی گئیں، جس میں چیرمین سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن پاکستان ارشد بٹ، سابقہ صدر سیالکوٹ ریجن زوالفقار ملک صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید وائس چیرمین ضرار ڈوڈھی ، سینئر رہنما رفیع سونی، چیرمین مہر ذولفقار ، چیرمین چوہدری نصیر اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

    مہمانانِ گرامی نے سیالکوٹ میں کرکٹ کی بہترین خدمات پر مرحوم عامر وسیم کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم عامر وسیم کے بیٹے طیب عامر کو مبارکباد پیش کی جیسے وہ عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی اور کلب کے پلیرز کو کرکٹ کے میدانوں میں بہترین مواقع مہیا کر رہے ہیں اور کلب اور اکیڈمی کو بہترین طریقے سے چلا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالغفور ملک کا بھی شکریہ ادا کیا جناح اسٹیڈیم کی گراونڈ بحالی اور اکیڈمی کو دوبارہ سٹارٹ کروایا اور انشاءاللہ سیالکوٹ میں گراونڈز آباد ہونے جا رہے ہیں،

    جس طرح وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کوشش کر رہے ہیں سب پلیرز اور مہمانِ گرامی نے انکی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

  • سیالکوٹ:اغوا برائے تاوان کا مغوی راجن پور سے بحفاظت بازیاب

    سیالکوٹ:اغوا برائے تاوان کا مغوی راجن پور سے بحفاظت بازیاب

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض سے) سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی،اغوا برائے تاوان کا مغوی راجن پور سے بحفاظت بازیاب

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن شہری مسمی محمد شیر از ولد محمد امجد سکنہ پاک پورہ مورخہ 24 29.01 کو بوقت 5 بھی شام گھر سےکسی کام کے سلسلہ میں گیا تھا مورخہ 01.02.24 کو 1:05 بجے دن محمد شیراز نے اپنے فون نمبر سے اپنے والد محمد امجد کے فون پر کال کی اور بتایا کہ میں راجن پور ہوں۔

    جو اس دوران شیراز کی بیوی نے اپنے خاوند شیراز کے موبائل نمبر پر کال کی جو کسی نامعلوم شخص نے فون اٹینڈ کیا اور کہا کہ شیراز کو اغوا کر لیا گیا ہے اور 1 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی جس پر مقدمہ نمبر 24 / 143 مورخہ 02.02.24 بجرم A 365 ت پ تھانہ سول لائن سیالکوٹ درج رجسٹر ہوا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر اور ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس کی سربراہی میں محمود الحسن راناDSP/OCU کی نگرانی میں محمد صدیق IP/OCU کے ہمراہ ملا زمان کی ٹیم تشکیل دے کر مقدمہ کو ٹریس کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا

    مغوی کے فون نمبر کے CDR حاصل کر کے LOCATION لی گئی دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ مسمی شیر از احمد رشتہ کے لالچ میں اپنی مرضی سے راجن پور گیا تھا جو کہ وہاں پہنچنے پر نامعلوم ملزمان نے شیر از کو اغوا کر لیا

    ملزمان کے لنکر کے CDR حاصل کیے گئے CDR کی مدد سے مغوی کی LOCATION کے مطابق وہاں کے بااثر وڈیروں اور مقامی پولیس اور خفیہ سورس کے تعاون سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے اور حوالے وارثان کیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • سمبڑیال: بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

    سمبڑیال: بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد
    سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں ڈرگ انسپکٹر نے دوران کاروائی بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ جنسی ، نشہ آور ادویات برآمد کر لیں،

    چیکنگ ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور دھمکیاں دینے پر تھانہ سمبڑیال میں میڈکل سٹور مالک سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل ڈرگ انسپکٹر سمبڑیال ابوبکر چیمہ نے نواب میڈکل سٹور سے دوران چیکنگ بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ممنوعہ جنسی اور نشہ آور ادویات برآمد کرکے میڈیکل سٹور کو سیل کرکے چالان ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا ہے

    جبکہ تحصیل ڈرگ انسپکٹر نے دوران چیکنگ ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے پر میڈیکل سٹور مالک حسن وغیرہ 7 ملزمان کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ۔

  • سیالکوٹ: نگہبان رمضان پیکج کے تحت 49 ہزار498مستحقین کے گھروں کی دہلیز تک راشن بیگ پہنچادیئے گئے،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: نگہبان رمضان پیکج کے تحت 49 ہزار498مستحقین کے گھروں کی دہلیز تک راشن بیگ پہنچادیئے گئے،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت 49 ہزار498مستحقین کے گھروں کی دہلیز تک راشن بیگ پہنچادیئے گئے،

    ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے زیر نگرانی پیکج کی تقیسم کا کام تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں تما م ریونیو افسران کو ٹائم لائن دے دی گئی ہے جس پر عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے آج نگہبان رمضان پیکج کے سلسلہ میں ریونیو افسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نگہان رمضان پیکج کیلئے تیار کئے جانے والے راشن بیگز میں اشیائے خورد و نوش کی معیار کو یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی آٹا، گھی، چاول، چینی اور بیسن کے باقاعدگی سے سمپل لیکر سرٹیفیکیٹ جاری کررہی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے عین مطابق پورے احترام سے عزت نفس مجروح کئے بغیر گھر گھر راشن کی تقسیم آئندہ چند روز میں مکمل کرلی جائے گی ۔

    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان پیکج کے مستحقین کی ویری فیکشن اور ڈسٹری بیوشن کو تیز کیا جائے ۔یاد رہے ضلع سیالکوٹ میں 1لاکھ 18ہزار336 راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔

  • ڈسکہ :گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدمکے چیمہ سے نوجوان کی تشدد شدہ  نعش برآمد

    ڈسکہ :گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدمکے چیمہ سے نوجوان کی تشدد شدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ادمکے چیمہ سے نوجوان کی تشدد شدہ نعش برآمد ، نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ، نوجوان کی عمر 23 سال ہے

    چوکیدار نے صبح جب سکول کھولا تو نعش دیکھ کر پولیس کو کال کی ، پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں

    ادھر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ڈیڈباڈی دیکھ کر بچوں سمیت علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،
    ———————-
    بڈیانہ میں ڈینگی سے 30 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    پسرور بڈیانہ کا رہائشی عثمان سلیم کی تین ماہ قبل شادی ہوئی ،جسے ڈینگی بخار ہوا تو نجی ہسپتال لے جایا گیا ،جہاں نوجوان کئی روز بعد زندگی کی بازی ہارگیا.
    ———————
    سیالکوٹ :فرحان نامی شہری کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ اورا چوک کے قریب دو مسلح ڈاکو اسکی موبائل کی دکان پر اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور 2 لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے رابطہ پر ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • سیالکوٹ:تھانہ مرادپورپولیس کی کارروائی،اقدام قتل3ملزمان گرفتار،بہاولنگر سے خاتون بازیاب

    سیالکوٹ:تھانہ مرادپورپولیس کی کارروائی،اقدام قتل3ملزمان گرفتار،بہاولنگر سے خاتون بازیاب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ مراد پور پولیس نے اقدام قتل کے دو مقدمات میں ملوث تین ملزمان ۔شادی شدہ خاتون کو بہاولنگر سے بازیاب کروا لیا گیا

    ترجمان سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مراد پور پولیس نے انسپکٹر ایس ایچ او میاں عبدالرزاق کی سربراہی مین مختلف سنگین واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،موضع باہو بھٹی سے حضر نامی ملزم نے شادی شدہ 29 سالہ خاتون ندا کو اغوا کیا جسے ضلع بہاولنگر سے بازیاب کروایا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے

    اسی طرح اقدام قتل کے واقعات میں عبدالرحمان اور ندیم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے جمیل اور عدنان جبکہ خانیوال کے رہائشی عبدالقدیر کو چھریاں مارنے والے محمد حسین کو بھی گرفتارکیا گیا ہے.

  • سیالکوٹ:صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی اپنے حلقہ ڈسکہ شہر  سول کلب میں کھلی کچہری

    سیالکوٹ:صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی اپنے حلقہ ڈسکہ شہر سول کلب میں کھلی کچہری

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی اپنے حلقہ ڈسکہ شہر سول کلب میں کھلی کچہری
    حلقہ مکینوں نے اپنے مسائل کھل کر بیان کئے تحریری درخواستیں بھی دی گئیں

    صوبائی وزیر نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی،کھلی کچہری میں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے

    صوبائی وزیر نے شہریوں سے کہا کہ کھلی کچہری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،حلقہ کی عوام کے ترقیاتی کام تک چین سے نہیی بیٹھوں گا

  • سیالکوٹ :فلاحی تنظیم کی زیر نگرانی رمضان بازار گھوئنکی میں خوردونوش کی اشیاء قیمت پر 40 فیصدرعائت دی جارہی ہے

    سیالکوٹ :فلاحی تنظیم کی زیر نگرانی رمضان بازار گھوئنکی میں خوردونوش کی اشیاء قیمت پر 40 فیصدرعائت دی جارہی ہے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)فلاحی تنظیم کی زیر نگرانی رمضان بازار گھوئنکی میں خوردونوش کی اشیاء قیمت پر 40 فیصدرعائت دی جارہی ہے،جہاں ہر خاص و عام کیلئے دستیاب ہے۔

    بازار کا قیام مقامی فلاحی تنظیم کی زیر نگرانی لگایا گیا، سستا رمضان بازار مقامی فلاحی تنظیم گھوئینکی سن شائن لائن کلب کے زیر اہتمام لگایا گیا بازار میں ایسی اشیاء بھی ہیں جو منڈی کے ریٹ سے بھی کم فروخت ہو رہی ہیں تاکہ رمضان کا پورا مہینہ عام عوام کو ریلیف مل سکے۔

    کیمپ ہر اتوار کے روز صبح نو بجے سے شام چاربجے تک بمقام جی ٹی روڈ گھوئینکی پر لگایا جاۓ گا، بازار لگانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ درد دل رکھنے والے افراد اپنے اپنے علاقہ میں اگر ایسا کام رمضان کے مہینہ میں شروع کر دیں تو بہت سارے ایسے خاندان ہیں

    جنہیں سستی سبزی پھل فروٹ اور کریانہ کی اشیاء تک باآسانی رسائی مل سکے اور وہ مہنگائی کہ اس دور میں عزت سے اپنے بچوں کے ساتھ دو وقت کی روٹی کھا سکیں.

  • سیالکوٹ:نجی گیسٹ ہاؤس سے جرمن نیشنلٹی ہولڈر  اوور سیز پاکستانی کی بوسیدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ:نجی گیسٹ ہاؤس سے جرمن نیشنلٹی ہولڈر اوور سیز پاکستانی کی بوسیدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سکچہری روڈ پر واقع تھانہ سول لائن کی حدود نجی گیسٹ ہاؤس سے پولیس نے جرمن نیشنلٹی ہولڈر اوور سیز پاکستانی منصور نامی شخص کی بوسیدہ نعش برآمد کرلی۔

    پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ منصور بڈیانہ کا رہائشی اور جرمن نیشنلٹی ہولڈر تھا بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعات کی وجہ سے منصور گزشتہ ایک ماہ سے سیالکوٹ تھانہ سول لائن کی حدود میں واقع نجی رائل گیسٹ ہاؤس میں رہائش پزیر تھا

    لاش تعفن زدہ ہو چکی تھی گیسٹ ہاؤس عملہ کی جانچ پرتال پر منصور کے کمرا سے بدبو آنے کے سبب بذریعہ پولیس کمرے کا تالا توڑا گیا اور منصور کو مردہ حالت میں پایا گیا ۔

    پولیس کے مطابق منصور کو ہارٹ اٹیک آیا ۔جس کے سبب اسکی موت واقع ہوئی

    ایس پی انویسٹی گیشن کے سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کےمطابق لاش کئی روز قبل کی لگ رہی ہے تاہم پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا .